لاہور(اے ایف بی) لاہورہائیکورٹ میں قرآن مجید کو لازمی تعلیم قرار دینے سےمتعلق کیس کی سماعت،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کی جواب کیلئے دو ہفتوں کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کردی۔ لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قرآن مجید کو لازمی تعلیم قرار دینے سےمتعلق کیس کی سماعت ،چیف سیکرٹری کامران علی افضل ، ایڈووکیٹ جنرل احمداویس، سیکرٹری ایجوکیشن سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کی جواب کیلئےدو ہفتوں کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کر تےہوئے 24 دسمبر کو جواب پیش کرنے کا حکم دیا
درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مسلمانوں کے نوجوان بچوں کو قرآنی تعلیمات دے کر معاشرے کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے، پنجاب کمپلسری ٹیچنگ آف ہولی قرآن ایکٹ 2017ء منظور کیا گیا ہے۔ ایکٹ کے تحت قرآن پاک کی تعلیم کو تمام سکولز کے نصاب میں شامل کیا جانا تھا مگر تین سال گزرنے کے باوجود پنجاب کمپلسری ٹیچنگ ہولی قرآن ایکٹ پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا،درخواستگزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قرآن پاک کو تعلیمی اداروں میں نصاب کا حصہ بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے تحریری فیصلے میں قرآن پاک کو نصاب کا حصہ بنانے کا حکم دیا، درخواست گزار نے استدعا کی تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیمات کو نصاب کا لازمی حصہ بنانے ۔ پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن جبکہ چھٹی سے 12ویں کلاس تک قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ نصاب کا حصہ بنانے کے حکم پر عمل کرائے۔
Month: December 2021
-
قرآن مجید کو لازمی تعلیم قرار دینے سےمتعلق کیس ، چیف سیکرٹری سے جواب طلب
-
پرایئویٹ سکولوں کی تنظیم کا سکولوں کوڈی سیل کرنے کااعلان
راولپنڈی ( اے ایف بی ) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کینٹ حدودِ میں غیر قانونی سربمہر سکولوں کو ڈی سیل کرنے کا اعلان کر دیا، گرفتاریاں اور ایف آئی آر راستے میں حائل نہیں ہو سکتیں ،23 دسمبر بروز جمعرات سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان، نجی تعلیمی اداروں کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، حکومت 40 لاکھ بچوں کے مستقبل، 4 لاکھ اساتذہ، ملازمین کے روز گار اور کینٹ کے مکینوں کے بچوں پر تعلیم کے دروازے بند ہونے سے بچانے کیلئے کنٹونمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے لئے صدر پاکستان سے آرڈیننس جاری کرائے، 90 دن کے اندر آرڈیننس قومی اسمبلی سے منظور کرایا جائے،
ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین ،پنجاب کے صدر راجہ الیاس،رانا سہیل، عرفان مظفر کیانی ،ذوالفقار علی صدیقی، ملک دین محمد اعوان ،سردار گل زبیر ،ملک حفیظ الرحمان ،افتخار چوہدری ،نے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ملک ابرار حسین نے خبردار کیا کہ کنٹونمنٹ حکام کے غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے تعلیمی اور عوامی حلقوں میں اشتعال پیدا ہو رہا ہے، حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار کینٹ حکام ہوں گے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی جا رہی ہے، ہم نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کر رکھی ہے،جو سماعت کے 5 جنوری کے لئے مقرر ہے،
گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کورٹ روم نمبر 6 میں جسٹس راحیل کامران نے کیس کی سماعت کی اور متاثرہ سکولوں کی فہرست طلب کر لی جو آج ہائی کورٹ میں جمع کرائی جائے گی، کینٹ حکام اس کے باوجود سکولوں کو غیر قانونی طور پر سربمہر کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے، قائدین نے وزیراعظم پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے معاملہ حل کرانے کی اپیل کی ہے، اجلاس میں چند قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئی، حکومت کنٹونمنٹ ایکٹ میں ترامیم کے لئے فوری طور پر صدر پاکستان سے آرڈیننس جاری کرائے اور 90 دن کے اندر قومی اسمبلی سے منظور کرایا جائے، آرمی چیف فلفور بیدخلی رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں، تاکہ 40 لاکھ بچوں کے مستقبل اور 4 لاکھ سے زائد اساتذہ اور دیگر ملازمین کے روزگار اور کنٹونمنٹ بورڈ کے مکینوں کے بچوں پر تعلیم کے دروازے بند ہونے سے بچائے،اس موقع پر اپسکا کے عہدیداران اور سینکڑوں سکول سربراہان موجود تھے، -
کرکٹریاسر شاہ پر لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ؛ سنگین انکشافات
اسلام آباد (اے ایف بی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی یاسر شاہ کے قریبی دوست کے خلاف جنسی زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج ، مقدمہ نمبر 563 عصمت دری اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ شالیمار میں درج کیا گیا، متاثرہ لڑکی کی خالہ سمیرا کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں یاسر شاہ پر بھی سنگین الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی یاسر شاہ کے قریبی دوست کے خلاف جنسی زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ نمبر 563 عصمت دری اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ شالیمار میں درج ہوا،متاثرہ لڑکی کی خالہ سمیرا کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں یاسر شاہ پر بھی سنگین الزامات عائد کئے گئے۔
ایف آئی آر کےمتن میں بیان کیا گیا کہ یکم جون 2021 کو یاسر شاہ کی دعوت پر بھانجی فرح کے ساتھ لاہور گئی ،یاسرشاہ کے دوست فرحان نے موبائل نمبرلیکر دوستی بڑھائی اور یاسر، شاہ سے بھی واٹس ایپ پر بات کرتا رہا،14 اگست کو میری بھانجی ٹیوشن سے واپس آرہی تھی فرحان نے اسے راستے سے ٹیکسی میں بٹھایا ۔فرحان اسے صغری ٹاور کے فلیٹ نمبر 409 میں لےگیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور ویڈیوبنالی،فرحان نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردے گا اس نے یاسر شاہ سے بھی دھمکی دلوائی ،یاسر شاہ نے دھمکی دی کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی ہے کسی بھی مقدمہ میں پھنسادے گا۔
ایف آئی آر کےمتن میں مزید بیان کیا گیا کہ فرح کے مطابق فرحان نے اسے بلیک میل کر کے بیرسٹا کیفے ای الیون کےجا کر دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا،یاسر شاہ سے واٹس ایپ پر بات کی تو اس نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز میں ہے آپ فرحان سے فرح کی شادی کروا دیں ہم دونوں کا کام چلتا رہے گا ۔یاسر شاہ نے فوج اور پولیس افسران سے تعلق اور کسی بھی مقدمہ پھنسانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں،پولیس نے مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کردی واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ -
خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کو برتری، پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست
پشاور(اے ایف بی) خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کو برتری حاصل ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے۔ خیبرپختو نخوا کے 17 اضلاع کی65 تحصیلوں میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق جمعیت علماءاسلام 11 تحصیل چیئرمین کی نشستوں کے سات آگے جب کہ پاکستان تحریک انصاف 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے، عوامی نیشنل پارٹی کی تین اور جماعت اسلامی کی دوجبکہ دو آزاد ارکان بھی تحصیل چیئرمین منتخب ہوگئے۔
پیپلزپارٹی کوئی نشست نہ جیت سکی اور مسلم لیگ ن ہری پور کی تحصیل خان پوعکی تحصیل چیئرمین شپ جیتنے میں کامیاب رہی، جے یوآئی پشاور کی بھی سات میں سے دو تحصیلوں کی چیئرمین شپ جیتنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ آخری اطلاعات تک پشاور سٹی میئر کی نشست کے لیے جے یوآئی کے امیدوار زبیرعلی آگے جبکہ پی ٹی آئی کے رضوان بنگش دوسرے نمبر پر تھے۔مردان میں پی ٹی آئی کا صفایا ہوگیا، 3 تحصیلوں پر جمیعت علماء اسلام ف کامیاب قرار جب کہ 2 تحصیلوں پر اے این پی کے امیدواروں نے میدان مارلیا۔بلدیاتی انتخاباتی کے ابتدائی نتائج میں جے یوآئی 2015ء کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ملنے والی برتری ختم کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ -
نصابی کتب کون کونسی کلاسز کی مہنگی ہوئیں؟ جانئے
لاہور(اے ایف بی)نصابی کتب مزید مہنگی ہو گئیں۔ایک سو پانچ روپے کلو والا کاغذ ایک سو چالیس روپے کلو تک پہنچ گیا۔کاغذ کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول نہ ہونے کے باعث کتابوں کی قیمتیں بڑھ گئیں۔نصابی کتب مزید مہنگی ہوگئیں، 105 روپے کلو والا کاغذ 140 روپے کلو تک پہنچ گیا،نصابی کتب کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ ہوگیا،کاغذ کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول نہ ہونے کے باعث کتابوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا،پرائیویٹ پبلشرز نے پرائمری سے بی ایس آنرز کی ڈگریوں تک کی نصابی کتب مہنگی کر دی۔
واضح رہے کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تحت نئی کتب کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پہلی تا آٹھویں جماعت تک کتابوں کا سائز تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔نئی کتاب کا سائز تیئس، پینتیس کر دیا گیا ہے جبکہ یہ کتابیں اڑسٹھ گرام کاغذ پر چھاپی جائیں گی۔
علاوہ ازیں نصابی کتب کے صفحے کا سٹینڈرڈ سائز ختم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ نصابی کتب کی چھپائی کے لئےپیپر ملز بورڈ کے لئےسپیشل کاغذ تیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ درسی کتب کے سائز میں اضافہ کرنے سے بورڈ کو ایک ارب پچاس کروڑ روپے زائد ادا کرنا ہوں گے جبکہ کتب کی تیاری سے پرنٹنگ اور بائنڈنگ کی لاگت میں بھی اضافہ ہوگا۔ -
خیبرپختون خواکے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات؛متعدد مقامات پربدنظمی اورہنگامہ آرائی
پشاور(اے ایف بی) خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ مختلف علاقوں میں بدنظمی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔خیبرپختون خوا میں بلدیاتی الیکشن کا میدان سج گیا ہے، پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان سمیت 17 اضلاع میں پولنگ ہو رہی ہے، جنرل نشستوں کیلئے 19 ہزار 282 امیدوار مدمقابل ہیں، خواتین کی نشستوں کیلئے 3 ہزار 905 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔بلدیاتی انتخابات کیلیے77ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ فرنٹیرکانسٹیبلری اورفوج کے10ہزار جوانوں پر مشتمل کوئیک رسپانس فورس بھی موجود ہے۔
دوسری جانب کئی مقامات پر شدید بدنظمی کے واقعات سامنے آئے ہیں، کہیں اسٹیمپ ناکارہ تو کہیں پولنگ اسٹیشنوں پر کارکنوں میں ہاتھاپائی کہیں فائرنگ تو کہیں ہنگامہ آرائی کے بعد بیلٹ باکس توڑ کر پیپر بھی پھاڑ دیئے گئے۔کوہاٹ کے علاقے شیخان میں پولنگ اسٹیشن کے باہر مخالفین کی فائرنگ سے صفدر نامی شخص جاں بحق جب کہ 2 افراد طیب شاہ اور عقیل زخمی ہوگئے۔میونسپل انٹرکالج شاہی باغ میں اسٹیمپ ناکارہ ہونے پر پولنگ روکنا پڑی۔ ابراہیم آباد کے خواتین پولنگ اسٹیشنز میں مردوں کے داخل ہونے پر جھگڑا ہوا جب کہ شاہ عالم تحصیل میں ورکروں کی لڑائی پر پولنگ روک دی گئی۔ خیبر میں بدنظی کی شکایت پر ہنگامہ ہوا اور بیلٹ باکس توڑ دیا گیا۔پولنگ اسٹیشنز میں پابندی کے باوجود کیمرے کا استعمال ہوا اور ووٹرز ووٹ کی تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر ڈالتے رہے۔
پشاور این سی 33 اور 34 کے پولنگ اسٹیشنز میں بیلٹ پیپر پہنچنے پر تنازع شروع ہوگیا۔ اے این پی اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کا مخالف پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگا دیا۔ الیکشن سے پہلے بیلٹ پیپر پہنچنے پر مظاہرین اسکول میں داخل ہوگئے اور نعرے بازی کی۔ پولیس نےتحصیل گور گٹھڑی اسکول کی پریذائیڈنگ آفیسرکو گرفتارکر لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کو فوری طور پر ہٹا دیا۔لکی مروت میں ملتانی منجیوالہ کے خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے باہر دو امیدواروں کے حامی گروپوں میں فائرنگ ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جس کے بعد پولنگ کچھ دیر کے لئے روک دی گئی۔ادھر پشاور گلبہار کے پولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی ہوئی کارکن آپے سے باہر ہوگئے اور بیلٹ باکس توڑ کر بیلٹ پیپر بھی پھاڑ کر زمین پر پھینک دیئے جس کے بعد پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا۔
بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی آر او بنوں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر ناخوشگوار واقعات اورامن و امان کی مخدوش صورتحال کی نشاندہی کی گئی۔چیف الیکشن کمشنر نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی بکا خیل میں رات گئے چار پولنگ اسٹیشنوں پر مسلح نقاب پوشوں نے حملہ کیا، پولنگ کا سامان اٹھا کرلے گئے۔خیبرپختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 26لاکھ68ہزار862ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، مرد ووٹرزکی تعداد70 لاکھ15 ہزار767جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد56لاکھ53ہزار95ہے، کل 9 ہزار 223پولنگ اسٹیشنز اور28ہزار892پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 4188پولنگ اسٹیشن حساس اور 2507زیادہ حساس قرار دیے گئے ہیں۔ -
صارفین اورواٹس ایپ گروپ ایڈمن کو نئے اختیارات،نئے فیچرز کی آزمائش
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے اور جدید ترین فیچر پیش کردیا ۔ اب پروفائل فوٹو اور لاسٹ سین اپ ڈیٹ منتخب کونٹیکٹس سے پوشیدہ رکھا جاسکے گا۔ واٹس ایپ پر ایک ایسے فیچر کو تجرباتی فیزسے گذارا جارہا ہے ، جس سے صارفین اپنی پروفائل فوٹو، لاسٹ سین اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو منتخب کانٹیکٹس سے چھپا سکتے ہیں۔ ایپ کو حال ہی میں اسی فیچر کوویب ورژن کے لئے بھی اسپاٹ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ سب سے پہلے اس فیچر کو اینڈرائیڈ اور iOS کے لئے پیش کرے گا۔
اگر واٹس ایپ نیا فیچر ریلیز کرتا ہے تو یوزرس کو ایک اور آپشن ’…My Contacts expcept’ کا آپشن ملتا ہے۔ اگر آپ اس پر ٹِک کرتے ہیں تو آپ اپنی جانکاریوں کو اُن لوگوں سے چھپا سکتے ہیں، جنہیں آپ پسند نہیں کرتے ہیں۔مثال کے طور پر اگر آپ اپنے آفس کے لوگوں سے اپنی پرسنل پروفائل فوٹو کو چھپانا چاہتے ہیں تو ایسے میں یہ فیچر آپ کے کام آئے گا، اور آپ کچھ لوگوں سے اپنے انفو کو ہائیڈ کرسکتے ہیں۔
بیٹا یوزرز اپنے واٹس ایپ ویب/ڈیسک ٹاپ پر آپشن ‘…My contacts except’ کے آپشن کو نہیں دیکھ پائیں گے۔ فی الحال یہ فیچر ڈیولپمنٹ اسٹیج پر ہے واٹس ایپ اسے جلد ہی باقاعدہ لانچ کرنیوالی ہے اس کے علاوہ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایسے اپ ڈیٹ پر کام کررہا ہے، جس میں گروپ ایڈمن کو گروپ میں موجود کسی بھی میسج کو ڈیلیٹ کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ اس فیچر کے آنے کے بعد گروپ ایڈمن جس میسیج کوچاہے اُس کو رکھ سکتا ہے اور کسی کے میسیج کو ڈیلیٹ بھی کرسکتا ہے۔ جلد ہی اسے سبھی یوزرس کے لئے ریلیز کردیا جائے گا۔ -
غضبناک بندروں نے انتقامی طور پر 250 کتوں کو بلندی سے گراکر مارڈالا
مہاراشٹر( اے ایف بی)بھارتی ضلع کے دو دیہاتوں میں جانوروں کے درمیان عجیب پرتشدد واقعات کا ایک سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس میں بندروں نے اب تک انتقام کے لیے 250 کتوں کو بلندی سے گرا کر ماردیا ہے۔سب سے پہلے کتوں کے ایک غول نے بندر کے ایک چھوٹے بچے کو گھیر کر قتل کیا ۔ اس کے بعد بندر شدید غضبناک ہوئے اور کتوں کو چن چن کر بلندی سے نیچے گراکر ماررہے ہیں۔ اسطرح مرنے والے کتوں کی تعداد 250 ہوچکی ہے۔ یہ سارا منظردیکھ کرعوام پریشان اور بچے دہشت زدہ ہیں۔
مجل قصبے کے قریب چھوٹے دیہاتوں میں یہ واقعات اب بھی ہورہے ہیں ۔ یہ علاقہ مہاراشٹرریاست کے ضلع بیڑھ کے قریب ہے۔ اب یہ حال ہے کہ ایک لاول نامی گاؤں میں ایک بھی چھوٹا کتا نہیں بچا کیونکہ بندروں نے درجنوں کتوں کو مارا ہے جبکہ باقی خوفزدہ ہوکر بھاگ چکے ہیں۔ لیکن اب بندر اسکول کے بچوں کا پیچھا کرکے ان پر حملہ کررہے ہیں۔
لوگوں نے کہا ہے کہ بندر کتوں کو دبوچ لیتے ہیں اور انہیں بلندی سے گراکر ماررہے ہیں اور صرف ایک ماہ میں 200 سے زائد کتے مارے گئے ہیں۔ اب بندر انسانوں کا پیچھا کرنے لگے ہیں اور بالخصوص چھوٹے بچے سہمے ہوئے ہیں۔ ایک واقعے میں بندروں نے 8 سالہ بچے کو پکڑا اور زمین پر گھسیٹتے ہوئے دور تک لے گئے۔ جب لوگوں نے دھمکایا اور شور مچایا تو وہ اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر رفوچکر ہوگئے۔عوامی شکایات پر جنگی حیات کے ماہرین یہاں پہنچے لیکن وہ ایک بھی بندر کو پکڑ نہیں کرسکے -
تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ بالآخر اعلان ہوگیا
اسلام آباد(اے ایف بی) این سی او سی نے سردیوں کی چھٹیوں کو ری شیڈول کرتے ہوئے 3 جنوری سے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے این سی او سی کا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کرنے کا معاملہ زیر غور آیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شدید سردی اور دھند والے علاقوں کے علاوہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات آئندہ سال 3جنوری دی جائیں گی، وفاقی تعلیمی اداروں میں 3 سے 9 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، جب کہ دھند والے علاقوں میں چھٹیوں کا فیصلہ صوبائی حکومتیں خود کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں عملی طور پر یکم سے چھٹیاں شروع ہوجائیں گی۔این سی او سی کا کہنا تھا کہ نیا ویریئنٹ اومی کرون تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے، اسی تناظر میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کیا گیا ہے، تعطیلات ری شیڈول کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات کو کووڈ ویکسین لگانا ہے، اسکول کھلے رکھنے سے لاکھوں اسٹوڈنٹس کووڈ ویکسین سے مستفید ہو سکیں گے، والدین اپنے بچوں کو جلد از جلد کووڈ سے بچاو کی ویکسین لگوائیں۔ -
گریڈ ایک سے 7 کے سرکاری ملازمین بحال، اپر گریڈ کے ملازمین کو ٹیسٹ پاس کرنے کا حکم
اسلام آباد(اے ایف بی) سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی بحالی کی اپیلیں مسترد کردیں تاہم آرٹیکل 184/ 3 (از خود نوٹس) اور 187 کے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے گریڈ ایک سے 7 کے سرکاری ملازمین کو بحال کردیا جبکہ اس سے اوپر کے گریڈ کے ملازمین کی بحالی کو محکمہ امتحان سے مشروط کردیا۔ سپریم کورٹ میں سرکاری ملازمین کی بحالی کی اپیلوں پر کیس کی سماعت ہوئی، درخواستوں پر سماعت جسٹس عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی، گزشتہ روز اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے سرکاری ملازمین کی بحالی کی اپیلیں مسترد کردی ہیں، چار ججز نے اپیلیں مسترد کرنے کے حق میں فیصلہ دیا، جب کہ جسٹس منصور علی شاہ نے اپیلیں مسترد کرنے سے اختلاف کیا۔عدالت نے آرٹیکل 184/ 3 اور آرٹیکل 187 کے اختیار کو استعمال کرکے گریڈ ایک سے 7 کے ملازمین کو بحال کردیا، جب کہ گریڈ 8 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی بحالی کو محکمانہ ٹیسٹ پاس کرنے سے مشروط کردیا، تاہم کرپشن مس کنڈکٹ یا عدم حاضری پر نکالے گئے ملازمین بحال نہیں ہوں گے۔سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ بھرتی کے وقت ٹیسٹ لازمی کی شرط کو فالو کیا جائے گا ، جن ملازمین نے بھرتیوں کے وقت ٹیسٹ نہیں دیا اب دیں گے۔