لاہور(اے ایف بی)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 8 یا 9 کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردیں گے۔لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ریاست کو بچانے کے لئے اب عمران خان کو گھر جانا ہوگا، ہمارے نمبر پورے ہیں تبھی تو میدان میں آئے ہیں، ہماری کوشش ہوگی ایمپائر نیوٹرل ہو جائے۔خورشید شاہ نے انکشاف کیا کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہوگئے ہیں، 8 یا 9 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد پیش کریں گے، اور ہم جس کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے وہ کامیاب ہوگی۔
Blog
-
تحریک عدم اعتماد عمران خان کیلئے تحریک اطمینان بن جائیگی: شیخ رشید
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈسیک)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لیے تحریک اطمینان بن جائے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد لانے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ گزشتہ 2 ماہ سے چیخ رہے ہیں، کریں نا اجلاس اور لائیں ریکوزیشن۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے یہ لوگ کہتے تھے کہ وہ نیوٹرل نہیں ہیں لیکن اب تو اپوزیشن والے بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ نیوٹرل ہیں تو انہیں مبارک ہو لیکن دنیا میں کوئی چیز نیوٹرل نہیں ہوتی۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ شکست اپوزیشن کا مقدر ہے، جس طرح بے نظیر بھٹو کو 12 ووٹوں سے شکست ہوئی تھی اتنے ہی ووٹوں سے انہیں بھی شکست ہو گی اور تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لیے تحریک اطمینان بنے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس تو ابھی تک تو مستقبل کے حوالے سے کوئی پلان ہی نہیں ہے یعنی یہ ملک میں ایک ٹیکنوکریٹ حکومت لانا چاہتے ہیں، اگر ایسا ہوا تو یہ ملک کے لیے بہت مسائل پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔
-
سردیاں پھر لوٹ آئیں آج سے ایک ہفتے تک بارشیں برف باری بارش کا ایک اور سلسلہ پاکستان میں داخل
لاہور (اے ایف بی) موسم کا حال بتانے والوں نے آج خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، نارووال اور دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ہے، گلگت بلتستان ،اسلام آباد اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔مغربی ہواؤں سے بلوچستان میں بارش کا ایک اور سسٹم داخل ہو چکا ہے جس سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت زیارت، چمن، پشین، ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلات اور لورالائی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں بارشوں کا یہ سلسلہ منگل تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے
-
سانحہ پشاور کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا دل خوش کر دینے والابیان سامنے آگیا جان کر پر ہاکستانی داد دے گا
لاہور(اے ایف بی)پشاور دھماکے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ انڈریو مکڈونلڈ کا بیان سامنے آگیا۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق انڈریو مکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ’ ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہے، تاہم اگر حالات تبدیل ہوتے ہیں تو ہماری سکیورٹی ٹیم ہماری رہنمائی کرے گی’۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا بیان پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔انڈریو مکڈونلڈ نے مزید کہا کہ ہماری ہمدردی واضح طور پر پشاور کے لوگوں کے ساتھ ہے تاہم جب سے ہم پاکستان پہنچے ہیں تب سے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں لیکن اگر کچھ حالات تبدیل ہوتے ہیں اور تمام فیصلے ماہرین کی رائے کی بنیاد پر کریں گے۔
-
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بڑا اعلان کردیا
لاہور(اے ایف بی)پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری، صوبائی وزیر تعلیم داکٹر مراد راس نے پنجاب میں 15,000 اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کردیا۔صوبائی وزیرتعلیم نے 3 مارچ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ سکولوں میں 50 ہزار سیٹیں موجود ہیں لیکن پہلے فیز میں رواں سال 15 ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے، پی ایس ٹی، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی اساتذہ کو تعینات کیا جائےگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر مراد راس نے بھرتیوں کا اعلان کیا تھا مگر مالی مسائل کے باعث ان پر عملدآمد نہیں ہوسکا۔ آخری بار پنجاب میں شہباز شریف کے دور اقتدار 2018 میں آسامیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔لوگ تدریسی ملازمتوں کے منتظر ہیں کیونکہ پنجاب میں لاکھوں مرد اور خواتین ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں۔ اساتذہ کی تاخیر سے بھرتیوں کی وجہ سے ان کی عمریں گزر رہی ہیں -
آئندہ ہفتے سے ملک کے میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
لاہور(اے ایف بی)محکمہ موسمیات کے مطابق مری، راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، کھاریاں، گجرات، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد، شیخوپورہ، لاہور، نارووال، ڈسکہ، سیالکوٹ، شکرگڑھ سمیت شمالی اور شمال مشرقی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے ۔مظفرآباد، باغ، وادی نیلم، بالاکوٹ، راولاکوٹ، گھڑی دوپٹہ، حویلی، کوٹلی، پونچھ، میرپور، بھمبر، چھمب سمیت آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اچھی بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا نیا اور اچھا سلسلہ 6 اور 7 مارچ کے دوران بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، بالائی اور مغربی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا سبب بنے گا
-
دنیائے کرکٹ سوگ میں ڈوب گئی شہرہ آفاق آل رائونڈر چل بسے
راولپنڈی(اےایف بی)آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر راڈنی مارش 74 برس کی عمر میں آج انتقال کرگئے۔کرکٹ آسٹریلیا نے راڈنی مارش کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق راڈنی مارش نے 96 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہےکہ راڈنی مارش کی یاد میں آسٹریلوی ٹیم پنڈی ٹیسٹ میں بازوؤں پرسیاہ پٹی باندھےگی
-
پاکستان میں ہم جنس پرستی کی اجازت کا تصور بھی نہیں؛وزارت انسانی حقوق
اسلام آباد(اے ایف بی) ڈی جی وزارت انسانی حقوق نے وفاقی شرعی عدالت میں پیش ہوکر کہا ہے کہ وزارت انسانی حقوق اور ریاست ہم جنس پرستی کی اجازت کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔خواجہ سراؤں کی حقوق اور جنس تبدیلی کی اجازت دینے سے متعلق کیس کی شریعت کورٹ میں سماعت ہوئی۔ڈی جی وزارت انسانی حقوق نے وفاقی شرعی عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ وزارت کے تحریری جواب سے ہم جنس پرستی کا ملنے والا تاثر غلط ہے، عدالت اجازت دے تو جواب میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں، وزارت انسانی حقوق اور ریاست ہم جنس پرستی کی اجازت کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔جسٹس سید محمد انور نے ریمارکس دیے کہ وزارت جس یوگیاکاٹا اصول پر انحصار کر رہی ہے وہ ہم جنس پرستی کو فروغ دیتا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ وفاقی حکومت ہم جنس پرستی کی حمایت کرے گی، خواجہ سراؤں کے حقوق کے قانون کو ہم جنس پرستی سے کیوں جوڑ رہے ہیں۔جسٹس سید انور نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے تحفظ کا قانون بناتے وقت اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت نہیں کی گئی، خواجہ سرا مظلوم طبقہ ہے انہیں ہم جنس پرستی سے نہ جوڑیں، وزارت انسانی حقوق نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے لینے کا جھوٹ کیوں بولا؟ وزارت انسانی حقوق کم از کم جواب میں تو سچ بولا کرے، اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز پر عمل کریں تو مسئلہ پیدا ہی نہ ہو، خواجہ سراؤں کو اسلام سے زیادہ تحفظ کسی مذہب نے نہیں دیا۔عدالت نے وزارت انسانی حقوق سے دو ہفتے میں ترمیم شدہ جواب مانگ لیا۔
-
پروفیسر کو ریٹائرمنٹ کے بعدنئی ذمہ داریاں مل گئیں، کیا کر رہے ہیں؟مداحوں کے لئے اہم خبرآگئی
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کے بعد نئے اسائمنٹ پر کام شروع کردیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور پی ایس ایل سیون کی چیمپئن لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی نجیزندگی کی ذمہ داریاں سنبھال کر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے دوسری اسائمنٹ کے حوالے سے بتایا۔سابق قومی کرکٹر نے کہا کہ ’ ریٹائرمنٹ کے بعد بچوں کو سکول چھوڑنے کا پہلا اسائمنٹ سنبھال لیا گیا ہے ، اور یہ کافی حد تک مجھے پسند بھی آیا ہے‘۔خیال رہے کہ 41 سالہ محمد حفیظ نے نازیہ حفیظ سے 2007ء میں شادی کی تھی، ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔ خیال رہے کہ 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 کھیلنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کچھ عرصہ قبل بین الا قوامی کرکٹ سے باقاعدہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔
-
گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ، اوگرا نے عوام پر بجلیاں گرا دیں
اسلام آباد (اے ایف بی)مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایک تحفہ، اوگرا نے گیس کی اوسط قیمت میں 16.37فیصد تک اضافےکی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی اوسط قیمت میں 16.37فیصدتک اضافےکی منظوری دےدی۔اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس قیمت میں 94روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے اور گیس کی اوسط قیمت 670 روپے37 پیسے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کیلئےگیس کی اوسط قیمت میں 6.32 فیصد اضافے کی جبکہ 50روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافےکی منظوری دی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کیلئےگیس کی اوسط قیمت829 روپے48پیسےفی ایم ایم بی ٹی یوکرنےکی منظوری بھی دی ہے۔اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی اوسط قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے وزارت توانائی سے منظوری کے بعد ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دس روپے کمی کا اعلان کیا جبکہ بجلی بھی فی یونٹ پانچ روپے سستی کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔پیر کی شب قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے آئندہ بجٹ تک پیٹرول، ڈیزل اور بجلی مزید مہنگی نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب بھی کم ہیں اور اگر حکومت سبسڈی نہ دے تو پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 220 روپے فی لیٹر تک ہو جائے گی۔اس