راولپنڈی (اے ایف بی)راولپنڈی میں کنٹونمنٹ ہسپتال کے واش روم میں 2 کم سن بچیوں کوزیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔راولپنڈی کے کنٹونمنٹ ہسپتال کے واش روم میں 2 کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا۔ پولیس کے مطابق زیادتی کا شکارہونے والی بچیاں آپس میں رشتے دارہیں اورغبارے بیچتی ہیں۔ ملزم غلام مرتضیٰ نے کنٹونمنٹ ہسپتال کے واش روم میں بچیوں سے زیادتی کی۔ ایک بچی کی عمر9 اوردوسری کی 11 سال ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ دونوں بچیوں کا ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے۔ تفصیلی معائنے کے لئے بچیوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائیگا۔کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم غلام مرتضی کو گرفتارکرلیا ہے۔
ترجمان کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم غلام مرتضیٰ مریض کے روپ میں اسپتال آیا تھا۔ملزم نے ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے واش روم میں بچیوں سے زیادتی کی۔اسپتال میں تعینات کنٹونمنٹ ویجلینس ملازمین نے ملزم کوپکڑا۔کنٹونمنٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ پولیس سے مکمل تعاون کررہا ہے۔اسپتال کے ڈارک ایریاز میں مزید ویجیلنس اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔
Month: February 2022
-
راولپنڈی کنٹونمنٹ ہسپتال کے واش روم میں 2 کم سن بچیوں سے زیادتی
-
مسجد مکتب سکولوں کو مڈل اور ہائی اسکول میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
لاہور(اے ایف بی)محکمہ تعلیم نے مسجد مکتب اسکولوں کو مڈل اور ہائی اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ہائی اسکول میں اپ گریڈ کرنے کے بعد 26 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق مسجد مکتب اسکولوں کو مڈل اور ہائی اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسکولوں کی اپ گریڈیشن کا فارمولہ تیار کر لیا گیا۔
مسجد مکتب اسکول کو پرائمری اسکول میں اپ گریڈ کرنے کے لیے کم از کم 8 افراد کا عملہ رکھا جائے گا، بوائز اور گرلز اسکولوں کے لیے 6، 6 ٹیچرز اور 2، 2 نان ٹیچنگ اسٹاف رکھا جائے گا۔ایلمنٹری اسکولوں کو اپ گریڈیشن کے بعد 18 افراد کا عملہ دیا جایے گا، ایلمنٹری اسکولوں میں 15 ٹیچرز اور 3 نان ٹیچنگ افراد پر مشتمل اسٹاف ہوگا۔علاوہ ازیں مسجد مکتب اسکول کو ہائی اسکول میں اپ گریڈ کرنے کے لیے 26 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا جائے گا جس میں مختلف گریڈز کے 21 اساتذہ اور 5 نان ٹیچنگ افراد پر اسٹاف ہوگا۔ -
حریم شاہ کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات شروع ،گرفتاری کا امکان
کراچی(اے ایف بی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ایف بی آر نے حریم شاہ کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اسی معاملے پر ایف بی آر انٹیلی جنس، انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے حریم شاہ کو 16 فروری کو طلب کرلیا۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اگر حریم شاہ مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہوئیں تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔ایف بی آر کے مطابق حریم شاہ کے ٹیکس امورسے متعلق تحقیقات کا آغازکیا گیا ہے
۔گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہےکہ بے بنیاد الزامات سے ان کے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اگر بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دیں گی۔ایک بیان میں حریم شاہ نے کہا کہ ان کی جائیداد بھی شوہر کے کھاتے میں ڈال دی گئی ہے۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل حریم شاہ نے برطانیہ میں کرنسی نوٹوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔حریم شاہ کی اس وائرل ویڈیو پر ایف بی آر حرکت میں آئی تھی اور ان کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔ -
کنٹونمنٹ بورڈ ضمنی الیکشن ن لیگ نےتحریک انصاف کوشکست دے دی
راولپنڈی (اے ایف بی ) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی وارڈ نمبر 2 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن ) نے تحریک انصاف کوشکست دے دی ، ن لیگ کے امیدوار ملک طاہر ایوب 4913 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے ، جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار زین العابدین 4583 ووٹ لیکر دوسر ے نمبر پررہے ،پولنگ کی شرح 20 فیصدرہی ، ریٹرننگ آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ نمبر کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر دو میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 61124 تھی جن میں 12104 ووٹ پول ہوئے ان میں 7323 مردوں کے اور4781 خواتین کے شامل ہیں ،127 ووٹ مسترد ہوئے ،
مسلم لیگ ن کے امیدوار طاہر ایوب نے 4913 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار زین العابدین نے 4583 ووٹ حاصل کیے تحریک لبیک کے عامر روف 880 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پررہے ، جماعت اسلامی کے اصغرخان695 ووٹ،آزادامیدوارمحمدقاسم126ووٹ،آزادامیدوار راشد محمود 121 ووٹ اورآزادامیدوار شوکت ایوب 569ووٹ لے سکے ۔اس وارڈ میں 58 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے جن میں 16کو حساس قراردیا گیاتھا ، پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے ،
واضح رہے کہ گزشتہ سال12ستمبر کو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر2میں آزاد امیدوار ثمینہ کوثرانتقال کر گئی تھیں جس سے اس وارڈ میں الیکشن ملتوی کر دیا گیا تھابدھ کے روز ہونے والے انتخابات میں ریٹرنگ افسر کے فرائض کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو افسر عمران گلزار جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسرکے فرائض ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ادا کئے -
الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے دیا
اسلام آباد (اے ایف بی) الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے کے مطابق فیصل واووڈا نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو بطور ایم این اے تمام مراعات واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 2 ماہ میں تمام تنخواہیں اور مراعات واپس جمع کرائی جائیں۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی سینیٹ کی رکنیت کا نوٹی فکیشن بھی واپس لینے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے فیصل واوڈا نااہلی کیس 2 سال سے زائد عرصے تک زیر سماعت رہا، رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل سمیت 3 درخواست گزاروں نے فیصل واوڈا کی نااہلی کی استدعا کی۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ 23 دسمبر 2021 کو محفوظ کیا تھا، فیصل واوڈا پر 2018 عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں دوہری شہریت چھپانے کا الزام تھا۔مارچ 2021 میں فیصل واوڈا بطور رکن قومی اسمبلی مستعفی ہوکر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ -
تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز لیک کردوں گی، حریم شاہ کی دھمکی
لندن (اے ایف بی)حریم شاہ شوہر بلال شاہ کےخلاف تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ پر غصے میں آگئیں ، بلال شاہ پر منشیات فروشی، بھتہ خوری اور کرپشن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دےدیا، کہا کہ اس کا شوہر نفیس اور نیک انسان ہے، اس کا کسی جرم سے کوئی تعلق نہیں۔حریم شاہ کاایف آئی اے اور سپیشل برانچ کی حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ پر ردعمل سامنے آگیا، بے بنیاد الزامات کے زریعے میرے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تحریک انصاف کی حامی تھی ، تبدیلی سے مایوس ہوئی
حریم شاہ کا کہنا ہےکہ عمران خان کی ناک کے نیچے ایف آئی اے نے مجھے انتقام کا نشانہ بنایا۔میری جائیداد بھی میرے شوہر کے کھاتے میں ڈال دیں،بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیو ز جاری کر دوں گی۔ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی پاک فوج سے مدد کی اپیل کی اور کہا کہ پاک فوج کی عزت کرتی ہوں ، میری مدد کرے۔ لڑائی مجھ سے ہے تو مجھ تک ہی محدود رکھیں، میرے شوہر معصوم ہیں، اپنے شوہر سے محبت کرتی ہوں۔ -
میٹرک، انٹر امتحان میں 60 فیصد نمبر حاصل کرنیوالے طلباء کےلئےخوشخبری
لاہور(اے ایف بی)پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کا ہونہار طلباء کو کروڑوں روپے کے فنڈز سے سکالرشپ دینے کا اعلان کردیا،2021 میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان دینے والے سرکاری ونجی سکولز کے طلباء 31 مارچ تک درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ نے ہونہار طلباء کو کروڑوں روپے کے فنڈز میں سے سکالرشپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
2021میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 60 فیصد نمبرز حاصل کرنیوالے طلباء درخواستیں جمع کروانے کے اہل ہونگے۔ یتیم طلباء، گریڈ ایک سے چار کے سرکاری ملازمین کے بچے اور ایسے سرکاری ملازمین جن کی تنخواہ 23 ہزار سے کم ہے، کے بچے وظائف کے اہل ہونگے۔ خصوصی اور اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے بچے اپلائی کر سکیں۔ درخواستیں31 مارچ تک پنجاب انڈوومنٹ فنڈ کے آفس میں جمع کروائی جا سکیں گی۔ -
کشمیئر پریمئر لیگ کے لیے گلگت بلتستان مارخور ٹیم لانچ
اسلام آباد(اے ایف بی)کشمیئر پریمئر لیگ کے لیے گلگت بلتستان مارخور ٹیم کو لانچ کر دیا گیا،چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا دہشت گردی سے سیاحت تک سفر طے کیا ہے،کے پی ایل کے ذریعے دنیا کو بتائیں گے ہم پر امن لوگ ہیں،وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا جی بی کے ٹیم کی لانچنگ سے کرکٹ کو فروغ ملے گا، گلگت بلتستان میں عالمی کرکٹ کو لائیں گے۔جی بی مارخور ٹیم کے چئیرمین جہانزیب عالم کا کہنا ہے گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے 45 دن کے اندر اکیڈمی بنا رہے ہیں.
اسلام آباد میں کشمیر پریمئر لیگ کے بینر تلے گلگت بلتستان مارخور ٹیم کی رنگا رنگ لانچنگ تقریب،،وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا جی بی کے ٹیم کی لانچنگ سے کرکٹ کو فروغ ملے گا. چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا گلگت بلتستان مارخور ٹیم خطے کا اصل رنگ ہے،کے پی ایل کے ذریعے دنیا کے دل جیت کر باور کرائیں گے کہ ہم پر امن لوگ ہیں.
چیئر مین جی بی مارخور جہانزیب عالم نے کہا مارخور ہمارے ملک کی عزت و شان ہے،ہم پاکستان میں اسپورٹس ویئر برینڈ اور کھلاڑیوں کی تعلیم و تربیت کیلئے ایک اکیڈمی کھولیں گے جس سے پوری دنیا میں امن کا پیغام جائیگا. تقریب میں بڑی تعداد میں کرکٹ شائقین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور گلگت بلتستان مارخور ٹیم کا لوگو بھی دکھایا گیا ہے -
تعلیمی اداروں میں حفظ قرآن کرانے کا فیصلہ
لاہور(اے ایف بی)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پارٹنر تعلیمی اداروں میں حفظ قرآن کرانے کا فیصلہ، پیف سے منسلک سکولوں میں حفظ قرآن کی خصوصی کلاسز کا اجراء ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پہلی بار پیف کے سکولوں میں حفظ قرآن کرایا جائے گا، لاہور سمیت پنجاب کے 7 ہزار سے زائد سکولوں سے تفصیلات مانگ لیں
۔ پارٹنر سکولوں کو حفظ قرآن کلاسز کیلئے 15 فروری تک درخواست جمع کرانا ہوگی۔ پیف حکام کا کہنا ہے کہ سکولوں سے ڈراپ آؤٹ شرح کم کرنے کیلئےحفظ قرآن کرانےکا فیصلہ کیا ہے جبکہ حفظ قرآن میں داخلہ لینے والے طلباء سکول چھوڑ جاتے ہیں۔
-
امتحانات اورپیپرپیٹرن کا طریقہ کارتبدیلی کرنےکا فیصلہ
لاہور(اے ایف بی) پنجاب ایگزمی نیشن کمیشن کا پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات اور پیپر پیٹرن کا طریقہ کار تبدیلی کرنےکا فیصلہ، پیک نے امتحانی نظام میں تبدیلیوں پر کام شروع کردیا،پائیلٹ پروجیکٹ میں کامیابی کے بعد موجودہ امتحانی نظام تبدیل کردیا جائے گا۔ پیک کے تحت پرائمری اور مڈل کے امتحانی طریقہ کار میں تبدیلی کا فیصلہ،پہلے مرحلے میں لاہورسمیت پنجاب کے اٹھارہ اضلاع میں نیا امتحانی نظام نافذ کیا جائے گا۔
پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے امتحانی نظام اور پیپر پیٹرن میں تبدیلیوں کے حوالے سے کام شروع کردیا۔پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نوپیک ادارے سے مل کر سرکاری سکولوں میں ریسرچ ورک کرے گا۔ پنجاب ایگزمینشن کمیشن نے متعلقہ اضلاع کے سکولوں کے سربراہان کو ہدایات جاری دیں۔پائیلٹ پروجیکٹ میں کامیابی کے بعد موجودہ امتحانی نظام میں تبدیل کردخا جائے گا۔پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانی نظام اور پیپر پیٹرن میں تبدیلی مارچ 2022 میں ہونے والے امتحانات سے کیےجانے کا امکان ہے۔