کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے اساتذہ و ملازمین کے لئے بری خبر

لاہور(اے ایف بی)کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے اساتذہ و ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے اساتذہ و ملازمین پر..

لاہور(اے ایف بی)کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے اساتذہ و ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے اساتذہ و ملازمین پر یکم اگست سے سکولوں مین داخلوں پر پاپندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ و ملازمین کی 100 فیصد کورونا ویکسینیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے سی ای او پرویز اختر نے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی ای اوز کو کورونا ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔پہلے فیز میں ڈی ای اوز 13 جولائی تک کورونا سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے پاپند ہوں گے۔پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ و ملازمین کے بھی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک ہوں گے،کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں سے رعائیت نہیں ہو گی۔

 واضح رہے کہ شہر میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے اور مثبت  شرح2.4 فیصد تک پہنچ گئی۔24گھنٹوں میں کورونا کے 139نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کہ مثبت کیسزکی شرح 2.4 فیصد تک پہنچ گئی۔ شہر میں24گھنٹوں میں کورونا سےکوئی موت نہیں ہوئی۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports