وزیراعظم کا سپریم کورٹ سے لیٹرگیٹ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد(اے ایف بی ) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے لیٹر گیٹ کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانےکا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کا..

اسلام آباد(اے ایف بی ) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے لیٹر گیٹ کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانےکا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے لیٹرگیٹ کی تحقیقات کے لیے ہائی پاور کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وکلا کمیشن بنانے کے لیے آج سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس سے متعلق گزشتہ روز قانونی ٹیم سے مشاورت کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرا عظم نے حکومت گرانے کے لیے عالمی سازش کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ منحرف ارکان اور ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کا مؤقف ہے کہ نیشنل سکیورٹی اجلاس میں بین الاقوامی سازش کو تسلیم کیا گیا۔عمران خان کا مؤقف ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں نے حکومت گرانے کے لیے عالمی ایجنڈے پر عمل کیا لہذا اس کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports