Month: March 2021

  • نابینا افراد کو چلنے کیلئے سہارے کی ضرورت نہیں، انوکھی ٹوپی تیار


      لاہور   (اے ایف بی)   نابینا افراد کو چلنے کےلیے اب کسی سہارے کی ضرورت نہیں، لاہور کے طالب علم نے نابینا افراد کےلیے منفرد ٹوپی تیار کرلی جسے پہن کر نابینا افراد بغیر لاٹھی چل سکیں گے۔پاکستان میں ایسا ٹیلنٹ اور جذبہ انسانیت موجود ہے جو دنیا کے دیگر ممالک میں بھی نظر نہیں آتا، جس کی مثال صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والے سائنس کے طالب علم محمد احمد ہیں جنہوں نے نابینا افراد کی بڑی مشکل حل کردی۔فائنل ایئر کا پروجیکٹ بناتے ہوئے محمد احمد نے نابینا افراد کےلیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی ٹوپی تیار کی ہے جو نابینا افراد کو اردگرد موجود چیزوں کا احساس دلائے گی اور وہ اس کی مدد سے بغیر چھٹری کے چل سکیں گے۔

    نوجوان نے ٹوپی میں دو سینسر لگائے ہیں جو ڈھائی میٹر میں آنے والی کسی بھی چیز سے نابینا شخص کو وائبریشن کے ذریعے آگاہ کرے گا کہ کچھ ہی فاصلے پر رکاوٹ ہے۔محمد احمد نے کہا کہ میں اس پروجیکٹ کو مفت چلانا چاہتا ہوں اور حکومت کی مدد سے اسے تیار کرکے نابینا افراد میں مفت تقسیم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کی مدد ہوسکے۔طالب علم نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے اس پروجیکٹ پر کام کررہا ہوں اور ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔

    نوجوان نے بتایا کہ اس میں دو موڈز ہیں، پہلا اگر اس کو وائبریش موڈ پر رکھا ہے اگر دائیں طرف رکاوٹ ہوگی تو دائیاں سینسر وائبریٹ کرے گا اور اگر بائیں طرف ہوگی تو بائیاں سینسر وائبریٹ ہوگا اور اگر سامنے ہوگی رکاوٹ تو دونوں سینسر وائبرئٹ ہوں گے، اس سے پتہ چل سکے گا کہ کس طرف رکاوٹ ہے اور حادثوں سے بچا جاسکے گا۔دوسرا موڈ آواز ہے، دو موڈ اس لیے رکھے گئے ہیں تاکہ اگر کسی رش وایل جگہ پر آواز نہ آئے تو وائبریشن کے ذریعے ڈیوائس نابینا شخص کو آگاہ کرے۔محمد احمد نے بتایا کہ ٹوپی میں استعمال ہونے والی سینسرز اصل میں کار پارکنگ سینسرز ہیں

  • پاکستان میں خطرناک صورتحال، کورونا میں مبتلا 2 بچے دم توڑ گئے

    لاہور (اے ایف بی) پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر دو بچوں کو نگل گئی، لاہور چلڈرن اسپتال میں کورونا کا شکار دو بچے دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والا ایک بچہ دل کے عارضہ جبکہ دوسرا گردن توڑ بخار میں مبتلا تھا۔تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر بچوں کے لیے خطرناک ہوتی جارہی ہے ، ڈین چلڈرن اسپتال پروفیسر مسعود صادق نے بتایا کہ لاہور چلڈرن اسپتال میں کورونا میں مبتلا 2 بچوں کا انتقال ہوگیا۔

    پروفیسر مسعود صادق کا کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا 11 ماہ کا ایک بچہ دل کے عارضہ میں جبکہ کا دوسرا بچہ گردن توڑ بخار میں مبتلا تھا۔ دونوں بچوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ڈین چلڈرن اسپتال نے مزید کہا کہ کرونا کی تیسری لہر سے بچے بھی بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، عوام سے گذارش ہے کہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں، چلڈرن اسپتال میں کرونا کا شکار بچوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

    گذشتہ روز پمزاسپتال اسلام آباد میں کورونا کے ایک مریض نومولود نے دم توڑ دیا تھا جبکہ ایک بچہ صحت یاب ہوا ، پمزاسپتال ذرائع نے بتایا تھا کہ صحت یاب ہونےوالانومولود ایک ہفتہ زیرعلاج رہا، جس کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا۔پمزاسپتال میں اب تک بیس بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور ایک نومولود کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ چلڈرن اسپتال میں ڈیڑھ سالہ معذور بچی بھی کوروناکی وجہ سے زیرعلاج ہے۔

  • کورونا کی تیسری لہر، مزید بچے متاثر ہونے لگے

    لاہور(اے ایف بی) کورونا کی تیسری لہر کے دوران صوبہ پنجاب میں مزید بچے مہلک وائرس کا شکار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مزید 8 بچے وبا کا نشانہ بنے ہیں، بچوں کو چلڈرن اسپتال کے کورونا وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔لاہور کے چلڈرن اسپتال میں کورونا کے زیرعلاج بچوں کی تعداد 11 ہوگئی۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کا شکار بچوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

    خیال رہے کہ سب سے پہلے 27 مارچ کو مذکورہ اسپتال سے ہی چار بچوں میں وائرس کی تصدیق سامنے آئی تھی۔ ایم ڈی چلڈرن اسپتال پروفیسر سلیم نے بتایا تھا کہ چلڈرن اسپتال کے کورونا وارڈ میں ایک ہی روز 4 بچے داخل ہوئے ، بچوں کی عمریں 2 ماہ، ایک سال ،5 اور 10سال ہیں۔پروفیسر سلیم کا کہنا تھا کہ چاروں بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے، بچوں میں کرونا وائرس پازیٹو آنا تشویشناک ہے، حالیہ لہر سے بچنے کیلئے تمام افراد کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا چاہیے

  • مشہور زمانہ گانا ’منی بدنام ہوئی‘ سکول کے نصاب میں شامل

    لاہور(اے ایف بی) تعلیمی نصاب میں مضامین کی تبدیلی اور نیا نصاب شامل کرنے سے متعلق تو آپ نے سنا ہو ہو گالیکن حیران کن خبر یہ ہے کہ بالی ووڈ فلم ’دبنگ‘ کا مشہور زمانہ گانا ’ منی بدنام ہوئی‘ برطانیہ کے سکول کے نصاب میں شامل کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے موسیقی کا نیا نصاب جاری کیا ہے جس میں بالی وڈ فلموں کے گانوں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے اور سکولوں کے میوزک کے نصاب میں بھارتی گانے بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں ’سہیلا رے‘، ’جے ہو‘ اور فلم دبنگ کا آئٹم سانگ ’ منی بدنام ہوئی’ شامل ہے

    یہ گیت بھارتی میوزک کے حوالہ جات کے طور پر شامل کیے گئے ہیں۔یہ نصاب 15 میوزک ایجوکیشن سپیشلسٹ، اساتذہ اور موسیقاروں نے ترتیب دیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی نامور اداکار سلمان خان اپنی بہترین اداکاری اور فلموں کی وجہ سے ہردلعزیز فلم سٹار ہیں انہوں اپنی بہت سی فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے جن میں سے ان کی فلم دبنگ بھی شامل ہے۔

  • ہاؤسنگ اسکیم،کم آمدن والوں کیلئے اچھی خبر،ہر ایک کو اپنا گھر ملے گا’

    لاہور(اے ایف بی)گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بلاتفریق ہر ایک کو اپنا گھر ملے گا، پہلے کم آمدن والوں کے گھروں کے لیے کسی نے نہیں سوچا تھا۔گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ وزیرعظم عمران خان کی قیادت میں ملک فلاحی ریاست بنےگا، نیاپاکستان ہاؤسنگ میں بلاتفریق ہرایک کو اپنا گھر ملے گا، پنجاب میں بھی نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر کام جاری ہے۔

    میاں محمودالرشید نے عزم ظاہر کیا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ میں شفافیت ہرصورت یقینی بنائیں گے۔پنجاب کے گورنر کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے خود کورونا کو ویلکم کررہے ہیں، ماسک سمیت دیگرحفاظتی اقدامات نہ کرنا جان سے دشمنی ہے۔کورونا کا شکار ہونا ہے یا بچنا ہے فیصلہ ہر فرد کے ہاتھ میں ہے، کوروناگلی محلوں میں پھیل رہا ہے بچاؤ احتیاط سے ممکن ہے، آج کورونا کا چیلنج پوری دنیا میں ہے۔ گورنرپنجاب اور میاں محمودالرشید نے عوام سے کورونا ایس اوپیز پر ہر صورت عمل کرنے کی اپیل کردی۔صوبائی وزیرہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ہر پاکستانی کو ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔

  • اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی بندش؛ اہم نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد(اے ایف بی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا ‏نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھے جائیں گے، ‏تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل اور امتحانات پر پابندی ہوگی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے آبپارہ مارکيٹ اور اتوار بازار پر چھاپہ مارکر ایس او پیز ‏کی خلاف ورزی پر متعدد دکانيں اور ہوٹل سيل کر دیے۔ڈپٹی کمشنر نے ماسک نہ پہننے پر 13 افراد گرفتار اور جرمانے کیے۔ ايس ايس پی آپريشنزاسلام ‏آبادمصطفیٰ تنويربھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز نے مختلف پارکس کا بھی دورہ کیا۔ عوام کو ماسک پہننےکی ‏ہدايت اور خلاف ورزی پرجرمانے کیے۔

  • طلبا تیاری کرلیں، پیک مئی میں لارج سکیل اسسمنٹ امتحان لے گا

    لاہور(اے ایف بی)پانچویں جماعت کے طلبا کیلئے اہم خبر، پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے لارج سکیل اسسمنٹ امتحان لینے کا فیصلہ کرلیا، پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ایسسمنٹ امتحان 3 مئی سے 6 مئی کے دوران لیا جائے گا۔ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن صوبہ بھر کے منتخب سرکاری سکولوں میں پانچویں جماعت کا لارج سکیل اسسمنٹ امتحان لے گا، پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ایسسمنٹ امتحان 3 مئی سے 6 مئی کے دوران لیا جائے گا، مذکورہ امتحان 4 ہزار 363 منتخب سکولوں میں لیا جائے گا۔

    پیک نے پیپر مارکنگ کیلئے اساتذہ سے درخواستیں مانگ لی ہیں، 3 سال کا تجربہ رکھنے والے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو ترجیح دی جائے گی، پیپر گورنمنٹ پائلٹ ہائر سکینڈری سکول وحدت کالونی میں چیک ہونگے، پیپر مارکنگ کیلئے اساتذہ 15 مئی تک درخواست جمع کرواسکیں گے۔

    دوسری جانب پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے 36 اضلاع میں رینڈملی منتخب پرائمری کے بچوں کا امتحان کیلئے فوکل پرسنز تعینات کردیئے، راولپنڈی ضلع میں ڈپٹی ڈی ای او آصف علی ضلع لاہور میں ڈپٹی ڈی ای او شالیمار ٹاون محمد عارف کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا ، اٹک میں کاظم حسین، فیصل آباد میں ارشاد احمد، چنیوٹ میں محمد ظفر اقبال، چکوال میں فیض زمان، ملتان میں مظہر الحق ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ذوالفقار حسین کو فوکل پرسن تعینات کردیا گیا۔

  • پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کیلئے بُری خبر

    لاہور(اے ایف بی) پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کیلئے بُری خبر، محکمہ خزانہ نے سکول ایجوکیشن کو مستقبل کے معماروں سے ٹائم سکیل اور مراعات واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔ پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو ٹائم سکیل کی بندر بانٹ سے محکمہ خزانہ پر کروڑوں روپے کی ادائیگی کا بوجھ بڑھ گیا، جس پر محکمہ خزانہ نے دوسال کے دوران ٹائم سکیل حاصل کرنیوالے اساتذہ سے مراعات اور عہدہ واپس لینے کا حکم دے دیا، اس سے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کی ملی بھگت سے حاصل کیے جانیوالے تمام ٹائم سکیل واپس لیے جائیں گے، گریڈ سولہ، سترہ، اٹھارہ اور انیس کے اساتذہ سے ٹائم سکیل واپس لیا جائے گا، دو ہزار انیس تا دو ہزار اکیس تک ہزاروں اساتذہ نے ملی بھگت سے ٹائم سکیل حاصل کیا، اساتذہ کو ٹائم سکیل کی مد میں حاصل کی جانی والی مراعات بھی واپس کرنا ہوں گی، مراعات کی مد میں محکمہ خزانہ کو 20 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری ہوگی۔

  • خطرے کی گھنٹی :پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر سے بچے بھی شکار ہونا شروع

    لاہور(اے ایف بی) پاکستان میں بچے بھی کورونا وبا کا شکار ہونے لگے ، لاہور میں ایک دن میں 4 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ، ایم ڈی چلڈرن اسپتال پروفیسر سلیم نے بتایا کہ چلڈرن اسپتال کے کورونا وارڈ میں ایک ہی روز 4 بچے داخل ہوئے ، بچوں کی عمریں 2 ماہ، ایک سال ،5 اور 10سال ہیں۔پروفیسر سلیم کا کہنا تھا کہ چاروں بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے، بچوں میں کرونا وائرس پازیٹو آنا تشویشناک ہے، حالیہ لہر سے بچنے کیلئے تمام افراد کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

    یاد رہے لاہورمیں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ کے بعد محکمہ صحت نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شہر کے تمام اسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو الرٹ کردیا تھا ، جس میں اسپتالوں کے ایم ایس دفاتر کو 24 گھنٹے کھلے کی ہدایت کی گئی تھی۔پنجاب بالخصوص لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 18فیصد تک پہنچ گئی اور لاہور میں 10 ماہ کے بعد 1566 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4 روز میں 5 ہزار 174 کیسز سامنے آئے اور 69 اموات ہوئیں۔

    خیال رہے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر بنیادی طور پر برطانیہ سے آئے وائرس کے باعث ہے، یہ وائرس زیادہ آسانی سےپھیلاتاہے، اس قسم کاوائرس ایک شخص کو ہو تو پورے خاندان کو ہو جاتا ہے اور پہلےسےمتاثرہ شخص کودوسری باربھی کورونا ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا تھا برطانوی قسم کا کورونا کم عمر کے بچوں میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، جون سے بہت کم عرصے میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلا ہے، لوگ بد قسمتی سے احتیاط نہیں کررہے ہیں۔

  • مودی کی بنگلہ دیش آمد پر شدید احتجاج، پولیس فائرنگ 4 افراد ہلاک

    ڈھاکا(اے ایف بی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بنگلادیش آمد پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور گائے بھی ذبح کی، اس دوران پولیس کی فائرنگ اور لاٹھی چارج سے 4 افراد ہلاک اور کئی درجن زخمی ہوگئے۔ بنگلادیش میں آزادی کی گولڈن جوبلی منائی جارہی ہے جس کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو کیا گیا تھا اور وہ دو روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچے۔ اس موقع پر ملک بھر میں مظاہرے ہوئے تاہم بڑا مظاہرہ بنگلہ دیش کے شہر چٹا گانگ میں ہوا جہاں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔

    مظاہرین نے گجرات میں مسلم کش فسادات میں مودی کے مرکزی کردار پر شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے ’’مودی ۔۔۔ گجرات کا قصاب‘‘ اور ’’ مودی واپس جاؤ‘‘ کے بینرز اُٹھا رکھے تھے۔مودی کے دور حکومت کے دوران مختلف ریاستوں میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی کے خلاف احتجاجاً مظاہرین نے ڈھاکا کے ریڈ زون کی مرکزی شاہراہ پر ایک گائے کو ذبح کردیا۔مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے چٹاگانگ پولیس نے ربر کی گولیاں فائر کیں، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج بھی کیا جس کے سبب چار مظاہرین ہلاک اور کئی درجن زخمی ہوگئے، پولیس نے 15 مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔