Author: irfantv1

  • گریٹراقبال پارک کیس : عائشہ اکرم اور ریمبو کی تہلکہ خیز آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

    لاہور(اے ایف بی) گریٹراقبال پارک کیس میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کی تہلکہ خیز آڈیو ٹیپ منظر عام پر آگئی،ملزم ریمبو نے کال فون کی گفتگو کی تصدیق کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق گریٹراقبال پارک کیس میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کی تہلکہ خیز آڈیو ٹیپ سامنے آگئی ، آڈیو ٹیپ میں دونوں کے مابین جیل میں شناخت ہونے والے ملزمان سے رقم لینے کی گفتگو کی گئی ہے۔

    ٹیلی فون کال میں دونوں کے درمیان25سیکنڈزکی گفتگوہوئی، جس میں ریمبو نے عائشہ سے سوال کیا مجرم 6ہیں یا7؟ جس پر عائشہ نے جواب دیا کہ 6 مجرم ہیں۔ریمبو کا کہنا تھا کہ فی مجرم کتنےپیسے لیےجائیں زیادہ ترغریب ہیں تو عائشہ نے کہا مشکل سے انہوں نے پانچ پانچ لاکھ دینا ہے۔آڈیو ٹیپ کے حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ کال کاجائزہ لےرہےہیں ریمبوکافون قبضےمیں لےلیا، ملزم ریمبو نے کال فون کی گفتگو کی تصدیق کی ہے۔شارق جمال کا کہنا تھا کہ کال کواس کیس کاحصہ بنارہےہیں، ریمبو4روزکےجسمانی ریمانڈپرہے، جس سے کافی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

  • ڈاکٹرعبدالقدیر کو مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

    اسلام آباد(اے ایف بی) فیصل مسجد میں ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خواہش کے مطابق ان کی نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، نماز جنازہ کے دوران بارش بھی ہوتی رہی۔نماز جنازہ میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی,۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر قدیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ پاکستانی عوام کے لئے ڈاکٹر قدیر قومی ہیرو تھے، ملک کو ایٹمی ریاست بنانے پر قوم ان سے محبت کرتی ہے، انہوں نے ہمیں ایک جارح ایٹمی پڑوسی سے تحفظ فراہم کیا، ڈاکٹر قدیر کو ایچ ایٹ اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر قدیر کے اہل خانہ ایچ ایٹ قبرستان میں تدفین چاہتے ہیں، لیکن مرحوم کی خواہش تھی کہ ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں پڑھائی جائے اور فیصل مسجد کے احاطے میں تدفین ہوا، ان کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے محسن پاکستان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی اقتدا میں ادا کردی گئی، جب کہ ان کے جسد خاکی کو تدفین کے لئے ایچ ایٹ قبرستان روانہ کردیا گیا ہے، ایچ ایٹ قبرستان میں جنازہ گاہ بیس سال قبل ڈاکٹر عبدالقدیر نے اپنی جیب سے بیس لاکھ روپے خرچ کرکے عطیہ کے طور پر تعمیر کروائی تھی، انہیں ایچ ایٹ کے قبرستان میں سپرد خان کرنے کا فیصلہ ان کے اہلخانہ کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

  • سرکاری و نجی سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری

    راولپنڈی(اے ایف بی)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے، نئے اوقات کار کا اطلاق 15 اکتوبر سے ہوگا۔موسم سرما میں سکولوں کیلئے جاری کردہ اوقات کار کے مطابق بوائز سکول صبح آٹھ بج کر پنتالیس منٹ اور گرلز سکول صبح ساڑھے آٹھ بجے لگیں گے ، بوائز سکولوں کو چھٹی دو پنتالیس پر ہوگی جبکہ گرلز سکولوں میں چھٹی اڑھائی بجے ہوا کرے گی

    ، انصاف آفٹر نون سکول صبح ساڑھے8 بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی، سکینڈ شفٹ سکول دوپہر ایک بجے لگیں گے، چھٹی پانچ بجے ہوگی، جمعہ کے روز سنگل شفٹ سکولوں کو 12 بجے چھٹی ہوگی۔ جمعہ کے روز سکینڈ شفٹ سکول اڑھائی بجے لگیں گے، چھٹی ساڑھے پانچ بجے ہوگی ، سکولوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق 15 اکتوبر سے ہوگا، مذکورہ اوقات کار پر عملدرآمد پندرہ مارچ تک جاری رہے گا۔

    واضح رہےکہ دو روز قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھولنےکا اعلان کیا، این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہےکہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا ، اب کورونا کیسز میں کمی کے باعث ایک دن کا وقفہ ختم کردیا گیا ہے اور اب بچے پورا ہفتہ سکول جائیں گے ۔

  • 8اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کو 16 برس مکمل ہو گئے

    اسلام آباد /مظفرآباد/بالاکوٹ /باغ (اے ایف بی)پاکستان میں 8اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کو آج 16 برس مکمل ہو گئے ہیں۔آزادکشمیر اوراسلام آباد میں 2005 کے زلزلے میں جاں بحق افراد کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی، جہاں زلزلے میں جاں بحق افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، تقریب میں مارگلہ ٹاور کے باہر جاں بحق افراد کے ورثا اور سول سوسائٹی کے ممبران بھی شریک ہوئے۔راولاکوٹ کے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں بھی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ سائرن بھی بجایا گیا۔جبکہ بالاکوٹ گورنمنٹ ہائی سکول میں شہداء زلزلہ کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔8اکتوبر کے زلزلے میں 70 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، زلزلے سے مظفر آباد اور باغ کے بیشتر علاقے متاثر ہوئے تھے۔

    8اکتوبر کے زلزلے سے اسلام آباد کے مارگلہ ٹاورز کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا تھا، زلزلےسےخیبر پختوا اور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی تھی۔رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر یہ زلزلہ زیر زمین 15 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس کی شدت7 اعشاریہ6 ریکارڈ کی گئی تھی۔ تباہ کن زلزلے سے بالاکوٹ کا95 فیصد انفراسٹرکچر تباہ ہوا جبکہ مظفرآباد ، باغ، ہزارہ اور راولاکوٹ میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے۔8اکتوبرکے زلزلے سے 28لاکھ افراد بے گھر بھی ہوئے تھے، اس زلزلے میں مظفرآباد کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جبکہ مظفر آباد میں مکانات، اسکولز، کالجز، دفاتر، ہوٹلز، اسپتال، مارکیٹیں، پلازےملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔

  • تعلیمی ادارے مکمل کھولنے کا اعلان

    اسلام آباد(اے ایف بی)کورونا کے حملوں میں کمی کے بعد حکومت نے پابندیاں مزید نرم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کا کہناہے کہ 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہو گیا ہے، کورونا پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت کا فیصلہ کیا ہے۔ 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے۔

  • ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    لاہور (اے ایف بی) پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب حکومت کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، جب کہ فیاض الحسن ترجمان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر ملنے کے بعد بھی کرکٹ میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

    صحافیوں کے سوال پر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ مجھےعہدے سے ہٹانے کا علم نہیں، مجھے یہ خبر آپ سے پتہ چل رہی ہے، تاہم مجھے کوئی پریشانی نہیں، کیا میرے چہرے پر کوئی ہٹائے جانے کا غم نظر آرہا ہے۔یہ وزیر اعلی عثمان بزدار کا اختیار ہے جس کو چاہیں ترجمان بنائیں، میں اچھی ترجمانی نہیں کرسکا، حسان خاور زیادہ اچھے طریقے سے ترجمانی کریں گے۔

  • عمرشریف کا جسد خاکی کراچی پہنچ گیا، میت بیٹوں کے حوالے

    کراچی (اے ایف بی) معروف کامیڈین عمرشریف کا جسد خاکی کراچی ایئرپورٹ پر پہنچ گیا، عمرشریف کی بیوہ زرین غزل، جرمنی سےقونصل جنرل امجدعلی بھی ساتھ آئے ہیں۔جسد خاکی ترکش ائیرلائن کی پرواز ٹی کے708سے لایا گیا ہے، عمر شریف کی میت کو انٹر نیشنل کارگو ٹرمینل منتقل ضابطےکی کارروائی کی گئی۔

    کارگو ٹرمینل پر سی اے اے کسٹمز اور ایئر لائن افسران بھی موجود رہے، عمرشریف کے جسد خاکی کی کلیئرنس کے لیے فوری اقدامات کیے گئے پھران کا جسدخاکی صاحبزادوں جوادعمر اور فواد عمر کے حوالے کردیا گیا۔

    بعد ازاں عمرشریف کا جسدخاکی قومی پرچم میں لپیٹ کرایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا، ایئر پورٹ سے روانگی کے وقت عمر شریف کی میت لے جانے والی اینبولینس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔عمرشریف کے جسدخاکی کو قومی پرچم میں لپیٹ کر سردخانے لایا گیا، مرحوم کی نماز جنازہ آج سہہ پہر تین بجے عمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔

  • صادق اور امین کا اطلاق غیر مسلم پر بھی ہوتا ہے، سپریم کورٹ

    اسلام آباد:(اے ایف بی) سپریم کورٹ نے صوبائی وزیر سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔ درخواست شہری یونس الیاس نے دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے درخواست زائد المعیاد ہونے کی بنا پر خارج کی۔ عدالت نے کہا کہ میرٹس پر بھی کیس نہیں بنتا، کیس تاخیر سے دائر کرنے کی مناسب وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مکیش کمار چاولہ شراب فروشی کرتا ہے اور وہ شراب فروش ہونے کی بنا پر رکن اسمبلی نہیں بن سکتا، اہل علاقے نے بھی مکیش کمار کی شراب فروشی کے خلاف درخواست دے رکھی ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ درخواست گزار نے الیکشن ٹریبونل میں رابطہ نہیں کیا، سپریم کورٹ میں درخواست بھی 7 دن تاخیر سے جمع کروائی گئی۔ جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ صادق اور امین تو غیر مسلم پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

  • پینڈورا پیپرز: کالے دھن چھپانے والے افراد کی فہرست جاری

    مالٹا(اے ایف بی)بحر اوقیانوس کے کنارے پر واقع ملک پاناما کی صحافتی تنظیم آئی سی آئی جے نے پینڈورا پیپرز جاری کردیے، جن میں آف شور کمپنیاں بنانے والے دنیا بھر کے 130 ارب پتی شخصیات کے نام شامل ہیں۔عالمی تحقیقاتی آئی سی آئی جے نے ایک بار پھر ٹیکس چھپانے کے لیے بنائی جانے والی کمپنیز اور مالکان کے نام کی تفصیلات جاری کردیں۔نامور افرادکے کالے دھن سے متعلق دنیاکی سب سےبڑی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد آئی سی آئی جےکی جانب سے’ ’پنڈور اپیپرز‘‘ جاری کردی گئیں۔

    آئی سی آئی جے کے مطابق مالی امور کی تحقیقات دو سال میں مکمل کی گئی، جس میں 117 ممالک کے 150 میڈیا اداروں کے 600 صحافیوں نے تحقیقات کیں۔ پینڈورا پیپرز میں 700سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں جبکہ یہ ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہے۔پنڈورا پیپرز میں 200 سے زائد ممالک کی 29000 آف شورکمپنیوں کا پردہ فاش کیا گیا، جن کی ملکیت45 ممالک سے تعلق رکھنے والی 130 ارب پتی شخصیات کے پاس ہے۔

    آئی سی آئی جے کے مطابق پنڈورا پیپرز میں 14 آف شور سروس فرمز شامل ہیں، چیک ری پبلک اور لبنان کے وزرائے اعظم بھی آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے ہیں۔پنڈورا پیپرز کیلئے آئی سی آئی جےنے تقریباً3 ٹیرا بائٹس کی خفیہ معلومات حاصل کیں۔ آئی سی آئی جے کے مطابق سب سےزیادہ لاطینی امریکاکی کمپنی نے14ہزارشیل کمپنیاں اور ٹیکس ہیونز ٹرسٹ بنائے۔

    عالمی صدور اور وزرائے اعظم کے نام

    روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور آذر بائیجان کے صدر کے نام بھی شامل ہیں، اسی طرح کینیاکے صدر اوہورو کینیتا، چیک صدر آندریج بابیز نےآف شور کے ذریعے 22ملین ڈالرز کی جائیدادخریدی تھی۔ یوکرین، کینیا اور ایکوا ڈور کے صدو رنےآف شورکمپنیاں بنائیں۔چیک ری پبلک اورلبنان کے وزرائے اعظم ، اردن کےبادشاہ شاہ عبداللہ کےنام پر بھی آف شورکمپنی کاانکشاف ہوا ہے۔

    عالمی سیاست دان

    پنڈورا پیپرز میں6بھارتی سیاست دانوں، چین کے2، یواےای کے11، روس کے 19 ، برازیل کے9، یوکرین کے 38 اور نائیجیریاکے 10، برطانیہ کے 9 اور سعودی عرب کے پانچ سیاست دانوں کے نام شامل ہیں۔پنڈورا پیپرز میں اٹلی کے 4،ا نڈونیشیا 2، فرانس کے 3، اسپین کے5، پرتگال کے 3 سیاستدانوں کےنام بھی شامل ہیں۔

    پاکستانی سیاست دان و دیگر شخصیات کے نام

    آئی سی آئی جے کی فہرست میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین آف شور کمپنی کے مالک نکلے، اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے صاحبزادے عبداللہ مسعود، وفاقی وزیر مونس الٰہی، سینیٹر فیصل واؤڈا، وزیر صنعت خسرو بختیار، پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما شرجیل انعام میمن، میجر جنرل(ر)نصرت نعیم, جنرل (ر)افضل مظفرکے بیٹےحسن مظفر، سی ای اوابراج گروپ عارف نقوی، جنرل (ر)شفاعت اللہ،کرنل (ر)راجہ نادرپرویز، زہرہ تنویراہلیہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) تنویر طاہر، شہناز سجادہمشیرہ جنرل(ر)علی قلی خان، امپریل شوگرمل کے مالک نویدمغیث شیخ، ٹریڈربشی رداؤد،نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی، جنرل (ر)خالد مقبول کے داماد احسن لطیف، علی جہانگیر صدیقی، مرچنٹ آصف حفیظ، نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کےایم ڈی عدنان آفریدی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) شفاعت اللہ شاہ،میجر جنرل(ر)نصرت نعیم کا نام بھی شامل ہے۔فہرست کے مطابق کاروباری شخصیت عارف شافی،سابق ایئر مارشل عباس خٹک کے بیٹوں عمراور احدخٹک، ایگزٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ بھی آف شور کمپنی کے مالک نکلے

  • کورونا وائرس کےعلاج میں بڑی پیش رفت کا امکان

    اسلام آباد (اے ایف بی)عالمی وبا کورونا وائرس کے علاج میں بڑی پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔طبی ماہرین نے ویکسین کے بعد کورونا کے خلاف اینٹی وائرل دوا کے کلینیکل ٹرائل میں کامیابی حاصل کر لی ہے

    مولنوپیراویر (Molnupiravir) نامی دوا کے ساتھ ساتھ کورونا کے خلاف دیگر ادویات کی تیاری میں پیش رفت بھی دنیا کے لیےامید کا باعث بن گئی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہرینِ طب نے بتایا کہ مولنوپیراویر کے پہلے کلینیکل ٹرائل کے نتائج میں مثبت اثر دیکھا گیا جب کہ مذکورہ دوا انتہائی کمزور لوگوں کو کووڈ 19 کے بدترین اثرات سے بچانے کا ایک نیا طریقہ فراہم کر سکتی ہے۔