Month: August 2021

  • ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کی مشکلات میں ایک اور اضافہ

    لاہور(اے ایف بی ) : ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو نوکری سے فارغ کروانے کے لیے پی آئی سی کے ایم ایس کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لیگل نوٹس سابق ڈائریکٹر پی ایچ اے اور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ریاض احمد شاد کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔ لیگل نوٹس ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو نوکری سے برخاست کرنے کے لیے بھیجا گیا، لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ اکرم سرکاری ملازمہ ہیں انہوں نے قوانین توڑے ، عائشہ اکرم کی وجہ سے ملکی ساکھ خراب ہوئی ہسپتال انتظامیہ واقعہ میں ملوث عائشہ اکرم کو نوکری سے فارغ کرے۔

    عائشہ اکرم نے نازیبا مواد پر مبنی ویڈیوز بنائی جو دائراخلاق سے باہر ہیں، سرکاری ملازم ہوتے ہوئے کوئی بھی شخص ایسی غیر اخلاقی حرکات کرے تو اس کو سزا ملنی چاہیے، عائشہ اکرم کے خلاف شہری کی جانب سے درخواست بھی لاری اڈا تھانہ درج کروائی، ہسپتال انتظامیہ عائشہ اکرام کو فی الفور نوکری سے فارغ کرے۔

  • ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

    خوشاب (اے ایف بی) ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائر کردی گئی ، جس پر عدالت نے ڈی پی او سے 27 اگست کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔پنجاب کے ضلع خوشاب میں ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں کہا گیا کہ عائشہ اکرم کا اقدام قانون کے مطابق نہیں تھا،مقدمہ درج کیا جائے، جس پر عدالت نے ڈی پی او سے 27 اگست کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    یاد رہے کہ 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود خاتون عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد، جنسی حملے اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے پر پولیس نے 3 روز بعد مقدمہ درج کیا تھا۔واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں 400 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ ان پر تشدد کیا گیا، موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی گئی۔بعد ازاں لاہور مینار پاکستان میں 400 ملزموں کے ہاتھوں دست دراز ی اور تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی عائشہ کا میڈیکل کروا لیا گیا تھا ، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ لاہور عائشہ کے پورے جسم پر درجنوں اسکریچز اور نیلگوں کے واضع نشانات موجود ہیں۔

  • راولپنڈی;مدرسے کے معلم نے 16 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    راولپنڈی (اے ایف بی) راولپنڈی تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں 16سالہ لڑکی سے مدرسے کے مہتتم کی مبینہ زیادتی کی کوشش پر تھانہ پیرودھائی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں 16سالہ لڑکی سے مدرسے کے مہتتم کی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ لڑکی کی والدہ کہ مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے بتایا ہے کہ مدرسے والوں نے اطلاع دی کے میری بیٹی بیہوش ہے آکر لے جائیں، بیٹی گھر پہنچی تو اس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ مدرسے کے مہتتم نے خاتون ٹیچر کی مدد سے میری بیٹی کو نشہ آور قہوہ پلایا۔

    متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے میرے ساتھ غلط کام کیا، مجھے انصاف دیا جائے، لڑکی نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے کے باجود ملزم کو پولیس گرفتار نہیں کررہی ہے.دوسری جانب پولیس کے مطابق پیرودھائی پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کاعمل شروع کردیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیےجارہے ہیں، جسے گرفتار کرکے قانون کےکٹہرے میں لایا جائے گا۔ خواتین اور بچوں پر تشدد و زیادتی کے خلاف راولپنڈی پولیس زیرو ٹالیرنس پر عمل پیرا ہے ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا۔

  • مینارِ پاکستان واقعہ: 92 افراد گرفتار،407 شاملِ تفتیش

    لاہور(اے ایف بی ) گریٹر اقبال پارک میں خاتون پر تشدد اور دست درازی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں، پولیس نے 407افراد کو شامل تفتیش کیا گیاجن میں سے 92 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔گریٹر اقبال پارک واقع کے بعدپولیس ملزمان کی گرفتاری کےلئے گذشتہ رات فیصل آباد، قصور اورشیخوپورہ میں پولیس ٹیموں نے چھاپے مار کر مزید 26 ملزمان کو گرفتار کیا۔واقعہ کے حوالے سے اب تک 407 مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا گیا جن میں سے 92 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ باقی تمام افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں سے 40 کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا جا چکا ہے جبکہ مزید 30 کو آج بھجوایا جائے گا۔

    آئی جی پنجاب کی بقیہ ملزمان کی شناخت اور جلد از جلد گرفتاریوں کیلئے کاوشیں مزید تیز کرنے کی ہدایات کیں جبکہ چنگ چی رکشہ میں خاتون کے ساتھ بد تمیزی واقعہ کے مقدمہ میں ہونے والی پیش رفت سے بھی میڈیا کو آگاہ کیا جاتا رہے گا.صحافیوں اور عوام سے گذارش ہے کہ وہ بغیر تصدیق کسی خبر یا اطلاع کو آگے نہ پھیلائیں۔ پنجاب پولیس ان افسوس ناک واقعات میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔

  • راولپنڈی میٹرواسکینڈل : نیب نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

    راولپنڈی (اے ایف بی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے راولپنڈی میٹرواسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کر لیا اور احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو دیئے ٹھیکوں کی تفصیلات سمیت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میٹرواسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کر لیا، نیب راولپنڈی نے شہباز شریف کو 24 اگست کو احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کو کنٹریکٹ دینے پر طلب کیا ہے۔نیب نے شہباز شریف کو احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو دیئے ٹھیکوں کی تفصیلات سمیت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق احسن اقبال کےبھائی کوکنٹریکٹ شہباز شریف کےکہنےپردیاگیا تاہم کنٹریکٹ دینے کے حوالے آر ڈی اے کی فائل میں کوئی دستاویزت نہیں، فائل میں صرف اتنا لکھا ہے کہ شہباز شریف نے کنٹریکٹ دینے کا کہا جبکہ کنٹریکٹ دیتے وقت پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔خیال رہے نیب راولپنڈی میٹرو منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہا ہے، مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو میٹرو منصوبے کی تزئین و آرائش اور لینڈ اسکیپنگ کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔

  • گوادر میں دہشت گرد حملہ، چین کا پاکستان سے بڑا مطالبہ

    بیجنگ (اے ایف بی) چینی سفارت خانے نے گوادر میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ زخمیوں کا مناسب علاج اور حملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔تفصیلات کے مطابق چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں گوادر میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں سے ہمدردی اور بچوں کی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔چینی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کا مناسب علاج اورحملے کی مکمل تحقیقات کرانے کے ساتھ ساتھ واقعے میں ملوث قصور واروں کو سخت سزا دی جائے اور ایسے واقعات روکنے کے مضبوط حفاظتی اور موثر اقدامات کیے جائیں۔

    گذشتہ روز گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے ، بعد ازاں وفاقی وزارت داخلہ نے گوادر میں ہونے والے دھماکے کو چینی قافلے میں خودکش حملہ قرار دیا ‏ تھا۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ گوادر ایسٹ بےایکسپریس وے پر چینی قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، ‏قافلہ 4گاڑیوں پرمشتمل تھا، قافلے کے ساتھ آرمی اور پولیس کی گاڑیاں بھی تھیں، کالونی سے نکلنے والے حملہ آور کو سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں ‏نے روکا تو حملہ آور نے قافلے سے 15 سے 20 میٹر دور خود کو اڑا لیا۔

  • سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد(اے ایف بی)سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا۔جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس جمال خان مندو خیل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے صحافیوں پر مبینہ حملوں اور مقدمات کے خلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ، صحافی عمران شفقت، عبدالقیوم صدیقی، عامر میر اور امجد بھٹی کی جانب سے دائر کی گئی۔عدالت نے درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد، سیکریٹری داخلہ کو رپورٹس کے ہمراہ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، جب کہ سیکریٹری انفارمیشن، سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری وزارت انسانی حقوق کو بھی رپورٹس کے ہمراہ ذاتی حثیت میں طلب کرلیا گیا

    ۔سپریم کورٹ نے صحافتی تنظیموں سی پی این ای، اے پی این ایس، پی بی اے، پی ایف یو جے کو بھی نوٹسز جاری کردیئے، جب کہ صحافیوں پر ہونے والے حملوں اور مقدمات کی پیش رفت رپورٹس بھی طلب کر لیں، عدالت نے سیف سٹی پروجیکٹ کی فوٹیج اور خرچے کی تفصیلات بھی طلب کرلیں، جب کہ وزارت اطلاعات سے ایک سال کے اشتہارات اور اس سے مستفید ہونے والوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

    عدالت نے حکم دیا کہ تمام تحریری جوابات 26 اگست تک جمع کرائے جائیں، کیس کو اسی بنچ کے سامنے 26 اگست کو فکس کیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 184(3) کے تحت سپریم کورٹ نے عوامی مفاد میں نوٹس لیا، صحافیوں کو ہراساں کرنا اور ان کی آزادی رائے کا بنیادی حق تلف کرنا عوامی مفاد کا مسئلہ ہے۔

  • خاتون ٹک ٹاکر کا واقعہ, پولیس نے 100 افراد کو حراست میں لے لیا

    لاہور (اے ایف بی) پولیس نے مینار پاکستان پر خاتون سے بدتمیزی کے واقعے میں ملوث 100 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ مینار پاکستان پر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس نے ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا کی مدد حاصل کرلی ہے اور اب تک 100 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جب کہ ان میں سے 15 افراد کو نادرا اور فرانزک کی مدد سے شناخت کرلیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق پولیس تحقیقاتی ٹیم نے 3 ملزمان شاہ زیب، ،عکاس اور خذیفہ کو گرفتار کیا جب کہ 4 ملزم ہارون، وہاب، ،بلال اور احمد بنوں کوہاٹ بھاگ گئے ہیں، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ انچارج انویسٹیگیشن راوی روڈ منیر حسین نے آج صبع چھاپہ مار کر 18 سالہ خذیفہ کو حراست میں لیا، جس نے مزید ساتھیوں کا بتایا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خزیفہ اور اس کے ساتھیوں کو واضع طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دیگر افراد سے تفتیش جاری ہے جن کی تصویریں اور دستاویزات اکھٹی کر کی گئیں ہیں، پولیس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا عمل پورا کر رہی ہے، جلد مزید افراد کی شناخت کا عمل پورا کر لیا جائے گا۔خذیفہ کوٹ عبدالمالک کا رہائشی ہے اور اس کے والد قاری یوسف ایک مدرسہ چلاتے ہیں۔

  • طالبان نے امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلان کردیا گیا

    کابل (اے ایف بی) دارالحکومت کابل فتح کرنے کے چار دن بعد طالبان نے امارت اسلامیہ افغانستان کا باقاعدہ اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے ملک میں اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کیا۔

    ٹوئٹر پیغام میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم یہ اعلان برطانوی راج سے آزادی کی102ویں سالگرہ پر کر رہے ہیں،ا سی ٹویٹ میں انہوں نے ’’دَ افغانستان اسلامی امارت‘‘ کے جھنڈے اور سرکاری نشان کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امارت اسلامیہ افغانستان دنیا کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات کا فروغ چاہتی ہے، اس کے عالاوہ تمام ممالک سے اچھے سفارتی اور تجارتی تعلقات بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی بھی ملک کے ساتھ تجارت معطل نہیں کی، کسی بھی ملک کے ساتھ تجارت معطل رکھنے کی افواہیں بےبنیاد ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان پر برطانیہ کے متنازعہ تسلط کے 102 سال بعد وہاں امارتِ اسلامی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 19 اگست کا دن ہر سال ’’نوآبادیاتی سپر طاقتوں سے آزادی کے دن‘‘ کی حیثیت سے منایا جائے گا۔

  • اسلام آباد میں لڑکوں سے گن پوائنٹ پر زیادتی اور ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

    اسلام آباد (اے ایف بی) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں لڑکوں سے گن پوائنٹ پر زیادتی اور ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملوث ایک ملزم حامد شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں لڑکوں کی گن پوائنٹ پر برہنہ وڈیو بنائے جانے کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے ملزمان کا تمام ڈیٹا حاصل کر لیا ہے اور کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم حامد شہزاد کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے تین رکنی گروہ بنا رکھا تھا، ملزمان سوشل میڈیا پر لڑکوں سے دوستی کرتے تھے اور دوستی کے بعد کسی جگہ بلا کر گن پوائنٹ پر برہنہ وڈیو بنائی جاتی تھی۔ملزمان کی جانب سے ویڈیو بنا کر لڑکوں کو بلیک میل کیا جاتا تھا، ملزمان نے ایک لڑکے سے 28ہزار روپے ایزی پیسہ کے زریعے لئے ، دیگر دو ملزمان میں زین اور سیف اللہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہے۔ملزمان نے بھارہ کہو میں اپنا نیٹ ورک بنا رکھا تھا۔