پشاور(اے ایف بی)جامعہ پشاور کے تدریسی و غیر تدریسی عملے نے مطالبات پورے نہ ہونے پر آج (پیر) سے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔پشاور یونیورسٹی کے ملازمین پہلے ہی ٹوکن ہڑتال کر رہے ہیں اور انہوں نے حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ کو اپنے 16 مطالبات تسلیم کرنے کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ آخری تاریخ اتوار کو ختم ہوچکی ہے۔اس سے قبل یونیورسٹی آف پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس نے ایک تفصیلی بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انتظامیہ نے تقریباً تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں اور اب احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔تاہم احتجاج کرنے والے ملازمین نے ان کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پیر سے کیمپس میں مکمل ہڑتال اور تمام تعلیمی اور غیر تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا۔ مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن، کلاس تھری اور کلاس فور کے ملازمین پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا
اساتذہ نے بھی ہڑتال کا اعلان کردیا والدین کے لئے تشویش ناک خبرآگئی
پشاور(اے ایف بی)جامعہ پشاور کے تدریسی و غیر تدریسی عملے نے مطالبات پورے نہ ہونے پر آج (پیر) سے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔پشاور..
Previous Post
Next Post
Leave a Reply
Latest News

About the Author

AF themes
Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

Search the Archives
Access over the years of investigative journalism and breaking reports
You May Have Missed











