لاہور(اے ایف بی) رمضان کی مناسبت سے پنجاب میں قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی کا اعلان کردیا گیا۔وزیرِاعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید افراد کے لیے 60 دن کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔سزاؤں میں کمی پاکستان پریزن رولز 1978ء کے رول 216 کے تحت کی گئی ہے اور اس کا اطلاق ان تمام قیدیوں پر ہوگا جو رواں سال جیل قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث نہ ہوں گے۔سزاؤں میں کمی کا اطلاق دہشت گردی، منشیات اور حدود آرڈی ننس کی دفعات کے تحت سزا ہونے والے قیدیوں پر نہیں ہوگا، مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدی بھی اس ریلیف سے استفادہ نہیں کرسکتے۔اس اعلان کے تحت 150 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی کے طور پر فائدہ پہنچا ہے اور ان قیدیوں اور ان کے ورثاء نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
رمضان کی مناسبت سے پنجاب میں قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی کا اعلان
لاہور(اے ایف بی) رمضان کی مناسبت سے پنجاب میں قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی کا اعلان کردیا گیا۔وزیرِاعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت..
Previous Post
Next Post
Leave a Reply
Latest News

About the Author

AF themes
Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

Search the Archives
Access over the years of investigative journalism and breaking reports
You May Have Missed











