اسلام آباد(اے ایف بی)حکومت نے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی چارٹرڈ طیارہ پولینڈ بھجنے کا فیصلہ کرلیا نجی ٹی وی کے حکومت نے خصوصی چارٹرڈ طیارہ پولینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے وارسو میں عارضی پناہ لیے پاکستانی شہریوں کو واپس لایا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں سات ہزار پاکستانی موجود تھے جن میں تین ہزار طالب علم اور چار ہزار شہری شامل تھے۔ترجمان کے مطابق زیادہ تر شہری 24 فروری کو سفارتخانے کے کہنے پر یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ 1525 پاکستانیوں کو ہنگری، پولینڈ، رومانیہ منتقل کیا جاچکا ہے، پی آئی اے کا طیارہ صبح روانہ ہوگا اور اسی روز واپس آئے گا۔
واضح رہے کہ پی آئی اے نے اتوار کے روز 2 پروازیں پاکستان سے پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری کی تھی، پروازوں کو ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارلحکومت وارسو میں لینڈ کرنا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلبا کی واپسی کے لیے آپریشن تیار کیا گیا تھا، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک اور یوکرین میں پاکستانی سفیر کے درمیان رابطہ ہوا تھاجس میں یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی محفوظ مقام پر منتقلی اور وطن واپسی سے متعلق گفتگو کی گئی تھی
پاکستان کا خصوصی چارٹرڈ طیارہ پولینڈ بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اے ایف بی)حکومت نے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی چارٹرڈ طیارہ پولینڈ بھجنے کا فیصلہ کرلیا نجی ٹی وی کے..
Previous Post
Next Post
Leave a Reply
Latest News

About the Author

AF themes
Easy WordPress Websites Builder: Versatile Demos for Blogs, News, eCommerce and More – One-Click Import, No Coding! 1000+ Ready-made Templates for Stunning Newspaper, Magazine, Blog, and Publishing Websites.

Search the Archives
Access over the years of investigative journalism and breaking reports
You May Have Missed











