دلہن کے گاؤں پہنچتے ہی دلہا کار سے اتر کر بھاگ گیا، باراتی بھی چھپ گئے وجہ کیا بنی جانئے افسوس ناک خبرکی تفصیلات

اترپردیش(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک بارات کے ساتھ ناخوش گوار واقعہ پیش آنے پر خوشی کی تقریب غمی میں بدلتے بدلتے رہ گئی، جب دلہن..

اترپردیش(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک بارات کے ساتھ ناخوش گوار واقعہ پیش آنے پر خوشی کی تقریب غمی میں بدلتے بدلتے رہ گئی، جب دلہن کے گاؤں کے قریب پہنچتے ہی دلہا کار سے اتر کر بھاگ گیا، اور باراتی بھی بھاگ کر چھپ گئے۔مذکورہ بالا واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر رام پور میں پیش آیا، جب گاؤں رسول پور میں اسرار سلمانی نامی شہری کی بیٹی کے لیے گاؤں جالف نگلا سے بارات آ رہی تھی، اور وہ سب بارات کے منتظر تھے۔بارات ابھی دلہن کے گاؤں کے قریب ہی پہنچی تھی کہ لوگوں نے عجیب واقعہ دیکھا، لوگوں نے دیکھا کہ دلہے کی کار سے اچانک دلہا نکلا اور بھاگ کھڑا ہوا، دلہے کو بھاگتے دیکھ کر باراتی بھی ڈر کے مارے بھاگے اور کہیں چھپ گئے۔ہنگامہ تھمنے کے بعد معلوم ہوا کہ گاؤں کے قریب آ کر سڑک پر دلہے کی کار کی زد میں ایک 5 سالہ بچہ آ کر مر گیا تھا، جس پر دلہا کار سے نکلا اور بھاگ کر ایک گھر میں جا کر چھپ گیا، یہ دیکھ کر باراتی بھی فوراً گاڑیوں سے اتر کر ادھر ادھر چھپ گئے۔بارات میں یہ افراتفری دیکھ کر دلہن والے پہلے تو حیران ہو گئے، اور پھر پریشانی میں معاملہ سنبھالنے لگ گئے، گاؤں والوں نے کافی دیر تک تلاش کیا تب جا کر سبھی باہر آئے۔واقعے کے فوراً بعد پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا، بعد ازاں دلہن والوں نے فریقین کے درمیان سمجھوتا کرایا، جس کے بعد ہی آخر کار دلہا دلہن کا نکاح ہو سکا

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports