Month: August 2021

  • بیس سال بعد افغانستان سے انخلا مکمل، امریکا نے کابل ایئرپورٹ خالی کردیا

    واشنگٹن(اے ایف بی) امریکا کا 20 برس بعد افغانستان سے انخلا مکمل ہوگیا، امریکی افواج نے کابل ایئرپورٹ بھی خالی کردیا جس کی پنٹاگون نے تصدیق کردی۔امریکی میڈیا کے مطابق بیس برس بعد امریکا نے افغانستان کو مکمل طور پر خالی کردیا، امریکا نے طالبان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیر اور منگل کی درمیانی شب کابل ایئرپورٹ بھی خالی کردیا۔پنٹاگون نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے تمام امریکی افواج کا انخلا مکمل ہوگیا ہے اور اب کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ خالی ہوچکا ہے۔پیر کے روز امریکی افواج کے مرکزی کمانڈر، جنرل کینتھ مک کینزی نے کہا کہ ایک جانب تو افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلا ہوچکا ہے اور دوم تمام امریکی شہریوں کو بھی وطن واپس لایا جارہا ہے۔ایئرپورٹ خالی ہونے کے بعد طالبان کے مکمل زیر انتظام آچکا ہے اس خوشی میں طالبان نے ایئرپورٹ پر ہوائی فائرنگ بھی کی۔ جنرل کینتھ کے مطابق آخری طیارہ رات ڈیڑھ بجے پرواز کرگیا اور پاکستانی وقت کے مطابق یہ رات کے ساڑھے بارہ بجے کا وقت تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 20 برس سے امریکی اور اتحادی افواج افغانستان میں موجود تھیں اور پورے مشن میں دوہزار امریکی فوجی جبکہ لاتعداد افغان طالبان اور لاکھوں عام بے گناہ شہری بھی مارے گئے۔ اس پورے مشن پر دو ٹریلیئن ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔اب افغان سرزمین پر کوئی امریکی یا غیرملکی فوجی موجود نہیں۔ دوسری جانب کوئی امریکی سفارت کار بھی افغانستان میں موجود نہیں ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکی فوجی کارروائی خاتمے کے ساتھ ہی امریکا نے کابل میں سفارتی امور بھی بند کردیے ہیں۔امریکی جنرل کینتھ کے مطابق آخری پانچ طیارے امریکی افواج اور بعض شہریوں کو لے کر امریکا کی جانب روانہ ہوئےتاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ بعض امریکی باشندے لاکھ کوشش کے باوجود بھی طیارے میں سوار نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کا بہت انتظار کیا لیکن وہ نہ پہنچ سکے، آخری پرواز کہاں روانہ ہوئی؟ یہ ابھی نہیں بتاسکتا۔

    جنرل میکنزی کا کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ سے انخلا کے 18 روز بہت مشکل تھے، ہمارا پلان کچھ اور تھا تاہم سیکیورٹی صورتحال خراب ہونے کے سبب ہم نے اپنا پلان تبدیل کیا، ہم نے طالبان پر واضح کردیا تھا کہ دی گئی ڈیڈ لائن پر ہم اپنا اور اتحادی افواج کا انخلا مکمل کرلیں گے اور اس دوران مداخلت برداشت نہیں کریں گے تاہم طالبان نے انخلا میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔امریکی جنرل نے مزید کہا کہ افغانستان میں 2 ہزار کے قریب داعش کے لوگ اب بھی موجود ہیں۔نائن الیون واقعے کے بعد امریکہ نے القاعدہ اور اسامہ بن لادن کی تلاش میں افغانستان پر حملہ کیا تھا۔ دوسری جانب طالبان کا مؤقف تھا کہ وہ پہلے اسامہ بن لادن اور طالبان کے خلاف سانحہ 11 ستمبر میں ملوث ہونے کے ثبوت پیش کرے۔ امریکی اور اتحادیوں نے اس وقت افغانستان پرحملہ کیا تاہم افغان طالبان نے گوریلا طرز کی جنگ پر اپنی کارروائیاں جاری رکھیں۔

  • عائشہ اکرم سے دست درازی،کمیشن بنانے و بے قصور افراد کی رہائی کے لیے درخواست مسترد

    لاہور(اے ایف بی)لاہور ہائیکورٹ نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم سے دست درازی کے معاملے پر کمیشن بنانے اور بے قصور افراد کی رہائی کے لیے دائر درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئےمسترد کردی ۔ قبل از یں عدالت نے پیر کے روز سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔ جسٹس شاہد کریم نے سول سوساءٹی کے سرکردہ رہنما محمد طاہر کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیس میں ;200;پ متاثرہ فریق نہیں ہیں پھر فریقین کو کیسے نوٹس جاری کر دیں ۔

    عدالت نے قرار دیا کہ عدالتیں بے بنیاد پٹیشن کی پذیرائی نہیں کر سکتیں ، درخواست میں وزیراعلی پنجاب کو فریق بنانے پر عدالت نے استفسار کیا کہ وزیراعلی کو کیسے فریق بنایا جا سکتا ہے;238; درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وزیراعلی کے حکم پر مینار پاکستان واقعہ کا مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی، پولیس نے درجنوں بے گناہ افراد کو پکڑ لیا، عدالت نے کچھ دیر کے لئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، بعدازاں عدالت نے درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست مسترد کردی ہے

  • فور یو کمپنی کا مالک سیف الرحمن سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے پر گرفتار

    اسلام آ باد (اے ایف بی ) نیب نے سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے کیس میں نیب نے فور یو کمپنی کے مالک سیف الرحمن کو گرفتار کر لیا، قائم مقام چیف جسٹس نے ملزم کی سپریم کورٹ سے گرفتاری پر نیب سے وضاحت طلب کر تے ہوئےملزم کو عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے سپریم کورٹ کے باہر بڑی کاروائی کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے کیس میں نیب نے فور یو کمپنی کے مالک سیف الرحمن کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کو سپریم کورٹ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزم سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہتا تھا جبکہ ملزم کی ضمانت ہائیکورٹ سے خارج ہوئی تھی ۔

    دوسری طرف قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مضاربہ اسکینڈل کے نامزد ملزم کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) سے وضاحت طلب کر لی ہے ۔ نیب نے مضاربہ اسکینڈل میں نامزد نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمان کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا ۔ ملزم سیف الرحمان کی طرف سے ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ میرا مکل ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ ا تھا ۔

    لطیف کھوسہ نے بتایا کہ نیب کی گاڑی نے میرے معاون وکیل کی گاڑی کو ہٹ کیا اور نیب حکام احاطہ عدالت سے میرے مکل کو گرفتار کر کے لے گئے ۔ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نیب سے گرفتاری پر وضاحت طلب کر لی ہے ۔ سپریم کورٹ نے ملزم سیف الرحمان خان کو عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ قائم مقام چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ نیب وضاحت کرے کہ احاطہ عدالت میں گرفتاری کیوں کی ۔

  • کورونا وبا کی چوتھی لہر؛ پابندیوں کا دائرہ 27 شہروں تک بڑھادیا گیا

    اسلام آباد (اے ایف بی )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے انسدادِ کورونا ایس اوپیز کا دائرہ کار مزید 14 شہروں تک بڑھا دیا۔اب 27 شہروں میں تجارتی سرگرمیاں شب آٹھ بجے ختم کرنا ہوں گی جبکہ مارکیٹس ہفتے میں 2 روز بند رہیں گی۔کورونا کی چوتھی لہر کو لگام ڈالنے کے لئے این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ اب انسدادِ کورونا ایس او پیز کا اطلاق 13 کے بجائے 27 شہروں پر ہوگا جبکہ مزید 14 شہروں میں کورونا سے بچاؤ کی پابندیوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔کورونا مخالف ضوابط پر 11 شہروں اسلام آباد، کراچی، حیدر آباد، مظفر آباد، میرپور، گلگت بلتستان، اسکردو، پشاور، سوات، ہری پور ، مانسہرہ اور لوئر دیر وغیرہ میں عمل درآمد لازم ہے۔ 27 شہروں میں کاروباری سرگرمیاں شب آٹھ بجے ختم کرنا ہوں گی جبکہ مارکیٹس ہفتے میں 2 روز بند رہیں گی۔

    ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہو گی۔ ٹیک اوے کی 24 گھنٹے اجازت ہوگی۔ شادیوں کی انڈورتقریبات پر مکمل پابندی ہو گی مگر آؤٹ ڈور تقریبات کی 300 مہمانوں کیساتھ اجازت ہے۔ سینما گھروں پر پابندی برقراررہے گی جبکہ انڈور جم میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد ہی جا سکیں گے۔

    دفاتر میں محض50 فیصد اسٹاف کی حاضری کی اجازت، پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصدجبکہ ٹرین 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چلے گی۔تفریحی پارکس اور سوئمنگ پولز بندرہیں گے تاہم عوامی پارکوں میں کورونا مخالف پروٹوکول کیساتھ داخلے کی اجازت ہو گی۔ تعلیمی ادارے بھی 50فیصد حاضری کیساتھ کھلے رہیں گے جبکہ ایس او پیز پر 13 ستمبر کو نظرِثانی کی جائے گی۔

  • سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال، ذاتی رائے اور بیان بازی پر پابندی عائد

    اسلام آباد (اے ایف بی ) حکومت پاکستان نے سرکاری دستاویزات اور معلومات کو محفوظ بنانے کے لیے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگائی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے 25 اگست کو جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں لکھا ہے کہ ’حکومت کی اجازت کے بغیر کوئی سرکاری کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ کو استعمال نہیں کر سکتا۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’رولز کا رُول 18 سرکاری ملازم کو کسی دوسرے سرکاری ملازم یا کسی شخص یا میڈیا سے سرکاری معلومات یا دستاویز شیئر کرنے سے روکتا ہے۔‘

    سرکاری ملازمین کو گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کے تحت تفصیلی ہدایات دی گئی ہیں، ان رولز کے تحت سرکاری ملازمین کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت مختلف میڈیا فارمز میں شرکت کی نگرانی کی جاتی ہے۔رُول 22 کا حوالہ دیتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہا کہ ’یہ سرکاری ملازم کو میڈیا پر یا عوامی سطح پر کوئی بھی ایسا بیان یا رائے دینے سے روکتا ہے جس سے حکومت کی بدنامی کا خطرہ ہو۔‘

    نوٹی فکیشن میں سرکاری ملازمین کو کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایسے خیالات کے اظہار سے روکا گیا ہے جن سے ’قومی سلامتی یا دیگر ممالک سے دوستانہ تعلقات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو یا پبلک آرڈر، شائستگی یا اخلاقیات، توہین عدالت یا ہتک عزت یا کسی جرم کی ترغیب دینا یا فرقہ وارانہ عقائد کا پرچار کرنے سے کسی طرح کے نقصان کا اندیشہ ہو۔‘

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’ان ہدایات کا مقصد کسی سرکاری ادارے کی طرف سے حکومتی پالیسی پر عوامی ردعمل، خدمات میں بہتری کے لیے تجاویز لینے اور ان کی شکایات کے ازالے کے لیے سوشل میڈیا کے تعمیری اور مثبت استعمال کی حوصلہ شکنی نہیں ہے۔‘نوٹی فکیشن میں تمام سرکاری ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے کہ ’کسی ایک یا زائد ہدایات کی خلاف ورزی بددیانتی کے مترادف ہوگی اور غفلت برتنے والے ایسے سرکاری ملازم کے خلاف سول سرونٹس رولز 2020 کے تحت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔‘

  • ٹک ٹاکر عائشہ کا جیل جانے سے انکار، وجہ سامنے آگئی

    لاہور(اے ایف بی )گریٹر اقبال پارک کے 144 ملزموں کی شناخت پریڈ کےلئے خاتون نے طبیعت ناسازی کی وجہ سےکیمپ جیل آنے سے معذرت کرلی جبکہ عدالت نے یکم ستمبرکو دوبارہ شناخت پریڈ کےلئے بلالیا۔تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک کے ملزموں کی شناخت پریڈ کی شناخت پریڈ کے لئےٹک ٹاکرعائشہ اکرم کوطلب کیا گیا تھا اورجیل میں شناخت پریڈ کے لئےتمام انتظامات مکمل کئے گئے تھے۔ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے طبیعت ناسازی کی وجہ سے شناخت پریڈ کے لئے جیل آنے سے معذرت کرلی۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ 144ملزمان کی شناخت کےلئے وقت درکار ہوگا جس کی وجہ سے یہ عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا جبکہ مجسٹریٹ نعمان ناصر خاتون کا 2گھنٹے انتظارکے بعد جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

    کیمپ جیل کے باہرگرفتارافراد کے عزیرواقارب کااحتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے بچے 14اگست کو گریٹر اقبال پارک گئے ہی نہیں۔ پولیس نےمختلف بہانے کرکےتھانے بلایا اوراس کے بعد اب تک نہ ہی ملاقات کروائی اور نہ ہی سامان فراہم کرنے دیا گیا ہے۔ ملزمان کی شناخت کےلئے عدالت نے یکم ستمبرکوعائشہ اکرم کو کیمپ جیل پہنچنے کاحکم دیا گیا ہے تاکہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں شناخت پریڈکاعمل مکمل کرکے ملزمان کےخلاف اگلی کارروائی شروع کی جاسکے۔

  • کورونا ویکیسن کی بوسٹر ڈوز کیلئے فی خوراک 1270 روپے مقرر: این سی او سی

    اسلام آباد (اے ایف بی )کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کیلئے چارجز مقرر کر دیئے گئے۔ فی ڈوز 1270 روپے دینے ہوں گے۔ بیرون ممالک سفر کرنے والوں کیلئے اضافی ڈوز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔1-نومبر 2021 سے کورونا ویکسین کی ایک ڈوز/خوراک کی قیمت 1270 روپے کی لگے گی اور گورنمینٹ پاکستان کے نام 1270 روپے کا چالان نیشنل بینک پاکستان میں جمع کیا جائے گا بعد میں ویکسین لگائی جائے گی۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 120 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 535 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 572 ہوگئی۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 88 ہزار 296، سندھ میں 4 لاکھ 28 ہزار 254، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 60 ہزار 88، بلوچستان میں 32 ہزار 111، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 835، اسلام آباد میں 98 ہزار 339 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 649 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ 85 ہزار 23 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 306 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 29 ہزار 930 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 596 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 120 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 535 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 759، سندھ میں 6 ہزار 803، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 909، اسلام آباد میں 861، بلوچستان میں 338، گلگت بلتستان میں 172 اور آزاد کشمیر میں 693 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • راولپنڈی سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاون میں توسیع،

    راولپنڈی(اے ایف بی ) کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر راولپنڈی سمیت پنجاب کے11 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاون میں توسیع کر دی گئی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے لاک ڈاون آرڈر کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق نوٹیفیکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی ،فیصل آبادملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب ، بہاولپور، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان کے علاقوں میں ہو گا۔

    این سی او سی کی اور حکومت پنجاب کی سفارشات کے مطابق منتخب 11 اضلاع میں یہ آرڈر 27 اگست سے 15ستمبر تک نافذالعمل رہے گا۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کو کنٹرول کرنے کے لیے ان اضلاع میں مجوزہ لاک ڈاؤن کی شقوں پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔سیکرٹری عام مارکیٹس رات 8 بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔

    ان 11 اضلاع میں ان ڈور ڈائننگ بند رہے گی،آوٹ ڈور ڈائننگ کورونا ایس او پیز کے ساتھ رات 10 بجے تک ہوگی ،ان ڈور فنگشنز بند ہونگے، آوٹ ڈور فنگشنز ایس او پیز کے ساتھ 300 افراد تک کی اجازت ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد تک سواروں کے ساتھ چلے گی، تمام واٹر سپورٹس اور سوئنگ پولز بند رہیں گے، پبلک پارکس ایس او پیز کے ساتھ کھول سکتے، جم خانہ جات میں ویکسینیٹڈ لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی،

  • چمگادڑ پرندہ ہے یا جانور؟ جانئے اہم معلومات

    چمگادڑ اڑنے والا ایک ممالیہ جاندار ہے، یہ پرندوں کے برعکس اڑنے کے ساتھ ساتھ چل پھر بھی سکتے ہیں مگر یہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے اور چلنے کی صلاحیت کھوچکا ہے، قدرت نے اس کے پنچوں کو ایسی شکل دی ہے کہ وہ ہوا میں اس کی اڑنے میں مدد کے ساتھ ساتھ اسے سہارا بھی فراہم کرتے ہیں۔چمگاڈر واحد دودھ پلانے والا جانور ہے جو اڑتا ہے اسکے علاوہ کوئی جانور نہیں اڑتا، چمگادڑوں کی چودہ سو اقسام ہیں، ان میں سے تین اقسام ایسی ہے جو انسانوں اور جانوروں کو خون بھی چوستی ہیں جو انسانیت کے لئے خطرناک ہے، ان کی عمر دس سے اکتیس سال تک ہوتی ہے۔

    ماحولیاتی ماہرین کے مطابق ان کے منہ میں ایسا مادہ ہوتا ہے جو ایک چیخ کے آواز نکالتی ہے جس سے انہیں فاصلہ متعین کرنے میں مدد ملتی ہے، اسی خاصیت کی بدولت وہ راستے کا تعین کرتی ہیں، چمگا دڑ کے آواز نکالنے کے عمل کو “چرک” کہا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق شیطانی کاموں کے لئے بھی ماضی میں چمگادڑوں کا استعمال کیا جاتا رہا ہے، مگر اب یہ سلسلہ معدوم ہوگیا ہے۔

    کیڑے مکوڑوں کو کھانے والی چمگادڑوں کو ماحول دوست اور انسان دوست بھی مانا جاتا ہےِ، خاص طور پر آم اور کیلوں کی فصلوں کی پولی نیشن کے لئے یہ بہت اہم ہے اس کے علاوہ جنگلی کیڑوں سے نجات دلانے میں معاون رات کی یہ دلچسپ مخلوق ماحولیات کا لازمی حصہ ہے۔چمگادڑ گھونسلہ نہیں بناتی بلکہ پرانی عمارتوں، غاروں اور درختوں سے اپنے پنجے کے بل لٹک کر زندگی گزارتی ہے۔چمگادڑ پرندہ نہیں اصل میں جانور ہے، جانوروں کی طرح بچے دیتی ہے اور انہیں دودھ پلاتی ہے، بصارت سے محروم ہونے کے باوجود یہ بڑی مہارت سے شکار کرنے کا فن رکھتی ہے۔

    تیزی سے بڑھتی کو آبادی کے باعث بنتے شہر اور زرعی زمینیں ختم ہونے کے باعث چمگادڑوں نے شہروں سے نقل مکانی کررہی ہے۔چمگاڈر واحد دودھ پلانے والا جانور ہے جو اڑتا ہے اسکے علاوہ کوئی جانور نہیں اڑتا، چمگادڑوں کی چودہ سو اقسام ہیں، ان میں سے تین اقسام ایسی ہے جو انسانوں اور جانوروں کو خون بھی چوستی ہیں جو انسانیت کے لئے خطرناک ہے، ان کی عمر دس سے اکتیس سال تک ہوتی ہے۔ماحولیاتی ماہرین کے مطابق ان کے منہ میں ایسا مادہ ہوتا ہے جو ایک چیخ کے آواز نکالتی ہے جس سے انہیں فاصلہ متعین کرنے میں مدد ملتی ہے، اسی خاصیت کی بدولت وہ راستے کا تعین کرتی ہیں، چمگا دڑ کے آواز نکالنے کے عمل کو “چرک” کہا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق شیطانی کاموں کے لئے بھی ماضی میں چمگادڑوں کا استعمال کیا جاتا رہا ہے، مگر اب یہ سلسلہ معدوم ہوگیا ہے۔

    کیڑے مکوڑوں کو کھانے والی چمگادڑوں کو ماحول دوست اور انسان دوست بھی مانا جاتا ہےِ، خاص طور پر آم اور کیلوں کی فصلوں کی پولی نیشن کے لئے یہ بہت اہم ہے اس کے علاوہ جنگلی کیڑوں سے نجات دلانے میں معاون رات کی یہ دلچسپ مخلوق ماحولیات کا لازمی حصہ ہے۔چمگادڑ گھونسلہ نہیں بناتی بلکہ پرانی عمارتوں، غاروں اور درختوں سے اپنے پنجے کے بل لٹک کر زندگی گزارتی ہے۔چمگادڑ پرندہ نہیں اصل میں جانور ہے، جانوروں کی طرح بچے دیتی ہے اور انہیں دودھ پلاتی ہے، بصارت سے محروم ہونے کے باوجود یہ بڑی مہارت سے شکار کرنے کا فن رکھتی ہے۔تیزی سے بڑھتی کو آبادی کے باعث بنتے شہر اور زرعی زمینیں ختم ہونے کے باعث چمگادڑوں نے شہروں سے نقل مکانی کررہی ہے

  • طالبان کی بھارت کو تنبیہہ

    کابل(اے ایف بی )طالبان نے بھارت کو تنبیہہ کر دی ہے، اور کہا کہ بھارت افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالبان رہنما شہاب الدین دلاور نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ نئی دہلی افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔

    شہاب الدین دلاور کا کہنا تھا کہ بھارت جان لے گا کہ طالبان حکومتی امور آسانی سے چلا سکتے ہیں۔طالبان رہنما نے 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، شہاب الدین دلاور نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست اور پڑوسی ملک ہے، افغان مہاجرین کی بہبود کے لیے پاکستان کی خدمات پر ہم شکرگزار ہیں۔ طالبان تمام ممالک سے باہمی احترام کی بنیاد پر پُر امن تعلقات کے خواہاں ہیں۔

    واضح رہے کہ آج ایک بیان میں ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا تھا کہ افغانستان سے پاکستان میں گڑ بڑ کی کوشش ہوئی تو اسے روکا جائے گا، پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا، کابل فتح کرنے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کو اپنا رویہ مثبت کرنا چاہیے، بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا ہوگا، افغانستان کے عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں