Blog

  • لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن : نوازشریف اور مریم نواز نے حکمت عملی تیار کرلی

    لاہور (اے ایف بی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اجلاس کیلئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز نے طویل مشاورت کے بعد حکمت طےکر لی ، مریم نواز پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن رکھیں گی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے غیر معمولی اجلاس کیلئے ن لیگ نے ایجنڈپوائنٹس اورحکمت طےکر لی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے نوازشریف اور مریم نواز کےدرمیان طویل مشاورت ہوئی، مریم نواز پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن رکھیں گی۔

    ذرائع ن لیگ نے کہا ہے کہ ن لیگ تحریک عدم اعتماد کے آپشن کی کھل کر مخالفت کرےگی ، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کا حشردیکھ لیا پی ڈی ایم سنجیدہ فیصلےکرے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے ممکنہ دلائل میں کہا گیا کہ کامیابی کے قریب ہیں پی ڈی ایم پرفیصلے مسلط نہ کیے جائیں ، ایک ہی حربہ بار بار آزمانے سے پی ڈی ایم مذاق نہ بن جائے۔ن لیگ کا کہنا ہے کہ تحریک ملکی بقا کےلیےہےکوئی اسے انا نہ بنائے کہ ہربار انہی کی سنی جائے ، شاہد خاقان ،احسن اقبال پرویز رشید اور مریم اورنگزیب مریم نواز کی معاونت کریں گی۔

    خیال رہے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا ، جس میں لانگ مارچ، استعفوں،چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کم ووٹوں پربات ہوگی۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کو اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز کو حتمی شکل دے دی ہے ، مولانا فضل الرحمان کی تجویزسےپیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر جماعتیں متفق ہیں تاہم پیپلزپارٹی کو آج استعفوں پرمنانے کے لیےبھرپور کوشش کی جائےگی۔

  • امریکی خاتون نے جامعہ بنوریہ میں اسلام قبول کر لیا

    کراچی(اے ایف بی) امن اور سلامتی کے مذہب اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہونے والی غیر مسلم امریکی خاتون اسلام قبول کرنے جامعہ بنوریہ پہنچ گئیں۔ امریکی خاتون 42 سالہ ٹیفنی سلسیٹ اسمتھ نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر کراچی میں جامعہ بنوریہ میں اسلام قبول کر لیا۔جامعہ بنوریہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے امریکی خاتون ٹیفنی سلسیٹ کو کلمہ پڑھایا اور اسلام میں داخل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

    نو مسلم امریکی خاتون کا تعلق امریکی ریاست ٹینیسی (Tennessee) سے ہے، انھوں نے بتایا کہ وہ قرآن مجید کا مطالعہ کر چکی ہیں، اور اللہ کے کلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر رہی ہیں۔جامعہ بنوریہ کے مہتمم نے نو مسلمہ کا نیا اسلامی نام عائشہ امینہ تجویز کیا، اور انھیں مبارک باد پیش کی۔عائشہ امینہ نے قبول اسلام کے بعد گفتگو میں کہا اسلام نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق مہیا کیے ہیں، اسلام قبول کرنے کے بعد خود کو خوش قسمت تصور کر رہی ہوں۔

  • کورونا :تعلیمی ادارے بند،پرائیویٹ سکولوں کے لئے نیا حکم جاری

    لاہور(اے ایف بی)کوروناکیسزبڑھنے پر2ہفتوں کیلئے سکول بند،2ہفتوں تک تمام تعلیمی ادارے بندرہیں گے، اس دوران تعلیمی ادارے کھولے گئے تو پھر جرمانہ کیاجائے گا۔ ایجوکیشن ٹیمیں باقاعدگی سے مختلف سکولوں کادورہ کریں گی۔کوروناکیسزبڑھنے پر2ہفتوں کیلئے سکول بند کر دیے گئے،2ہفتوں تک تمام تعلیمی ادارے بندرہیں گے۔ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق اس دوران تعلیمی ادارے کھولے گئے تو ان کو جرمانہ کیاجائے گا۔ ایجوکیشن ٹیمیں باقاعدگی سے مختلف سکولوں کادورہ کریں گی۔پابندی کے دوران پرائیویٹ سکولز کو پیپرلینے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے سرکاری سکولوں میں کورونا کیسسز کی تعداد 43 پر پہنچ گئی تھی، 17 اساتذہ اور 25 طلباءکورونا کا شکار ہوئے جبکہ مذکورہ تعداد میں ایک کلرک بھی شامل تھا۔کورونا کیسسز کی وجہ سے 12 سکول سیل کیے گئے تھے ۔ تیسری جماعت کے سینکڑوں اساتذہ و طلبا میں کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا جس کی وجہ ایس او پیز کی خلاف ورزی بیان کی گئی تھی۔ سرکاری سکولوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود ٹیب پر ایل این ڈی ٹیسٹ کی مشقیں تاحال جاری تھیں۔سکولوں میں ایک ہی ٹیب پر سینکڑوں طلبا کا لینے کے باعث کرونا مزید پھیلنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا تھا۔دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا تھا کہ اساتذہ و طلباکو کورونا سے بچانے کے لیے لٹریسی اینڈ نمریسی ٹیسٹ کو موجود تعلیمی سیشن کیلئے معطل کیا جائے تاکہ مزید اساتذہ و طلبا کو کرونا ہونے سے بچایا جاسک

    ۔

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی؛سینیٹر فیصل جاوید کا چالان

    اسلام آباد(اے ایف بی) ٹریفک قوانین کی خلاف وروزی کرنے پر تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا اسلام اآباد ٹریفک پولیس کے اہلکار نے چالان کردیا۔ تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید سیٹ بیلٹ باندھے بغیر سفر کررہے تھے، جن کوٹریفک پولیس اہلکار اللہ دتہ نے انہیں روکا۔ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سینیٹر فیصل جاوید کا چالان کردیا۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چالان ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر واقعی افسوس ہے۔انہوں نے لکھا کہ پولیس افسر کے اقدام کو سراہتا ہوں کیونکہ اس نے مجھے پہچاننے کے باوجود بھی چالان کیا۔فیصل جاوید نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے عوام اور خواص دونوں کے لیے عوامی خدمت کا پیغام ہے۔

  • نئی قومی تعلیمی پالیسی کا مسودہ تیار، اعلان 23 مارچ کوہوگا

    لاہور(اے ایف بی) تحریک انصاف کی حکومت نے نئی قومی تعلیمی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا، وزارت تعلیم سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور ٹیکنیکل اداروں کیلئے نئی قومی تعلیمی پالیسی 23 مارچ کو جاری کرے گی۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی کے ابتدائی مسودے کی تیاری کیلئے ملک بھر سے ماہرین تعلیم اور ماہر ین مضامین سے آراء لی گئی ہیں، وزارت تعلیم کے تحت نئی قومی تعلیمی پالیسی کا نفاذ رواں سال سے ہی کیا جائے گا،

    نئی قومی تعلیمی پالیسی میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سے لے کر یونیورسٹی تک کی تعلیم کا احاطہ ہے، سکولوں کی سطح پر ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پر بھی پالیسی گائیڈ لائنز شامل ہیں۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی یکساں تعلیمی پالیسی کا نفاذ کیا جائے گا۔ سرکاری یونیورسٹیوں کو عالمی معیار کے مطابق لانے کیلئے روڈ میپ کی سفارش کی جائے گی، بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی درس گاہوں کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات نئی قومی تعلیمی پالیسی کا حصہ ہوں گے، تحریک انصاف کی حکومت نے 2018ء میں نئی قومی تعلیمی پالیسی لانے کا اعلان کیا تھا۔

  • کورونا وائرس ؛راولپنڈی کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ

    راولپنڈی( اے ایف بی) کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ پنجاب حکومت کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاون کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا صادق آباد گلی نمبر 4 اور علامہ اقبال کالونی کی گلی نمبر 27 میں اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا عزیز آباد کی قیصر ابو طالب اور ڈھوک پراچہ میں اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت چاروں علاقوں میں رات 12 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا۔پنجاب حکومت نے15مارچ 2021سے راولپنڈی سمیت بڑے شہروںکے مخصوص علاقوں میں لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

     تمام قسم کے میرج ہالز و مارکیز مکمل طور پر بند، صرف کھلے میدان میں سخت ایس او پیز کے ساتھ شادی پروگرام میں محدود مہمانوں کے ساتھ شادی کی اجازت 2:ہوٹلز پر انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ مکلم بند، صرف ہوم ڈلیوری اور ٹیک آوے کی اجازت،3:کاروباری مراکز شام چھ بجے بند کر دئیے جائیں گے ہفتہ و اتوار کو تمام کاروبار بند رہیں گے4:میڈیکل اسٹور، کریانہ شاپس، پنکچر شاپس، آٹا چکی، چکن بیف مٹن شاپس، تندور، ٹرک ہوٹلز، پٹرول پمس، آٹو سپئر پارٹس کے کاروبار کھلے رہیں گے 5:نجی و سرکاری دفاتر مین 50فیصد عملے کے ساتھ کام کی اجازت6:پبلک مقامات پر ماسک اور ایس و پیز کو سختی سے عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ڈیوٹی لگا دی گئی تمام پبلک پارکس شام 6 بجے بند ہونگے۔

  • کورونا وبا؛ پنجاب میں کاروبار اور تفریحی مقامات شام 6 بجے بند کرنے کا حکم

    لاہور(اے ایف بی) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے صوبے میں نئی پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے خطرے کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کے تحفظ کے لیے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں، اور صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز شام 6 بجے بند جب کہ ہفتہ اور اتوار کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، جب کہ نوٹی فکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا اور 29 مارچ تک نافذ العمل رہے گا

    ۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز، لیباریٹریز، کلیکشن پوائنٹس 24 گھنٹے اور ہفتے کے 7 دن کھلے رہیں گے، گروسری اسٹورز، جنرل اسٹورز، چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیٹرول پمپس کو پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت ہوگی، فلنگ پلانٹس، ورک شاپس، ٹائر پنکچر، اسپیئر پارٹس اور زرعی مشینری و آلات کی دکانیں بھی 24 گھنٹے کھلی رہیں گی، جب کہ تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد اسٹاف کے ہمراہ کام کرنے کی پالیسی پرکاربند ہوں گے۔

  • دو سال تک ٹیکسی ڈرائیور ہراساں کرتا رہا:جمائمہ کاانکشاف


     لندن (اے ایف بی)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائمہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 2 سال تک ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے ہراساں کیا، ٹیکسی کا سفر ہمیشہ محفوظ نہیں ہوتا۔جمائما نے ایک اور ٹوئٹ میں اوبر سے خاتون ڈرائیور رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔ خاتون صحافی اور مصنف جوجو موئس کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے جمائمہ گولڈسمتھ نے کہا کہ کتنے خوش قسمت لوگ ہیں جو پیدل چلنے کے خوف سے اوبر اور کیب کے اخراجات کو برداشت کرنے کے قابل ہوتے ہیں لیکن ضروری نہیں ٹیکسی کا سفر ہمیشہ محفوظ ہو۔

    جمائما نے مزید لکھا کہ آپ نے کتنی مرتبہ مرد ڈرائیور کی جانب سے خوف محسوس کیا؟میرے پاس ایک ٹیکسی ڈرائیور تھا جس نے مجھے 2 سال تک ہراساں کیا۔     واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوئٹر پر برطانوی صحافی اور مصنف جوجو موئس نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا میں 14 سال کی عمر سے اپنی چابیوں کو انگلیوں میں رکھتی ہوں، میں اب تک جوتوں پر سے ہی کپڑے پہنتی ہوں اور ذہنی طور پر تیار رہتی ہوں کہ مجھے بھاگنے کی ضرورت ہے یا نہیں‘۔

  • کورونا کے بڑھتے وار، تعلیمی اداروں پر نئی پابندی عائد

     لاہور(اے ایف بی) کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے پنجاب حکومت نے سات اضلاع کے بعد اب پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری و نجی سکولوں کے لئے نیا حکم نامی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات اضلاع کے پنجاب بھر کے دیگر اضلاع جہاں سکول کھلیں رہیں گے وہاں نجی و سرکاری سکولوں میں صرف کلاسز ہوں گیں جبکہ کھیل اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل سات اضلاع کے تعلیمی اداروں غیر نصابی آرٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اب نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں غیر نصابی سرگرمیاں نہیں ہوں گیں

    ۔دوسری جانب تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش کا معاملے پر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن نے حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔ صدر میاں رضا کا کہناتھا کہ تعلیمی ادارے بند کرنا بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے، پہلے ہی ڈھائی کروڑ بچے آؤٹ آف سکول ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بندش کی بجائے تعلیمی اداروں میں شفٹ سسٹم لاگو کرنا چاہیئے، نجی ادارے پہلے ہی مالی بحران سے دو چار ہیں۔ میاں رضا نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کو تختہ مشق بنانے کی بجائے پبلک مقامات پر اقدامات کئے جائیں، حکومت علم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے فیصلہ واپس لے۔

  • سینیٹ اجلاس میں پولنگ بوتھ پر خفیہ کیمرے لگے ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد(اے ایف بی) سینیٹ کے اہم اجلاس کے دوران ایوان کے اندر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا انکشاف ہوا ہے۔اپوزیشن اراکین نے سینیٹ میں خفیہ کیمرے ڈھونڈ نکالے۔ اپوِزیشن اراکین نے کیمرے میڈیا کو دکھانے کے بعد نکال دیے۔سینیٹر مصدق ملک نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھاندلی ہے، اس پر حکومت شرم کرے، ایوان میں پولنگ بوتھ پر کیمرہ لگانے کا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ نوٹس لے، یہ کیمرے کس نے اور کس کے لیے لگوائے، یہ آرٹیکل 62 اور 63 کا کیس ہے جس کا ذمہ دار صادق اور امین نہیں رہا، پی ٹی آئی کو اپنے سینیٹرز پر اعتماد نہیں اس لیے کیمرے لگوائے جن کا رخ ووٹر کے چہرے اور بیلٹ پیپر کیطرف ہے۔

    مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پولنگ بوتھ کے اندر اور بوتھ کے اوپر کیمرے نصب تھے، تحقیقات ہونی چاہیے کہ سیکرٹری سینیٹ نے کس کے کہنے پر کیمرے لگانے کی اجازت دی، حکومت کی چوری پکڑی گئی ہے، ذمہ داران کا تعین کیا جائے، مشاورت کرینگے کہ آیا سینیٹ کمیٹی اسکی تحقیقات کرے یا معاملہ پولیس کے حوالہ کیا جائے۔ پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ پولنگ بوتھ کے اوپر کیمرہ لگایا ہوا ہے، یہ پری پول دھاندلی ہے۔ رضا ربانی نے بھی ایوان میں احتجاج کیا۔سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ آپ تھوڑا صبر سے کام لیں۔ پریزائیڈنگ آفیسر نے نیا پولنگ بوتھ بنانے کی رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی سیکریسی کو یقینی بنایا جائیگا۔