لاہور(اے ایف بی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ناظرہ قرآن کیلئے الگ سے ٹیچر نہ رکھنے پر نجی سکولز کو وارننگ جاری کردی، 2 فروری تک عربی ٹیچرز نہ رکھنے اور اساتذہ کا ریکارڈ ارسال نہ کرنے پر متعلقہ سکولوں کیخلاف سخت کارروائی کیجائے گی۔ناظرہ قرآن کیلئے نجی سکولز میں الگ سے ٹیچر نہ رکھنے پر وارننگ جاری کردی گئی۔لاہور کے تمام پرائیوٹ سکولوں کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق ناظرہ قرآن کی تعلیم دینے کے لیے الگ سے ٹیچرز ہونا لازمی ہے
۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں کو 2 فروری کی ڈیڈ لائن دے دی۔مقررہ تاریخ تک ٹیچر نہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورنے کہا ہے کہ اساتذہ کی بھرتی کرکے ریکارڈ ایجوکیشن اتھارٹی کو ارسال کیا جائے۔یادرہے کہ شہر میں 4200 نجی سکول آن لائن رجسٹرڈ ہیں۔ہائی کورٹ نےسکولوں میں ناظرہ قرآن تعلیم کو لازمی قرار دے رکھا ہے
Month: February 2022
-
ناظرہ قرآن کیلئے الگ سے ٹیچر نہ رکھنے پر نجی سکولز کووارننگ جاری
-
این سی او سی کا ملک بھر میں گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد(اے ایف بی) این سی او سی نے ملک بھر میں گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی مہم میں ٹیمیں عوام کو کورونا ویکسین لگائیں گی۔اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی ویکسی نیشن کی خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے، مہم کے تحت ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین لگائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لیے گھرگھر مہم سے عوام فائدہ اٹھا سکتے ہیں، عوام ہر صورت ویکسی نیشن کروائیں، کورنا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 18 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، عوام کی بڑی تعداد بھی بوسٹر ڈوز لگوا چکی ہے جب کہ بوسٹر دوز لگوانے والے افراد کو کورونا ہونے کے باوجود کم مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا جا رہا ہے، 55ہزار ٹیمیں ویکسین کی خصوصی مہم میں حصہ لے رہی ہیں، کورونا سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ویکسی نیشن ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 25لاکھ افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں، بوسٹر ڈوز لگوانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، بوسٹر ڈوز بھی مفت فراہم کی جا رہی ہے لہذا عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین والے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔