تحفظ والدین آرڈیننس کے تحت پہلی سزا، نافرمان بیٹا سلاخوں کے پیچھے

مظفرگڑھ (اے ایف بی) تحفظ والدین آرڈیننس کے تحت والدین پرتشدد ، گھر سے نکالنے والے بیٹے کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیجتے ہوئے..

مظفرگڑھ (اے ایف بی) تحفظ والدین آرڈیننس کے تحت والدین پرتشدد ، گھر سے نکالنے والے بیٹے کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیجتے ہوئے 50ہزارروپےجرمانہ عائد کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں تحفظ والدین آرڈیننس کے تحت پہلی سزا سناتے ہوئے والدین پرتشدد اور گھر سے نکالنے والے بیٹے کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر امجدشعیب ترین نے کہا کہ نافرمان بیٹےمختیارحسین پر50ہزارروپےجرمانہ عائد کردیا ہے جبکہ بیٹے سے اس کے والدین کا گھر3روزمیں خالی کروایا جائے گا۔امجدشعیب ترین کا کہنا تھا کہ محمد اقبال اورغلام فاطمہ نےظلم کیخلاف درخواست دی تھی ، گھر سےنکالےجانےکےبعد ملزم کی والدہ گھروں میں کام کرکے گزارہ کرتی تھی جبکہ قوت سماعت سے محروم والد رات مجبوراً قبرستان میں بسر کرتا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا فریقین کومفاہمت کےلیے4مواقع بھی فراہم کیےگئے، جرمانے کی عدم ادائیگی پربیٹےکومزید ایک ماہ جیل کی قیدکاٹناہوگی

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports