عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 2011 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2011 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔یوکرین پر حملےکے اثرات عالمی معیشت پر تیزی سے..

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2011 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔یوکرین پر حملےکے اثرات عالمی معیشت پر تیزی سے پڑرہے ہیں جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 110 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے اور برینٹ خام تیل دوران ٹریڈنگ 111 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 5 فیصد اضافے کے بعد 109 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہو گئی۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے امریکی صدر نےاپنے اسٹریٹیجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب امریکی اور یورپی منڈیوں میں مندی کا رجحان رہا، شنگھائی اور ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینجز میں بھی ایک فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔علاوہ ازیں 2011 کے بعد تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر آنے سے پاکستان کے امپورٹ بل میں اضافے کا امکان ہے

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports