لاہور (اے ایف بی) پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے پرائمری اور مڈل کے امتحانی طریقہ کار میں تبدیلی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب کے 18 اضلاع میں نیا امتحانی طریقہ کار نافذ کیا جائے گا۔پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے امتحانی نظام اور پیپر پیٹرن میں تبدیلیوں کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے۔
پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نوپیک ادارے سے مل کر سرکاری سکولوں میں ریسرچ ورک کرے گا ۔پائیلٹ پروجیکٹ میں کامیابی کے بعد موجودہ امتحانی نظام میں تبدیل کردخا جائے گا۔پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانی نظام اور پیپر پیٹرن میں تبدیلی مارچ میں ہونےوالے امتحانات سے کی جائے گی۔
Month: February 2022
-
طلبا کیلئے اہم خبر، امتحانات کا طریقہ کار تبدیل
-
مشکل ترین الیکشن میں ساتھ نبھانے والے ہمارا اصل اثاثہ ہیں ان پر اندھا اعتماد کرتے ہیں راجہ فاروق حیدر
ہٹیاں بالا (اے ایف بی)سابق وزیراعظم آزا حکومت ریاست جموں کشمیرو سابق صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے مشکل ترین حالات میں جماعتی ٹکٹ ہولڈرز کی حمایت کی ہے ان کو کسی صورت فراموش نہیں کرینگے،قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کے ووٹ کو عزت دو کے نظریے کے ساتھ چلنے کے خواہشمند آزادکشمیربھرکے سیاسی زعما ء کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوجائیں، انتخابات کے دوران جنہوں نے کسی وجہ سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی یا کسی اور جماعت میں شامل ہوگئے تھے چونکہ جماعت میں اس حوالے سے سزا و جزا کا عمل ختم ہوچکا ہے اس لیے اگر وہ جماعت میں شامل ہونا چاہیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ ماسوائے ان کے جو قرآن پرحلف اٹھا کر منحرف ہو گئے تھے ایسے لوگ اللہ تعا لی کے مجرم ہیں ان کی واپسی کسی صورت نہیں ہوگی۔ ضلع جہلم ویلی میں میرٹ پر تنظیم سازی ہوگی میری کوئی پسند و ناپسند نہیں ہے جو میرٹ پر ہوگا وہی آگے آئیگا، ہر گاوں یونین کونسل وارڈ حلقہ تحصیل اورضلع کا انتخابی عمل مکمل جلد از جلد مکمل کیا جائیگا۔
۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا اوریونین کونسل سینا دامن کے جماعتی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ضلعی صدر فرید خان، سابق تحصیل صدر راجہ آفتاب خان اور دیگر سابق جماعتی عہدیداران نے بھی خطاب کیا اس تقریب میں آمد پر سابق وزیراعظم راجہ محمد فروق حیدر خان کا شاندار استقبال کیا گیا۔تنظیمی تقریب ایک بڑے جلسہ گاہ کی شکل اختیار کر گئی اور پنڈال میں جگہ کم پڑنے کے باعث بیشتر لوگ کھڑے رہے۔
راجہ محمد فاروق حیدرخان نےکہا کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی قیادت و رہنمائی میں ہم نے آزادکشمیر کے عوام کی 5 سال خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل ترین الیکشن میں ساتھ نبھانے والے ہمارا اصل اثاثہ ہیں ان پر اندھا اعتماد کرتے ہیں اور اس الیکشن سے پہلے جو لوگ ن لیگ میں شامل ہوئے تھے ان کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ جنہوں نے پیسے اور عہدے کو ٹھکرایا اور ہمارے قافلے میں شامل ہوئے اور کوٹلی نکیال سمیت آزادکشمیر بھرمیں جن کارکنان نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کی ان کے حقوق کا میں محافظ ہوں اور ان کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت میں شامل ہونے پر کسی پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی تاہم اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ آزادکشمیر بھر سے لوگوں کو بلاتخصیص شامل کرینگے اور ان لوگوں کو خاص کر جو جماعت چھوڑ کر گئے تھے کیونکہ اب ڈسپلن کی خلاف ورزی اور سزا، جزا کا عمل ختم ہوچکا ہے لیکن ان لوگوں نے جو کلام الہی اٹھا کر اس سے منحرف ہوئے کا نہ صرف سیاسی ناطقہ بند کرینگے بلکہ وہ جہاں جہاں جائیں گے ان کا پیچھا کرینگے اور ان کی سیاست کو اختتام پذیر کرکہ دم لیں گے۔ -
پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بن چکا، تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی، مریم نواز
اسلام آباد(اے ایف بی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن چکا ہےلہذا عدم اعتماد کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی۔اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے جج نے نیب پراسیکیوٹر سے میرے خلاف باربار ثبوت مانگے، لیکن نیب نے عدالت سے چار ہفتے کی مہلت مانگی، یہ لوگ میرے خلاف ایک ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکے، اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں پیش کریں، ہر پیشی پر عدالت آتی ہوں، عدالت کی جانب سے نیب کو اتنی ڈھیل نہیں دینا چاہئے، عدالت نے نیب پروسیکیوٹر کو تیاری کے لیے چار ہفتے مہلت دی، انصاف میں تاخیر کا مطلب انصاف کی فراہمی سے انکارہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ذہنی حالت پر شک ہوتا ہے، یہ دنیا کے واحد وزیراعظم ہے جو عوام کے خرچے پر بنی گالا میں عیاشی کرتے ہیں، آپ کو عوام کا دکھ کیسے پتا ہو کیونکہ آپ کے گھر کا کچن تو کوئی اور چلاتا ہے، اس دور حکومت میں ہر روز ملک کی تباہی ہورہی ہے، ایک ہی جھٹکے میں آپ نے 12 روپے پٹرول بڑھا دیا جس سے ہر چیز مہنگی ہو گئی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام آپ کو کن الفاظ سے یاد کرتی ہے، آپ کے لیے شرم کی بات ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ صحافیوں کے معاملات میں پاکستان دنیا کا خطرناک ملک ہے، عمران خان کی حالت دیکھتی ہوں تو مجھے پرویز مشرف کا دور یاد آتا ہے، گزشتہ روز شہری کےخلاف ریاستی ادارے کو استعمال کیا گیا، لوگوں کے گھروں میں ریاستی ادارے کے اہلکاروں کا دیواریں پھلانگ کر جانا افسوسناک ہے، مجھے عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے، اگر غلط کام کئے ہیں تو تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ رکھیں، اپنی غلطیاں نہیں دیکھتے اور غلطیوں کی نشاندہی کرنے والوں کو تکلیف دیتے ہیں، جو معیار آپ نے اپنی اہلیہ کے لیے سیٹ کیا ہے وہی دوسروں کی بیٹیوں اور ماؤں کے لیے بھی رکھیں، خاتون اول کا احترام کرتے ہیں مگر معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سرکاری خرچ پر انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا، کل بھی ریاستی اداروں کو استعمال کرکے انتقام کی سیاست جاری رکھی، میری ماں جب بستر مرگ پر تھیں تو پی ٹی آئی کے لوگ ان کے بارے میں کہتے تھے کہ وہ ٹھیک ہیں اسپتال میں کھانا کھا رہی ہیں، اسپتال سے لوٹتے ہوئے پی ٹی آئی کے لوگ ہمارے اپارٹمنٹ کے نیچے کھڑے ہوکر مجھے گالیاں دیتے تھے، ہمارے گھر پر حملہ کیا گیا، مجھے ڈیتھ سیل میں قید کیا گیا کیا میں کسی کی بیٹی نہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ملک میں ہمارے جوان شہید ہوگئے اور عمران خان چین میں اولمپکس دیکھنے گئے ہوئے تھے، ان کے جرائم کی فہرست طویل ہے، وہ ریاستی نواب یا بادشاہ نہیں، ان کا بھی احتساب ہوگا، انہیں عوام کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، تحریک انصاف میں ایم این ایز اور ایم پی ایز فارورڈ بلاک بنا کربیٹھے ہیں،عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی تمام اتحادیوں سے کہوں گی عوام کی آواز پر لبیک کہیں، عوام کو بھی اپوزیشن کی آواز پر لبیک کہنا چاہئے۔ -
صحافی محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام آباد(اے ایف بی)صحافی محسن بیگ کی اہلیہ نے ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔محسن بیگ کی اہلیہ نے درخواست میں دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کردی۔ اہلیہ محسن بیگ کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے تھانہ مارگلہ میں جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ درج کیا، عدالت پولیس کو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔دوسری جانب صحافی محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل درخواست پر سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سینئر صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مار کرانہیں گرفتار کیا تھا۔صحافی محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے نے وفاقی وزیر مراد سعید کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جبکہ پولیس نے الگ سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج کیا۔اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں محسن بیگ کے خلاف درج ہونے والے مقدمے میں ان کے بیٹے کو بھی نامزد کیاگیا تھا، جس میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں۔ جب کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بھی وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر محسن بیگ کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا۔
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ محسن بیگ نے بیٹے و ملازمین کے ہمراہ سرکاری ملازمین پر فائرنگ کرکے جرم کا ارتکاب کیا، ملزم کو تھانہ مارگلہ اسلام آباد منتقل کیاگیا تھا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ روز محسن بیگ کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ -
رہائی نہ ملی، موت مل گئی ،سپریم کورٹ نے2سال بعد درخواست ضمانت خارج کردی
اسلام آباد (اے ایف بی)سپریم کورٹ میں انوکھی سماعت، دوسال پہلے فوت ہونے والے شخص لعل خان کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ کیس غیر موثر ہوگیا، عدالت نے متوفی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ دوسال پہلے فوت ہونے والے شخص لعل خان کی ضمانت کی درخواست نمٹا دی، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ کیس غیر موثر ہوگیا، عدالت نے متوفی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
دوران سماعت متوفی لعل خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ طبی بنیاد پر فروری 2020 میں سزا معطلی کی درخواست دائر کی تھی۔ مارچ 2020 میں لعل خان کینسر سے لڑتا ہوا جیل میں ہی فوت ہوگیا۔ درخواست آج 2 سال بعد مقرر ہوئی ہے، جیل اور اسپتال انتظامیہ نے لکھ کر دیا تھا کہ علاج کی سہولت نہیں۔لعل خان کی سزا کیخلاف مرکزی اپیل سنی جائے، لعل خان کو اغواء کے جرم میں انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر قید سنائی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھا تھا، لعل خان 2012 سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید تھا۔ -
سکولوں میں سالانہ امتحانات کب سے ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان
لاہور(اے ایف بی)پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے سکولوں میں سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا، پیک کے تحت پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں 9 مئی سے سالانہ امتحانات ہونگے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 80 لاکھ سے زائد بچے امتحان میں شرکت کریں گے۔ پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے سکولوں میں سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔ پیک کے تحت پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں 9 مئی سے سالانہ امتحانات ہونگے۔
پنجاب بھر میں 80 لاکھ سے زائد بچے امتحان میں شرکت کریں گے۔ سکولوں میں سالانہ امتحانات کا سلسلہ 20 مئی تک جاری رہے گے۔سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔ پیک تمام سکولوں میں نرسری سے آٹھویں جماعت تک کا امتحان منعقد کروائے گا۔ امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز 25 اپریل کو سکولوں فراہم کردیئے جائیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔ -
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
اسلام آباد(اے ایف بی )حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے اضافہ کا اعلان کردیا۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت 12 روپے 3 پیسے اضافے کے بعد 159 روپے 86 پیسے ہوگئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 154 روپے 15 پیسے ہوگئی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 123 روپے 97 پیسے مقرر کردی گئی۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے پٹرولیم قیمتیں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری رات 12 بجے سے ہوگا۔اس سے قبل وزارت خزانہ کی پیٹرول کی فی لیٹرقیمت 12 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو بھجوادی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق پیٹرول 12 اور ڈیزل 9.53 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجاویز بھیجی گئی ہیں۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، حکومت اس وقت پیٹرول پرکوئی سیلز ٹیکس نہیں لے رہی۔ -
سکولوں میں طلبہ کی حاضری کتنی ہوگی؟ نئی تجویز سامنے آگئی؛ فیصلہ کل متوقع
لاہور(اے ایف بی)سکولوں میں طلباء کی پچاس فیصد حاضری پر پابندی ختم یا نہیں ؟فیصلہ نہ ہوسکا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے حاضری سو فیصد کرنے کی تجویز دے دی ۔فیصلہ این سی او سی کرے گا۔سکولوں میں طلباء کی پچاس فیصد حاضری پر پابندی ختم یا نہیں ،فیصلہ نہ ہوسکا،محکمہ سکول ایجوکیشن نے حاضری کو سو فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔حاضری کے حوالے سے فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کرے گا۔ اس سے قبل 15 فروری تک پچاس فیصد حاضری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔ کورونا کے باعث پہلی سے چھٹی جماعت تک کلاسز میں حاضری پچاس فیصد کر دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق این سی او سی کے تحت آج یا کل فیصلہ متوقع ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بارہ سال سے کم عمر بچوں کی کلاسز پچاس فیصد حاضری ساتھ جاری رکھنے کا اشارہ دے دیا، ان کا کہناتھا کہ بارہ سال سے کم عمر بچوں کی کلاسز پچاس فیصد حاضری ساتھ ہوں گی، سکولوں میں بچوں کی پچاسی فیصد جبکہ اساتذہ کی ویکسی نیشن سو فیصد مکمل ہوچکی ہے، ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمدکروایاجائےگا۔ پہلے ہی بچوں کا بہت نقصان ہو چکا ہے ، جن سکولوں میں ویکسی نیشن ہو چکی وہ بند نہیں ہوں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد ر نے بتایا کہ اس این سی او سی اجلاس میں سکولز پر سب سے آخر میں بات ہوئی۔ایک لاکھ اساتذہ کو قرآن پاک پڑھانے بارے تربیت دے رہے ہیں جن میں سے چونسٹھ ہزار ایم اسلامیات یاعربی کرچکے ہیں۔ -
جامعات کے اساتذہ کا یکم مارچ سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
اسلام آباد(اے ایف بی) جامعات کے اساتذہ نے یکم مارچ سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ آل پاکستان یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرزایسوسی ایشن (اپوبٹا) کی مرکزی نائب صدرڈاکٹر ریحانہ کوثر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستانی جامعات کے اساتذہ نے یکم مارچ سے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر کی 97 یونیورسٹیز کے 4 ہزار سے زائد بی پی ایس اساتذہ کلاسز کا بائیکاٹ کریں گے۔
ریحانہ کوثر کا کہنا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات کے اساتذہ کو بی پی ایس اور ٹی ٹی ایس میں تقسیم کر دیاہے، جب کہ تناسب کے مطابق بی پی ایس فیکلٹی 88فیصد جب کہ ٹی ٹی ایس محض 12فیصد پر مشتمل ہے، بی پی ایس پر تعینات سینئر، قابل اور تجربہ کار فیکلٹی کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، جس کے خلاف ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہر یکم مارچ کو احتجاجی دھرنا دیں گے، اور اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔ -
سکولوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد
لاہور (اے ایف بی) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نجی سکولوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے نجی اسکولوں میں لاؤڈاسپیکر کےاستعمال پرپابندی عائد کردی گئی۔اس حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیزکو مراسلہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ تیزآواز میں لاؤڈ اسپیکر سے انسانی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اسکولوں میں اونچی آوازمیں لاؤڈاسپیکرلگاناساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، احکامات کی خلاف ورزی پرمتعلقہ اسکولوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔گذشتہ روز پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے سکولوں میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد جعلی بھرتی ہونے والے اساتذہ اور ملازمین کی انکوائری کے احکامات جاری کردیئے گئے تھے۔