Month: March 2021

  • جے کے ایل ایف نظریاتی کااسلام آباد ڈی چوک میں احتجاجی دھرنے کااعلان


    راولپنڈی (اے ایف بی)جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی نے تین نکاتی ایجنڈے پرعملدرآمد کےلیے اسلام آباد ڈی چوک میں احتجاجی دھرنے دینے کااعلان کردیا اورکہاکہ تین اپریل کو اسلام آباد پریس کلب سے ڈی چوک کی طرف مارچ کریں گے جہاں شرکاء ڈی چوک میں پہنچ کر  احتجاجی دھرنا دیں گے جس کےلیے ہم آزادکشمیر گلگت بلتستان میں بھرپور مہم چلائی اور ریاست جموں وکشمیر اورگلگت بلتستان کی تمام قوم پرست جماعتوں کے علاوہ سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنما اورکارکن شرکت کی دعوت دی ہے اس سلسلے میں ہم نے تمام انتظامات بھی مکمل کرلیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دیں ۔

    ان خیالات کااظہارلبریشن فرنٹ نظریاتی کے سربراہ صداقت مغل کشمیری نے پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر یوکے پی این پی کے رہنما محمدریاض ،  جے کے ایل ایف گلگت بلتستان کے صدر ذیلدار پرویز ، اسلام آباد کے صدر راجہ آزاد ، ترجمان راجہ عمیر  بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر گلگت بلتستان سے تعلق   رکھنے  والے حق نوازمعاویہ نے جے کے ایل ایف نظریاتی میں شمیولیت کا بھی اعلان کیا،

    صداقت مغل نے کہاکہ ہم ہرامن لوگ ہیں ہم۔کشمیر کے تشخص کو پامال نہیں ہونے دیں گے ،پاک بھارت مذاکرات کے حامی ہیں دونوں ملکوں کے درمیاں ہونے والے مذاکراتی عمل میں قوم پرستوں کو بھی شامل کیا جاناچاہیے اورکشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی ، ہمارامطالبہ ہے کہ کشمیر گلگت بلتستان پرمشتمل آزادریاست بنائی جائے ،انڈیاپاکستان اور چین کے ہونے والے معاہدے سامنے لائے جائیں ، کشمیر میں نظربند وگرفتارحریت رہنماوں کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر میں بھی گرفتار راجہ تنویر اورسفیر کشمیری کو رہاکیاجائے ،

  • کورونا ,راولپنڈی کے بازار ہفتہ میں دو دن بند کرنے کی منظوری

    راولپنڈی(اے ایف بی)پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی میں کورونا کی موجودہ صورتحال کےپیش نظر ہفتہ میں دو دن بازار بند کرنے کی منظوری دے دی ، ڈپٹی کمنشر راولپنڈی کی جانب سےراولپنڈی کے تاجروں کی جانب سے خدشات پر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو درخواست کی تھی کہ ہفتہ میں دودن بازار بند کرنے کی اجازت دی جائے ، کیونکہ راولپنڈی شہر جمعہ کو اور کینٹ اتوار کو بندہو تاہے اس لئے راولپنڈی کے تاجر ہفتہ اور اتوار کو بازار بند کرنے کے حولاے سے خدشات ہیں

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو درخواست کی جس پر گذشتہ روز انہون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، اب راولپنڈی میں جمعہ اور ہفتہ کو بازاربند رہیں گے اس حوالے سے راولپنڈی کے تاجروں نے اس نوٹیفکیشن کا خیر مقدم کیا۔جمعہ ھفتہ کو لاک ڈائون کی تجویز پر نوٹیفکیشن جاری کرنا خوش آئند ھے ، دکانوں کے اوقات دس بجے کیئے جائیں،تاجران ایس او پیز پر عمل کریں گے ، حکومت کاروبار کے اوقات کو رات دس بجے تک کرے تاکہ تاجر برادری اپنے نقصانات پورے کرے ہم ھفتے میں دو چھٹیوں پر عمل کریں گے

  • بابراعظم;معاملہ ختم کرنے کےلئے 20لاکھ روپے کی پیشکش،حامیزہ کادعویٰ

    لاہور(اے ایف بی) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پر الزامات لگانے والی خاتون حامیزہ مختار نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹر کی فیملی نے معاملہ رفع دفع کرنے کے لئے 20 لاکھ روپے کی پیشکش کی ،بابراعظم کی فیملی نے تھرڈ پارٹی کے ذریعے پیسوں کی پیشکش کی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حامیزہ مختار نے دعوی کیا ہے کہ اسے بابراعظم کی فیملی نے معاملے کو رفع دفع کرنے کے لیے 20 لاکھ روپے کی پیشکش کی ہے ۔

    حامیزہ کا کہنا ہے کہ اس نے تمام ریکارڈ اور دوسرا موبائل بھی ایف آئی اے میں جمع کرا دیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنے خلاف سیشن عدالت کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں داخل کرائی گئی درخواست میں بابراعظم نے ایف آئی اے اور الزامات لگانے والی خاتون حامیزہ مختار کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بابراعظم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بہترین کھلاڑی ہیں جو کئی بین الاقوامی ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔

    درخواست گزار کے مطابق مقدمہ درج کرنے سے قبل ان کا مؤقف نہیں سنا گیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بابر اعظم معصوم ہیں اور ہائی کورٹ سے انصاف مانگ رہے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف سیشن کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ سیشن کورٹ کے مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے پر مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔

  • موٹروے زیادتی کیس ,عدالت نے تاریخی فیصلہ سنادیا

    لاہور(اے ایف بی) لاہور میں سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ عدالت نے سنادیا،اے ٹی سی جج ارشدحسین بھٹہ نے کیمپ جیل میں فیصلہ سنا یا۔ لاہورسیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کافیصلہ آگیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے فیصلہ سنایا،عدالت نے دنوں ملزمان عابد ملہی اور شفقت محمود کوسزائے موت سنادی اور جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا ،ملزمان کو50 ،50 ہزار روپے جرمانے،ڈکیتی کے جرم میں 14 سال قید،2،2 لاکھ جرمانہ اور گاڑی توڑنے پر5 سال قید،50 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

    دونوں ملزمان 30 روز میں اپیل دائر کرسکتے ہیں،عابد ملہی اور شفقت نے 9 ستمبر 2020کو موٹر وے پر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔قبل ازیں ملزم عابد ملہی، شفقت علی کو جیل کی عدالت میں پیش کیا گیا،اے ٹی سی جج ارشدحسین بھٹہ نے کیمپ جیل میں فیصلہ سنا یا،عدالت نے18مارچ کودلائل مکمل ہونےپرفیصلہ محفوظ کیاتھا،گجرپورہ پولیس نے 9 ستمبر 2020کو دوران ڈکیتی زیادتی کامقدمہ درج کیاتھا۔

  • ن لیگ کے سینئر رہنما کیخلاف بغاوت کیلئے اکسانے کا مقدمہ درج

    لاہور(اے ایف بی) متنازع بیان دینے پر (ن) لیگ کے ایم این اے میاں جاوید لطیف کے خلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں بغاوت، غداری، سائبر کرائم ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے خلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں تعزیرات پاکستان کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    مدعی کی جانب سے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ جاوید لطیف نے حکومت، ملکی سالمیت کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی، میاں جاوید لطیف نے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے کارکنوں کے مابین نفرت کا بیج بویا، ایم این اے نے ملک میں فساد برپا کرنے کے لئے ہرزہ سرائی کی، اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایم این اے نے ٹی وی پر ملکی سلامتی اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر فوجداری اور آئینی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، میاں جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔واضح رہےکہ میاں جاوید لطیف نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں مریم نواز کو کچھ ہونے کی صورت میں پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگانے کا بیان دیا تھا۔

  • اساتذہ سے متعلق اہم خبر، ٹائم اسکیل اور مراعات واپس لینے کا فیصلہ

    لاہور(اے ایف بی) صوبہ پنجاب میں اساتذہ کے جانب سے حاصل کیا جانے والا ٹائم اسکیل واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرایع کے مطابق گریڈ16 سے19کے اساتذہ سے ٹائم اسکیل واپس لیا جائے گا، 2019تا2021 تک ہزاروں اساتذہ نے ملی بھگت سے ٹائم اسکیل حاصل کیا، ٹائم اسکیل کی مد میں حاصل کی جانی والی مراعات بھی واپس کرنا ہوں گی۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ مراعات کی مد میں محکمہ خزانہ کو20کروڑ روپے کی ریکوری ہوگی۔اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی کہا کہ محکمہ خزانہ نے اتھارٹیز کو بغیر منظوری اساتذہ کو ٹائم اسکیل دینے سے روک دیا، سنیارٹی سے ہٹ کر ٹائم اسکیل حاصل کرنے والے اساتذہ کو انکوائری کا سامنا کرنا ہوگا۔ذرایع نے بتایا ہے کہ 2019تا2021 تک ہزاروں اساتذہ نے ملی بھگت سے ٹائم اسکیل حاصل کیا تھا۔

  • جنسی ہراسانی کیس، بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    لاہور(اے ایف بی) عدالت نے ہراسانی وبلیک میلنگ کیس میں ایف آئی اے کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج حامد حسین نے قومی کرکٹربابراعظم کے خلاف بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے پرایف آئی اے میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ایف آئی اے کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ مدعیہ حامیزہ مختار نے موبائل فون سے انہیں دھمکانے، بلیک میل کرنے اور نازیبا میسجز بھیجنے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست دی ۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے سائبرکرائم نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق بابر اعظم اس معاملے میں قصور وار پائے گئے ہیں۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ فراہم کئے گئے نمبر مریم احمد، محمد بابراورسلیمی بی بی کے نام رجسٹرڈ تھے، سلیمی بی بی نے تین نوٹسز وصول کرنے کے باوجود اپنا بیان ریکارڈ نہ کروایا، مریم احمد انکوائری میں شامل ہیں لیکن مدعیہ کو پہچاننے یا اسے کسی بھی قسم کے میسیجز بھیجنے سے انکار کیا

    ، مریم احمد کو اس کا موبائل فرانزک کے لئے جمع کرانے کا کہا گیا جو اس نے نہیں دیا۔ اس کے علاوہ بابراعظم بھی انکوائری میں شامل نہیں ہوئے، بابراعظم کی جگہ ان کے بھائی فیصل اعظم پیش ہوئے اوربابر کے پیش ہونے کے مہلت طلب کی، بابر اعظم اب تک انکوائری میں شامل نہیں ہوئے اور بیان بھی ریکارڈ نہیں کروایا۔واضح رہے کہ حامیزہ مختارنامی لڑکی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پرجنسی زیادتی، تشدد اورمال بٹورنے کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔

  • طلبا کےداخلوں سےمتعلق صوبائی وزیرتعلیم کا اہم بیان

    لاہور (اے ایف بی)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ داخلہ مہم کی کامیابی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو متحد ہو کر محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت سکول داخلہ مہم کے حوالے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سکول داخلہ مہم جائزہ اجلاس میں پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو، مختلف اضلاع کے اے ای اوز، و دیگر شریک ہوئے۔

    انھوں نے بتایا کہ سکول کونسلز کی مدد سے والدین کو سماجی طور پر متحرک کریں، سزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہو سکتی۔انھوں نے بتایا کہ سکول داخلہ مہم 2021 ہمارے بچوں کے مستقبل کے لئےہے۔ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کیا ہوگی ؟

    پشاور (اے ایف بی ) خیبر پختونخوا حکومت نے پنشن کی واجبات میں اضافہ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں تین سال اضافے کا فیصلہ واپس لے لیااور عمر کی حد 60 سال کردی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی 63سال کی بجائے عمر 60 سال کرنے کی منظوری دے دی۔

    بعد ازاں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران خان بنگش نے میڈیا کو کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں تمام بھرتیاں صوبائی ٹیسٹنگ ایجنسی این ٹی ایس کے ذریعے کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کو ایک ماہ کے اندر اندر نئے زون قائم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ حکومت ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی سہولت کے لئے پنشن اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔

    خیال رہے سرکاری ملازمین 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہوجاتے ہیں لیکن خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63سال کردی تھی۔بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے ریٹائرمنٹ کی عمر 63سال کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

  • راولپنڈی ضلع کے مز ید 15علاقوں میں سمارٹ لاک ڈا ئون کا اعلان

     راولپنڈی (اے ایف بی ) محکمہ پرا ئمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کی جا نب سے لاک ڈائون لگایا جا رہا ہے تا کہ محد ودآمدورفت کے ذریعے اس وا ئرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔اس سلسلے میں راولپنڈی ضلع کے15 علاقوں کی ہاٹ سپا ٹ کے طور پر نشا ندہی کی گئی ہے جن میں سے 13 علا قے راولپنڈی تحصیل جبکہ تحصیل ٹیکسلا اور کو ٹلی ستیا ں سے ایک ایک علا قہ شا مل ہیں۔را ولپنڈتحصیل کے13 علا قو ں میںمختلف علا قوں بشمول صاد ق آبا د، سٹر یٹ 27 علا مہ اقبال کا لو نی ، ڈ ھو ک پرا چہ، سٹر یٹ 02تا07ر اولپنڈی ڈ ھوک چو ہد ریاں، سی بی 1231نزد قصر ابو طالب عز یز آبا د، افشاں کالو نی ، مصریال روڈ ، گلریز ہا ئو سنگ سکیم فیز 05، لالہ زار تلسہ روڈ، سٹر یٹ نمبر 24,36,  39محیلیاں امر پورہ، بحریہ ٹائون فیز08، سیٹلا ئٹ ٹا ئون بلاک اے ، خیا بان سر سید سیکٹر02 اینڈ04 شامل ہیں۔ اسکے علاوہ تحصیل ٹیکسلا سے لا لہ رخ اور تحصیل کو ٹلی ستیاں سے  لہتراڑ کا علاقہ شامل ہے جہاں فوری طور پر لاک ڈا ئون کا نفاذ کیا جا رہا ہے جو اب سے 23  ما ر چ2021تک رہے گا۔

    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ہدا یت کی کہ تما م انتظامی افسران بذات خود فیلڈ میں موجود ر ہتے ہو ئے اس بات کو یقینی بنا ئیں کہ مند ر جہ بالا تما م علا قو ں میں لاک ڈائون پر مکمل طور پر عملدرآمد ہو اور اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹر یٹس فر نٹ لائن پر رہتے ہو ئے اپنے فرا ئض سر انجام دیں۔ لاک ڈائون کے دوران متعلقہ علاقوں میںتمام ما ر کیٹس، شا پنگ مالز، ریسٹورنٹس اورسرکاری و نجی دفاتربند رہیں گے۔ نیز ان علا قوں میں پبلک ٹرا نسپورٹ کے ذر یعے لوگوں کی آمد و ر فت مکمل طور پر بند ر ہے گی ما سوا ئے ایسی سہو لیات جن کو اس پا بندی سے مثتنثیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ ہر قسم کی مذ ہبی ، سما جی و دیگر اجتما عات پر مکمل پا بندی عا ئد کی جا تی ہے۔ کورونا وا ئرس ایس او پیز کیمطا بق لاک ڈائون علا قوں میں سے گروسری سٹورز، جنرل و کر یا نہ سٹور، آٹا چکی ، پھل و فروٹ کی دوکا نیں، پیٹرول پمپس اورتندور صبح نو بجے سے شام سات بجے تک کھلے ر ہیں گے۔جبکہ تمام طبی سہو لیات کے مراکز ، ہسپتال،، کلینکس، لیبا ر ٹریز اور میڈیکل سٹور24 گھنٹے کھلے ر ہیں گے اور دودھ کی دوکا نیں، بیکر یز، چکن و گو شت کی دوکا نیںصبح سات سے شا م سات بجے تک کھلی ر ہیں گی۔