Blog

  • سعودی عرب کا رواں سال غیر ملکیوں کو بھی حج کی اجازت دینے کا اعلان

    ریاض(اے ایف بی) سعودی عرب نے رواں سال زائرین کی صحت اور سلامتی کے مکمل انتظامات کے ساتھ حج کرانے کا اعلان کیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج اورعمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال حج کرایا جائے گا جس میں غیر ملکیوں کو بھی آنے جکی اجازت ہوگی تاہم زائرین کی صحت اور سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے، محفوظ ماحول میں سہولتوں اور آسانیوں کے ساتھ زائرین کوحج کی سعادت حاصل ہوگی۔

    سعودی وزارت حج کے مطابق حج کے آپریشنل امور کی تفصیل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ہر سال دنیا بھر سے تقریباً 25 لاکھ کے قریب افراد سعودی عرب میں حج کے لیے آتے ہیں تاہم گزشتہ سال کورونا وائرس کے باعث صرف سعودی عرب میں ہی رہائش پذیر ایک ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔

  • حکومت نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا

    اسلام آباد(اے ایف بی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن(این سی او سی) نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آج کے این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیماری کے رجحان کے پیش نظر 17 مئی تک بند کئے گئے تعلیمی ادارے اب 23 مئی 2021 تک بند رہیں گے،ٹویٹر پر مزید بتایا گیا کہ فیصلے پر نظرثانی 18 مئی 2021 کو کی جائے گی،اس سے قبل تعلیمی اداروں کو 17 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزیر قانون راجہ بشارت کا کہناتھا کہ این سی او سی کے مطابق کورونا وباء کے حوالے سے آئندہ 15 سے 20 دن انتہائی اہم ہیں۔,اسی خدشے کے پیش نظر آج سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا ہے,اس دوران ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کورونا کو ہرانا ہے یابھارت جیسی صورتحال پیدا کرنی ہے،تمام شہری ذمہ داری کا احساس کریں،خود کو اوردوسروں کو کورونا سے محفوظ رکھیں،یاد رکھیں اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو سب کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

  • آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد (اے ایف بی) کوویکس کی جانب سے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔ کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، 12 لاکھ 38 ہزارکو رونا ویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سےپاکستان پہنچائی گئیں۔ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کوویکس کی فراہم کردہ کورونا ویکسین جنوبی کوریا کی تیارکردہ ہے، کوویکس نے پاکستان کو پہلی کھیپ آسٹرازنیکا ویکسین کی فراہم کی ہے، آسٹرازنیکا کوروناویکسین پہلی بار پاکستان آئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ فیڈرل ای پی آئی کےویئرہاؤس منتقل کردی گئی ہے ، پاکستان کرونا وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا تھا کہ کوویکس پاکستان کو ویکسین تین مراحل میں فراہم کرے گا ، جون کے اختتام تک 17.1 ملین ویکسین فراہم کی جائیں گی، کوویکس پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 22.7ملین ڈوززفراہم کرے گا۔

  • روزے 29 ہوں گے یا 30، عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

    اسلام آباد (اے ایف بی)پاکستان میں 30 روزے پورے اور عید الفطر 14 مئی جمعہ کو ہونے کا امکان، این سی او سی نے عید الفطر پر 7 چھٹیوں کی سفارش کر دی ۔جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق جب 12 مئی کی شام سورج غروب ہوگا تو اس وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 31 منٹ ہو گی، غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیانی وقت صرف 36 منٹ کا ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ شوال 1442 ہجری کا نیا چاند 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب کو تقریباً 12 بجکر ایک منٹ پر پیدا ہو گا، غروب آفتاب کے وقت چاند افق سے تقریباً 6.5 ڈگری پر ہو گا اور 12 مئی کی شام کو غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ روزے پورے 30 ہوں گے اور عید الفطر 14 مئی کو ہو گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال وزارت داخلہ کی جانب سے عید الفطر پر 6 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا، کورونا وباء کے باعث نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا تھا کہ چھٹیوں کے دوران تمام بڑے کاروباری مراکز، عوامی مقامات، کمیونٹی مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں گی۔

  • پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کیخلاف درخواست مسترد

    اسلام آباد (اے ایف بی)ہائی کورٹ نے پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کیخلاف درخواست مسترد کردی اور کہا پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن این سی او سی کے پاس تحفظات لے کر جاسکتی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کیخلاف دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

    فیصلے میں عدالت نے فیسوں میں کمی کیخلاف پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی درخواست مسترد کردی اور کہا پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی نے اپریل سے پرائیوٹ اسکولز کو فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا نوٹیفیکشن جاری کیا،پیرا نے اپریل 2021 سے اسکولز کھلنے تک فیسوں میں رعایت کا نوٹفیکشن جاری کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کی جانب سے پیرا کے نوٹیفیکشن کو عدالت میں چیلنچ کیا گیا، درخواست گزار کی استدعا کیلئے یہ عدالت متعلقہ فارم نہیں، پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن این سی او سی کے پاس تحفظات لے کر جاسکتی ہے۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پیرا کی جانب سے پالیسی فیصلے پر اسلام آباد ہائی کورٹ اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کرسکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ پرائیوٹ اسکول اسیوسی ایشن کی درخواست کو خارج کرتی ہے۔یاد رہے کورونا کی تیسری لہر میں وزارت تعلیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کےنجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا تھا۔
    نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20فیصد کمی کی جائے اور فیسوں میں کمی کا اطلاق 8ہزار زائدفیسوں والےاداروں پرہوگا۔

  • خواجہ سراؤں سے شادی بارے بیان، عدالت نے مفتی قوی کو طلب کرلیا

    لاہور(اے ایف بی) خواجہ سراؤں سے شادی بارے بیان دینے کا معاملہ، مشہور زمانہ مفتی عبد القوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ایڈیشنل سیشن مسعود وڑائچ نے درخواست پر سماعت کی، ایس پی سٹی نے اندراج مقدمہ کہ درخواست پر جواب جمع کروا دیا۔مفتی عبد القوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر جواب دیتےہوئے ایس پی سٹی نے کہا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے علماء کے بورڈ کو رائے کے لئے بھیجا جائے گا، ایس پی سٹی ایس پی سٹی نے عدالت سے مہلت طلب کی، عدالت نے 26 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے مفتی قوی کو طلب کر لیا۔

    واضح رہے کہ حافظ مشتاق احمد نعیمی ایڈووکیٹ نے مفتی عبدالقوی کے خلاف درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مفتی عبد القوی نے ٹی وی پراگرام میں کہا کہ مرد خواجہ سرا شادی کر سکتے ہیں، مفتی عبد القوی کا بیان غیر فطری اور خلاف مذہب ہے، مفتی عبد القوی کا بیان بے گناہ اور راہ روی کا راستہ کھولتے کے مترادف ہے۔ شادی عیاشی کیلئے نہیں ہوتی اولاد پیدا کرنے کرنے کیلئے کی جاتی ہے،خواجہ سرا میں اولاد پیدا کرنے اور مخلوق خدا میں اضافہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ مفتی عبد القوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

  • این اے 249 ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری، پی پی کے سوا تمام جماعتوں کا بائیکاٹ

    کراچی(اے ایف بی) شہر قائد میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری ہے، تاہم پیپلز پارٹی کے سوا تمام جماعتوں نے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کی دوبارہ گنتی کا معاملہ متنازع ہو گیا ہے، ووٹوں کے بوروں پر سے سیل غائب، فارم 45 بھی نہیں دیے گئے، پیپلز پارٹی کے سوا ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے گنتی کے عمل کاابائیکاٹ کر دیا۔

    پی ایس پی کے رہنما حفیظ الدین نے کہا ہے کہ ووٹوں کے بوروں پر سیل مہر ہی نہیں تھی، اس لیے ہم ری کاؤنٹنگ کا بائیکاٹ کرتے ہیں، دریں اثنا تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے بھی دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کر دیا۔پی ٹی آئی کے امیدوار امجد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہم نے درخواست دی کہ فارم 45 اور 46 نہیں ملے، جب فارم ہی نہیں ملے تو کس طرح ری کاؤنٹنگ میں بیٹھیں، 2 تھیلے ہمارے سامنے لا کر رکھے گئے لیکن کسی پر بھی سیل نہیں تھی، عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔امجد آفریدی نے کہا ہم نے درخواست کی ہے کہ فرانزک کرایا جائے، 29 اپریل کا الیکشن تاریخ کا بدترین الیکشن ہے، 17 ہزار ووٹرز جنھوں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا انھیں منتقل کر دیاگیا، میرے اور بھائی کے خاندان میں بھی ووٹوں کو تبدیل کیا گیا، سندھ حکومت نے ووٹرز کو یہاں سے ٹرانسفر کیا ہے، اسی طرح 10 ہزار سے زائد بوگس ووٹ بھی ڈالا گیا، ہمارا مطالبہ ہے 2018 کی ووٹر لسٹوں پر دوبارہ ری پولنگ کرائی جائے۔

    ن لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا ہمیں جو فارم 45 ملے تھے اس میں 165 پر دستخط نہیں تھے، غیر استعمال شدہ بیلٹ گنے جاتے ہیں جو نہیں گنے گئے، جو ٹھپے لگتے ہیں وہ غیر استعمال شدہ بیلٹ پر لگتے ہیں، جب پول ہو چکا تھا تو ہم نے کہا ایک بار دوبارہ گن لو آرام سے، لیکن ہماری بات نہیں مانی گئی، پہلے باکس کی سیل نہ تھی کسی نے پوچھا تو کہنے لگے گر گئی ہوگی۔انھوں نے کہا کتنے بیلٹ پیپر آئے اور کتنے استعمال ہوئے، اس کا ریکارڈ نہیں دیا جا رہا، جو بیلٹ پیپر استعمال نہیں ہوئے اس کا ریکارڈ بھی ہم نے مانگا ہے، آر او نے کہا ہے فارم 46 نہیں دیں گے جو قانون کی خلاف ورزی ہے، ہم دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

  • کالعدم تحریک لبیک کی نظرثانی درخواست سننے کے لئے 3 نام تجویز

     اسلام آباد(اے ایف بی) وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک کی نظرثانی کی درخواست سننے والی کمیٹی کے لئے 3 نام تجویز کر دئیے۔وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی پابندی پر نظر ثانی درخواست سننے کے لئے کمیٹی کے قیام کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے، کمیٹی کی تشکیل کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

    وزارت داخلہ نے کمیٹی کے لئے تین نام تجویز کئے ہیں،  کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ محمد ایوب چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ محمد رمضان اور وزارت قانون کے جوائنٹ سیکرٹری خرم شہزاد مغل کمیٹی شامل ہیں۔  کمیٹی کابینہ کی منظوری کے بعد ٹی ایل پی کی اپیل پر نظر ثانی کا آغاز کرے گی۔واضح رہے کہ احتجاجی مظاہروں کے بعد گزشتہ ماہ وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا تھا۔

    تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف سیکرٹری داخلہ کے پاس نظر ثانی کی اپیل دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ تحریک لبیک الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے جس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، اس پر عائد کردہ پابندی بلاجواز ہے جسے ختم کیا جائے۔

  • الیکشن کمیشن کا این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

    اسلام آباد(اے ایف بی ) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی درخواست منظور کرلی۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لیے (ن) لیگ کے مفتاح اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد این اے 249 کراچی میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی گئی۔ الیکشن کمیشن نے اہنے حکم میں کہا کہ این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی 6 مئی کو صبح 9 بجے ہوگی۔دوران سماعت مفتاح اسماعیل کے وکیل سلمان اکرم راجا نے موقف اختیار کیا کہ بڑی تعداد میں پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے فارم 45 پر دستخط نہیں کیے گئے، 167 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 پر دستخط موجود نہیں تھے، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 46 بھی جاری نہیں کیے گئے، پریذائیڈنگ افسران دستخط شدہ فارم 45 اور 46 پولنگ ایجنٹس کوفراہم کرنے کے پابند ہیں، تصدیق شدہ فارم 45 اور 46 نہ ہونے سے پورا الیکشن مشکوک ہوگیا۔

    (ن) لیگ کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے این اے 249 میں بے ضابطگیوں پرتحقیقات کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ 180 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کے بعد جو کارروائی ہوئی وہ قانون کے مطابق نہیں تھی، حلقے میں ووٹوں کی صرف دوبارہ گنتی کافی نہیں الیکشن کمیشن کو مداخلت کرنا ہوگی، الیکشن کمیشن کے پاس آرٹیکل 218 کے تحت وسیع اختیارات ہیں، درخواست سے آگے بڑھ کر حلقے میں دوبارہ پولنگ کی استدعا کررہا ہوں، این اے 249 ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہمارا پہلا مطالبہ ہے، اگر مطمئن نہ ہوئے تو ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے آگے بھی مطالبہ کر سکتے ہیں، دوبارہ انتخابات کیلئے باضابطہ درخواست بھی دائر کروں گا۔

    ممبر پنجاب الطاف قریشی نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست دوبارہ گنتی کی تھی، دوبارہ پولنگ کی درخواست آئے گی تب دیکھیں گے۔(ن) لیگ کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل دیئے، انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دوران (ن) لیگ نے کسی فورم پر کوئی شکایت نہیں کی، صرف یہ کہنا کافی نہیں کہ بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، نشاندہی کرنا ہوتی ہے کہ کہاں کیا بے ضابطگی ہوئی ہے، ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کی درخواست منظورکرنے کا پابند نہیں۔

  • عید پر 9 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    لاہور(اے ایف بی ) پنجاب حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان،عید کی چھٹیاں دس سے پندرہ مئی تک ہوں گی۔ ملازمین ہفتہ اوراتوار کی چھٹی ملا کر 9چھٹیاں انجوائے کریں گے، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عید پر دس مئی سے پندرہ مئی تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،عملی طورپر 8 مئی سے 16 مئی تک چھٹی ہوگی۔ 8 مئی کی ہفتہ اتوار کی چھٹی شامل کرنے کے بعد عید پر نو چھٹیاں ہوں گی۔

    قبل ازیں این سی او سی کی سفارش پر اور وزیراعظم پاکستان کی اجازت سے وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، ترجمان وزارت داخلہ کا کہناہے کہ عید کے لئے 10مئی سے 15مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی، عید کی ایس او پیز پہلے ہی جاری کی چکی ہیں ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں لاک ڈاؤن توسیع کی گئی جس کے باعث رواں سال عیدالفطر بھی سادگی کے ساتھ منائی جائے گی،