تحریک انصاف کا اہم رہنما دلبرداشتہ ؛ پارٹی سے راستے جدا، کس پارٹی میں جارہے ہیں؟

کراچی(اے ایف بی) وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ عبدالرشیدگوڈیل نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں۔ذرائع کے مطابق عبدالرشیدگوڈیل نےتحریک انصاف سے راہیں..

کراچی(اے ایف بی) وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ عبدالرشیدگوڈیل نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں۔ذرائع کے مطابق عبدالرشیدگوڈیل نےتحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں، وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سےغیر فعال اور گھرپرہیں۔عبدالرشیدگوڈیل نے کہا کہ شہر کی ترقی، استحکام اور مسائل کےحل کیلئےپی ٹی آئی میں شامل ہواتھا، مگر وزیراعظم عمران خان کراچی کےلیےکچھ نہ کرسکے، تحریک انصاف چھوڑچکا اب سیاست سےکوئی تعلق نہیں، اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہونگا، اپنی تمام تر توجہ اب کاروبار پر مرکوز کر رکھی ہے۔رشید گوڈیل نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں تین گروپس کام کررہے ہیں جسکی وجہ سے پارٹی اور کارکنان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔یاد رہے کہ سال دو ہزار اٹھارہ میں رشید گوڈیل متحدہ قومی موومنٹ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، رشید گوڈیل کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرپی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما رشید گوڈیل کی پارٹی میں شمولیت پربہت خوش ہیں۔بنی گالہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ کراچی کو قومی سطح کی جماعت کی ضرورت ہے، کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports