Blog

  • جنوبی افریقی کرکٹر بیجورن فورچوئین نے اہلیہ سمیت اسلام قبول کرلیا

    جنوبی افریقا (اے ایف بی)جنوبی افریقی کرکٹر بیجورن فورچوئین نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کرلیا۔بیجورن فورچوئین کا قبول اسلام کے بعد اسلامی نام عماد رکھا گیا ہے۔ بیجورن فورچوئین نے بھی گزشتہ روز انسٹاگرام پر اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی ہے۔پروٹیز اسپنر تبریز شمسی کی اہلیہ نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بیجورن اور ان کی بیوی کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کرنے کی مبارکباد پیش کی ہے۔ تصویر بیجورن فورچوئین اور اس کے بعد ان کی اہلیہ مشکا آئیسن نے بھی ری شیئر کی۔ انہوں نے لکھا گزشتہ روز بیجورن نےکلمہ شہادت پڑھا الحمداللہ۔ اور رمضان کے مقدس مہینے میں عماد نام کا انتخاب کیا۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق 26 سالہ اسپنر بیجورن نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ذاتی مطالعات کے بعد اسلام کو حقیقی مذہب کے طور پر قبول کیا ہے کسی نے اسلام قبول کرنے کے لیے ان پر دباؤ نہیں ڈالااور نہ ہی کسی کے زیراثر آکر انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔یاد رہے کہ بیجورن فورچوئین دوسرے جنوبی افریقی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اسلام قبول کیا ہے اس سے قبل جنوبی افریقی کرکٹر وائن پارنیل نے بھی 2011 میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ ان کا نیا نام ولید ہے لیکن انہیں اب بھی وائن پارنیل کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔

  • پنجاب کے15 اضلاع میں میٹرک،انٹر کی کلاسزمعطل

    لاہور(اے ایف بی)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 15 اضلاع میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے پر تمام کلاسز بشمول نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسسز معطل کرنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پندرہ اضلاع میں کورونا کی شرح پانچ فیصد سے زائد ہونے پر نہم سے بارہویں جماعت تک کے لئےبھی ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کو غیر معینہ مدت کے لئےبند کردیا گیا

    مذکورہ 15 اضلاع میں لاہور،بہاولپور ،بکھر ،ڈیرہ غازی خان،فیصل آباد،گجرانوالہ ،جھنگ ،خانیوال ،ملتان ، سکول ایجوکیشن نے مذکورہ اضلاع میں کورونا کی شرح زیادہ ہونے پر تمام تعلیمی سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق صرف گجرات اور سیالکوٹ میں کورونا کی شرح کم ہونے پر تعلیمی سرگرمیاں ایس او پیز کےمطابق جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔رحیم یار خان،راولپنڈی، سرگودھا ،شیخوپورہ، اوکاڑہ اورٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔

  • پنجاب کے 25 اضلاع میں تمام کالجز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور(اے ایف بی) محکمہ ہائرایجوکیشن نے کورونا وبا کے پیش نظر لاہور سمیت پچیس اضلاع میں کالجز بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وبامیں خطرناک حد تک اضافے کے باعث نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی ہدایات پر محکمہ ہائرایجوکیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کو بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور سمیت 25 اضلاع میں تمام کالجز اگلی ہدایات تک بند رکھے جائیں گے۔تعلیمی اداروں میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ اعلیٰ تعلیمی ادارے پہلے سےجاری ہدایات کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزکورونا کیسز میں اضافہ سترہ اضلاع میں سرکاری ونجی سکولز مکمل بند کردیئے گئے، تیرہ اضلاع میں سے چار مزید اضلاع جھنگ ،اوکاڑہ ، خانیوال اور بھکرکو شامل کیا گیا ہے مذکورہ سترہ اضلاع میں تمام کلاسسز عید تک بند رکھنے کا حکم جاری کردیا گیا۔صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ ،اوکاڑہ ، خانیوال اور بھکر میں نجی وسرکاری تعلیمی ادارے کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے باعث بند کرنےکا فیصلہ کیاگیا۔

  • ‘اب بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کا چالان ہوگا’

    لاہور(اے ایف بی) سی ٹی او لاہور نے کورونا ایس او پیز پر عملدارآمد کرانے کیلئے ڈرائیونگ کرتے وقت ماسک لازمی قرار دیتے ہوئے بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کا چالان کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے بغیرماسک ڈرائیونگ پرچالان ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈی ایس پیز اپنی نگرانی میں کام کراوئیں۔

    سید حماد عابد نے بغیرماسک لائسنس دفاتراورکاغذات واپسی مراکزنہ آنے دینےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی میں بغیر ماسک ایک شخص کا چالان نہیں کیا جائے گا ،2 یا زائد افراد کے لیے ماسک ضروری ہے۔سی ٹی اوسیدحمادعابد کا کہنا تھا کہ ایک موٹرسائیکل سوارہونے پر چالان نہیں کیا جائے گا۔

    ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 65 ہزار گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان کئے جاچکے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر12 مقدمات درج کئے گئے۔اسی طرح 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر1171گاڑیاں بند کیں جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22 ہزار260رکشوں اور 10 ہزار سے زائد کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کیا گیا۔

  • کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کیلیے مختلف علاقوں میں فوج تعینات

    لاہور(اے ایف بی) کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں پرہجوم مقامات پر فوج تعینات کردی گئی۔فوجی جوان کورونا کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کی عکس بندی کررہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں بھی فوج کے ساتھ ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوجی اہلکاروں نے پولیس اور انتظامیہ کے ہمراہ مختلف علاقوں اور شاپنگ اسٹورز کا دورہ کرکے وہاں موجود گاہکوں اور دکان داروں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔

    علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات مانگ لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پاک فوج کی 5 کمپنیوں کی خدمات مانگی گئی ہیں تاکہ پاک فوج کے جوان ضلعی انتظامیہ کیساتھ ملکر ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں۔پاک فوج طلب کرنے کےلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا جس نے منظوری دے دی ہے۔ فوجی جوان لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت 5 اضلاع میں تعینات ہوں گے۔

  • کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فوج طلب

     اسلام آباد(اے ایف بی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فوج کو مدد کہا ہے۔ کورنا کے حوالے سے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، دیگر ممالک کی نسبت ہمارے پڑوسی ملک میں ابتر حالات ہیں، وہاں اسپتالوں کی اور آکسیجن کی کمی کے باعث لوگ مررہے ہیں، پاکستان میں بھی عوام احتیاط نہیں کررہے اور ہمیں خدشہ ہے کہ آنے والے چند دنوں میں پاکستان میں بھی وہی حالات ہوسکتے ہیں جو اس وقت بھارت میں ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم گزشتہ برس اسپتالوں پر توجہ نہ دیتے تو شاید آج ہم پاکستان میں بہتر حالات نہ دیکھ رہے ہوتے، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ضرورت ہے۔ اگر بھارت جیسے حالات ہوگئے تو مجبوراً ہمیں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، مجھے بہت سے لوگوں نے مشورہ دیا ہے کہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن لگادیا جائے لیکن مجھے احساس ہے کہ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ غریب طبقہ پس جاتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ گزشتہ برس پاکستان میں بہت احتیاط کی گئی لیکن افسوس کے ساتھ اس بار کوئی شخص این سی او سی کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کررہا، میں باربار کہہ رہاہوں کہ یہ نہ ہو ہمیں مجبوراً سب بند کرنا پڑجائے،  حکومت اب کورونا ایس پیز پر عملدرآمد کے لئے سختی کرے گی، اور اس بار ہم نے پولیس و رینجرز کے علاوہ فوج کو بھی کہا ہے کہ وہ سڑکوں پر آئیں اور عوام کو ایس او پیز پر عمل کرائیں۔

  • سعودی مفتی اعظم نے کووڈ مریضوں کا دوسروں سے ملنا حرام قرار دیدیا

    ریاض( اے ایف بی) سعودی مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے کورونا وائرس کے شکار مریضوں کا دوسروں سے ملنا جلنا حرام قرار دیدیا ہے۔سعودی عرب کے مفتی اعظم اور علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے کورونا وائرس کے شکار مریضوں کا دوسرے افراد سے ملنا جلنا حرام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کو روکنے کے لیے تمام افراد اپنے اپنے ممالک کی جانب سے بتائے گئے طریقہ کار اور ہدایات پر عمل کریں۔

    مفتی اعظم سعودی عرب نے کہا کہ اسلام انسانی جان کے تحفظ پر زور دیتا ہے، بالخصوص صحت مند کو بیمار پر اسی لیے کورونا کا شکار افراد دوسروں کا خیال رکھیں اور صحتمند افراد سے دور رہیں، اگر کوئی بھی شخص وبا کا شکار ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ ’’خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو‘‘ کے قرآنی فرمان پر عمل کرے۔

  • میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ تیار

    راولپنڈی(اےایف بی)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ تیار کرلی، دہم جماعت کے امتحانات 25 مئی، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو 3 جولائی اور پارٹ ون کے امتحانات 27 جولائی سے شروع ہونگے۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ تیار کرلی گئی، دہم جماعت کے امتحانات کا آغاز 25 مئی سے ہوگا، پہلا پرچہ عربی کا لیا جائے گا، دہم جماعت کے امتحانات 9 جون تک جاری رہیں گے، دہم جماعت کا آخری پرچہ مطالعہ پاکستان کا ہوگا، نہم جماعت کے امتحانات 10 جون سے شروع ہونگے، پہلا پیپر عربی کا ہوگا، نہم جماعت کے امتحانات 25 جون تک جاری رہیں گے،نہم جماعت کا آخری پیپر اُردو لازمی کا ہوگا۔

     ڈیٹ شیٹ کے  مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 جولائی سے شروع ہونگے، پہلے روز شماریات، سائیکالوجی اور ہوم اکنامکس کے امتحانات ہونگے، امتحانات 17 جولائی تک جاری رہیں گے، انٹر پارٹ ون کے امتحانات 27 جولائی سے شروع ہونگے، انٹر پارٹ ون کے امتحانات 10 اگست کو ختم ہونگے، رواں سال بھی کورونا کے باعث دونوں جماعتوں کے عملی امتحانات منعقد نہیں کیے جائیں گے۔دوسری جانب پیک نے بھی لاہور سمیت پنجاب کے تیرہ اضلاع کے سکولوں میں بچوں کے امتحانات کا شیڈول جاری  کردیا، شیڈول کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے لئے جائیں گے، پرائمری اور مڈل کے امتحانات 25 جون تک جاری رہیں گے، نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔

  • شوکت خانم ہرجانہ کیس؛ حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری


     راولپنڈی(اےایف بی) عدالت نے شوکت خانم کینسر ہسپتال ہرجانہ کیس میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔سول عدالت میں شوکت خانم کینسر ہسپتال ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سول جج مصباح اختر نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    شوکت خانم کینسر اسپتال کی انتظامیہ نے مسلم لیگی رہنما کے خلاف ہرجانہ کیس کیا تھا جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے مسلم لیگی رہنما کے خلاف 50 لاکھ روپے ہرجانہ کی ڈگری جاری کی تھی۔مسلم لیگی رہنما طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئے جس پر سول جج نے مسلم لیگی رہنما کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنیکا حکم دیا۔

  • سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کااساتذہ کی ڈیوٹیوں سےاہم فیصلہ

    لاہور(اے ایف بی)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی ڈیوٹیوں سے متعلق اہم حکم دیتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے اساتذہ صرف بچوں کو پڑھانے کیلئے بھرتی کیے گئے ہیں لہذا اساتذہ سے صرف درس و تدریس کا کام ہی لیا جائے ۔

    کمپیوٹر ٹیچرز کی غیر ضروری ڈیوٹیاں گندم کٹائی،پولیو اور ڈیٹا انٹری پر لگائی جارہی تھیں۔ صدرپیکٹ پنجاب کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو غیرتدریسی کاموں میں الجھانے سے رزلٹ خراب آتے ہیں جس پر انکے خلاف انکوائری شروع کردی جاتی ہیں۔