لاہور(اے ایف بی) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی فیشن ڈیزائنرز و معروف شوبز شخصیت حسن شہریار یاسین ایچ ایس وائے سے اہم ملاقات ، ملاقات سکول کھانہ پروگرام، ٹرانس ایجوکیشن، اور طلبا کو فنی تربیت فراہم کرنے کے فروغ کے حوالے منعقد کی گئی۔ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ ایچ ایس وائے نے تمام زیر گفتگو منصوبوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، ملتان میں کامیابی سے انعقاد کے بعد بہت جلد لاہور میں ٹرانسجینڈرز کے لئے سکول کھولنے جا رہے ہیں، ماضی میں کسی بھی حکومت کی جانب سے ٹرانسجینڈر طبقے کی تعلیم و تربیت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
مراد راس نے کہا کہ سکول کھانہ پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جا رہا ہے، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ معاشرے کے مخیر حضرات ہمارے بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے سکول کھانہ پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، سکول کھانہ پروگرام کے پرائمری سطح پر آغاز کی بدولت طلبا کی صحت میں 77 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔جن سکولوں میں سکول کھانہ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہاں طلبا کی حاضری میں 33 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سکول کھانہ پروگرام کو صوبے بھر کے تمام پرائمری سکولوں تک لے جانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر مراد راس نےتعلیم کے شوقین خواجہ سراؤں کو خوشخبری سنادی
لاہور(اے ایف بی) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی فیشن ڈیزائنرز و معروف شوبز شخصیت حسن شہریار یاسین ایچ ایس وائے سے اہم ملاقات..
Previous Post
Next Post
Leave a Reply
Latest News

About the Author

AF themes
Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

Search the Archives
Access over the years of investigative journalism and breaking reports
You May Have Missed











