نئی دہلی(اے ایف بی) بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات کی خبریں اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ میں پیش آیا جہاں شادی کی رسومات ہنسی خوشی انجام دی گئیں لیکن اسی دوران دلہا طیش میں آگیا اور دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بارات ہی واپس لے گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلہا کو شادی کے دوران یہ پتا چلا کہ دلہن والوں نے اسے جہیز میں مہنگی کار اور 30 ہزار روپے نہیں دیے۔جہیز کے اس معاملے کو لے کر دلہا کی لڑکی والوں سے لڑائی ہوئی اور نوبت یہاں تک آن پہنچی کے دلہا نے دلہن پر ہی ہاتھ اٹھا دیا۔دلہن والوں نے دلہا کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن دلہے نے کسی کی ایک نہ سنی اور بارات واپس لے کر لوٹ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی والوں نے دلہا کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔لڑکی والوں نے پولیس کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ان کی بیٹی کی شادی دھرم پال میں امیت نامی شخص سے طے پائی لیکن شادی کے روز دلہا نے مہنگی کار اور پیسوں کا مطالبہ کیا اور جہیز نہ دینے پر دلہا بغیر دلہن لیے بارات واپس لے گیا۔
ولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دلہا دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بارات واپس لے گیا افسوس ناک خبرآگئی
نئی دہلی(اے ایف بی) بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات کی خبریں اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔ایسا ہی..
Previous Post
Next Post
Leave a Reply
Latest News

About the Author

AF themes
Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

Search the Archives
Access over the years of investigative journalism and breaking reports
You May Have Missed











