Month: March 2021

  • کورونا کا شکار گواہ پیش ہونے پر عدالت پہنچ گیا


     اسلام آباد(اے ایف بی) کورونا وبا کا شکار نیب گواہ بیان دینے احتساب عدالت اسلام آباد پہنچ گیا۔گواہ نے عدالت سے جلد بیان ریکارڈ کرنے کی استدعا کی۔ جج نے وجہ پوچھی تو گواہ نے بتایا میں کورونا پازیٹیو ہوں اور آئسولیشن سے اٹھ کر آیا ہوں۔ یہ سننا تھا کہ عدالت میں کھلبلی مچ گئی اور کمرہ خالی کروا کر اسپرے کیا گیا۔

    اسلام آباد احتساب عدالت کے جج اعظم خان کی عدالت میں نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب گواہ امیرحیدرملک عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت سے استدعا کی کہ بیمارہوں ،جلد بیان ریکارڈ کرکے جانے کی اجازت دی جائے۔جج نے بیماری کی نوعیت پوچھی تو امیرحیدرنے سب کو حیران کردیا۔ وہ بولے کہ میں کورونا مثبت ہوں اورآئیسولیشن سے اٹھ کرآیا ہوں۔

    گواہ کےانکشاف پرعدالت میں کھلبلی مچ گئی۔ جج اوروکلاء سمیت سماعت میں موجود تمام افراد کمرےسےباہرنکل آئے۔ کمرہ عدالت نمبر دو میں ہنگامی بنیادوں پر اسپرے کیا گیا۔کورونا متاثرہ گواہ کو جوڈیشل کمپلیکس سےجانےکی ہدایت کی گئی۔ اس سے قبل اسی عدالت میں شاہد خاقان عباسی بھی پیش ہوئے تھے۔

  • نیب نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی

    لاہور(اے ایف بی) نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق کل 26 مارچ کو مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی گئی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیشی کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔ پیشی ملتوی کرنے کا فیصلہ نیب میں اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے ہر نوعیت کے ہجوم کو اکٹھا کرنے پر پابندی ہے۔مریم نواز کی گزشتہ پیشی پر نیب عمارت پر دانستہ پتھرائو کیا گیا تھا۔ مریم نواز کی پیشی این سی او سی کی گائیڈ لائنز اور مفاد عامہ کے پیش نظر ملتوی کی جارہی ہے۔اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

    نیب کی جانب سے پیشی ملتوی ہونے کے بعد جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اب نیب کیلئے آسان شکار نہیں بنوں گی۔ نیب نے جتنا انتقام لینا تھا وہ ہو چکا اب ان کے انتقام کا دور گزر گیا۔اب ظلم کے مٹنے کے دن آ گئے ہیں۔نیب کو مخالفین کے خلاف انتقام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔نیب  کورونا کی وجہ سے پیشی ملتوی کی گئی تو وزیراعظم نے اجلاس کیوں کیا۔عمران خان نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔ملک میں قانون ہے تو وزیراعظم آفس میں بھی لاک ڈاؤن ہونا چاہیے ۔نیب کے پیچھے اصل چہرہ عمران خان اور جعلی حکومت کا ہے۔عمران خان کے کہنے پر چلتا ہے۔

  • پاکستان میں 50 سال کے افراد کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

    اسلام آباد(اے ایف بی) پاکستان چین سے مزید 70 لاکھ کرونا ویکسین ڈوز خرید رہا ہے جب کہ ملک میں 50 سال کی عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا عمل اپریل سے شروع ہوجائے گا۔ 70 لاکھ کورونا ویکسین کی ڈوز اپریل میں پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔اپریل کے دوسرے ہفتے سے پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔وفاقی وزیر اسد عمر نےنے بتایا کہ چین سے سائنو فارم اور کین سینو ویکیسن کی خریداری کی جارہی ہے۔ چین سے پہلے خریدی گئی ویکیسن کی دو کھیپ رواں ماہ کے آخر تک پاکستان پہنچیں گی جبکہ چین سے رواں ماہ 10 لاکھ سائنو فارم ویکسین کی ڈوز آئیں گی۔ پاکستان نے 60 ہزار کین سائینو ویکیسن بھی خریدی ہے ۔

    انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں گزشتہ سال گاوی نے پاکستان کو مارچ میں ایک کروڑ ستر لاکھ ویکسین کی خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن بھارت نے تمام ایشیائی ممالک کو ویکسین برآمد کرنے کا عمل روک دیا ہے ۔پاکستان کو بھارت کی جانب سے ملنے والی ویکسین جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔یورپ کی اپنی مینوفیکچرنگ وہان کی عوام کے لئے پوری نہیں ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے بھارت پر دباؤ بڑھنے کی وجہ سے ایشیائی ممالک کو دی جانے والی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔

    اسد عمر کا کہنا ہے کہ اپریل میں ملنے والی 70 لاکھ خوراکوں میں سے چالیس لاکھ خوراکیں فنش پروڈکٹ ہیں جو تیار خوراکیں ہیں اور لوگوں کو اس کے شاٹ لگائے جائیں گےجبکہ 30 لاکھ خوراکیں خام مال کی صورت میں پاکستان کو ملیں گی۔ پیکنگ میں ملنے والی یہ خام مال ویکسین قومی ادارہ صحت کو دی جائے گی۔ جو اس کی حفاظت کی ذمہ دار ہو گی۔انہوں ںے بتایا کہ چین کا وفد پاکستان کے دورے پر ویکسینیشن کی خوراکیں تیار کر کے پیکنگ میں معاونت دے گی۔پاکستان کی طرف سے خریدی جانے والی 60 ہزار کین سائینو ویکسین سنگل شاٹ ویکسین ہوں گی ۔یہ ایک خوراک پر مشتمل ویکسین ہے ۔یاد رہے پاکستان میں کین سائینو ویکسین کے ٹرائل بھی کیے جا چکے ہیں۔

  • سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی نظام بحال کردیا

    اسلام آباد(اے ایف بی) سپریم کورٹ نے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 3 کو آئین سے متصادم قرار دے کر پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کر دیا۔ سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے، اور چاہتی ہے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے، معاملہ ابھی مشترکہ مفادات کونسل میں زیر التواء ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا باقی صوبوں میں بلدیاتی انتخاب ہورہے ہیں؟۔ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ باقی صوبوں کا مردم شماری پر اعتراضات ہیں، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس چوبیس مارچ کو ہونا تھا، وزیراعظم کو کروونا کی وجہ سے اب اجلاس سات اپریل کو ہو گا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل کا بیان ریکارڈ کر لیتے ہیں صوبے مئی میں بلدیاتی انتحاب کر وا دیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ صرف وفاق کا نہیں بلکہ صوبوں کا بھی معاملہ ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پنجاب کی لوکل حکومتوں کو کیوں ختم کیا گیا ؟۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب کی بلدیاتی حکومتوں کی ٹرم بھی ابھی ختم ہو گئی ہو گی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ پنجاب میں بلدیاتی حکومتوں کی میعاد دسمبر 2021 تک تھی، 2018 انتخابات کے بعد پنجاب اور وفاقی میں نئی جماعت کی حکومت آئی، نئی پنجاب حکومت نے بلدیاتی حکومتیں تحلیل کر کے ایک سال میں الیکشن کرانے کا وقت دیا، ایک سال کی مدت گزرے کے بعد پنجاب حکومت نے نئی ترمیم کی اور پھر آرڈیننس جاری کیا۔

    جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ باقی صوبوں میں بلدیاتی حکومتوں نے اپنی مدت کو پورا کیا؟۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے سامنے پنجاب کا 2019 کا بلدیاتی قانون چیلنج کیا گیا ہے، کیا درخواست گزار چاہتا ہے قانون کے سیکشن تین کو کالعدم کر دیں۔ عدالت نے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 3 کو آئین سے متصادم قرار دے کر پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

  • پولیس کا انوکھا کارنامہ، 4 ماہ کے بچے پر مقدمہ درج

    چنیوٹ (اے ایف بی) چنیوٹ پوییس کاانوکھا کارنامہ سامنے آگیا چنیوٹ پولیس نے 4 ماہ کے بچے پر مقدممہ درج کردیاجو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت تھانہ بھوانہ میں سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ، ایف آئی ار میں چار ماہ کے بچے پر ساتھیوں سمیت ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ۔۔

    اور یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے چنیوٹ پولیس نے، جنہوں نے چار ماہ کے ننھے بچے پر مقدمہ درج کیا ہے، مقدمہ درج ہونے کے بعد والد اپنے ننھے بچے کو لے کر عدالت پہنچ گیا۔ننھے بچے پر مقدمے کا اندراج تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت تھانہ بھوانہ میں سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایف آئی ار میں چار ماہ کے بچے پر ساتھیوں سمیت ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔

    پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں ایڈیشنل سیشن جج خرم شبیر نے 4 ماہ کے بچے اور باپ کی ضمانت لے لی۔ جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بچے کے لیے ضمانتی مچلکے دینے کی ضرورت نہیں، جج نے 31 مارچ کو جج خرم بشیر نے ریمارکس دئیے کہ چار ماہ کے حسنین پر مقدمہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، پولیس چار ماہ کے بچے اور اس کے باپ کی گرفتاری سے باز رہے۔مقدمے کے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

  • حکومت کا تعلیمی ادارے بند کرنے اور بورڈ امتحانات کے حوالے سے بڑا اعلان

    اسلام آباد (اے ایف بی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پنجاب ، خیبر پختونخوااورآزاد کشمیر کے مخصوص علاقوں میں تعلیمی ادارے گیارہ اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا آئندہ ہونیوالے بورڈز کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تفصیلی بحث ہوئی ، پنجاب کے بیشتر اضلاع بالخصوص لاہور میں کیسز کی صورتحال تشویشناک ہے جبکہ کےپی اور آزادکشمیر کے چند ضلع میں بھی صورتحال خراب ہے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں صورتحال کنٹرول میں ہے تاہم 11اپریل تک مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید بند رہیں گے اور صوبائی حکومتیں فیصلہ کریں گی کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں۔کورونا کے پھیلاؤ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب کےبعض اضلاع خصوصاً لاہور میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک ہے اور خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں بھی کورونا کا پھیلاؤ ہے، تعلیمی ادارے اساتذہ کو اس دوران کام کیلئے اسکول بلاسکتے ہیں، تعلیمی ادارے بند ہونےسے بچوں کا نقصان ہوتاہے۔

    انھوں نے اسلام آباد میں 11اپریل تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا صوبائی حکومت کو اختیار ہے کہ وہ متعلقہ اضلاع میں اسکول بند کرسکیں۔بورڈز امتحانات سے متعلق شفقت محمود کا کہنا تھا کہ آئندہ ہونیوالے بورڈز کے امتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے۔ شکایت آئی ہیں کہ کچھ اکیڈمیز مکمل طورپر کھلی رہتی ہیں، قانون کی خلاف ورزی پر تعلیمی ادارے کو سیل کیاجائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ 7اپریل کو صورتحال کاجائزہ لیں گے ، ضرورت پڑنے پر اس سے پہلے بھی صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

  • عام اورسستی گولی نے کوروناکےلاکھوں مریضوں کی جان بچائی

    برطانیہ(اے ایف بی) برطانیہ میں ایک سستی اور عام سٹیرائیڈ گولی کو کورونا کا بھرپور مقابلہ کرنے پر سراہا جا رہا ہے اور اب تک اس کی بدولت دنیا بھر میں دس لاکھ کے قریب لوگوں کی زندگیاں بچی ہیں۔دنیا میں کورونا کی عام دوا کے لیے کوششوں کا آغاز مارچ 2020 سے ہوا جن میں جائزہ لیا گیا کہ کون سی ادویات کورونا کے مریضوں کے لیے مفید ہیں۔عرب نیوز کے مطابق برطانیہ کی ’نیشنل ہیلتھ سروسز‘ کے حوالے سے بتایا کہ پروگرام شروع ہونے کے سو روز سے بھی کم وقت میں پتہ چلا کہ سستی اور بڑے پیمانے پر دستیاب سٹیرائیڈ ڈیکسامیتھاسون ایک ایسی دوا ہے جس سے وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کی ایک تہائی تعداد ہلاکتوں سے بچی جبکہ آکسیجن لینے مریضوں میں یہ شرح پانچ تک پہنچی۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ ماہر متعددی امراض پیٹر ہوربے کہتے ہیں کہ ’یہ بات پوری طرح عیاں ہے کہ اس دوا کے بارے میں کچھ مزید معلومات جریدے نیچر کمیونی کیشنز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتائی گئی ہیں، جس کے مطابق 2020 کے جولائی سے دسمبر تک برطانیہ میں 12000 ہزار کے قریب افراد کی جان اسی دوا سے بچائی گئی۔تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر اس تعداد کو دنیا میں موجود کورونا مریضوں کی تعداد کے حساب سے دیکھا جائے تو اس عرصے کے دوران چھ لاکھ 50 ہزار افراد کی جان بچی۔برطانیہ میں ہسپتالوں کے نمائندہ ادارے نیشنل ہیلتھ سروسز کے پالیسی ڈائریکٹر ڈاکٹر لائلہ میکے کا کہنا ہے کہ ’سائنسی تحقیق آگے بڑھ ہی ہے تاہم یہ ایک اچھا سبق ہے کہ ہم مرض کے اگلے مرحلے کے لیے کس طرح خود کو تیار کر سکتے ہیں۔ڈیکسامیتھاسون بہت بڑا اثر رکھتی ہے۔‘

  • حکومت کا تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا فیصلہ

    لاہور(اے ایف بی) پنجاب حکومت نے لاہور میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بھی بڑھائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے شہر میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر دوہفتے کے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ،

    کورونا کے مریض جس علاقے میں زیادہ ہوں گے، وہاں کی مارکیٹس بھی بند کی جائیں گی، مارکیٹوں کے اندر مقررہ اوقات میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایس او پیز پر عملدر آمد کیلئے مارکیٹوں کے سرپرائز وزٹ بھی کئے جائیں گے، لاہور کے شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے گا ۔

  • حریم شاہ پرقاتلانہ حملہ سہیلی کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

    اسلام آباد (اے ایف بی)پولیس نے اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ شریف میں حریم شاہ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے اوپر مبینہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ اپنی سہیلی عائشہ اور اس کے ساتھی بہادر شیر کیخلاف درج کرایا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق حریم شاہ کو فلیٹ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ حریم شاہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ وہ ایک شریف شہری اور کراچی کی رہائشی ہے۔

     اسلام آباد ایک شو کےلیے آئی تھی اور پروڈیوسر کی طرف سے دیے گئے فلیٹ میں مقیم تھی کہ عائشہ ناز اور اس کے ساتھی بہادر شیر آفریدی نے انہیں فلیٹ میں گھس کر مارا پیٹا جس کے بعد فون کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس نے حریم شاہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف قتل، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور خاتون کی بےحرمتی کے الزامات میں دفعہ 452، 506 اور 354 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

  • تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ شفقت محمود نے عندیہ دے دیا

    اسلام آباد :(اے ایف بی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 5کروڑ بچےتعلیم سےجڑے ہیں ،کوئی انفیکشن ہواتوپھیلےگا ہم نےکوشش کی جہاں مسئلہ نہیں وہاں اسکول کھولیں رکھیں، وزیر تعلیم اور وزیر صحت سفارشات دیں گے تو اس پر عمل کریں گے آن لائن پڑھائی سے طالبعلم خوش نہیں ہے کیونکہ آن لائن میں وہ بات نہیں جیسے کلاسزمیں ہوتی ہے ، وزارت تعلیم کی خواہش ہےکہ تعلیمی ادارے کھلےرہیں۔ کوروناکی صورتحال میں ہم نے کئی اقدامات کئے،تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تدریس میں فرق ہے، 24مارچ کو بنداسکولز کھولنے کا فیصلہ کیاجائے تاہم وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں۔آن لائن میں وہ بات نہیں جیسےکلاسزمیں ہوتی ہے، آن لائن پڑھائی سے طالبعلم خوش نہیں ہے، اسکول بندکرنا بڑامشکل فیصلہ ہے۔

      وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپ نےیکساں نظام تعلیم کی بات کی توہم نےاپنےملک کو تقسیم کیا ہواہے، پرائیویٹ اورسرکاری اسکولوں میں اپنا اپنانصاب ہوتاہے، ہمارےمدارس میں درس نظامی پڑھایا جاتا ہے، ان کی سرٹیفکیشن بھی مختلف ہے۔ قوم تقسیم تھی ذہن تقسیم تھےسوچنےکا طریقہ مختلف تھا، جب سوچنےکاطریقہ مختلف ہو تو سوسائٹی میں انتشار پیداہوتاہے، نصاب میں ایساکوئی موادنہ ہوجوکسی مذہب کوٹھیس پہنچائے۔ وفاق نصاب کے حوالے سے کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کرسکتا، تو یہ معاملہ صوبائی حکومتوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، صوبائی حکومت نے اپنی ٹیکس بک بورڈ کو اختیار دے دیا ہے۔

    وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیمی میدان میں پبلشرزکی انڈسٹری کوختم نہیں کرناچاہتے، این اوسی وفاق دیتی ہے تو پھر کیا ضرورت ہےکسی سےاین اوسی لینےکی، مسئلہ یہ ہےکہ اٹھارویں ترمیم کےبعدصوبوں کےپاس اختیارات ہیں۔ اسکل ڈویلپمنٹ کا بہت بڑا پروگرام شروع کیا ہے، پروگرام میں بہت سارے لوگوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہماری انتہائی کوشش ہے کہ تعلیمی ادارے بند نہ کریں ،محکمہ صحت والے دباؤڈالتے ہیں لیکن تعلیمی ادارے بند نہیں کرتے،این سی او سی کا خیال ہے اسکولوں میں کورونا کا بہت خطرہ ہے۔