Blog

  • پاکستانیوں کے لئے شاندار خبرآگئی وزیراعظم بڑی خوشخبری دیں گے

    اسلام آباد(اے ایف بی )وزیرِ دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہاپوزیشن لانگ مارچ، عدم اعتماد کا شوق پورا کرے، وزیراعظم عمران خان کی حکومت کہیں نہیں جا رہی۔پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد قوم سے خطاب کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد کے اصل حقائق قوم کے سامنے لائیں گے اور جلد پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی کریں گے

  • سویرے سویرے افسوس ناک خبرآ گئی جھگیوں میں آتشزدگی، 2سگے بھائی جاں بحق

    کراچی(اے ایف بی)شہر قائد کراچی میں الآصف اسکوائر کے قریب گزشتہ رات جھگیوں میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعے میں 2 سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والا 20 سال کا نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا۔ گزشتہ روز خاتون کا چھوٹا بیٹا بھی جھلسنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔جاں بحق نوجوان کی والدہ کی جانب سے پریس کلب کے باہر میت رکھ کر احتجاج کیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں جاں بحق ہونے والے لڑکوں کی والدہ نے بتایا کہ گزشتہ روز کچھ لوگ آئے اور کہا کہ گھر خالی کرو، دوسرا گھر دیکھنے گئی اور جب واپس آئی تو گھر میں آگ لگی ہوئی تھی۔متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ جاں بحق چھوٹے بیٹے کی عمر 8 سال اور بڑے کی عمر 20 سال تھی، مجھے انصاف دیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے

  • پی ٹی آئی کے متعدد رہنما کارکن لٹ گئے افسوس ناک خبرآگئی

    کراچی(اے ایف بی) تحریک انصاف کے سندھ حقوق مارچ میں جیب کتروں کی چاندنی ہو گئی، متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ حقوق مارچ میں جیب کترے سرگرم ہو گئے، مارچ میں شریک متعدد رہنما اور کارکن لٹ گئے، میڈیا سے وابستہ افراد کو بھی نہیں بخشا گیا۔مارچ کے پہلے دن ہی عوامی نمائندے، پی ٹی آئی سیکیورٹی اسکواڈ اور میڈیا نمائندوں کی جیبوں کا صفایا کیا گیا، ایم پی اے راجہ اظہر کی جیب سے 35 ہزار روپے نکال لیے گئے۔سیکیورٹی اسکواڈ کے خالد بلوچ اور رحمت کے موبائل فون چوری ہو گئے، میڈیا نمائندوں کے موبائل فون بھی جیبوں سے نکال لیے گئے، کئی افراد کے پرس بھی چوری ہو گئے۔جیبیں مارنے کے واقعات کمو شہید، سکھر اور شکار پور میں ہوئے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ رش والے مقامات پہ سب اپنی جیبوں کا خیال رکھیں

  • رات گئے افسوس ناک خبرآگئی دیواریں گرنے سے متعدد افراد لقمہ اجل بن گئے بچے بھی شامل

    کراچی(اے ایف بی)کراچی کے مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے کے واقعات میں 3 بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، بچوں کی تدفین کردی گئی۔ملیر بکرا پیڑی کے قریب گھر کی دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 2بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت (بچی) آمنہ بی بی دختر گلاب شاہ عمر 05 سال، (بچی) زینب دختر گلاب شاہ عمر 06 سال، (بچہ) ارسلان شاہ ولد اکرم شاہ عمر07 سال ہے۔تینوں بچوں کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔دوسرا واقعہ کورنگی گودام چورنگی پر پیش آیا جہاں تعمیراتی کام کے دوران دیوار گرنے سے دو افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے۔اطلاعات کے مطابق کورنگی گودام چورنگی پر ایک کمپنی سے متصل خالی پلاٹ پر تعمیراتی کام جاری تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی فوری طور پر پولیس کو بھی اطلاع دی گئی لیکن پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔اس حوالے سے ڈی ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ حادثے کے حوالے سے تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے جائے حادثہ پر بروقت نہ پہنچنے کی وجہ یہ ہے کہ پولیس افسران پی پی کی عوامی حقوق لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر موجود تھ

  • معروف اداکارہ لیلیٰ واسطی بارے افسوس ناک خبرآگئی

    کراچی (اے ایف بی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ لیلیٰ واسطی نے طویل عرصے سکرین سے غائب رہنے کی وجہ سامنے آگئی اور انہوں نے بتایا کہ لوکیمیا (کینسر) جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئی تھی، لوکیمیا کی تشخیص کے بعد ڈاکٹروں
    نے مجھے ایک بار کہا تھا کہ میرے پاس زندہ رہنے کے لیے صرف 48 گھنٹے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے زندگی دی۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ ڈاکٹروں نے ایکیوٹ مائیلوڈ لیوکیمیا کی وجہ سے کیموتھراپی کروانے کا کہا، مجھ سے تحقیقی مقاصد کے لیے خون کا عطیہ کرنے کو کہا گیا جس پر میں رضا مند ہوگئی، پہلے دن ہی کیموتھراپی کی وجہ سے جلد کا رنگ سیاہ ہوگیا تھا۔لیلیٰ واسطی نے کہا کہ بیماری کے پورے سفر میں شوہر کی توجہ حاصل رہی، انہوں نے میری اچھے سے دیکھ بھال کی۔یادرہے کہ اداکارہ نے اپنے شوبز کیرئر کا آغاز نوے کی دہائی میں شروع کیا تھا۔ بعد ازاں وہ شادی کے بعد کینیڈا منتقل ہوگئی تھی اور ایک عرصے تک پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری سے دور رہیں

  • پاکستانیوں پرتوغموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ایک دن میں دوہرے صدمہ پیرہارون الرشید کے بعد ایک اور عالم با عمل چل بسے

    کراچی (اے ایف بی) مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مفتی محمد تقی عثمانی کے بھتیجے مفتی محمود اشرف عثمانی انتقال کرگئے۔مفتی محمود اشرف عثمانی دارالعلوم کراچی کے دارالافتاء کے سربراہ تھے، ان کی نمازِ جنازہ آج رات ساڑھے 11 بجے ادا کی جائے گی۔مفتی تقی عثمانی نے بھتیجے کے انتقال پر اپنے پیغام میں کہا “دارالعلوم كے شیخ الحديث اور مفتی اور میرے محبوب بھتیجے اور دینی وعلمی کتابوں کے مصنف مولانا محمود اشرف عثمانی کی وفات پر کیا کہوں “اناللہ واناالیہ راجعون” کے سوا کچھ سمجھ میں نہیں آرہا، آج ہی رات ساڑھے گیارہ بجے نماز جنازہ پڑھ کر کس دل سے انہیں قبر میں پہنچاؤں گا؟ اللہ تعالی ہمت دیدے

  • إِنَّا ِلِلَّٰلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف روحانی شخصیت انتقال کر گئیں

    مری (اے ایف بی) موہڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر ہارون الرشید انتقال کرگئے ، ان کی نماز جنازہ کل نمازظہر کے بعد موہڑہ شریف کوہ مری میں اداکی جائےگی۔ ان کے مریدین خاص میاں الطاف حسین و برادران اور عادل رشید و برادران نے شیر شاہ غازی پیر ہارون الرشید کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ پیر ہارون الرشید کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں اور مریدین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی پیر ہارون الرشید کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے “سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف الحاج پیر ہارون الرشید صاحب کے انتقال پر تعزیت۔ اللہ تعالی غمزدہ خاندان کو اس دکھ کی گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی بخشش فرما کر بلند درجات عطا فرمائے

  • طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ کا کیا بنا افسوس ناک خبرآگئی

    نئی دہلی(اے ایف بی)بھارت میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار خاتون پائلٹ ہلاک ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نالگونڈا میں پیش آیا جہاں ایک تربیتی طیارہ پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔پولیس کے مطابق طیارہ ایک نجی کمپنی کا تھا جو کہ کھیتوں میں گرا، جس کے باعث مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پائلٹ ماہیما تربیتی پرواز پر تھی اور اس کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا جو کہ حیدرآباد کے ایک ادارے میں جہاز اڑانے کی تربیت حاصل کر رہی تھی

  • پاکستانی بال بال بچ گئے اب کی بارکیا پکڑاگیا خوفناک خبرآگئی

    لاہور ( اے ایف بی) لاہوریوں کو مردہ مرغیاں کھلانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چونیاں میں پیٹرولنگ پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک نے ایک گاڑی سے 30 من مردہ مرغیاں برآمد کرلیں ۔ لاہور کے قریب چونیاں کے علاقے کوڑے سیال میں پیٹرولنگ پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 30 من مردہ مرغیاں برآمد کر لیں ، جنہیں بوریوں میں بند کرکے گاڑی میں رکھا گیا تھا اور فروخت کے لیے لاہور لائی جارہی تھیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مردہ مرغیوں کا گوشت لاہور میں ریسٹورنٹس کو سپلائی کرنا چاہتے تھے لیکن پیٹرولنگ پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک کی کامیاب کارروائی نے ان کی یہ کوشش ناکام بنادی ، اس دوران ایک ملزم بھی پکڑا گیا ۔علاوہ ازیں لاہور پولیس نے شوارمے اور برگر میں استعمال ہونے والی مردہ مرغیوں کھیپ پکڑ لی ، پولیس کے مطابق شیرا کوٹ ناکے پر ایک لوڈر گاڑی کو روکا رتو بھاری مقدار میں مردہ مرغیوں کا گوشت اور مردہ مرغیوں کی 10 سے زائد بوریاں بھی برآمد ہوئیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے وفاص نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ، جس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر مردہ مرغیوں کا گوشت بیچتا ہے جو اسے شوارمے اور برگر میں استعمال کرتے ہیں۔اس سے قبل اوکاڑہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑا تھا ، مردہ مرغیوں کو تھیلوں میں بھر کر لاہور منتقل کیا جا رہا تھا ، پولیس نے اس کارروائی کے حوالے سے بتایا کہ مردہ مرغیوں کو لاہور منتقل کرنے کی کوشش کرنے والے ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، گرفتار ملزمان نے بتایا کہ مردہ مرغیوں کو سستے داموں پولٹری فارم سے خریدا گیا، لاہور میں مردہ مرغیوں کا گوشت سستے داموں فروخت کیا جانا تھا

  • پیپلزپارٹی لانگ مارچ حکومت نے بڑا اعلان کردیا جیالوں کے لئے اہم خبرآگئی

    اسلام آباد(اے ایف بی)وزیرداخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ پیپلزپارٹی کےلانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں ڈیڈ لاک آچکا، یہ لوگ جو تماشا لگانا چاہتے ہیں وہ صرف نو دن کا رہ گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر شخص کو احتجاج کا حق ہے، یہ لوگ دس دن میں اسلام آباد آرہے ہیں، آج چلے ہیں اور نو دن کا کھیل باقی رہ گیا ہے، میری وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی ہے جس میں طے ہوا ہے کہ اس لانگ مارچ کا خیال کریں گے اور انہیں ہرگز نہیں روکا جائےگا۔شیخ رشید نے کہا کہ جیت عمران خان کی ہوگی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ طالبان کی مدد کی جائے اور انہیں بھرپور سپورٹ کیا جائے، پاکستان کو ان کی مدد کرنی چاہیے تاہم اس پر پالیسی بیان وزارت خارجہ دے گی، ہم طالبان کے ساتھ رابطے میں ہیں، کل بھی ہمارا ایک وفد افغانستان روانہ ہورہا ہے