Month: February 2022

  • معروف اداکارہ لیلیٰ واسطی بارے افسوس ناک خبرآگئی

    کراچی (اے ایف بی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ لیلیٰ واسطی نے طویل عرصے سکرین سے غائب رہنے کی وجہ سامنے آگئی اور انہوں نے بتایا کہ لوکیمیا (کینسر) جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئی تھی، لوکیمیا کی تشخیص کے بعد ڈاکٹروں
    نے مجھے ایک بار کہا تھا کہ میرے پاس زندہ رہنے کے لیے صرف 48 گھنٹے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے زندگی دی۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ ڈاکٹروں نے ایکیوٹ مائیلوڈ لیوکیمیا کی وجہ سے کیموتھراپی کروانے کا کہا، مجھ سے تحقیقی مقاصد کے لیے خون کا عطیہ کرنے کو کہا گیا جس پر میں رضا مند ہوگئی، پہلے دن ہی کیموتھراپی کی وجہ سے جلد کا رنگ سیاہ ہوگیا تھا۔لیلیٰ واسطی نے کہا کہ بیماری کے پورے سفر میں شوہر کی توجہ حاصل رہی، انہوں نے میری اچھے سے دیکھ بھال کی۔یادرہے کہ اداکارہ نے اپنے شوبز کیرئر کا آغاز نوے کی دہائی میں شروع کیا تھا۔ بعد ازاں وہ شادی کے بعد کینیڈا منتقل ہوگئی تھی اور ایک عرصے تک پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری سے دور رہیں

  • پاکستانیوں پرتوغموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ایک دن میں دوہرے صدمہ پیرہارون الرشید کے بعد ایک اور عالم با عمل چل بسے

    کراچی (اے ایف بی) مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مفتی محمد تقی عثمانی کے بھتیجے مفتی محمود اشرف عثمانی انتقال کرگئے۔مفتی محمود اشرف عثمانی دارالعلوم کراچی کے دارالافتاء کے سربراہ تھے، ان کی نمازِ جنازہ آج رات ساڑھے 11 بجے ادا کی جائے گی۔مفتی تقی عثمانی نے بھتیجے کے انتقال پر اپنے پیغام میں کہا “دارالعلوم كے شیخ الحديث اور مفتی اور میرے محبوب بھتیجے اور دینی وعلمی کتابوں کے مصنف مولانا محمود اشرف عثمانی کی وفات پر کیا کہوں “اناللہ واناالیہ راجعون” کے سوا کچھ سمجھ میں نہیں آرہا، آج ہی رات ساڑھے گیارہ بجے نماز جنازہ پڑھ کر کس دل سے انہیں قبر میں پہنچاؤں گا؟ اللہ تعالی ہمت دیدے

  • إِنَّا ِلِلَّٰلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف روحانی شخصیت انتقال کر گئیں

    مری (اے ایف بی) موہڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر ہارون الرشید انتقال کرگئے ، ان کی نماز جنازہ کل نمازظہر کے بعد موہڑہ شریف کوہ مری میں اداکی جائےگی۔ ان کے مریدین خاص میاں الطاف حسین و برادران اور عادل رشید و برادران نے شیر شاہ غازی پیر ہارون الرشید کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ پیر ہارون الرشید کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں اور مریدین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی پیر ہارون الرشید کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے “سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف الحاج پیر ہارون الرشید صاحب کے انتقال پر تعزیت۔ اللہ تعالی غمزدہ خاندان کو اس دکھ کی گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی بخشش فرما کر بلند درجات عطا فرمائے

  • طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ کا کیا بنا افسوس ناک خبرآگئی

    نئی دہلی(اے ایف بی)بھارت میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار خاتون پائلٹ ہلاک ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نالگونڈا میں پیش آیا جہاں ایک تربیتی طیارہ پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔پولیس کے مطابق طیارہ ایک نجی کمپنی کا تھا جو کہ کھیتوں میں گرا، جس کے باعث مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پائلٹ ماہیما تربیتی پرواز پر تھی اور اس کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا جو کہ حیدرآباد کے ایک ادارے میں جہاز اڑانے کی تربیت حاصل کر رہی تھی

  • پاکستانی بال بال بچ گئے اب کی بارکیا پکڑاگیا خوفناک خبرآگئی

    لاہور ( اے ایف بی) لاہوریوں کو مردہ مرغیاں کھلانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چونیاں میں پیٹرولنگ پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک نے ایک گاڑی سے 30 من مردہ مرغیاں برآمد کرلیں ۔ لاہور کے قریب چونیاں کے علاقے کوڑے سیال میں پیٹرولنگ پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 30 من مردہ مرغیاں برآمد کر لیں ، جنہیں بوریوں میں بند کرکے گاڑی میں رکھا گیا تھا اور فروخت کے لیے لاہور لائی جارہی تھیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مردہ مرغیوں کا گوشت لاہور میں ریسٹورنٹس کو سپلائی کرنا چاہتے تھے لیکن پیٹرولنگ پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک کی کامیاب کارروائی نے ان کی یہ کوشش ناکام بنادی ، اس دوران ایک ملزم بھی پکڑا گیا ۔علاوہ ازیں لاہور پولیس نے شوارمے اور برگر میں استعمال ہونے والی مردہ مرغیوں کھیپ پکڑ لی ، پولیس کے مطابق شیرا کوٹ ناکے پر ایک لوڈر گاڑی کو روکا رتو بھاری مقدار میں مردہ مرغیوں کا گوشت اور مردہ مرغیوں کی 10 سے زائد بوریاں بھی برآمد ہوئیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے وفاص نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ، جس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر مردہ مرغیوں کا گوشت بیچتا ہے جو اسے شوارمے اور برگر میں استعمال کرتے ہیں۔اس سے قبل اوکاڑہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑا تھا ، مردہ مرغیوں کو تھیلوں میں بھر کر لاہور منتقل کیا جا رہا تھا ، پولیس نے اس کارروائی کے حوالے سے بتایا کہ مردہ مرغیوں کو لاہور منتقل کرنے کی کوشش کرنے والے ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، گرفتار ملزمان نے بتایا کہ مردہ مرغیوں کو سستے داموں پولٹری فارم سے خریدا گیا، لاہور میں مردہ مرغیوں کا گوشت سستے داموں فروخت کیا جانا تھا

  • پیپلزپارٹی لانگ مارچ حکومت نے بڑا اعلان کردیا جیالوں کے لئے اہم خبرآگئی

    اسلام آباد(اے ایف بی)وزیرداخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ پیپلزپارٹی کےلانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں ڈیڈ لاک آچکا، یہ لوگ جو تماشا لگانا چاہتے ہیں وہ صرف نو دن کا رہ گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر شخص کو احتجاج کا حق ہے، یہ لوگ دس دن میں اسلام آباد آرہے ہیں، آج چلے ہیں اور نو دن کا کھیل باقی رہ گیا ہے، میری وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی ہے جس میں طے ہوا ہے کہ اس لانگ مارچ کا خیال کریں گے اور انہیں ہرگز نہیں روکا جائےگا۔شیخ رشید نے کہا کہ جیت عمران خان کی ہوگی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ طالبان کی مدد کی جائے اور انہیں بھرپور سپورٹ کیا جائے، پاکستان کو ان کی مدد کرنی چاہیے تاہم اس پر پالیسی بیان وزارت خارجہ دے گی، ہم طالبان کے ساتھ رابطے میں ہیں، کل بھی ہمارا ایک وفد افغانستان روانہ ہورہا ہے

  • بلاول کی شادی کا ٹاسک آصف زرداری نے اہم سیاسی جماعت کو سونپ دیا جیالوں کے لئے اہم خبر

    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )بلاول بھٹو کب دلہا بنیں گئے اور اس کا ٹاسک کس کو دے دیا گیا ہے اس حوالے سے جیالوں کے لئے اہم خبرآگئی ہے این نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری ان دنوں تحریک عدم اعتماد بارے انتہائی متحرک ہیں اور ان کی اس ضمن میں روزانہ کی بنیادوں پر سیاست دانوں سے ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں اسی تناظر ان کی منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بھی ملاقات ہوئی اس دوران جماعت کے ایک سینئررکن نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری سے بلاول بھٹوکی شادی بارے استفسار کیا کہ اب آپ کو بیٹے کی شادی کر دینی چاہیے جس پر قہقے لگ گئے اس پرآصف علی زرداری نے جواب دیا کہ پھرلڑکی بھی جماعت اسلامی سے ہونی چاہیے اس دوران سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے انکشاف کیا کہ ان کے سسرالی بھی جماعت اسلامی سے ہی تعلق رکھتے ہیں

  • تاریخی دن کو 3سال مکمل وہ دن جب بھارت کا غرورخاک میں مل گیا

    راولپنڈی(اے ایف بی)پاکستانی شاہینوں کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے 3 سال مکمل ہو گئے۔27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملاتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے دو جنگی طیارے مار گرائے تھے۔پاک فوج نے آزاد کشمیر میں پیرا شوٹ سے اترنے والے اور مقامی افراد کے ہاتھوں لہو لہان ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پکڑ لیا اور پھر جذبہ خیر سگالی کے تحت اسے چائے پلا کر رخصت کیا گیا۔بھارتی ونگ کمانڈر کی وردی، جہاز کی باقیات اور چائے کا کپ پی اے ایف میوزیم کراچی کی آپریشن سوئفٹ ری ٹورٹ گیلری میں محفوظ ہیں۔پی اے ایف میوزیم کراچی میں رکھے سرپرائز بھارت کو غلط فہمی کے آسمان سے گرانے والے زمینی حقائق بتا رہے ہیں

  • پاکستان دشمن پھر ناکام پاکستانیوں کے لئے تاریخی دن آسٹریلین کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی

    لاہور(اے ایف بی)آسٹریلیا کی فل اسٹرینتھ کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہے۔پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلین ٹیم اسلام آباد پہنچی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین، جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش، عثمان خواجہ، ناتھن لیون، مچل اسٹارک اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر پیٹ کمنز کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہنچنے کے بعد خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔آسٹریلین ٹیم دو روز بائیو سکیور ببل میں رہے گی اور دو روز بعد کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم تقریباً 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

  • پبلک سروس کمیشن میں اے ایس آئی کیآسامی کیلئے 1043 امیدواران پچھلے چار سالوں سے در بدر کے ٹھوکرے کھا رہے ہیں۔

    چترال(اے ایف بی)خیبر پحتون خواہ کے پبلک سروس کمیشن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ASI کی 420 آسامیوں کیلئے سال 2018 میں اشتہار دیا تھا۔ گریڈ گیارہ کی ان چار سو بیس آسامیوں کیلئے اس وقت 52630 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئی۔اگلے مرحلے میں Physical Endurance Test ہوا جس میں چودہ ہزار چھ سو ترپن امیدوار کامیاب ہوئے۔ امیدواران کا تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے پبلک سروس کمیشن نے اپنے کمیشن ایکٹ کے احتیارات استعمال کرتے ہوئے 23 نومبر 2019 کو سکریننگ ٹیسٹ مقرر کیا جس میں نو ہزار چار سو تیرہ امیدوار کامیاب ہوئے۔ کمیشن نے تمام امیدواروں کیلئے چوبیس سے پچیس نومبر 2020 کو ایک تحریری امتحان منعقد کیا جس انگلش، اردو، جنرل نالج اور کمپیوٹر پر مبنی پرچے شامل تھے۔ اس مقابلے کے امتحان میں 1043 امیدواران کامیاب ہوئے جنہوں نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائڈ کیا۔ اس کے بعد تمام امیدواروں سے نفسیات پر مبنی ٹیسٹ اور انٹرویو لیا گیا جس میں سب کامیاب ہوئے۔ آحری مرحلے میں 1043 امیدواران کیلئے فائنل انٹریو گیارہ اکتوبر 2021 کو شروع ہوا جو سات جنوری 2022 کو احتتام پذیر ہوا۔ کمیشن کے رولز کے مطابق فائنل انٹریو حتم ہونے کے چار دن بعد رزلٹ شائع کرنا ہوتا ہے۔ ان امیدواران کی نمائندگی کرتے ہوئے کمال الدین چترالی نے کہا کہ ایک مہینہ گزرنے کے باوجود بھی پبلک سروس کمیشن نے وہ رزلٹ شائع نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب ہم وہاں جاکر پوچھتے ہیں تو ہمیں بتایا گیا کہ تین نومبر 2021 کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا تھا جس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ PMS کی ایک پچیس پالیسی کو نیل ایڈ وایڈ یعنی کالعدم قراردیا جائے جس کی وجہ سے آپ کا رزلٹ شائع نہیں کیا گیا۔
    کما الدین نے بتایا ہمارا امتحان بھی باالکل اسی طرح ہوا تھا جو پچھلے بیجز کے ASI کی آسامیوں کیلئے ہوا تھا جو آج حاضر سروس ہیں اور نوکری کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم اس آسامی کیلئے امتحان دے رہے تھے تو نہ یہ پالیسی نافذ ہوئی تھی اور نہ اس طرح کا کوئی قانون تھا جس کے باعث ہمارا رزلٹ روک دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر یہ پالیسی مرتب کی جارہی ہے جو سراسر زیادتی اور ظلم کے مترادف ہے انہوں نے کہا ہم 1043 امیدواران پچھلے چار سالوں سے روزانہ پبلک سروس کمیشن کا چکر لگا رہے ہیں اور اکثر و بیشتر صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج بھی کرتے ہیں مگر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔اب تو ہم عمر رسیدہ یعنی Over Age بھی ہوچکے ہیں اور ہمارے لئے دوسرے دروازے بھی بند ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف 1043 امیدوار نہیں بلکہ اتنے ہی حاندان متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور وزیر اعلےٰ ٰخبر پحتون خواہ سے اپیل کی ہے کہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے انہوں نے جو ٹیسٹ انٹرویو پاس کیا ہے انہیں اے ایس آئی کی آسامیوں پر بھرتی کیا جائے تاکہ ان کے گھر کا چولہا بھی جلتا رہے