Month: April 2022

  • مسلم لیگ ق کی اپیلیں خارج، دوست مزاری کے بطور ڈپٹی اسپیکر اختیارات بحال

    مسلم لیگ ق کی اپیلیں خارج، دوست مزاری کے بطور ڈپٹی اسپیکر اختیارات بحال

    لاہور(اے ایف بی) لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرنے کے خلاف دائر مسلم لیگ ق کی انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہےلاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس، جواد حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مسلم لیگ ق اور پرویز الٰہی کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر چار گھنٹے طویل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔بعد ازاں عدالت نے 31 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں پرویز الہی اور مسلم لیگ (ق) کی انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کردی گئیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری قانون کے مطابق اجلاس کی صدارت کرسکتے ہیں، عدالت نے دو روز قبل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات بحالی کے فیصلے کو برقرار رکھا۔عدالتی فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قائد ایوان کے الیکشن کے روز غیر ملکی میڈیا، مبصرین، فافن، پلڈاٹ اور ملکی میڈیا کو کوریج کی سہولیات فراہم کریں۔عدالت نے مزید کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر اپنے عہدے کی پاسداری کریں گے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوران ووٹنگ کسی بھی شکایت پر فوری کاروائی کریں وزیراعلیٰ کے انتخاب شفاف اور غیر جانبدار انداز میں کروایا جائے۔فیصلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ دوست مزاری کو قانون کے مطابق اجلاس کی صدارت کرنے کا حق حاصل ہے، الیکشن کے دوران آئی جی پنجاب رکاوٹ کے خدشات کو دور کریں گے جبکہ دوست مزاری کا اختیار ہے ہے کہ وہ الیکشن کروائیں

  • عدالت نے آزاد کشمیر اسمبلی کے قائد ایوان کا انتخاب پیر تک روک دیا

    مظفر آباد(اے ایف بی) آزاد کشمیر عدالت نے وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کالعدم قرار دیتے ہوئے قائد ایوان کا انتخاب پیر تک روک دیا۔ آزاد کشمیر کی عدالت عالیہ کے جسٹس شاہد بہار اور جسٹس سردار اعجاز نے قائد ایوان سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر آزاد کشمیر کے اقدامات کو غلط قرار دے دیا اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے آزاد کشمیر اسمبلی کے قائد ایوان کا انتخاب پیر تک روکنے کا حکم جاری کر دیا اور اسپیکر کا آج کے روز کا قاعدہ معطل کر کے وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔قبل ازیں مظفرآباد الیکشن کمیشن نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ قائد ایون کے لیے کاغذات نامزدگی آج ہی جمع ہوں گے۔کاغذات نامزدگی آج دن 1 بج کر 45 منٹ سے دو بج کر 45 منٹ تک جمع کروائے جا سکیں گے جن کی جانچ پڑتال 2 بج کر 45 منٹ سے تین بج کر 15 منٹ تک ہو گی۔درست قرار دیئے جانے والے امیدواروں کی فہرست ساڑھے تین بجے آویزاں کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کہ واپسی چار بجے جب کہ حتمی فہرست سوا چار بجے تک آویزاں کی جائے گی بعدازاں وزیراعظم کا انتخاب سہ پہر ساڑھے چار بجے ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ

    اسلام آباد(اے ایف بی) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیاعدالت عالیہ نے اکبر ایس بابر کو فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی سے الگ کرنے اور انہیں ریکارڈ دینے سے روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست بھی مسترد کردی تھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف نے 25 جنوری اور 31 جنوری کو دائر درخواستیں مسترد کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا۔ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ای سی پی کو 30 روز کے اندر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کی ہدایت کی تھی

  • پرویز الہیٰ یا حمزہ شہباز ؟ تحریک انصاف کے 24 منحرف اراکین کا بڑا اعلان

    لاہور (اے ایف بی)پاکستان تحریک انصاف کے 24 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی نے متحدہ اپوزیشن کے نامزد وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔منحرف اراکین نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حمایت کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے افطار ڈنر میں پی ٹی آئی کے ناراض ارکان نے متحدہ اپوزیشن کے نامزد وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو اپنے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔اس موقع پر ناراض ارکان نے کہا کہ بلیک میل کرنے کیلئے ہمارے خلاف اسپیکر آفس میں ریفرنس جمع کرایا گیا، اب پرویز الٰہی کا پیغام آ رہا ہے کہ واپس آ جائیں، کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے حمزہ شہباز کی حمایت کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا ہے اور ریفرنس کا جواب بھی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب بیشتر پی ٹی آئی ارکان نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کے بعد مستعفی ہونے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے چند روز قبل 24 ناراض ارکان کیخلاف اسپیکر کے پاس ریفرنس جمع کرایا تھا، بتایا جا رہا ہے کہ ان ارکان کا تعلق جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان اور اسد کھوکھر گروپ سے ہے۔

  • تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

    اسلام آباد(اے ایف بی) پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے گئے۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی فرخ حبیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرلئے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے استعفوں کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفی منظور کرنے کی تصدیق کردی۔ فرخ حبیب نے مطالبہ کیا کہ استعفوں کی منظوری کے باعث ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ مجھے 125 اراکین کے استعفی موصول ہوئے،جن میں سے 2 اراکین کے استعفوں کی تصدیق نہ ہوسکی، لہذا 123 اراکین کے استعفی قبول کرلیے ہیں۔جن کے استعفوں کی تصدیق نہ ہوسکی ان میں این اے 12 سے منتخب پرنس محمد نواز اور این اے 47 سے منتخب جواد حسین شامل ہیں۔واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پی ٹی آئی اراکین نے قومی اسمبلی سے استعفے دے دیے تھے۔

  • سردارتنویرالیاس سمیت4وزراءکو کابینہ سے فارغ نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد (اے ایف بی)وزیراعظم آزاد جموں و کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی نے سینئر وزیر سردارتنویر الیاس 4 وزرا کو کابینہ سے فارغ کر دیا۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے وزرا ء کو برطرف کیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ کابینہ سے فاروغ ہونے والوں میں سینئر وزیر تنویر الیاس، عبد الماجد خان، علی شان سونی اور خواجہ فاروق شامل ہیں۔ وزرا ء کو مس کنڈکٹ، بد عنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے ہٹایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے عبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 14 (3) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال میں لاتے ہوتے ہوئے پانچ وزراء جن میں سردار تنویر الیاس، سینئر ترین وزیر/وزیر، فزیکل منصوبہ بندی اور رہائش اور سیاحت ، عبدالماجد خان، وزیر خزانہ،خواجہ فاروق احمد، وزیر، لوکل گورنمنٹ اور دیہیترقی ، علی شان سونی، وزیر خوراک اورمشیر حکومت اکبر ابراہیم شامل ہیں کو وزارتوں سے برطرف کردیا۔ وزیر اعظم ہاوس سے جاری کردا نوٹیفیکیشن کے مطابق وزراء کو مس کنڈکٹ ، بد عنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے کابینہ سے نکالا گیا ہے ۔

  • سردار عبدالقیوم نیازی آزادکشمیر کے پانچویں وزیراعظم جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی

    اسلام آباد(عرفان سدوزئی )وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی آزادکشمیر کے پانچویں وزیراعظم ہیں جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ہے ,آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتمادمسلم کانفرنس کے وزیراعظم سردارعتیق احمد خان کے خلاف 2009 میں پیش کی گئی تھی جو کامیاب ہو گئی تھی ، 2009 میں ہی پپیلزپارٹی کے سرداریعقوب خان پر تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جو کامیاب ہوئی ،2009 میں ہی راجہ فاروق حیدر خان پر عدم اعتماد پیش کی گئی تو انہوں نے استعفی دے دیاتھا ، 2009 میں تین وزراعظم پر عدم اعتماد کی تحریکیں پیش ہوئی تھیں جبکہ پیپلزپارٹی کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے خلاف 2013 میں بیرسٹر سلطان محمود چویدری گروپ نےتحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جو ناکام ہو گئی تھی ، اسی طرح اب 2022 میں تحریک انصاف کے وزیراعظم سردارعبدالقیوم خان نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے ,سردار عبدالقیوم نیازی نے عدم اعتماد سے پہلے مستعفی ہونے پر غور اسی سلسلے میں قابل اعتماد ساتھیوں سے مشورہ شروع کردیا ہے ، تفصیلات کے مطابق وفاق میں عمران خان پر تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں بھی بھی اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر کام شروع کر دیا تھا ، اس حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کے ساتھ رابطوں پر اعلی قیادت کو آگاہ کیا گیا جس پر تحریک انصاف نے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی اپنے ہی وزیر اعظم کے خلاف تحریک میں پیش کرتی ہے ، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی کے بعد چھ ماہ تک اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی ، دوسری جانب وزیراعظم کی صدارت کی اور خان نیازی کو اعتماد میں نہ لینے پر انہوں نے مستعفی ہونے پر غور شروع کر دیا ہے ،

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

    برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

    ماضی میں بڑا نقصان ہوا اور آپ نے بڑی ہمت کا مظاہرہ کیا۔ اب امید ہے کہ اچھے دنوں کا آغاز ہو گیا ہے اور آپ کو صرف اس پر مکمل توجہ دینا ہوگی آگے بڑھنے کے لئے۔

    برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

    آج امید ہے کہ ایک اچھا دن ثابت ہوگا اور آگے بڑھنے میں آسانی رہے گی۔ ماضی کی جو غلطیوں ہیں۔ ان کو مت دہرائیں ورنہ آپ کو فائدے کی بجائے نقصان ہوگا۔

    برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

    آپ کو حالات میں واضح بہتری نظر آئے گی۔ دوپہر کے بعد میں اہم معاملے میں پیش رفت کا امکان ہے اور آپ جس بھی بات کو لے کر پریشان تھے۔ اس کا حل بھی ضرور ملے گا۔

    برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

    ستاروں کی خوبصورت چال ان شاءاللہ ضرور فائدہ دے گی اور کافی بڑے عرصے کے بعد اب صورت حال بہتری کی جانب جانا شروع ہو گئی ہے۔ آپ کو اس پر مکمل توجہ درکار ہے۔

    برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

    اپنوں کی جانب سے شکایت یا پھر کوئی اچھی خبر نہ ملنے کا خطرہ موجود ہے۔ آپ جس بات سے ڈر رہے تھے وہی سامنے آئے گی۔ اس لئے صرف اچھا اچھا ہی سوچیں۔

    برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

    آج کچھ بہتری کی خبر آنے کی امید ہے اور جو سلسلہ عرصہ دراز سے بند تھا وہ بھی اب چل پڑنے کے امکانات روشن ہیں۔ چھوٹی موٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکتا ہے۔

    برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

    صورت حال بدستور آپ کے حق میں بہتر جا رہی ہے۔ آپ جس مشکل میں تھے اللہ نے چاہا تو اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور کچھ رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔

    برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

    آپ کو اب خود کو بدلنا ہوگا۔ اس لئے کہ بہت سارے حالات بدل چکے ہیں۔ ہم کو اب خود کو ان کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ آپ ہیں کہ بدلنے کے لئے تیار نہیں۔

    برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

    ایک اچھی کوشش کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے۔ آپ کسی بڑی مشکل سے بھی بحکم اللہ نکل جانے کو تیار ہوں گے اور اس حوالے سے کسی وقت بھی خوشی کی خبر مل جائے گی۔

    برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

    آج اچھا اور کسی نہ کسی حوالے سے مددگار دن ہے۔ آپ کی صحت بھی بہتر رہے گی اور ایک اچھی ضرورت بھی پوری ہو گی۔ مالی طور پر آپ کو بڑا فائدہ ہوگا۔

    برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

    جو لوگ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اب ان کی خواہش جلد پوری ہونے والی ہے اور گھر میں بھی جاری کشیدگی انشاءاللہ ختم ہو جانے کی اہم اطلاع ملے گی۔

    برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

    جو لوگ کسی بڑے چکر میں پھنس گئے ہیں۔ ان شاءاللہ اب وہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج وہ بہتری کی جانب اپنا سفر شروع کردیں گے، اچھی خبر ہے۔

  • ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا؛ 10 ارکان کی رکنیت معطل

    لاہور(اے ایف بی)پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے معاملہ پر 10 اہم لیگی رہنماؤں کی رکنیت معطل کردی گئی۔ توڑ پھوڑ پر معطلی کا پہلا لیٹر 6 اپریل اور دوسرا لیٹر 7 اپریل کو جاری کیا گیا تھا.تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب میں قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے پر اپوزیشن کے 10 افراد کی رکنیت معطل کردی گئی۔ ان ارکان میں رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر، سمیرا کومل، عظمیٰ بخاری، خلیل طاہر سندھو، زیب النسا اعوان، رانا لیاقت، صبا صادق، راحیلہ خادم حسین اور طارق مسیح گل کا نام بھی شامل ہے۔ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ نے بتایا کہ توڑ پھوڑ پر معطلی کا پہلا لیٹر 6 اپریل اور دوسرا لیٹر 7 اپریل کو جاری کیا گیا تھا، رکینٹ معطل ہونے پر ان تمام ارکان کو اسمبلی میں داخلے سے روک دیا جائے گا، انکوائری کمیٹی نے خفیہ کیمروں اور ظاہری ثبوت کی روشنی میں رپورٹ بنائی ہے۔معطل لیگی رہنماؤں کا کہناتھا کہ ہم نے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی،ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں میڈیا کو اجازت دی جائے۔ہم اور ہماری قیادت قانون کو ماننے والے ہیں۔ڈپٹی سپیکر کے اختیارات کو بحال کیا گیا۔

  • نئی حکومت کا ہر گھر کو 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان

    چندی گڑھ(اے ایف بی) نئی حکومت نے آتے ہی پنجاب میں 300 یونٹس تک بجلی مفت فراہم کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔ اس سے پہلے کہ آپ خوشی سے پاگل ہوجائیں، جان لیجئے کہ یہ منصوبہ بھارتی پنجاب میں بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنے والی عام آدمی پارٹی نے پیش کیا ہے،اروند کیجریوال کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی نے اپنی انتخابی مہم میں اس منصوبے کا اعلان کیا تھا اور اب ایسا لگتا ہے کہ حکومت بنانے میں کامیاب ہونے کے بعد پارٹی اپنی پہلی انتخابی گارنٹی پوری کرنے کے قریب ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھگونت مان کی حکومت جلد ہی پنجاب کے ہر گھر کو 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کر سکتی ہے۔منگل کو اس معاملے پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اور بھگونت مان کے درمیان ڈھائی گھنٹے تک میٹنگ ہوئی۔اس کے بعد بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے ٹویٹ کیا کہ میں بہت جلد پنجاب کے لوگوں کو ایک خوشخبری سناؤں گا۔اس کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ ہم مل کر دہلی، پنجاب اور پورے ملک کو بدلیں گے۔بدھ کو چندی گڑھ میں ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں مفت بجلی کے 300 یونٹ کے معاملے پر بحث ہو سکتی ہے۔پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں بجلی ایک اہم اور بڑا ایشو رہا تھا۔ تب عام آدمی پارٹی نے اپنی انتخابی گارنٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اقتدار میں آیا تو پنجاب کے تمام گھرانوں کو 300 یونٹ مفت اور 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔