Month: August 2021

  • بغیرشناختی کارڈوالےبالغ افرادکی ویکسی نیشن کاعمل شروع

    کراچی(اے ایف بی)حکومت سندھ نے بغیر شناختی کارڈ کے حامل بالغ افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع کردیا۔ایسے افراد جنہیں شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ان کی کورونا ویکسینیشن بھی شروع کردی گئی، محکمہ صحت سندھ کے مطابق ابتدامیں ایکسپو سینٹر میں ایسے افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا گیا ہے جن کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود نہیں وہ اپنا کوئی دستاویزی ثبوت دکھا کر کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

    قومی شناختی کارڈ سے محروم افراد کی ویکسین سینٹر پر بائیومیٹرک کرواکر رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے، اب تک کراچی کے ایسے 2 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں یہ سہولت فراہم کہ جا رہی ہے۔

  • آزاد کشمیر اسمبلی؛ تحریک انصاف کے انوارالحق اسپیکر اور ریاض گجر ڈپٹی اسپیکر منتخب

    مظفر آباد(اے ایف بی) تحریک انصاف کے امیدوار انوارالحق آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر اور ریاض گجر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔مظفرآباد میں آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں نومنتخب ممبران اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ اسپیکر شاہ غلام قادر نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی حلف نہ اٹھا سکے۔اجلاس میں تحریک انصاف کے چوہدری انوارالحق 32 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر منتخب ہوگئے

    اپوزیشن کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور نے 15 ووٹ حاصل کئے۔ ووٹنگ میں کل 49 اراکین نے حصہ لیا جن میں سے 2 ووٹ مسترد ہوئے۔بعدازاں ڈپٹی اسپیکر کے لیے ووٹنگ ہوئی تو تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری ریاض 32 ووٹ حاصل کرکے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔ اپوزیشن کی امیدوار نثاراں عباسی کو 15 ووٹ ملے۔دوسری جانب وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے چناؤ کیلئے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی اتحاد طے پاگیا۔ وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے امیدوار کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہوگا اور قائد حزب اختلاف بھی پاکستان پیپلزپارٹی سے ہوگا۔

  • ہفتےمیں 2چھٹیاں ٹرانسپورٹ،مارکیٹوں پر نئی پابندیوں کا اعلان

    اسلام آباد (اے ایف بی )ریسٹورنٹس میں اِنڈورڈائننگ کوبند، نئی پابندیوں کااطلاق 3اگست سے31اگست تک ہوگا، ہفتےمیں دوبارہ 2چھٹیوں کافیصلہ کیاہے،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہناتھا کہ راولپنڈی ،فیصل آباد،لاہور،اسلام آباداورملتان میں بندشوں کااطلاق ہوگا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہناتھا کہ مارکیٹوں کےاوقات کاررات 10کی بجائے8تک کردیئےگئے،دفاترمیں بھی 50فیصدعملہ کام کرےگا،پبلک ٹرانسپورٹ کودوبارہ 50فیصدپرلےکرآرہےہیں،ریسٹورنٹس میں اِنڈورڈائننگ کوبندکرنےجارہےہیں، ہفتےمیں دوبارہ 2چھٹیوں کافیصلہ کیاہے۔

    وفاقی وزیراسدعمر کا کہناتھا کہ نئی پابندیوں کااطلاق 3اگست سے31اگست تک ہوگا،راولپنڈی ،فیصل آباد،لاہور،اسلام آباداورملتان میں بندشوں کااطلاق ہوگا،ا نڈورڈائننگ کوبندکرنےجارہےہیں،وزیراعظم کی منظوری سےکچھ فیصلے کیےہیں ،کورونامریضوں کی تعدادمیں تیزی سےاضافہ ہورہاہے۔کورونامریضوں کی تعدادمیں تیزی سےاضافہ ہورہاہے،لوگوں کی صحت کےساتھ روزگار کاخیال بھی ہماری ذمہ داری ہے،ہمیں احساس ہےکہ بندشوں سےعام آدمی پربہت اثرپڑتاہے،کراچی اورحیدرآبادمیں پہلےسےنافذپابندیاں برقراررہیں گی،ہفتے میں 2 دن مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گے۔

  • پنجاب میں تعلیمی ادارے کورونا اور موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے

    لاہور(اے ایف بی ) پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے طویل کورونا اور موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے ہیں۔پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد آج سے سخت کورونا ایس او پی انتظامات کے ساتھ دوبارہ کھل گئی ہیں۔کورونا ایس او پیز کے تحت پچاس فیصد طلبہ ایک دن جبکہ پچاس فیصد طلبہ دوسرے روز تعلیمی اداروں میں آئیں گے

    ، کلاس رومز میں طلبہ طالبات پر ایک دوسرے سے کھانے پینے کی اشیاء، کتابیں اور کاپیوں سمیت دیگر سامان کے تبادلے اور ہاتھ ملانے کی بھی پابندی ہوگی، ایک بنچ پر ایک طالب علم بیٹھے گا، جب کہ اساتذہ اور دیگر عملے کو 100 حاضری کی ہدایت کی گئی ہے۔تعلیمی اداروں میں داخل ہونے سے قبل طلبہ و طالبات اور عملے کا درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے، جنہیں بخار، نزلہ اور کھانسی کی شکایت تھی انہیں واپس بھیج دیا گیا، اس کے علاوہ بغیر ماسک کسی طالب علم کو بھی داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

  • 10 سالہ بچے نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کرلیا

    لکھنؤ(اے ایف بی )بھارتی ریاست اترپردیش میں 10 سالہ بچے نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کرکے سب کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں ایک انوکھے واقعے میں سکینڈری بورڈ نے 10 سالہ بچے کو دسویں جماعت کے امتحان میں بیٹھنے کی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

    10 سالہ طالب علم ادتیہ کرشنا نے بھی اپنے اساتذہ کو مایوس نہیں کیا اور دسویں کے امتحان میں 79 فیصد نمبر حاصل کرکے بورڈ کا فیصلہ درست ثابت کردیابھارت میں دسویں جماعت میں شرکت کے لیے عمر 14 سال سے کم نہیں ہونا چاہیئے تاہم تعلیمی بورڈز باصلاحیت اور ذہین بچوں کے لیے عمر کی حد میں کمی کرنے کا اختیار ہے۔اس سے قبل ایک پانچ سالہ طالبہ کو بھی نویں جماعت کے لیے انرول کیا گیا تھا۔ اس بچی نے 2007 میں میٹرک پاس کیا تھا جو یہ امتحان پاس کرنے والی اب تک کی سب سے کم عمر طالب علم ہے