Author: irfantv1

  • بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئے ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار

    لاہور ( اے ایف بی) کسٹم حکام نے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئے ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا مسافر قیمتی اشیا ڈیکلیئر کرنے کے پابند ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئے لاہور کسٹم نے ایپ متعارف کرادی ، جس میں مسافروں کوآن لائن ڈیکلریشن فارم جمع کروانے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

    کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ لاہورائیرپورٹ سے ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قراردیاگیاہے اور بیرون ملک جانیوالے مسافر قیمتی اشیا ڈیکلیئر کرنے کے پابند ہوں گے۔مسافروں کوآن لائن فارم فل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی، ڈیکلریشن فارم میں مسافروں سے سامان کی تفصیلات پوچھی گئی، فارم میں درج نہ ہونیوالی اشیابرآمد ہونے پر ضبط کرلیےجائیں گے۔

  • آزاد کشمیر میں 30 سال بعد بلدیاتی انتخابات کےلیے سات رکنی کمیٹی قائم

    مظفر آباد ( اے ایف بی) آزاد کشمیر میں 30 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے راہ ہموار ہوگئی، حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمیٹی قائم کردی۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمیٹی قائم کردی، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خواجہ فاروق 8 رکنی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے۔

    کمیٹی میں فہیم ربانی، دیوان چغتائی، مقبول احمد، ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری قانون، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکریٹری الیکشن کمیشن شامل ہیں۔کمیٹی بلدیاتی انتخابات سے متعلق تجاویز تیار کرے گی اور ایک ماہ میں رپورٹ آزاد کشمیر حکومت کو دے گی۔آزاد کشمیر کابینہ نے ایک سال کے اندر بلدیاتی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا تھا، آزاد کشمیر کے آخری بلدیاتی انتخابات 1991 میں ہوئے تھے۔

  • سرکاری و نجی اسکولوں کے اساتذہ اور کلئیریکل سٹاف کو ویکسینیشن کی تفصیلات طلب

    راولپنڈی ( اے ایف بی)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے سرکاری و نجی اسکولوں کے اساتذہ اور کلیئریکل سٹاف کی کورونا ویکسینیشن کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ہے ،ایسے اساتذہ اور سٹاف ممبران جنہوں نے ابھی تک ویکسینیشن نہیں کروائی ہے ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کارروائی کی جائے گی.

    سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے ہے جس میں سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ اضلاع کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے اساتذہ اورکلیئریکل سٹاف کو کورونا ویکسینیشن لگائی گئی ہے اس کی تفصیلات تین دن میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائیں ،

  • نواز شریف کی جعلی ویکسینیشن پر لاہور کے اسپتال کے 2 اعلیٰ افسران معطل

    لاہور ( اے ایف بی) نواز شریف کے نام پر کورونا ویکسین کے غلط اندراج کے معاملے پر کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم اور غفلت کے باعث سینئر میڈیکل کو معطل کر دیا گیا، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ تیار کر کے وزیراعلی پنجاب کو پیش کر دی جس میں تہلکہ خیز انکشافات کئے گئے ہیں ۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کوررونا ویکسیشن ڈیٹا چوکیدار اور وارڈ بوائے رجسٹرڈ کرتے رہے ۔ کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں چار ملازمین نے تسلیم کیا کہ انہوں نے نواز شریف کا ڈیٹا رجسٹرڈ کیا ۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ اسپتال میں سپروائزری کا فقدان تھا، جس کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے سنٹر میں کوئی سینئر سٹاف تعینات نہیں کیا گیا تھا، ڈیٹا رجسٹرڈ کرنے کا ٹاسک اسپتال انتظامیہ نے وارڈ سرونٹ اور چوکیدار کو دیا تھا، کئی ماہ سے چوکیدار اور وارڈ بوائے کوررونا ویکسینیشن کا ریکارڈ نادرا کے پورٹل پر چڑھاتے رہے ۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسپتال میں کسی قسم کا آن لائن یا مینول چیک اینڈ بیلنس موجود ہی نہیں ، ایم ایس کا پی اے رانا مظفر کا دوست نوید متعدد بار ملاقات کے لئے آتا رہا اور تعلقات بہتر ہونے پر متعدد شناختی کارڈ رجسٹرڈ کروائے گئے، نوید نے چوکیدار ابوالحسن سے بھی تعلقات بنائے اور ابوالحسن چوکیدار سے کہا کہ اس کے والد کا ریکارڈ رجسٹرڈ کرنا ہے، ابوالحسن چوکیدار نے وارڈ بوائے عادل رفیق کو وٹس ایپ پر ڈیٹا رجسٹرڈ کرنے کو کہا ۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ ابوالحسن چوکیدار نے وارڈ بوائے عادل رفیق دونوں افراد نے ڈیٹا رجسٹرڈ کرنے کو تسلیم کرلیا، ایم ایس کوٹ خواجہ سعید اسپتال ڈاکٹر احمد ندیم سمیت 9 افسران اور ملازمین کو فوری معطل کرنے کی سفارش کی تھی ۔

  • آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینے کے گناہ میں شریک نہیں تھی، مریم نواز

    اسلام آباد(اے ایف بی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا ووٹ دینے کے گناہ میں شریک نہ تھیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں کی سماعت کی تو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ دونوں نے سینئر وکیل عرفان قادر کو پیروی کے لیے ہائر کر لیا۔ عطا تارڑ نے عدالت سے چار ہفتے کی مہلت دینے کی استدعا کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے مہلت کی استدعا پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں بار بار التوا مانگا جارہا ہے ۔ عدالت نے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے چھ اکتوبر تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

    مریم نواز نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین نیب کی توسیع کا باقاعدہ اعلان ہوا تو اپنا رد عمل دیں گے، حکومتی پالیسی ہے نیب سے اپوزیشن کا کردار نکال دیا جائے اور حکومتی وزرا کے بھائیوں کو ڈال دیا جائے، حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ کی بات کرنا دھاندلی کا ہی منصوبہ ہے، جس حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی ہے اس کا شفافیت سے کیا تعلق ہے؟ ، حکومت کو چار سال بعد بھی دھاندلی کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دی گئی تھی ، اب چئیرمین نیب کو بھی دی جا رہی ہے کیا کہیں گی؟۔ اس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ پہلے والی ایکسٹینشن کے گناہ میں شریک نہیں تھی۔

  • ڈینگی علاج میں استعمال ہونیوالی ڈیکسٹران40 ڈرپ مارکیٹ میں ناپید

    لاہور(اے ایف بی)ڈینگی علاج میں استعمال ہونیوالی ڈیکسٹران40 ڈرپ مارکیٹ میں ناپید ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈینگی علاج میں استعمال ہونیوالی ڈیکسٹران40 ڈرپ مارکیٹ میں ناپید ہو گئی،ڈینگی ایکسپرٹ ایڈو ائز ری گروپ میٹنگ میں ڈرپ مارکیٹ میں نہ ہونےکاانکشاف ہوا ہے۔پرائیویٹ ہسپتالوں کے پاس ڈیکسٹران 40 ڈرپ کا کوئی سٹاک ہی نہیں ہے،پرائیویٹ ہسپتالوں نے ایڈوائزری گروپ کو ڈرپ کی عدم موجودگی بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ پرائمری ہیلتھ صرف سرکاری ہسپتالوں کو ڈیکسٹران 40 ڈرپ فراہم کرتا ہے۔

    ڈیکسٹران40 ڈرپ ہر سال سرکاری ہسپتالوں کیلئےبیرون ملک سے منگوائی جاتی ہیں۔ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کئیر کو اس حوالے سے مر اسلہ لکھ دیا ہے ،پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی ڈیکسٹران 40 ڈرپ فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈیکسٹران 40 ڈرپ ڈینگی ہیموریجک فیور کے مریضوں کی جان بچانے میں موثر ہے۔

  • پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

    اسلام آباد(اے ایف بی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت سے متعلق آؤٹ لُک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود پاکستان میں معاشی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں، نجی سرمایہ کاری کو تحفظ کی فراہمی سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، بہتر پالیسیوں کے باعث مینوفیکچرنگ کے شعبے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔

    آؤٹ لُک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی پیکج اور بہتر پالیسیوں کے باعث پاکستان کی برآمدات بڑھ رہی ہیں، اس لئے رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو 4 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، صنعت، تعمیرات اور مینوفیکچررنگ کے شعبوں سمیت زرعی شعبے کی بھی نمایاں بہتری کا امکان ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح بڑھنے کا امکان ہے، گندم، چینی اور اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بن سکتا ہے

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخی میں بھارتی سازش سے پردہ اٹھادیا

    اسلام آباد(اے ایف بی) فواد چوہدری اور شیخ رشید نے نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرنے کی بھارتی سازش سے پردہ اٹھادیا۔اسلام آباد میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ کرنے کے حوالے سے پریس بریفنگ میں کہا کہ فیک نیوز کے پیچھے ریاستوں اور ایجنسیوں کا ہاتھ ہے، پاکستان میں ہائبرڈ وارکاسامناہے، احسان اللہ احسان کےنام سے ایک فیس بک اکاؤنٹ بنایاگیا، 19 اگست کو پوسٹ احسان اللہ احسان کی طرف سے بنتی ہے جس میں نیوزی لینڈ ٹیم کو پاکستان کے دورہ سے روکا گیا، 21 اگست کو ابھے نندن مشرا سنڈے گارڈن کے بیوروچیف نے آرٹیکل لکھا، اس میں نیوزی لینڈ ٹیم پر پاکستان میں ممکنہ حملے کا انکشاف کیا گیا، 24 اگست کو مارٹن گپٹل کی بیوی کو ایک ای میل ملتی ہے، جس میں لکھاتھا مارٹن گپٹل کو پاکستان میں قتل کردیاجائےگا۔

    فواد چوہدری نے بتایا کہ 24اگست 2021 کو ہی یہ ای میل اکاؤنٹ بنایا گیا تھا اور اس ای میل اکاؤنٹ سے صرف ایک ہی میل بھیجی گئی، حالانکہ یہ ای میل پروٹون میل پہ بنائی گئی جو کہ کافی محفوظ میل ہے، تمام واقعات کےباوجود نیوزی ٹیم اپناٹورکینسل نہیں کرتی اور پاکستان آجاتی ہے، احسان اللّٰہ احسان کے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دھمکی دی، اس سب کے باوجود بھی نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ نہیں کیا تھا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پہلی پریکٹس 13ستمبر کو کی گئی جس میں کوئی تھریٹ رپورٹ نہیں ہوا، 18 ستمبر کو ایک اور ای میل جنریٹ ہوئی جس میں نیوزی لینڈ ٹیم کو دھمکی دی گئی، یہ ای میل انڈیا ایڈریس میں بنا اور جس وقت یہ بنایا گیا اس کے 13 منٹ بعد اس سے پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دھمکی آمیز ای میل کی گئی، وی پی این کے ذریعے یہ ای میل بھارت سے بھیجی گئی تھی، تاکہ بھارت کی بجائے اس کی لوکیشن سنگاپور ظاہر ہو۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس ڈیوائس سے ای میل جنریٹ ہوئی اس پر 13 مزید ای میل بنی ہوئی ہیں، وہ سب ای میل ہندی ناموں پر بنی ہیں، یہ جعلی ای امیل حمزہ آفریدی کے نام سے بنائی گئی اور جان بوجھ کر اس ای میل پر پاکستانی نام استعمال کیا گیا ہے، یہ ای میل جس نمبر پر بنا وہ سم انڈین کے نام پر ہے، اس کا نام اوم پرکاش مشرا ہے، دونوں ای میل ہولڈرز کو انٹرپول کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے کے بارے نیوزی لینڈ ٹیم اور ان کی سیکیورٹی ٹیم نے کوئی بات نہیں کی، عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو فون کر کے مطمئن کرنے کی کوشش بھی کی۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم دسمبر میں پاکستان آرہی ہے، ان کو بھی ابھی سے تھریٹ دیا گیا، یہ تھریٹ بھی انڈیا کی جانب سے ہی بھیجا گیا، یہ پاکستانی کرکٹ کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کا مسئلہ ہے، پاکستان کے خلاف سازشیں ہوتی آئی ہیں اور ہورہی ہیں، لیکن سب سازشیں ناکام ہوئیں اور پاکستان پہلے سے زیادہ ابھر کر سامنے ایا ہے۔وزیر داخلہ شیخ نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی سے پاکستان دنیا میں تنہا ہو جائے گا، تو یہ اسکی بھول ہے، دورے کینسل کرنے کے معاملے کو زیادہ اچھالا نہ جائے، بھارت کے 66 ٹریننگ کیمپ افغانستان میں بند ہوگئے ہیں جس پر بھارت میں صف ماتم بچھی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ

    سرینگر(اے ایف بی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اودھم پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ زخمی ہوگئے،

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی اطلاعات ملنے پر علاقے میں ریسکیو ٹیم روانہ کی گئی جنہوں نے 2 پائلٹس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ہے، ممکنہ طور پر علاقے میں دھند کے باعث ہلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔

    دوسری جانب بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ آج صبح مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں تربیتی مشق کے دوران آرمی کا چیتا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوا جس میں 2 پائلٹ زخمی ہوگئے تاہم بھارتی فوج کی جانب سے حادثے کی وجوہات ابھی تک نہیں بتائی گئی ہیں۔

  • انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی۔

    انگلینڈ(اے ایف بی)پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اور بری خبر ہے کہ انگلینڈ نے اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی، انگلش مینز اور ویمنز ٹیم کو اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ای سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور معاون عملے کی ذہنی اور جسمانی فلاح اولین ترجیح ہے، کھلاڑی کورونا کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ان پر مزید دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

    انگلش بورڈ نے کہا کہ یقین ہے پاکستان کے دورے سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے تیاری نہیں ہوسکے گی سمجھتے ہیں فیصلے سے پی سی بی کو مایوسی ہوگی۔ای سی بی حکام کا کہنا ہے کہ یقین ہے پی سی بی نے عالمی کرکٹ کی واپسی کے لیے انتھک محنت کی ہے، فیصلے سے پاکستان میں کرکٹ پر اثرات کے لیے معذرت خواہ ہیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ کی مینز ٹیم کو 13، 14 اکتوبر کو 2 ٹی ٹوینٹی کھیلنا تھے، خواتین ٹیم نے بھی 2 ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنا تھے۔