Month: February 2022

  • سوئس بینک میں اکاؤنٹس ہولڈرز کی ’’خفیہ‘‘ تفصیلات جاری

    اسلام آباد (اے ایف بی)سوئسآرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے سوئس بینک کےاکاؤنٹ ہولڈرز کی 100 ارب ڈالرز سے زائد کے کھاتوں کی تفصیلات جاری کردیں جس میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے سربراہان یا ان کے رشتہ داروں کے نام بھی شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سوئس بینکنگ سیکریٹ ایک بڑا مالیاتی اسکینڈل ہے جس کے منظرعام پر آنے کے بعد متعدد ممالک میں کھلبی مچ گئی ہے۔ او سی سی آر پی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات مجموعی طور پر 18 ہزار بینک اکاؤنٹس کی ہیں اور دنیا بھر سے 15 انٹیلی جنس شخصیات، یا ان کے قریبی خاندان کے افراد کے کریڈٹ سوئس میں اکاؤنٹس ہیں۔

    او سی سی آرپی نے بتایا کہ 47 میڈیا اداروں کے ساتھ مل کر دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات کی۔ او سی سی آر پی کی جانب سے جاری تحقیقاتی رپورٹس میں دنیا بھر کے بدعنوان سیاستدانوں اور آمروں کے سوئس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔او سی سی آر پی کے مطابق اکاؤنٹس رکھنے والوں میں اردن، یمن، عراق، مصر اور پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے سربراہان یا ان کے رشتہ دار شامل ہیں۔او سی سی آر پی نے بتایا کہ بعض افراد پر مالی جرائم، تشدد یا دونوں کا الزام ہے جبکہ کریڈٹ سوئس لیک میں مجرموں، دھوکہ بازوں اور بدعنوان سیاستدانوں کو بے نقاب کیاگیا۔

    سوئس سیکریٹس کے مطابق زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کے مخالفین کو کچلنے کے لیے ایک بینک نے 10 کروڑ ڈالرز کی رقم دی۔سابق مصری آمر حسنی مبارک اور سابق مصری انٹیلی جینس چیف عمر سلیمان بھی کریٹ سوئس سیکریٹس اکاؤنٹس کے مالک نکلے۔ اس کے علاوہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے سوئس اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی سامنے آئیں۔جس کے مطابق انہوں نے 1998 میں بطوروزیرخارجہ 10 لاکھ ڈالرسوئس اکاؤنٹ میں جمع کرائے جبکہ قازقستان کے صدر نے برٹش ورجن آئی لینڈزمیں آف شورکمپنیاں بنائیں، ان اثاثوں کی مالیت 50 لاکھ ڈالرز کے قریب ہے۔قازقستان کے صدر نے امریکا اور روس میں 77 لاکھ ڈالرز کے اپارٹمنٹس بھی خریدے تھے۔


  • تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کتنی ہوں گی؟

    لاہور(اے ایف بی)پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 ماہ ہو نگی،محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی، تعلیمی سال 2022.23 کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیاگیاہے۔نوٹیفیکشن کے مطابق رواں تعلیمی سال 31 مارچ کی بجائے 31 مئی کو ختم ہو گا۔ نیا تعلیمی سال یکم اگست2022 سے31 مارچ2023 تک ہو گا،بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں صرف 2 ماہ کےلئے دی جائیں گی۔

    دوسری جانب سکولوں سے باہر 50 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دینے کے معاملے پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے طلبا کیلئے مزید 4 ہزار سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اپ گریڈیشن کیلئے 3 ارب روپے کا تخمینہ تیار کرلیا،سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام آئندہ مالی سال میں کیا جائے گا۔

  • جعلی خبر دینے پر 5 سال تک سزا کا آرڈیننس جاری

    اسلام آباد(اے ایف بی) حکومت نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے آرڈیننس جاری کردیا، جعلی خبر دینے پر پانچ سال تک سزا دی جاسکے گی اور ملزم کی ضمانت بھی نہیں ہوسکے گی۔اس حوالے سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ پیکا اور الیکشن کا آرڈیننس جاری ہوگیا ہے، الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کا ایکٹ بابر اعوان نے بنایا ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے تحت کوئی بھی انتخابی مہم چلا سکتا ہے، اور یہ قانون سب کے لئے ہوگا، جب کہ پیکا والے قانون کی ڈرافٹنگ میں نے کی ہے، جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے یہ قانون ضروری تھا، جھوٹی خبر معاشرے کو نقصان پہنچاتی ہے، معاشرے کی بنیاد جھوٹ پر رکھی جائے تو کیا بنے گا۔

    وزیر قانون نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے لیکن کچھ لوگ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں، میڈیا تنقید کرنے میں آزاد ہے لیکن جھوٹی خبر نہیں ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ قانون میڈیا پر کوئی قدغن نہیں، کیا ہم نہیں چاہتے کہ فیک نیوز اب نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم کی ذاتی زندگی سے متعلق باتیں پھیلائی گئیں، اب جعلی خبروں پر کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔فروغ نسیم نے بتایا کہ جعلی خبر پر 3 سال کی جگہ 5 سال تک سزا ہوسکے گی اور جعلی خبر دینے والی کی ضمانت بھی نہیں ہوگی، فیک نیوز پر 6 ماہ کے اندر فیصلہ کیا جائے گا، 6 ماہ میں فیصلہ نہیں ہوتا تو ہائی کورٹ متعلقہ جج سے پوچھے گی۔

  • فخر ایک لیگ سیزن میں 500رنز بنانے والے تیسرے بیٹر بن گئے

    لاہور(اے ایف بی)فخر زمان ایک لیگ سیزن میں 500 رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے بیٹر بن گئے۔لاہور قلندرز کے فخر زمان کسی ایک ایچ بی ایل پی ایس ایل ایونٹ میں 500 کا سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے بیٹر بن گئے،

    لاہور قلندرز کے اوپنر نے یہ کارنامہ گذشتہ روز اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف 51رنز کی اننگز کے دوران سر انجام دیا۔اس سے قبل گزشتہ سیزن میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 500 سے زائد رنز بنائے تھے، جاری ایونٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فخر زمان نے اب تک 9 اننگز میں 521رنز بنائے ہیں۔

  • زائرہ وسیم نے بھارت میں حجاب پر پابندی کو ناانصافی قرار دے دیا

    ممبئی(اے ایف بی)سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اسے ناانصافی قرار دیا ہے۔زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلم خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مسلم خواتین اور حجاب کی حمایت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلام میں حجاب کوئی انتخاب نہیں بلکہ ایک فریضہ ہے۔ اسی طرح جب ایک عورت حجاب پہنتی ہے تو وہ اس فریضہ کو پورا کررہی ہوتی ہے جو اسے اس کے اللہ نے دیا ہے جس سے وہ محبت کرتی ہے اور اپنی محبت کے اظہار میں وہ بتارہی ہوتی ہے کہ اس نے اپنے آپ کو اس کے سپرد کردیا ہے۔

    زائرہ وسیم نے خود کو مثال کے طور پیش کرتے ہوئے لکھا میں ایک عورت کے طور پر جو کہ شکرگزاری اور عاجزی کے ساتھ حجاب پہنتی ہوں اس پورے نظام کی مخالفت کرتی ہوں جہاں خواتین کو صرف ایک مذہبی وابستگی کی وجہ سے روکا اور ہراساں کیا جارہا ہے۔ مسلم خواتین کے خلاف تعصب کو فروغ دینا اور ایسا نظام قائم کرنا جہاں انہیں تعلیم اور حجاب میں سے ایک کو منتخب کرنا اور دوسرے سے دستبردار ہونا ہو سراسر ناانصافی ہے۔

  • ڈاکٹر مراد راس نےتعلیم کے شوقین خواجہ سراؤں کو خوشخبری سنادی

    لاہور(اے ایف بی) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی فیشن ڈیزائنرز و معروف شوبز شخصیت حسن شہریار یاسین ایچ ایس وائے سے اہم ملاقات ، ملاقات سکول کھانہ پروگرام، ٹرانس ایجوکیشن، اور طلبا کو فنی تربیت فراہم کرنے کے فروغ کے حوالے منعقد کی گئی۔ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ ایچ ایس وائے نے تمام زیر گفتگو منصوبوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، ملتان میں کامیابی سے انعقاد کے بعد بہت جلد لاہور میں ٹرانسجینڈرز کے لئے سکول کھولنے جا رہے ہیں، ماضی میں کسی بھی حکومت کی جانب سے ٹرانسجینڈر طبقے کی تعلیم و تربیت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

    مراد راس نے کہا کہ سکول کھانہ پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جا رہا ہے، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ معاشرے کے مخیر حضرات ہمارے بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے سکول کھانہ پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، سکول کھانہ پروگرام کے پرائمری سطح پر آغاز کی بدولت طلبا کی صحت میں 77 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔جن سکولوں میں سکول کھانہ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہاں طلبا کی حاضری میں 33 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سکول کھانہ پروگرام کو صوبے بھر کے تمام پرائمری سکولوں تک لے جانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

  • پی سی بی نے وعدہ پورا نہیں کیا،آسٹریلوی کرکٹر پی ایس ایل چھوڑ گئے

    لاہور(اے ایف بی) آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر جو کہ پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکی نمائندگی کر رہے تھے، انہوں نے پی ایس ایل میں مزید شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔جیمز فالکنز نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستانی کرکٹ شائقین سے معافی مانگتا ہوں لیکن بدقسمتی سے مجھے آخری 2 میچوں سے دستبردار ہونا پڑا اور پی ایس ایل کو چھوڑنا پڑا، پی سی بی نے کانٹریکٹ کے مطابق ادائیگی نہیں کی۔میں پورے ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب تھا مجھ سے ادائیگیوں کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بولا گیا۔

    مجھے اس بات کی تکلیف ہے کہ چونکہ میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا یہاں کے نوجوان بہت ٹیلنٹڈ اور شائقین حیرت انگیز ہیں لیکن میرے ساتھ جو سلوک ہوا ہے ذلت آمیز ہے۔مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھیں گے۔دوسری جانب پشاور زلمی کے ‏ٹام کوہلر کیڈمور انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئےجبکہ شرفن ردرفورڈ ذاتی مصروفیات کے باعث لیگ سے الگ ہوگئے۔ دونوں کھلاڑی وطن روانہ ہوگئے ، انگلش آل راؤنڈر بینی ہوول نے بطور متبادل کھلاڑی پشاور زلمی کو جوائن کرلیا ‎۔




  • آزاد کشمیر کے عوام 24فروری کو اسلام آ باد میں کشمیر ریلی میں شرکت کریں سلطان محمود چوہدری

    مظفرآباد(اے ایف بی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ 24فروری کو اسلام آ باد میں کشمیر ریلی میں شرکت کی جائے ۔ عوام ثابت کر دیں کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ ہیں اور اس موقع پر پوری دنیا اور عالمی میڈیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال اور مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرائیں۔ اسلام آباد میں گزشتہ ماہ ہونے والی آل پارٹیز کشمیر کانفرنس میں آزادی کے بیس کیمپ کی قیادت کی مشاورت سے 24فروری کو اسلام آ باد میں منعقد ہونے والی کشمیر ریلی کی یہ پہلی کال ہے۔ یہ ریلی نیشنل پریس کلپ اسلام آباد سے شروع ہو کر ڈی چوک پر اختتام پذیر ہو گی جہاں پر آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے قائدیں خطاب کریں گے۔ اس ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے آپ لوگ اس میں بھروپور انداز میں شرکت کریں تاکہ ہم مزید اقدامات بھی اٹھا سکیں۔ پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور حکومت سازی میں ان کا اہم کردار ہے، حکومت بنانے میں ان کی بڑی کاوشیں ہیں میں پہلے سے زیادہ کوشش کروں گا کہ انہیں حکومت میں عزت، احترام اور جائز مقام مل سکے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایوان صدر مظفرآباد میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے راہنماں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں پارٹی راہنماں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس سے اپنے خطاب میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میں نے جب صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تو میں نے اس امر اور عزم کا اعادہ کیا تھا کہ آزاد کشمیر آزادی کا بیس کیمپ ہے اور میں یہاں سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔ کیونکہ 5اگست 2019 کو آرٹکل 370 اور 35A کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی اور اس کے بعد بھارت نے وہاں پر 42لاکھ غیر ریاست ہندوں کو جعلی ڈومیسال جاری کیے اور وہ ایسے اقدامات اٹھانے کی سازش کر رہا ہے جس کے ذریعے مسئلہ کشمیرختم ہو سکے۔

  • میری پہلی شادی مکمل طور پر ارینج میرج تھی جو بعد میں تباہ کن ثابت ہوئی ،گلوکارہ حدیقہ کیانی

    اسلام آباد(اے ایف بی)گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی شادی مکمل طور پر ارینج میرج تھی جو بعد میں تباہ کن ثابت ہوئی تھی ۔ ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حدیقہ کیانی نےکہا کہ ان کی پہلی شادی ایک تھری ڈی اینی میٹر کے ساتھ ہوئی تھی جو کہ میری 1990 میں جاری گانے کی وڈیو دیکھنے کے بعد میری محبت میں گرفتار ہو گئے تھے اور ہمارے ایک مشترکہ دوست کی کوششوں سے ان کا پرپوزل ہمارے گھر تک پہنچا تھا، میرا خاندان راضی ہو گیا کیونکہ ان دنوں وہ بھی میرے رشتے کی تلاش میں سرگرداں تھے ۔

    حدیقہ نے کہاکہ جب ان سے ان کی منگنی ہوئی تو وہ زیادہ خوش نہیں تھی ،لیکن ان کی جانب سے محبت میں خودکشی کی کوشش نے مجھے رام کر دیا میں نے سوچا کہ جو شخص میرے لیے جان دے سکتا ہے وہ میری خوشی کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے اور یہی سوچ میری غلطی تھی ،شادی ساڑھے پانچ سال قائم رہی اور یہ عرصہ مجھے ہی اس کو خوش کرنے کی کوشش میں گزر ا ۔ حدیقہ کے مطابق ان کی ولادہ کو میرے گانے گانے سے چڑ تھی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ علیحدگی بڑی تکلیف دہ تھی الگ ہو جانے کے بعد بھی میں امید کرتی تھی کہ وہ میری طرف لوٹے گا اور معافہ مانگے گا لیکن ایسا نہیں ہوا ۔

  • پنجاب کےکنٹریکٹ ملازمین کیلئےبڑی خبر

    لاہور (اے ایف بی) کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنےکیلئےقانون میں مزیدنرمی کافیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نےریگولرائزیشن ایکٹ میں ترمیم کافیصلہ کرلیا۔ کنٹریکٹ پربھرتی گزٹڈ آفیسرز کومستقل ہونےکیلئے3مواقع ملیں گے، کنٹریکٹ پر بھرتی گزٹڈآفیسرزکو پبلک سروس کمیشن کاامتحان دینا ہوتاہے۔

    اس سےپہلے مستقل ہونیوالوں کوصرف ایک چانس ملتاتھا،ترمیم کےبعد مختلف محکموں کےسینکڑوں ملازمین فائدہ اٹھائیں گے۔نئی ترامیم کی منظوری کیلئےسمری قائمہ کمیٹی قانون کوارسال کردی گئی، قائمہ کمیٹی اور کابینہ کی منظوری کےبعدپالیسی پرعملدرآمد ہوگا۔