پاکستان میں کورونا کی مزید 2 نئی اقسام سامنے آگئیں

اسلام آباد(اے ایف بی) وزراتِ نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی مزید 2 نئی اقسام سامنے آئی ہیں۔ نیشنل..

اسلام آباد(اے ایف بی) وزراتِ نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی مزید 2 نئی اقسام سامنے آئی ہیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں کئے گئے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی مزید 2 نئی اقسام سامنے آئی ہیں جو کہ کورونا وائرس کی افریقن اور برازیلین اقسام ہیں۔ نیشنل ہیلتھ سروسز اور این سی او سی کورونا کی اقسام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور ان کی کنٹیکٹ ٹریسنگ شروع کردی گئی ہے۔

وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے عوام سے کہا ہے کہ قطع نظر کون سے وائرس کی قسم سامنے آئی ہے ، ایس او پیز پر عمل میں تحفظ ہے ، 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد ویکیسن لگوائیں، ماسک پہنے کو یقینی بنائیں ،گھر سے بلا ضرورت باہر مت نکلیں، سماجی فیصلے کو عمل طور پر یقینی بنائیں۔

اس حوالے سے وزیر صحت اور بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ آغا خان اسپتال میں کورونا وائرس کے 13 سیمپلز کی اسٹڈی کی گئی جن میں 10 برطانوی، 2 جنوبی افریقی اور ایک برازیلین ویرینٹ پایا گیا، جنوبی افریقی اور برازیلین ان دو اقسام کے ویرینٹس پر ویکسین اثرانداز نہیں ہوتی، ویکسین کرانے کے باوجود بھی یہ ویرینٹ لگ سکتا ہے، ویرینٹ پھیلا تو صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے، محکمہ صحت اور اسپتالوں پر شدید دباؤ پڑسکتا ہے۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About the Author

Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

BlockSpare — News, Magazine and Blog Addons for (Gutenberg) Block Editor

Search the Archives

Access over the years of investigative journalism and breaking reports