Month: May 2021

  • مزدوروں کےلیے خوشخبری ،بزدار حکومت نے اہم اعلان کردیا

    لاہور (اے ایف بی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں ورکرز کی کم ازکم اجرت 20 ہزار روپے کر دی گئی جبکہ پنجاب حکومت نے لاہور میں لیبر ٹاور بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان کی زیر صدارت محکمہ محنت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس ہوا، وزیر اعلی پنجاب کا کہناتھا کہ محکمہ محنت کے زیر اہتمام لاہور میں لیبر ٹاور بنایا جائے گا،پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز(PESSI) اور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کو سمارٹ آرگنائزیشن بنانے کا بھی فیصلہ کیاگیا، ان کا کہناتھا کہ کامسٹ ڈیفنس لاہور میں محکمہ لیبر کی اراضی پر کیمپس قائم کرے گا، کامسٹ لیبر کیمپس میں 30 فیصد مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔

    عثمان بزدار کاکہناتھاکہ پنجاب میں ورکر کی کم ازکم اجرت 20ہزار روپے کر دی گئی ہے،تحریک انصاف کی حکومت نے اڑھائی سال میں ورکر کی کم ازکم اجرت میں 5 ہزار روپے اضافہ کیا ہے،محکمہ محنت کی 2ارب روپے مالیت کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی ہے،شیخوپورہ اور کوٹ چھٹہ سمیت مختلف علاقوں سے مزدوروں کے 144فلیٹ قبضہ مافیا سے واگزارکرائے ہیں ۔

    لاہور اور مظفر گڑھ کے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں عام آدمی کو بھی علاج معالجہ کی مفت سہولت فراہمی کی گئی ہے، تونسہ، سرگودھا اور فیصل آباد میں سوشل سیکورٹی ہسپتال بنائے جا رہے ہیں، ملتان کے خواجہ فرید سوشل سیکورٹی ہسپتال میں مزدوروں کے لئے کارڈیالوجی شعبہ قائم کیا گیا ہے، سوشل سیکورٹی کارڈز کے لئے 98 فیصد ادائیگیاں آن لائن کی جا رہی ہے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے لاہور میں لیبر کے لئے 720 فلیٹس کے پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ، اجلاس میں انڈسٹریل ورکرزکے لئے ہاسٹلزکے قیام کی تجویز پر بھی غور کیاگیا،میرج گرانٹ ایک لاکھ سے بڑھا کردو لاکھ روپے کی گئی ہے،ڈیتھ گرانٹ 5لاکھ روپے سے بڑھا کر6 لاکھ روپے کر دی گئی ہے،فیکٹریز کی رجسٹریشن کے لئے آن لائن فری سروس فراہم کی جا رہی ہے

  • افسوسناک واقعہ، میراتھن ریس میں حصہ لینے والے 21 کھلاڑی ہلاک

    چین (اے ایف بی)چین کےصوبے گنسو میں پہاڑی علاقے میں میراتھن میں حصہ لینے والے 21 افراد ہلاک ہوگئے، طوفانی ہواوں ،ژالہ باری اورشدید بارش نے دوڑ میں شریک لوگوں پر قیامت ڈھادی ۔ ،

    100 کلومیٹرپرمشتمل ریس میں شریک 21 افرادہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، میراتھون میں 172 افراد شریک تھے کہ اچانک موسم انتہائی خراب ہوگیا اور علاقے میں تیزہواؤں کے بعد شدید طوفانی بارش اور اولے گرنا شروع ہوگئے۔موسم کی خرابی کےباعث متعدداتھلیٹس لاپتہ ہوگئے۔

    جس کےبعدانتظامیہ نے پرریس ختم کرتےہوئےلاپتہ اتھلیٹس کوڈھونڈ نے کے لئےریسکیومشن شروع کردیا، پوری رات سرچ آپریشن کےبعد امدادی ٹیموں نے151 افراد کوبحفاظت بچالیا جن میں متعدد اتھلیٹس زخمی ہیں۔

  • تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے این سی او سی کا اہم اعلان

    اسلام آباد(اے ایف بی ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کے شدید متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے نہ کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کورونا کےکم متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھلیں گے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے شدید متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے نہ کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے نام مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے میں کہا ہے کہ کورونا کے شدید متاثرہ اضلاع میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے نہ کھولے جائیں، صوبے متعلقہ حکام کو تعلیمی اداروں سےمتعلق احکامات جاری کریں، مراسلہ

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کےکم متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھلیں گے، تعلیمی ادارے 5 فیصد مثبت کیسز سے کم اضلاع میں کھلیں گے، تعلیمی ادارے کھولنے کےبارےمیں فیصلہ 19، 21 مئی کےاجلاسوں میں ہوا۔مراسلے میں کہا گیا کہ کورونا سے زیارہ متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رہیں گے، م7 جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے جائزہ اجلاس 3 جون کو ہو گا۔

    خیال رہے ترجمان وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ کے12اضلاع میں تعلیمی ادارے6جون تک بندرہیں گے جبکہ پنجاب کے16اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے تاہم پنجاب کے20اضلاع میں تعلیمی ادارے6جون تک بندرہیں گے۔سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ بلوچستان میں کوئٹہ کےعلاوہ24مئی سے اور محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے 22اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ خیبرپختونخواکے19اضلاع میں تعلیمی ادارے6جون تک بندرہیں گے۔

  • سکولوں میں بچوں پر تشدد، نئی قانون سازی کا مسودہ تیار

    لاہور(اے ایف بی )تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا کے لئے ایک اور اہم خبر ، سکولوں میں تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے نئی قانون سازی کا مسودہ تیار کرلیا گیا، مسلسل3 بار طالبعلم پر تشدد کرنے پر ٹیچر کا نوکری سے فارغ کردیا جائے گاتفصیلات کے مطابق طلبا کے ساتھ تعلیمی اداروں میں ہونے والے تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون سازی کی جاری ہے

    مسودہ تیار کرلیا گیا، تیار کئے گئے مسودہ میں بیان کیاگیا کہ پہلی بار ٹیچر کےتشدد کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیاجائے گا، دوسری بار طلبا پر تشدد کرنے پر ٹیچر کے خلاف کیاگیا تو متعلقہ ٹیچر کو نوکری سے فارغ کردیاجائے گا،سکول ایجوکیشن نے قانون سازی کے لئے مسودہ تیار کرلیا، مسودے کو قانونی شکل دینے کے صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی یا انکریمنٹ روک لیاجائے گا، تیسری بار تشدد ۔

  • کن اضلاع میں تعلیمی ادارے کھلیں گے کن میں نہیں،مراد راس نے بتا دیا

    اسلام آباد (اے ایف بی ) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ سکول کھولنے یا مزید بند رکھنے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ مراد راس نے اپنے بیان میں کہا کہ جن اضلاع میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے کم ہیں وہیں سکول کھولے جائیں گے۔کوشش کررہے ہیں کہ سکول کھولنے کے حوالے سے 5 فیصد کی شرح کو بڑھا دیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکول کھولنے یا مزید بند رکھنے کا حتمی فیصلہ آج کرلیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے سکولوں کی بندش یا کھولنے سے متعلق 24گھنٹے اہم قراردیدیئے تھے۔صوبائی وزیر تعلیم مرادراس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ 24گھنٹوں میں سکول کھولنے کا یا نہ کھولنے کا حتمی فیصلہ کرلیا جائےگا،عوام کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

  • سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں کے حوالے سے اچھی خبر

    لاہور(اے ایف بی) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دورکرنے کے لئے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا بجٹ میں ملازمین کو اچھی خبر دیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت تنخواہوں میں تفاوت دور کرنے کے لئے کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں ڈی آراے کمیٹی نےوزیر اعلیٰ پنجاب اور شرکا کو سفارشات اور تجاویزپیش کیں۔اجلاس میں محکموں کی غیرضروری اسامیوں کو ختم کرنےپرغور کیا گیا ،

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا سرکاری ملازمین کوان کا حق ضرور دیں گے، مہنگائی کےتناسب سےتنخواہوں میں اضافہ ملازمین کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی ضروریات اور مسائل کا احساس ہے،چھوٹےسرکاری ملازمین کے معاشی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوں گے ۔عثمان بزدار نے ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دورکرنے کے لئے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا تنخواہوں میں تفاوت سےملازمین کااحساس محرومی بڑھ رہا ہے، بجٹ میں ملازمین کو اچھی خبر دیں گے۔

  • حکومت کا24 مئ سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کااعلان

    اسلام آباد(اے ایف بی) این سی او سی نے یکم جون سے آؤٹ ڈور شادیوں کی اجازت دے دی جبکہ 24 مئی سے 7 جون تک تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الز مان کی زیرصدارت ایس سی اوسی کااجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی برائے صحت ،وزیرصحت سندھ، اور تمام فیڈریٹنگ یونٹوں کے چیف سیکرٹریز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    اجلاس میں یکم جون سے آؤٹ ڈور شادی کی اجازت ہوگی، تاہم شادی میں زیادہ سے زیادہ 150 افراد شریک ہوں گے اور تقریبات گھر سے باہر کھلی جگہ پر منعقد کی جاسکیں گی، جب کہ 24 مئی سے 7 جون تک مرحلہ وار تعلیمی شعبے بھی کھول دیئے جائیں گے، میٹرک اور انٹر سمیت تمام امتحانات 20 جون کے بعد ہوں گے، جب کہ وزارت تعلیم کی سفارش کے مطابق پیشہ ورانہ امتحانات بھی ہوں گے۔

    اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کورونا پروٹوکول کے ساتھ سیاحت کی اجازت ہوگی، جب کہ زیارتیں، سنیما، انڈور ڈائننگ، انڈور جمز تاحکم ثانی بند رہیں گے، تفریحی پارکس، واکنگ، جاگنگ ٹریکس سخت کورونا ایس اوپیز کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ کھیلوں، تہواروں، ثقافتی اور دیگر پروگرامز پر مکمل پابندی عائد ہوگی، جب کہ تمام انڈور آوٴٹ ڈور ثقافتی، موسیقی، اور مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

    ۔

  • رواں سال حج کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

    اسلام آباد (اے ایف بی )پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب غیرملکیوں کیلئے حج پالیسی کا اعلان15 شوال یا27مئی تک کرے گا، اگر ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین لگوانے کی شرط عائد کی گئی تو پاکستانی حج کرسکیں گے۔ پاکستانی حکام کی جانب رواں سال حج سے متعلق کہا گیا ہے کہ عازمین کوترجیحی بنیادوں پروہ ویکسین لگائی جائے گی، جس کی اجازت حکام دیں گے ، سعودی حکام نےابھی تک غیرملکیوں کیلئےحج پالیسی کااعلان نہیں کیا، سعودی عرب غیرملکیوں کیلئے حج پالیسی کا اعلان15شوال یا 27مئی تک کرے گا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ابھی تک حاجیوں کیلئے ویکسی نیشن سےمتعلق خبریں صرف افواہیں ہیں، سعودی حکام نے صرف اپنے ملک میں داخلے کیلئے 4 ویکسینز کو منظور کیا ہے ، اگر ایسٹرازینیکا اور فائزرویکسین لگوانے کی شرط عائدکی گئی تو پاکستانی حج کرسکیں گے۔پاکستانی حکام نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایسٹر ازینیکا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں موجودہیں جبکہ ایسٹرازینیکا اورفائزرکی مزید خوراکیں اگلے مہینےمل جائیں گی، ویکسی نیشن کی وجہ سے کوئی پاکستانی حج کرنے سے محروم نہیں رہے گا۔

    یاد رہے سعودی عرب نے رواں سال بھی حفاظتی تدابیر کے ساتھ حج کے انعقاد کا اعلان کیا تھا ، وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ’حج کےآپریشنل اموراورتفصیلات کااعلان بعدمیں کیاجائےگا،زائرین کی صحت وسلامتی کےمکمل انتظامات ہوں گے‘۔جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ہم غیر ملکی عازمین کو بھی خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں‘ تاہم غیر ملکی زائرین کو اجازت دینے کے حوالے سے تفصیلی اعلان جلد متوقع ہے اور امکان ہے کہ کرونا کے سنگین خطرات کا سامنے والے ممالک سے زائرین کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد(اے ایف بی)تحریک انصاف کے رہنما سلمان نعیم اور عون چوہدری نے جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ اعلان کردیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا، گروپ کا نام ’جہانگیر ترین ہم خیال گروپ’ رکھا گیا ہے، جہانگیر ترین گروپ نے قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بھی مقرر کردیے۔

    تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری نے بتایا کہ ایم این اے راجہ ریاض قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے، پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نوانی جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔رکن اسمبلی سلمان نعیم کا کہنا ہے کہ گروپ نے پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس میں جمعے کو پاور شو کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آج کے اجلاس میں کوئی نیا رکن اسمبلی شریک نہیں ہوا، گزشتہ اجلاس میں سے بھی کئی ارکان اسمبلی آج شریک نہ ہوسکے، شرکت نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کے ناموں کو صیغہ راز رکھا گیا ہے۔

    سلمان نعیم کا کہنا تھا کہ کئی ارکان اسمبلی نجی مصروفیات کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے، اجلاس میں شریک ارکان سے گروپ کے اعلان کے لیے باقاعدہ حلف لیا گیا۔دوسری جانب رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ 32 ارکان اسمبلی اور 8 ارکان قومی اسمبلی ہیں، تین سالوں میں ایک بھی میگا پروجیکٹ ہم لاہور میں نہیں کرسکے، دائیں بائیں بیٹھے خوشامدی وزیراعظم کو غلط معلومات دیتے ہیں۔سلمان نعیم کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ کہا ہمارے مسائل حل کریں لیکن مثبت جواب نہیں دیا گیا، جہانگیر ترین جو بھی فیصلہ کریں گے ان کے ساتھ ہوں گے باقاعدہ حلف لیا ہے۔

  • بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس ملتوی،اگلا اجلاس کب ہوگا؟

    لاہور(اے ایف بی ) این سی او سی کے زیر اہتمام ہونیوالی بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس ملتوی کردی گئی،گزشتہ اجلاس میں تعلیمی اداروں کو 23مئی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ این سی او سی کے زیر اہتمام ہونیوالی بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس ملتوی کردی گئی،کانفرنس میں تعلیمی اداروں کی بندش میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہونا تھا،

    محکمہ سکول ایجوکیشن کیجانب سے 18 جون کو جائزہ اجلاس منعقد کرنے کے حوالے سے اعلان کیا گیا تھا، اجلاس میں تمام وزرا تعلیم نے شرکت کرنی ہے، اب اجلاس 19 جون کو منعقد کرنے کا امکان ہے، گزشتہ اجلاس میں تعلیمی اداروں کو 23مئی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا.

    یادرہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیماری کے رجحان کے پیش نظر 17 مئی تک بند کیےگئےتعلیمی ادارے اب 23 مئی 2021 تک بند رہیں گے۔