اسلام آباد (اے ایف بی) الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے کے مطابق فیصل واووڈا نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو بطور ایم این اے تمام مراعات واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 2 ماہ میں تمام تنخواہیں اور مراعات واپس جمع کرائی جائیں۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی سینیٹ کی رکنیت کا نوٹی فکیشن بھی واپس لینے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے فیصل واوڈا نااہلی کیس 2 سال سے زائد عرصے تک زیر سماعت رہا، رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل سمیت 3 درخواست گزاروں نے فیصل واوڈا کی نااہلی کی استدعا کی۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ 23 دسمبر 2021 کو محفوظ کیا تھا، فیصل واوڈا پر 2018 عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں دوہری شہریت چھپانے کا الزام تھا۔مارچ 2021 میں فیصل واوڈا بطور رکن قومی اسمبلی مستعفی ہوکر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے دیا
اسلام آباد (اے ایف بی) الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا..
Previous Post
Next Post
Leave a Reply
Latest News

About the Author

AF themes
Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

Search the Archives
Access over the years of investigative journalism and breaking reports
You May Have Missed











