Month: April 2021

  • کورونا وبا سے بچاؤ کیلئےگولیاں بنانے پر کام شروع

    امریکہ (اے ایف بی)امریکی دواساز کمپنی فائزر کی عالمی وبا کورونا وائرس سےبچاو کیلئےویکسین کےبعدگولیاں بنانےپرکام شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی دواساز کمپنی کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیاہےکہ کورونا کی گولیوں کاامریکہ اور بیلجیئم میں ٹرائل جاری ہے،دوا کی کامیابی کی صورت میں رواں سال کے آخر میں گولیاں مریضوں کے لیے دستیاب ہوں گی،ابھی تک دنیا میں کورونا سے بچاو کے لیےویکسین کے علاوہ کوئی دوسری دوا موجود نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق ویکسین کااثر نہ ہونےکی صورت میں مریض کو وباسےبچنے کیلئے یہ گولیاں فراہم کی جائیں گی،امریکی دواساز کمپنی کا کہنا ہے کہ 25 مئی تک 60 سے زائد افراد پراس نئی دوا کا ٹرائل مکمل کر لیا جائےگا جس کی کامیابی کی صورت میں ٹرائل کا پیمانہ وسیع کر دیا جائے گا۔

  • کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست، حکومت کا کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد(اے ایف بی) وزارت داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست پر سینئر افسران پرمشتمل 3رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، نظر ثانی درخواست انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دی گئی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست پر اجلاس ہوا، اجلاس میں ٹی ایل پی کی نظر ثانی کی درخواست پر غور کرنے سمیت قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔نیکٹا نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو فنڈز، خیرات،امداد دینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا ٹی ایل پی کوامداد دینادہشتگردوں کی مالی معاونت کےمترادف ہوگا۔

    وزارت داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست پر سینئر افسران پرمشتمل 3رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، کمیٹی میں وزارت قانون اور وزارت داخلہ کےافسران شامل ہوں گے۔گذشتہ روز تحریک لبیک پاکستان نے کالعدم قراردینے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کی تھی ، نظر ثانی درخواست انسداددہشتگردی ایکٹ کےتحت دی گئی تھی، جس کے بعد وزارت داخلہ نےٹی ایل پی کی اپیل سننے کیلئے اجلاس طلب کرلیا تھا۔

    وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداددہشت گردی ایکٹ1997کےتحت تحریک لبیک پاکستان ‏کو کالعدم قرار دیا گیا، پنجاب حکومت نے تحریک لبیک ‏پاکستان پر پابندی کی سفارش کی تھی۔بعد ازاں قومی کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کالعدم تنظیموں کی فہرست میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو شامل کرلیا تھا ، ٹی ایل پی کو فہرست میں 79 واں نمبر دیا گیا تھا۔


  • اسلام آباد (اے ایف بی) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں 8 سال سے بندخوبصورت عمارت میں عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معروف برطانوی یونیورسٹی کےپروفیسرز اور سسٹم پاکستان لا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان میں پہلی میڈیا یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی اورریڈیوکےساتھ وزارتوں کےڈیڈ ایسٹس کواستعمال کرنے پرغور شروع کردیا ہے۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آبادمیں 8سال سے بندخوبصورت عمارت کھلوالی اور عمارت میں عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے عمارت میں تعمیر کیاگیا5 اسٹار ہوٹل بھی استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فواد چوہدری نے 52 کمروں پر مشتمل بند ہوٹل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا شاندار کمروں اورلگژری لائف اسٹائل پرمشتمل ہوٹل کروڑوں کی لاگت سےبنایاگیا ، عالمی معیار کا خوبصورت ہوٹل مکمل تعمیر کے باوجود کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔

    وفاقی وزیر نے وزارت کا کیمپ آفس بنا لیا ہے اور دفتری امور بھی شروع کردیئے ہیں ،حیران ہوں اتنی شاندار عمارت 8 سال سے بندپڑی تھی، وزیراعظم کی ہدایت ہے وزارتوں کے ڈیڈ ایسٹس کواستعمال کیاجائے۔عمارت میں عالمی معیارکی میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کافیصلہ کیاہے، معروف برطانوی یونیورسٹی کےپروفیسرز اور سسٹم پاکستان لا رہےہیں۔وفاقی وزیر نے کہ کہ دنیا میں پڑھائی جانے والی تمام جدید ٹیکنالوجی لانے کافیصلہ کیاہے، ملک میں پہلی مرتبہ انیمیشن، ساونڈ اور لائٹنگ کی تعلیم دی جائے گی ، یونیورسٹی ساؤتھ ایشیا ریجن کی سب سےبہترین یونیورسٹی ہوگی، عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ہم اپنےوسائل استعمال کریں گے۔

  • حکومت کا 10 سے 15 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

     اسلام آباد(اے ایف بی ) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی) نے 10 مئی سے پندرہ مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے 40-49 سالہ شہریوں کی کورونا ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان آنے والی پروازیں 5 سے 20 مئی تک کم کردی جائیں گی اور اس فیصلے پر نظر ثانی 18 مئی کو ہوگی۔ عالمی پروازویں کم کرنے سے متعلق تفصیلی احکامات سول ایوی ایشن اتھارٹی جاری کرے گی۔

    اجلاس میں آکسیجن کی تیاری اور فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔  این سی او سی نے آکسیجن اور آکسیجن سلنڈر کی درآمد کی بھی منظوری دے دی۔ ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو بڑھانے کے لئے 6000 میٹرک ٹن آکسیجن اور 5000 آکسیجن سلنڈروں کی درآمد کی اجازت دی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ صحت کی دیکھ بھال کے لئے آکسیجن کی بہترفراہمی کے لئے مصری شاہ کی اسکریپ انڈسٹری کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں دس مئی پیر سے پندرہ مئی ہفتہ تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان بھی کیا گیا۔ اس طرح وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے 8 مئی ہفتے سے 16 مئی اتوار تک 9 چھٹیاں بنیں گی، جبکہ صوبوں کے ملازمین کیلئے عید الفطر کی 8چھٹیاں ہو جائیں گی۔این سی او سی نے مزید فیصلے کیے کہ چاند رات کے بازاروں پر پابندی ہوگی، عید کیلئے اضافی ٹرینیں 7 مئی تک چلائی جائیں گی تاہم انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر8سے 16مئی تک مکمل پابندی رہیگی۔ این سی او سی نے ہدایت کی کہ عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

  • کیاویکسین لینے والوں سےگھرمیں کرونا وائرس پھیل سکتا ہے؟

    لندن (اے ایف بی)کرونا ویکسین کی افادیت کو ایک بار پھر ایک بڑی طبی تحقیق کے ذریعے ثابت کر دیا گیا ہے، ریسرچ میں سامنے آیا ہے کہ ویکسین کی ایک خوراک سے گھر میں وائرس کے پھیلاؤ میں 50 فی صد سے زائد کمی آ جاتی ہے۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ (پی ایچ ای) کی جانب سے شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فائزر یا آسٹرا زینیکا کی ویکسین کی ایک خوراک گھر میں ایک فرد سے دیگر افراد میں کرونا کی منتقلی کو پچاس فی صد سے بھی زیادہ کم کر دیتی ہے۔

    ریسرچ کے دوران یہ معلوم ہوا کہ وہ افراد جنھیں ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی تھی، جب 3 ہفتے بعد وہ وائرس سے متاثر ہوئے تو وہ ویکسین نہ لینے والوں کی نسبت اپنے گھر والوں میں کم وائرس پھیلانے کا سبب بنے۔اس طبی تحقیق میں 24 ہزار گھروں کے 57 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا ویکسین نہ لگوانے والے تقریباً 10 لاکھ کیسز سے تقابل کیا گیا، اور یہ نتیجہ حاصل ہوا کہ ویکسین لینے والے افراد اپنے گھروں میں ویکسین نہ لینے والوں کی نسبت نصف سے بھی کم تناسب سے وائرس پھیلاتے ہیں۔

    برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے اس تحقیق کے نتائج پر بیان دیتے ہوئے اسے ایک شان دار خبر قرار دیا، اور کہا کہ ہم پہلے ہی جانتے تھے کہ ویکسین زندگیاں بچاتی ہے، تاہم یہ تحقیق حقیقی دنیا کا تفصیلی ڈیٹا ہے، جو دکھا رہی ہے کہ اس سے وائرس کا پھیلاؤ بھی کم ہوتا ہے۔میٹ ہنکاک کا کہنا تھا ریسرچ سے اس بات کو تقویت ملی ہے کہ ویکسین وبا سے نکلنے کا بہتری ذریعہ ہے، یہ آپ کی اور آپ کے گھر والوں کی حفاظت کرتی ہے۔ایک اور طبی تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئے تھی کہ ویکسین کی ایک خوراک کے 4 ہفتوں بعد وائرس پیدا ہونے کا خدشہ 65 فی صد سے زائد کم ہو جاتا ہے۔

  • کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے کاپیسے نہ ملنے پر غریب شخص پر تشدد

    راولپنڈی (اے ایف بی )کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی کے سی ای او نے ریڑھی بانوں سے پیسے لینے اورتجاوزات قائم کرانے کی شکایات پر انسداد تجاوزات کے اہلکار ندیم کو صدر بازار سے ہٹانے کے بعد ایک بار پھر صدر کے کشش علاقے میں بطور انچارج تعینات کردیا جو کہ اس پوسٹ کا اہل نہیں یہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی میں بطور فائر فائٹر ہے جیسے ہرکشس سیٹ پرنتعینات کررکھاہے

    گذشتہ روز مریڑ چوک کے قریب ایک غبارے فروخت کرنے والے غیریب شخض کاسامان اٹھا لیا اور اس پر تشدد کیا اورسامان بھی ضبط کرلیا اس حوالے سے غیریب غبارے فروش مرید نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے انسداد تجاوزات کا عملے کے اہلکار ندیم نے مجھ پر تشددکیا میرے پاس اتنے پہسے نہیں تھے کہ میں انہیں دیتا اس کے خلاف شکایات لہکر تھانے میں گیا انہوں نے بھی کارروائی سے انکار کردیا

    ،انسداد تجاوزات کا عملہ بلخصوص صدر باراز کا انسپکٹر ندیم جو چھاپڑی فروش ۔سمز، ڑبارے عینکیں فروخت کرنے والوں کے علاوہ ریڑھی بانوں سے روزانہ 500سے 1000 روپے تک وصول کرتے ہیں جو نہ دے تو اس پر تشددکرتے ہیں اورسامان بھی اٹھاکرلے جاتے ہیں ،واپسی جرمانے کے نام پر بھی پیسے لے لیتے ہیں ،ریڑھی بانوں نے اسٹیشن کمانڈر سے مطالبہ کیا ہے کہ ندیم کو اس کی اصل پوسٹ فائر فائٹر پر تعینات کی جائے اوراس کے خلاف کارروائی کی جائے ،

  • اس بار 29 روزے ہوں گے یا 30؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    اسلام آباد(اے ایف بی )محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند 12 مئی بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر قرار دیا ہےمحکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ 12 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

    بیان میں مزید بتایا گیا کہ 12 مئی کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف ہوگا۔یعنی اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 12مئی کو ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 14 اپریل بروز بدھ کو ہوا تھا13 اپریل کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا تھا جس کے بعد چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور ملک بھر میں پہلا روزہ بدھ (14 اپریل) کو ہوگا۔

    ۔

  • پاکستان میں پہلی بار کورونا وبا کے دوران ریکارڈ201 اموات

    اسلام آباد(اے ایف بی) کوروناوبا کے باعث آج 201 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 530 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 101 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,682,01 ہوگئی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 292 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 810,231 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ80 ہزار 356 ، پنجاب میں 2 لاکھ 96 ہزار 144، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 15 ہزار 596، اسلام آباد میں 74 ہزار 131، بلوچستان میں 21 ہزار 945 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 779 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 280 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد88 ہزار 207 ہے۔ جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 201 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 17 ہزار 530 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 678 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 704,494 ہوگئی ہے۔

  • سابق سی سی پی او عمر شیخ میدان میں آگئے, اپنی پارٹی بنا لی

    لاہور(اے ایف بی) سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ینگ پیٹریاٹ پارٹی کا بنیادی ڈھانچہ تیار کر لیا ، عمرشیخ نے آڈیوپیغام میں اپنے ورکرز کو مستقبل کی پلاننگ کے بارے آگاہ کردیا، کہتے ہیں پاکستان کا فرسودہ نظام ٹھیک کرنے کےلئےنوجوان نسل ساتھ دے۔سابق سی سی پی او عمر شیخ نے ینگ پیٹریاٹ پارٹی کا بنیادی ڈھانچہ تیار کر لیا۔ عمر شیخ نے آڈیو پیغام میں ورکرز کو مستقبل کی پلاننگ بارے آگاہ کر دیا۔

    پارٹی کی پلاننگ، ورکنگ واٹس ایپ کے گروپس سے کر رہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم شہریوں کیلئے صوبائی سطح پر چیپٹر قائم کر دیئے ہیں۔سابق سی سی پی او عمر شیخ کا آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ فرسودہ نظام ٹھیک کرنے کے لئے نوجوان نسل ساتھ دے۔ عمران خان کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کیلئے تحریک کا آغاز کیا۔

  • بابا لعل شاہ قلندر سوراسی دربارکو تحویل میں لینے کا فیصلہ


    راولپنڈٰ ی(اے ایف بی )بابا لعل شاہ قلندر سرکار سوراسی مری کو محکمہ اوقاف راولپنڈی نے تحویل میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اوقاف حکام نے دربار کو تحویل میں لینے کےلئے حکمت عملی اور تیاریاں مکمل کرلی ہیں ، اس سلسلے میں عیدالفطر کے بعد کارروائی کی جائے گی ، محکمہ اوقاف راولپنڈی نے دربار کو تحویل میں لینے کےلئے صوبائی حکام کو بھی مطلع کردیا ، دربار سے نذرانوں کی مد میں سالانہ دو کروڑ روپے کی آمد نی ہو گی جس سے اوقاف کے ریونیو میں اضافہ ہو گا ،

    ذرائع نے بتایاکہ محکمہ اوقاف راولپنڈی نے بابا لعل شاہ قلندر سرکار سوراسی مری کے سجادہ نشین کی مختلف ویڈیو وائرل ہونے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ دربار کا تقدس بحال رکھنے کےلئے اسے تحویل میں لیا جائے ، اس حوالے سے محکمہ اوقاف راولپنڈی نے دربار کو تحویل میں لینے کےلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں

    ، سجاد نشین کی ویڈیوز مذہبی امور کے صوبائی وزیر سیکرٹری اور ایڈمسٹریٹر اوقاف کو بھجوادی ہیں ، اوران سےاجازت بھی لے لی ہے ،محکمہ اوقاف راولپنڈی کے مطابق دربار کو واگزارکرانے کےلئے عیدالفطر کے بعد بھرپور کارروائی کی جائے گی ، جبکہ اس دربار سےنذرانوں کی مد میں دو کروڑروپے سے زائد آمدنی بھی متوقع ہے اس اقدام سے محکمہ اوقاف کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا،