Month: February 2022

  • دلہن کے گاؤں پہنچتے ہی دلہا کار سے اتر کر بھاگ گیا، باراتی بھی چھپ گئے وجہ کیا بنی جانئے افسوس ناک خبرکی تفصیلات

    اترپردیش(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک بارات کے ساتھ ناخوش گوار واقعہ پیش آنے پر خوشی کی تقریب غمی میں بدلتے بدلتے رہ گئی، جب دلہن کے گاؤں کے قریب پہنچتے ہی دلہا کار سے اتر کر بھاگ گیا، اور باراتی بھی بھاگ کر چھپ گئے۔مذکورہ بالا واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر رام پور میں پیش آیا، جب گاؤں رسول پور میں اسرار سلمانی نامی شہری کی بیٹی کے لیے گاؤں جالف نگلا سے بارات آ رہی تھی، اور وہ سب بارات کے منتظر تھے۔بارات ابھی دلہن کے گاؤں کے قریب ہی پہنچی تھی کہ لوگوں نے عجیب واقعہ دیکھا، لوگوں نے دیکھا کہ دلہے کی کار سے اچانک دلہا نکلا اور بھاگ کھڑا ہوا، دلہے کو بھاگتے دیکھ کر باراتی بھی ڈر کے مارے بھاگے اور کہیں چھپ گئے۔ہنگامہ تھمنے کے بعد معلوم ہوا کہ گاؤں کے قریب آ کر سڑک پر دلہے کی کار کی زد میں ایک 5 سالہ بچہ آ کر مر گیا تھا، جس پر دلہا کار سے نکلا اور بھاگ کر ایک گھر میں جا کر چھپ گیا، یہ دیکھ کر باراتی بھی فوراً گاڑیوں سے اتر کر ادھر ادھر چھپ گئے۔بارات میں یہ افراتفری دیکھ کر دلہن والے پہلے تو حیران ہو گئے، اور پھر پریشانی میں معاملہ سنبھالنے لگ گئے، گاؤں والوں نے کافی دیر تک تلاش کیا تب جا کر سبھی باہر آئے۔واقعے کے فوراً بعد پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا، بعد ازاں دلہن والوں نے فریقین کے درمیان سمجھوتا کرایا، جس کے بعد ہی آخر کار دلہا دلہن کا نکاح ہو سکا

  • پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھانے کی تیاریاں

    اسلام آباد (اے ایف بی)عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یوکرین پر روس کے حملے کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9.59 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12.03 روپے فی لیٹر تک ریکارڈ اضافہ کیا تھا، جس کا اطلاق 16 فروری سے پٹرول کی قیمت 159.86 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر ہے،16 فروری کو خام تیل کی قیمت 94 ڈالر فی بیرل یومیہ تھی۔یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہوا جو 2014 کے بعد پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

    دوسری جانب صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ روس نے 2014 میں کریمیا کے خلاف اس وقت جارحیت کی تھی جب اس نے پٹرولیم مصنوعات کے ذریعے فنڈز اکٹھے کئے تھے،ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس شیل آئل بھی ہے لیکن یہ مہنگا ہے تاہم امریکا اسے عالمی منڈی میں لانے کی کوشش کر سکتا ہے تاکہ روسی ریونیو کو نقصان پہنچانے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جا سکے،ایک خیال یہ بھی ہے کہ امریکا شاید ایران پر عائد پابندیاں نرم کردے تاکہ وہ اسے عالمی مارکیٹ میں تیل کی فروخت کی اجازت ملے اور اس طرح فی بیرل پیٹرول کی قیمت ایک بار پھر 65 ڈالر کی سطح پر آجائے تاہم ایران کے ساتھ روس کے ساتھ تعلقات دیرینہ ہیں اسی لئے اس آپشن پر عمل مشکل نظر آتا ہے۔

  • عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کاطوبیٰ انور سےمتعلق اہم بیان سامنے ؔآگیا

    کراچی (اے ایف بی)عامر لیاقت نے انکشاف کیا کہ طوبیٰ سے میری شادی ختم نہیں ہوئی وہ ابھی بھی میری بیوی ہیں کیونکہ میں نے انہیں طلاق نہیں دی ۔عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے طوبیٰ انور سے متعلق کہا کہ طوبیٰ سے کوئی مسئلہ نہیں، واپس آئیں تو بڑی بہن سمجھوں گی۔عامر لیاقت حال ہی میں تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے ہمراہ انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ طوبیٰ سے میری شادی ختم نہیں ہوئی وہ ابھی بھی میری بیوی ہیں کیونکہ میں نے انہیں طلاق نہیں دی ہے۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں آج بھی طوبیٰ کی عزت کرتا ہوں، میں نے کبھی بھی انہیں برے الفاظ میں یاد نہیں کیا، اگر آج بھی وہ آنا چاہیں تو میرے گھر کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔ طوبیٰ کی واپسی سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر دانیہ شاہ نے کہا کہ اگر طوبیٰ واپس آنا چاہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، انہیں بڑی بہن سمجھوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کو ایک اور شادی کی اجازت اس لیے دی کہ ایک بیوی کی خوشی اس کے شوہر کی خوشی میں ہوتی ہے۔

    عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے پی ٹی آئی رہنما کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ طوبیٰ سے کوئی مسئلہ نہیں، واپس آئیں تو بڑی بہن سمجھوں گی واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔ عامر لیاقت اور طوبیٰ انور نے 2018 میں شادی کی تھی لیکن ان کی شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی۔اداکارہ و ماڈل طوبی انور نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان و اسکالر عامر لیاقت حسین سے خلع لےلیا۔ ان کے قریبی رشتے دار اور دوست جانتے ہیں کہ انہوں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی۔اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی کا سبب بتائے بغیر بتایا کہ انہیں صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آئی، جس کے بعد انہوں نے مجبور ہوکر خلع لےلیا۔

  • پاک آسٹریلیا سیریز کے تمام ٹکٹس کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا

    لاہور(اے ایف بی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تمام ٹکٹس کو ڈیجیٹیلائزڈ کردیا، اب ٹکٹس پہلے کی طرح پرنٹ نہیں ہوا کریں گے، صرف موبائل پر کیو آر کوڈ اسکین ہوگا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی ٹکٹ فروخت کرنے والے ادارے بک می ڈاٹ پی کے، کی معاونت سے ٹکٹس میں جدت لائی ہے۔ پی ایس ایل کے کامیاب تجربے کے بعد اب کاغذ پر ٹکٹوں کی پرنٹنگ ختم کرکے اسے موبائل پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    اب ٹکٹس کی بکنگ کے بعد اس کا پرنٹ لینے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ آن لائن رائج آسان طریقہ کار کے تحت ٹکٹ بک کروانے کے بعد کیو آر کوڈ موبائل اسکرین پر دکھانا کافی ہوگا، یعنی اب واٹس اپ کے ذریعے ہی ٹکٹس کی دستیابی یقینی بنادی گئی ہے۔آن لائن بکنگ کے ساتھ اب اعزازی پاسز/ ٹکٹس کی پرنٹنگ بھی نہیں ہوا کرے گی۔ یہ کمپلیمنٹری ٹکٹس بھی موبائل پر منتقل کردئیے گئے ہیں۔ پی ایس ایل میں موبائل پر کیو آر کوڈ اسکین کے ساتھ کاغذ پر بھی ٹکٹس پرنٹ کیے گئے تھے۔

    تماشائیوں کو پرنٹ آؤٹ بھی ساتھ لانے کی اجازت تھی تاہم اب مزید آسانی پیدا کردی گئی ہے۔ تماشائیوں کو کاغذی کارروائی کے جھنجٹ سے بھی چھٹکارا مل گیا ہے۔ اب بس خریدے گئے یا مفت میں ملنے والے ٹکٹس کو موبائل اسکرین کے ذریعے ٹکٹس چیک کرنے والے عملے کو دکھاکر اسٹیڈیم میں داخل ہوا جاسکےگا۔

  • گزشتہ سال شہرمیں کتنی خواتین قتل ہوئیں؟پولیس رپورٹ میں ہولناک انکشاف

    لاہور (اے ایف بی)لاہور میں گزشتہ سال مختلف وجوہات پر 100 خواتین کے قتل کا انکشاف ، گھریلو جھگڑوں پر ماری جانے والی 45 خواتین کے ایک ملزم کو بھی سزا نہ ہو سکی۔ پولیس حکام کے مطابق خواتین کے کیسز میں سزا کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔غیرت کا معاملہ ہو، گھریلو جھگڑے پر غصہ نکالنا ہو ، یا مخالفین سے دیرینہ رنجش ہو، خواتین ہر حال میں آسان ہدف ہیں جنہیں کبھی بھی کسی بھی وقت نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق گذشتہ سال شہر میں ایک سو خواتین کو بے دردی سے قتل کیا گیا ۔45 خواتین کو گھریلو لڑائی جھگڑوں کی قیمت ادا کرنا پڑی، پانچ خواتین کو غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

    50 خواتین کے قتل کیسز میں کسی ایک کیس کے ملزم کو بھی سزا نہ ہو سکی۔۔ حکام کا خود ماننا ہے کہ ایسے کیسز میں سزا کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑوں پر قتل ہونے والی خواتین کے ملزمان ان کے اپنے اہلخانہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کیس کی پیروی ہی نہیں کی جاتی۔۔ قانون موجود ہے لیکن اس پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

  • نوکریاں ہی نوکریا ں ۔۔۔بے روزگاری نوجوانوں کے لئے حکومت نے بڑا اعلان کردیا

    کراچی(اے ایف بی )ملکی تاریخ میں پہلی بار سندھ میں 50 ہزار اساتذہ کو نوکریوںکے آفر لیٹر تقسیم کئے جائیں گے، ٹیسٹ میں 5 لاکھ امیدواران میں سے 50 ہزار کے لگ بھگ امیدوار میرٹ پر پاس ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے مارچ سے قبل ملازمت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، محکمہ تعلیم سندھ آج 50ہزار اساتذہ کو ملازمتیں دے گی۔آئی بی اے سکھر سے ٹیسٹ پاس کرنیوالے اساتذہ کے آفر لیٹر تیار ہے، آج سندھ کے مختلف اضلاع میں آفر لیٹر تقسیم کئےجائیں گے۔پی ایس ٹی ، جے ایس ٹی اوردیگر کیٹگری میں اساتذہ کو ملازمتوں کے آفر لیٹر دیے جائیں گے، صوبائی وزیر تعلیم کراچی ساؤتھ کے پاس امیدواران کو آج لیاری کے سرکاری اسکول میں منعقدہ تقریب میں نوکریوں کے آفر آرڈرز تقسیم کریں گے۔

    سندھ میں پچاس ہزار سے زائد سرکاری نوکریوں آفر آرڈر کل سے تقسیم کئے جائیں گے، سندھ بھر میں 35 ہزار پی ایس ٹی اور 17 جے ای ایس ٹی اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ شہر قائد کراچی 8635 پی ایس ٹی اور جی ایس ٹی ٹیچرز کو بھرتی آرڈر دیئے جائیں گے جبکہ حیدرآباد میں 10 ہزار 275 پی ایس ٹی اور جی ای ایس ٹی اساتذہ بھرتی ہوں گے۔اسی طرح سکھر ڈویڑن میں 7ہزار 871 اساتذہ ،لاڑکانہ میں چھ ہزار پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی ٹیچرز ،شہید بنظیر آباد ڈویڑن میں 6252 پی ایس ٹی جے ای ایس ٹی ٹیچرزْ ،میرپورخاص میں 5 ہزار 70 اساتذہ نے ٹیسٹ پاس کیا ، جنہیں آفر آرڈر دیئے جائیں گے

  • روس کے یوکرین پر حملے میں 8شہری ہلاک،جوابی کارروائی میں 5 روسی طیارے اورایک ہیلی کاپٹر تباہ

    کیف(اے ایف بی)روس نے یوکرین پرحملے میں 8 شہری ہلاک اور9 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 روسی طیارے اورایک ہیلی کاپٹرتباہ کردیا گیا۔یوکرین کے حکام نے روس کی شیلنگ میں اب تک 8 شہریوں کی ہلاکت اور9 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کیلیبا نے کہا ہے کہ روسی صدرنے یوکرین پرحملہ کردیا۔ دارالحکومت کیف دھماکوں سے گونج اٹھا۔یوکرینی وزیرخارجہ دیمترو کیلیبا نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ روسی صدرولادی میرپیوٹن نے یوکرین پرپوری قوت سے حملہ کردیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں پرحملے کئے گئے ہیں۔ دنیا صدرپیوٹن کوروکے۔ یہ عملی اقدامات کرنے کا وقت ہے۔ہم ہرقیمت پراپنے ملک کا دفاع کریں گے اورکامیاب ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کیف، ڈونباس، اڈیسہ ماریوپول سمیت یوکرین کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی زوردار آوازیں آرہی ہیں۔ روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

  • ایف آئی اے کو پیکا قانون کی دفعہ 20 کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا گیا

    اسلام آباد(اے ایف بی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پیکا قانون کی دفعہ 20 کے تحت ایف آئی اے کو گرفتاریوں سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ہتک عزت کوڈی کرمنلائز کرنے کی طرف جارہی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کے لئے کل کے لئے نوٹس جاری کردیا۔درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عوامی نمائندے کے لئے تو ہتک عزت قانون ہونا ہی نہیں چاہیے۔ دنیا ہتک عزت کوڈی کرمنلائزکرنے کی طرف جارہی ہے۔ زمبابوے اوریوگنڈا نے بھی ہتک عزت کوڈی کرمنلائز کردیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے پہلے ہی ایس او پیز جمع کرا چکی ہے۔ ایس او پیزکے مطابق سیکشن 20 کے تحت کسی کمپلینٹ پر گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے۔

    اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ ذمہ دار ہوں گے۔پی ایف یوجے کے وکیل قاضی عادل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے پیکا قانون تبدیل کیا گیا۔پارلیمنٹ کا اجلاس 18 فروری کوتھا جسے ملتوی کردیا گیا تاکہ آرڈیننس جاری کیا جاسکے۔پی ایف یوجے کے وکیل کا کہنا تھا کہ کونسی جلدی تھی جو قانون پارلیمنٹ نے مشاورت کے بعد پاس کیا اس میں اس طرح ترمیم کردی گئی۔سزا کے حوالے سے ترمیم ہے اس کے علاوہ کمپلینٹ نیچرل پرسن ہونے میں ترمیم کی گئی ہے۔آرڈیننس میں مخصوص وقت میں کیس نمٹانے کا بھی کہا گیا ہے۔خود کو عوامی نمائندہ کہتا ہے وہ بھی تنقید سے نہ گھبرائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا قانون کی دفعہ 20 کے تحت ایف آئی اے کو گرفتاریوں سے روکتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

  • حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لئے لنچ کی فراہمی شروع

    اسلام آباد: (اے ایف بی) سرکاری اسکولز میں طلبہ کیلئے حکومت کی جانب سے لنچ کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کو لنچ دینے کا پروگرام شروع کردیا گیا ہے، وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے بچوں کو کھانا دیکر اسکول کھانا پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ اسلام آباد کے 100 اسکولز میں 25000 بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر کھانا دیا جائے گا۔اسکول کھانا پروگرام کے افتتاح کے موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اللہ والے ٹرسٹ کی جانب سے سرکاری پرائمری سکولز میں اسٹوڈینس کو دیا جائے گا، جس پر ٹرسٹ کا شکر گزار ہوں، ایسے ادارے ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ہم اس پروگرام کو حکومتی سطح پر بھی آگے لے کر جائیں گے،

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ یونیسیف کی ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی ہے اور ہماری بڑی خواہش کے کہ پورے ملک میں یہ ماڈل شروع کر سکیں لیکن بجٹ کی کمی کے باعث مشکلات ہیں۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بہت سارے بچے جو اسکول نہیں جاتے غربت بھی ایک وجہ ہے، آج کلاس سے پوچھا گیا تو صرف ایک بچہ نے کہا کہ وہ ناشتہ کر کے آیا ہے، یہ پہلا قدم ہے جس میں 100 پرائمری سکولز کے بچوں کو کھانا دیا جائے گا، جلد ہی اسلام آباد کے تمام پرائمری سکولز میں یہ شروع کریں گے۔

  • الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، حکام الیکشن کمیشن

    اسلام آباد(اے ایف بی )الیکشن کمیشن آف پاکستان (پی ایس ایل) کی ہدایت پر سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل سے ملاقات کی، جس میں اٹارنی جنرل کو بتایا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ملاقات کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی آڑدیننس آئین کی خلاف ورزی نہیں۔ ہر پارٹی، اپوزیشن اور حکومت کا حق ہے کہ وہ الیکشن مہم چلائیں

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ضابطہ اخلاق مرتب کرتا ہے، حکومت اپنے وسائل اور اثر و رسوخ استعمال کرسکتی ہے، ضابطہ اخلاق بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں سے طویل مشاورت کی جاتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی آڑدیننس آئین کی خلاف ورزی نہیں۔ ہر پارٹی، اپوزیشن اور حکومت کا حق ہے کہ وہ الیکشن مہم چلائیں۔الیکشن کمیشن کی ٹیم الیکشن کمیشن کو ملاقات کے حوالے سے آگاہ کرے گی، اس کے بعد الیکشن کمیشن اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے بارے میں فیصلہ کرے گا