میری پہلی شادی مکمل طور پر ارینج میرج تھی جو بعد میں تباہ کن ثابت ہوئی ،گلوکارہ حدیقہ کیانی

اسلام آباد(اے ایف بی)گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی شادی مکمل طور پر ارینج میرج تھی جو بعد میں..

اسلام آباد(اے ایف بی)گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی شادی مکمل طور پر ارینج میرج تھی جو بعد میں تباہ کن ثابت ہوئی تھی ۔ ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حدیقہ کیانی نےکہا کہ ان کی پہلی شادی ایک تھری ڈی اینی میٹر کے ساتھ ہوئی تھی جو کہ میری 1990 میں جاری گانے کی وڈیو دیکھنے کے بعد میری محبت میں گرفتار ہو گئے تھے اور ہمارے ایک مشترکہ دوست کی کوششوں سے ان کا پرپوزل ہمارے گھر تک پہنچا تھا، میرا خاندان راضی ہو گیا کیونکہ ان دنوں وہ بھی میرے رشتے کی تلاش میں سرگرداں تھے ۔

حدیقہ نے کہاکہ جب ان سے ان کی منگنی ہوئی تو وہ زیادہ خوش نہیں تھی ،لیکن ان کی جانب سے محبت میں خودکشی کی کوشش نے مجھے رام کر دیا میں نے سوچا کہ جو شخص میرے لیے جان دے سکتا ہے وہ میری خوشی کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے اور یہی سوچ میری غلطی تھی ،شادی ساڑھے پانچ سال قائم رہی اور یہ عرصہ مجھے ہی اس کو خوش کرنے کی کوشش میں گزر ا ۔ حدیقہ کے مطابق ان کی ولادہ کو میرے گانے گانے سے چڑ تھی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ علیحدگی بڑی تکلیف دہ تھی الگ ہو جانے کے بعد بھی میں امید کرتی تھی کہ وہ میری طرف لوٹے گا اور معافہ مانگے گا لیکن ایسا نہیں ہوا ۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports