روس دنیا پر حکمرانی کرے گا نابینا نجومی بابا وانگا کی پیش گوئی نے دنیا میں ہل چل مچا دی

ماسکو(اے ایف بی) ہم روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی حالیہ پیش رفت کے بارے میں بات کر رہے ہیں جنہوں نے 24 فروری کو..

ماسکو(اے ایف بی) ہم روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی حالیہ پیش رفت کے بارے میں بات کر رہے ہیں جنہوں نے 24 فروری کو یوکرین کے خلاف جنگ شروع کردی۔ایسے جنگ کے ماحول میں بلغاریہ کی نامور خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا کی ایک پیش گوئی کی کافی بات کی جارہی ہے۔9/11 کے دہشت گرد حملوں اور بریگزٹ سمیت عالمی واقعات کی پیش گوئی کرنے والی بابا وانگا نے روس کے لیے بھی پیشی گوئی کی تھی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 85 سال کی عمر میں انتقال کر جانے والی بابا وانگا نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے ترجمان کو بتایا تھا کہ یورپ کے بنجر ہونے کے بعد روس دنیا پر حمکرانی کرے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ ‘سب برف کی طرح پگھل جائے گا لیکن صرف ولادیمیر پیوٹن باقی رہ جائے گا’ جبکہ انہوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ روس کو کوئی نہیں روک سکتا۔بابا وانگا کون تھیں اور ان کی پیش گوئیوں کی اتنی اہمیت کیوں ہے؟بابا وانگا ایک حادثے میں نابینا ہوئی تھیں جن کے مطابق یہ کہا جاتا ہے کہ ان میں مستقبل دیکھنے کا ہنر قدرتی طور پر موجود تھا، ان کی پیدائش 1911 میں ہوئی تھی جب کہ موت 1996 میں ہوئی۔وہ نہ صرف جڑی بوٹیوں کی حکیم بلکہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیش گوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کی جانب سے کی گئی پیش گوئیوں میں سے 80 فیصد درست ثابت ہوئیں

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports