آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

مظفر آ باد (اے ایف بی ) آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرنے..

مظفر آ باد (اے ایف بی ) آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا حکم دے دیا ۔ آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کی تھی، بلدیاتی و ترقیاتی اداروں میں تعینات سیاسی شخصیات کو فارغ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں ۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر آزاد کشمیر حکومت نے ایسے تمام افراد کو فارغ کر دیا تھا ۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کوآزاد کشمیر ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا اور کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی ۔ ابآزاد کشمیر ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی اختیارات سے تجاوز اور حکومتی اختیار میں مداخلت ہے ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے ۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports