Blog

  • دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرنے کا انتہائی آسان طریقہ

    دبئی ( اے ایف بی) متحدہ عرب امارات نے طویل مدتی ویزا سکیم کے تحت گولڈن ویزا کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت ویزہ ہولڈر کے پاس 10سال کا رہائشی پرمٹ ہوگا ، اگر آپ بھی 5یا 10سال کے اس گولڈن ویزے کے حصول کے خواہاں ہیں تو مندرجہ ذیل معلومات آپ ہی کے لیے ہیں۔ گولڈن ویزے کے حصول کا طریقہ انتہائی آسان ہے، اس کے لیے آن لائن درخواست بھی دی جا سکتی ہے، اس مقصد کے لیے آپ کو ویب سائٹ business.goldenvisa.aeپر ایک اکاﺅنٹ بنانا ہو گا، یہاں آپ اپنا ای میل ایڈریس دیں گے اور پاس ورڈ لگائیں گے، اس ای میل ایڈریس پر آپ کو ویری فکیشن کوڈ بھیجا جائے گا، جس کے ذریعے آپ اپنے اکاﺅنٹ کو ’ویری فائی‘ کریں گے اور اس کے بعد آن لائن فارم پُر کرنے کا مرحلہ شروع ہو جائے گا۔

    اس آن لائن فارم میں آپ کو اپنی ذاتی معلومات مہیا کرنی ہوں گی اور ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرنی ہوں گی، درخواست جمع کرانے کے بعد 30دن کے اندر آپ کو حتمی جواب سے آگاہ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے مختلف شعبوں میں پیشہ وارانہ قابلیت کے حامل افراداور طالب علم اس ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ گولڈن ویزے کی اہلیت سے متعلق تمام شرائط مذکورہ ویب سائٹ پر بیان کی گئی ہیں، جو سرمایہ کارایک کروڑ درہم کی سرمایہ کاری کریں گے انہیں 10سال کے لیے گولڈن ویزا دیا جائے گا جبکہ مختلف شعبوں میں خصوصی مہارت رکھنے والوں کو پانچ سالہ ویزا ملے گا۔

    درخواست دینے کے بعد آپ مجاز حکام سے ای میل ایڈریس visa@area2071.aeپر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ویزے سے متعلق معاملات کے لیے فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت سے رابطے کے لیے contactus@ica.gov.aeپر ای میل کریں، اس کے علاوہ آپ فون نمبر97124955555+پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • پاکستان میں فائزر ویکسین کن افراد کو لگے گی؟ اسد عمر نے بتا دیا

    اسلام آباد( اے ایف بی) این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فائزر ویکسین کی تعداد محدود آئی ہے، فائزر ویکسین حج پر جانیوالے اور ورک ویزہ ہولڈر اور بیرون ملک تعلیم کیلئے جانیوالے طلبا کو لگے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ تیزی سے ویکسین کا عمل مکمل ہو، کوروناکی وجہ سے مالز کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے ، ہم چاہتے ہیں کاروبار پورا ہفتے کھلیں مگر بغیرویکسین یہ ممکن نہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ویکسین لگوانی چاہیے ، اسلام آبادویکسین لگوانے کی تعداد میں سرفہرست ہے ، قومی اہمیت کا کام شروع کرنے پر اسلام آبادچیمبر مبارکبادکامستحق ہے۔این سی او سی کے سربراہ نے کہا کہ ملک بھر میں 1700ویکسی نیشن سینٹر کام کررہےہیں، ویکسی نیشن کے بغیر بندشیں ختم کرنا ممکن نہیں ہے، ملک کے بڑے فلاحی اداروں کو بھی شراکت دار بنانا ہے۔ ملک میں کورونا ویکسین کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے، پسند کی ویکسین کا مسئلہ صرف پاکستان نہیں ہر جگہ ہے، دنیا میں سب سے زیادہ کورونا ویکسین چین سے ایکسپورٹ ہورہی ہے

    ۔فائزر ویکسین کے حوالے سے وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان میں فائزر ویکسین کی تعداد اس وقت محدود آئی ہے، فائزر ویکسین حج پر جانیوالے اور ورک ویزہ ہولڈر کو لگے گی، فائزر ویکسین بیرون ملک تعلیم کیلئےجانیوالے طلبا کو بھی لگے گی۔کورونا صورتحال سے متعلق اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں منفی 7فیصدگروتھ ہوئی ہے، ہمارے ہاں وبا کے پھیلاؤمیں کنٹرول رکھا گیا ہے ، 14ماہ بعد کسی مال میں آیا توعجیب لگ رہا تھا ، پاک ویک ویکسین بھی عوام کو سپلائی ہوناشروع ہورہی ہے۔

  • حکومت کا دسویں اور بارہویں کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا فیصلہ


    اسلام آباد ( اے ایف بی)حکومت نے 10 ویں اور بارہویں کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے وزارئے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے باہم مشورے سے فیصلے کئے گئے، گزشتہ سال ہم نے کچھ بچے امتحانات کے بغیر پاس کیے، فیصلہ ہوا ہے کہ امتحانات دیئے بغیر کسی کو کوئی گریڈ نہیں ملے گا، امتحانات ہر صورت ہوں گے۔

    وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کے فیصلے آسان نہیں ہوتا، ہمیں بھی ان مشکل حالات میں مشکل فیصلے کرنے پڑے، کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران اسکول بند ہونے اور کھلنے کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے بچوں نے یکسوئی کے ساتھ تعلیم پر توجہ نہیں دی، اور ان کی تعلیم متاثر ہوئی، اس لئے تمام صوبوں کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ نویں اور دسویں کے طلبا لازمی مضامین اور ریاضی کے پیپر دیں گے، اور باقی مضامین کے امتحانات نہیں ہوں گے، جب کہ گیارہویں اور بارہویں کے بھی امتحانات لازمی مضامین میں لئے جائیں گے۔وزیرتعلیم نے کہا کہ پہلے ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ 10 جولائی کے بعد امتحانات لئے جائیں لیکن اب فیصلہ ہوا ہے کہ 10 جولائی کے بعد امتحانات ہوں گے، 10 جولائی کے بعد دسویں اور بارہویں کے امتحانات ہوں گے اور ان امتحانات کے بعد دیگر امتحانات ہوں گے۔

  • بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

    اسلام آباد(اے ایف بی) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، سی پی پی اے نے 86 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، تاہم سابقہ بقایاجات کلیئر کرنے کے باعث صارفین کو مزید43 پیسے ریلیف نہ مل سکا۔نیپرا میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی، سی پی پی اے نے بجلی 84 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کر رکھی تھی، کمی کی درخواست اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ اپریل میں پانی سے 24.55 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 24.54 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں کوئلہ سے 23.28 فیصد بجلی پیدا کی، گئی، گیس سے 12.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 43 پیسے سستی ہو گی، اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 87پیسے فی یونٹ سے زیادہ سستی ہونی تھی، نیپرا نے 43 پیسے فی یونٹ سے بقایا جات کی مد میں ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے، بجلی سستی ہونے سےصارفین کو 4 ارب 40 کروڑروپے سے زائد کا فائدہ ہو گا۔لوڈشیڈنگ کے حوالے سے چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ جس فیڈر پر نقصانات زیادہ ہیں وہاں لوڈشیڈنگ کرتے ہیں، ہم نے لکھا ہے کہ لوڈشیڈنگ نہ کریں مگر حکومت کو ایسا کرنا پڑتی ہے، گردشی قرضہ پر وزارت سے مل کر ماہانہ رپورٹنگ کا نظام تیارکرلیاہے، گردشی قرضہ کے بارے میں ماہانہ رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔

  • پختونخوا اسمبلی؛ جمعہ کو چھٹی، صحابہؓ اہل بیتؓ کی توہین پرسزائے موت سمیت متعدد قراردادیں منظور

    پشاور(اے ایف بی) خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمعہ کی سرکاری چھٹی بحال کرنے، صحابہ کرامؓ اوراہل بیتؓ کی توہین روکنے اور شان صحابہ ؓو اہل بیتؓ میں گستاخی پر سزا موت یا عمر قید کی سزادینے سمیت متعدد قراردادوں کی منظوری دیدی ہے۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے یک زباں ہوکر موجودہ اور سابقہ ممبران پارلیمان کی طرز پر اپنے لیے تاحیات مراعات اور بلیو پاسپورٹ کے اجرا کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعہ کی سرکاری چھٹی بحال کرنے ،صحابہ کرامؓ اوراہل بیتؓ کی توہین روکنے اور شان صحابہ ؓو اہل بیتؓ میں گستاخی پر سزا موت یا عمر قید کی سزادینے اور سرائیکی زبان کو پارلیمانی زبان کا درجہ دینے سمیت متعدد قراردادوں کی منظوری دیدی ہے۔

    گزشتہ روز صوبائی اسمبلی اجلاس میں جماعت اسلامی کی رکن حمیرا خاتون اور سراج الدین نے مشترکہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور اسلامی تعلیمات کی رو سے جمعتہ المبارک کی بڑی اہمیت ہے اس دن کو دوسرے ایام کا سردار کہا گیا ہے، قرآن پاک میں بھی جمعہ کے دن ظہر کی اذان کے ساتھ ہی کاروبار بند کرکے نماز کے لئے مسجد جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

  • آن لائن امتحانات، یونیورسٹی طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد(اے ایف بی) بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے اس بار امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا اور کہا بی ایس، ایم ایس اور ماسٹرز کے امتحانات آن ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے امتحانات سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا اس بارامتحانات آن لائن لئےجائیں گے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بی ایس، ایم ایس اورماسٹرزکےامتحانات آن ہوں گے تاہم کورس اورلیب ورک کیلئے طلبہ کو یونیورسٹی آنا ہوگا۔یاد رہے دو روز قبل اسلام آباد میں آن لائن امتحانات کے لیے احتجاج کرنے والے درجنوں طلبہ کو گرفتار اور بے شمار موٹر سائیکلز کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

    طلبہ کے احتجاج کی وجہ سے ایکسپریس وے اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا اور مسافروں کو سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا ، احتجاج کرنے والے طلبا نے حکومت، وفاقی وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ سالانہ امتحانات آن لائن لیے جائیں۔

  • نائیجیریا میں مسلح افراد کا اسلامی اسکول پر حملہ، 100 سے زائد بچے اغوا

    نیامے(اے ایف بی) نائیجریا میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسلامی بورڈنگ اسکول پر دھاوا بول دیا اور 100 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجریا میں ایک بورڈنگ اسکول میں داخل ہوکر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ حملہ آور سو سے زائد بچوں کو اغوا کرکے لے گئے۔

    تاحال اغوا ہونے والے بچوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔ اس حوالے سے نائیجریا کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول میں حملے کے وقت 200 بچے رہائش پذیر تھے۔ اغوا ہونے والے بچوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔اسکول کے عملے کے ایک رکن نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آور 100 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے لے گئے تھے تاہم بعد میں 4 سے 12 سال کے کمزور بچوں کو رہا کردیا گیا تھا۔

    اسی طرح ایک عینی شاہد نے رائٹرز کو بتایا کہ 20 سے 25 موٹر سائیکل سوار حملہ آور جدید اسلحے سے لیس تھے جو 150 بچوں کو اغوا کرکے لے گئے جب کہ اسکول میں 300 سے زائد بچے موجود تھے۔واضح رہے کہ نائیجریا میں مسلح گروہ کی جانب سے تاوان کے لیے اسکول کے بچوں کا اغوا معمول کی بات بن چکی ہے، دسمبر سے تاحال 700 بچوں کو اغوا کیا جا چکا ہے۔ چند روز قبل ہی ایک اسکول سے اغوا ہونے والے 14 بچوں کو 40 دن بعد رہائی ملی ہے۔

  • ٹیچرزاورایجوکیشن اسٹاف کیلئے الگ ویکسینیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد(اے ایف بی) ملک بھر میں ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کی ویکسینیشن میں تیزی کے لیے اہم فیصلہ ہوا ہے جس کے تحت ان کے لیے الگ ویکسینیشن سینٹرز بنائے جائیں گے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے اساتذہ کی ویکسینیشن سے متعلق فیصلے کی منظوری دے دی۔ ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کیلئے ویکسینیشن سینٹر ہر تحصیل میں قائم ہوگا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ تحصیل ویکسینیشن سینٹر ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کیلئے مخصوص ہوگا، ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرز میں اساتذہ کے لیے کاؤنٹر مختص کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ الگ کاؤنٹر کا مقصد ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کو سہولت فراہم کرنا ہے، الگ کاؤنٹر سے کم وقت میں زیادہ ٹیچرز کی ویکسی نیشن یقینی بنانا ہے۔

    اس حوالے سے ذرایع نے مزید بتایا کہ 18سال سے زائد عمر ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کو واک ان سہولت دی گئی ہے، ٹیچرز کو واک ان کی سہولت ملنے پر ویکسینیشن سینٹرز پر رش بڑھ گیا۔ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت29مئی سے ملی۔ این سی او سی نے5جون تک ٹیچرز کی ویکسی نیشن مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے۔

  • کورونا ویکسین سے 2 سال بعد موت کی افواہ پر وزارت صحت کا اہم بیان

    اسلام آباد (اے ایف بی) پاکستانی وزارت صحت کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے افراد کی دو سال میں موت کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کوئی سائنسی تحقیق یہ ثابت نہیں کرتی کہ ویکسین لگوانے سے دو سال بعد موت واقع ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت صحت پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویکسین لگوانے سے دو سال میں موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ویکسین تحقیق اور ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزر کر عام عوام تک پہنچتی ہیں اور کوئی سائنسی تحقیق یہ ثابت نہیں کرتی کے ویکسین لگوانے سے دو سال بعد موت واقعہ ہو سکتی ہے۔

    تمام ویکسین تحقیق اور ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزر کر عام عوام تک پہنچتی ہیں۔ اور کوئی سائنسی تحقیق یہ ثابت نہیں کرتی کے ویکسین لگوانے سے دو سال بعد موت واقعہ ہو سکتی ہےخیال رہے گزشتہ دنوں ایک غلط خبر اور فرانس کے نوبل انعام یافتہ سائنس داں کے کرونا ویکسین سے متعلق دعوؤں نے دنیا بھر میں خاص طور پر اُن لوگوں کو خوف زدہ کردیا جو ویکسینیشن کروا چکے ہیں۔

    فرانسیسی سائنس داں لک مونٹاگنیئر (Luc Montagnier) سے منسوب کردہ من گھڑت خبر میں سب سے پریشان کُن اور افراتفری پھیلانے والی بات ویکسین لگوانے کے دو سال کے اندر موت واقع ہوجانے کی تھی۔دنیا بھر میں سائنس دانوں نے اس من گھڑت خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مونٹاگنیئر کی مختصر دورانیے کی ویڈیو میں بیان کردہ مفروضے درست نہیں ہیں۔ یہ بات کہ ویکسین لگوانے والے دو سال کے اندر موت کا شکار ہوسکتے ہیں، ان سے غلط منسوب کی گئی ہے اور مکمل طور پر غلط ہے۔

  • مظفرآباد میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے11 افراد جاں بحق

    مظفرآباد(اے ایف بی) ضامن آباد میں مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راولپنڈی سے چکوٹھی آنے والی مسافر وین کوہالہ کے قریب ضامن آباد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد میں سے 3 کی لاشیں عباس انسٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز اور 6 لاشیں سی ایم ایچ منتقل کیں جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جہاں مزید 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا ضامن آباد حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار ,وزیراعظم آزادکشمیر نے حادثے کی وجوہات محرکات جاننے کے لیے فوری رپورٹ طلب کرلی حادثے کے زخمیوں کو بہتری طبی امداد فراہم کی جاے اور میتوں کو آبائی علاقے تک پہنچایا جائے وزیراعظم کی ہدایت ,قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں