راولپنڈی (اے ایف بی ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نےانڈسٹریل ہیمپ (بھنگ) کی کاشت کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پروفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہیمپ (بھنگ) کی کاشت کے لئے پالیسی تشکیل دی جاری ہے اور اس کی کاشت کے ساتھ ساتھ ویلیو ایڈیشن ، کوالٹی کنٹرول اور جینٹیک ماڈیفیکیشن بھی کی جائے گی اس کا ادویاتی و صنعتی استعمال کی وجہ سے 100ایکٹر پر بھنگ کی کاشت کی جائے گی اور برآمد کر کے زرمبادلہ کمائیں گے ا ن خیالات کا اظہار انھوں نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے روات میں قائم انسٹیٹیوٹ آف ہائیڈروپانکس میں پی سی ایس آئی آرا ہیمپ (بھنگ) کے ویلیو چین ڈویلپمنٹ پروگرام2021 کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہیمپ ڈویلپمنٹ پروگرام حکومت پاکستان کا ترقیاتی منصوبہ ہے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل (پی سی ایس آئی آر ) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور بارانی زرعی یونیورسٹی اس منصوبے پر عملدرآمد کریں گے اور اس کی کاشت ادویاتی اور صنعتی مصنوعات کی ترقی و پروسیس کے لئے کی جائے گی
اس موقع پر چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر سید حسین عابدی، وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان اور ڈاکٹر عطا الرحمان، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ، سینئر فیکلٹی ممبران اور مختلف تحقیقی ادارں سے ریسرچرز نے بھی شرکت کی ۔ تقریب سے ڈاکٹرسید حسین عابدی چیئر مین پی سی ایس آئی آر اور ڈاکٹر عطا الرحمان، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے بھی خطاب کیا اس مو قع پر بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی اور پی سی ایس آئی آر کے مابین بھنگ کی کاشت کے حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے ۔
وفاقی وزیر نے ہیمپ (بھنگ) کے ویلیو چین ڈویلپمنٹ پروگرام کے بارے میں بتایا اور کہا کہ میڈیسنل ہیمپ کے پودوں اور بیجوں کی تیاری پر کام ہو رہا ہے اور خطہ پوٹھوہا ر میں ایگرو بائیوٹیک پارک بھی تیار کیا جائے گا اور بارانی زرعی یونیورسٹی کی ہیمپ منصوبے کے حوالے سے کاوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اس منصوبے کو آگے بڑھانے میں بہترین کام کر رہی ہے وفاقہ وزیر نے اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے روابط کو مضبوط بنانے کے لیے بارانی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ جن کی سخت محنت، لگن اور پالیسیوں کی وجہ سے یونیورسٹی مستقبل قریب میں ملک کی دیگر یونیورسٹیوں کے لیے رول ماڈل ثابت ہوگی
افتتاحی خطاب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے کہا کہ بھنگ کی کاشت کا پروگرام پاکستان کی معیشت مضبوط بنانے کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہو گا ۔ بارانی یونیورسٹی کے محققین ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے اپلائیڈ سائنسز میں سخت محنت کر رہے ہیں جس کا اندازہ یونیورسٹی میں شروع ہونے والے قومی سطح کے اربوں روپے کے منصوبوں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے ۔ انھوں نے اس پروگرام کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی حوصلہ افزائی اور حکومتی مالی امداد کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس کی اجازت انھوں نے پچھلے سال بھنگ کے پودے کے فوائد اور اس کی برآمدی صلاحیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ کے بعد دی