لاہور(اے ایف بی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو 20 دسمبر سے اسکول بند کرنے پر غور کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب حکومت نے فیصلہ نہ کیا تو عدالت فیصلہ کرے گی۔عدالت نے مارکیٹس بھی جلد بند کرنے پر غور کرنے کا حکم دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی تو اسموگ کی شدت میں اضافہ پر عدالت نے اظہار تشویش کیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت 20 دسمبر سے اسکول بند کرنے پر غور کرے، اگر پنجاب حکومت نے فیصلہ نہ کیا تو عدالت فیصلہ کرے گی۔عدالت نے باربی کیو کی دکانیں جلد بند کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ فورا دکانیں بند نہیں کی جاسکتیں اس پر دوسرا حل دیکھنا چاہیے۔
ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سردی کی شدت میں اضافے سے گرل مچھلی اور باربی کیو کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے لیکن اس کی وجہ سے دھویں کا اخراج بھی بڑھ گیا ہے اور اسموگ میں اضافہ ہورہا ہے ، لہذا دکانیں اور مارکیٹس جلد بند کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پوری دنیا میں مارکیٹس چھ بجے بند ہوجاتی ہیں۔ بازاروں کےاوقات کار کو کم ہونا چاہیے۔عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔
Month: December 2021
-
لاہورہائیکورٹ کاپنجاب حکومت کو20 دسمبرسےسکول بندکرنےپرغورکاحکم
-
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دسمبر میں نہیں ہوں گی، طلبا کیلئے اہم خبر آگئی
اسلام آباد(اے ایف بی) این سی اوسی کے اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دسمبر میں نہیں، جنوری کے آخر میں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ، جس میں بتایا گیا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں صوبوں سے سفارشات لی گئیں۔
ذرایع کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے اجلاس میں صوبوں کی سفارشات پربحث کی گئی، جس کے بعد موسم سرماکی تعطیلات پر این سی او سی میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دسمبرمیں نہیں، جنوری کے آخر میں ہوں گی۔ذرائع این سی او سی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا تاہم برفباری والےعلاقوں میں تعطیلات رہیں گی۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنے کی تجویز پر وفاق اور صوبے متفق ہو گئے ہیں، تاہم چھٹیوں کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سےجاری کیا جائےگا۔خیال رہے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ -
موسم سرما کی تعطیلات آگے بڑھانے کی تجویز
اسلام آباد (اے ایف بی) وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غورہو گا۔وزارت صحت کے حکام نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما تعطیلات دسمبر میں کرنے کے بجائے آگے بڑھا کر جنوری میں کرنے کی تجویز دی ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہو گا جس میں سردیوں کی چھٹیاں آگے بڑھانے سے متعلق وزارت صحت کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر میں چھٹیوں سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں جاری ویکسی نیشن متاثر ہو سکتی ہے۔
اسکول بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، سردیوں کی چھٹیاں بڑھانے کی تجویز ہے‘شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غورہو گا کیونکہ وزارت صحت نے سردیوں کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔آج شام ساڑھے 5 بجے ہونے وزرائے تعلیم کے اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے گادوسری جانب ذرائع وزارت تعلیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس طویل ہونے کی صورت میں وزرائے تعلیم کا اجلاس کل منتقل ہو سکتا ہے۔ -
پنجاب بھر کےاساتذہ کےتبادلوں کےحوالےسےاہم خبر
لاہور ( اے ایف بی) پنجاب بھر کے 5 لاکھ اساتذہ کے لئے اچھی خبر،14 دسمبر سے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی جائے گی۔تفصیلات کےمطابق لاہورسمیت پنجاب بھر کے 5 لاکھ اساتذہ کے لئے اچھی خبرآگئی،14 دسمبر سے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی جائے گی،تمام کیٹگری کے اساتذہ تبادلوں کے لئے آن لائن اپلائی کرسکیں گے۔اساتذہ 24 دسمبر تک اپنے پسند کے سکول میں تبادلوں کے لئے آن لائن اپلائی کرسکیں گے،اس سے پہلے تمام کیٹگری کے تبادلوں پرسے پابندی گرمیوں کی چھٹیوں میں اٹھائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ رواں سال بھی اساتذہ کے تبادلے ایس ٹی آر کے مطابق ہوں گے، ایس ٹی آر کے مطابق خالی سیٹوں پر ہی اساتذہ اپلائی کرسکیں گے۔قبل ازیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ دسمبر میں اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھائی جائے گی. تمام کیٹیگری کے اساتذہ اپنے تبادلوں کے لئے اپلائی کرسکیں گے۔اساتذہ یونین کا کہنا تھا کہ ایس ٹی آر کے مطابق اساتذہ کے تبادلوں کی آپشن دستیاب نہیں ہونگی، تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا اساتذہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ -
مینار پاکستان واقعہ، ملزم ریمبو کی درخواست ضمانت پر عدالت سے اہم خبر
لاہور ( اے ایف بی) گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر نرس عائشہ سے بدسلوکی کے کیس ملوث ملزم درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے کیس سماعت 14دسمبر تک ملتوی کردی۔سیشن کورٹ میں گریٹر اقبال پارک مقدمہ کے مرکزی کردار عامر سہیل عرف ریمبو نے درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت میں درخواست گزار وکیل کی جانب سے وکالت نامہ پیش کردیا گیا۔عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا تفصیلی ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی -
پاکستان میں اومی کرون کا خطرہ، محکمہ صحت پنجاب حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت
لاہور ( اے ایف بی) پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے پھیلنے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اومی کرون سے بچاؤ سےمتعلق کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو اومی کرون سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم بھی دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بیرون ملک سےآنے والے مسافروں کی فول پروف اسکریننگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں، ویکسی نیشن کی دوسری خوراک اوربوسٹرڈوزیقینی بنائی جائے۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کے شہر کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کا مشتبہ کیس سامنے آیا تھا۔ جس کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر کورونا ویکسینیشن سے متعلق سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبوں کو ویکسینیشن کےاہداف کے حصول کی ہدایت کی تھی۔
این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اومی کرون کے تناظر میں ویکسینیشن میں اضافہ ناگزیر ہے، اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کا واحد حل کورونا ویکسینیشن ہے۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا نیا ویرئینٹ اومی کرون دنیا کے درجنوں ممالک میں پھیل چکا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور اسے کورونا وائرس کی سب سے زیادہ خطرناک قسم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم صرف 15 سیکنڈ میں منتقل ہو جاتی ہے۔ -
بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے کا اضافہ
اسلام آباد(اے ایف بی) نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے کا اضافہ کردیا۔ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی کے صارفین سے اضافی بوجھ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 60 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے درخواست پر سماعت یکم دسمبر کو ہوئی تھی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اکتوبر کے مہینے میں بجلی کی مخلوط ایندھن سے پیداوار کا نتیجہ ایندھن کی 44 ارب روپے اضافی لاگت کی صورت میں نکلا جب کہ 16 ارب روپے کا اضافہ بین الاقوامی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔ -
سیالکوٹ واقعہ پرعلما کرام کا جمعہ کو یوم مذمت منانے کا اعلان
اسلام آباد(اے ایف بی) علما کرام کے وفد نے اسلام آباد میں سری لنکا کے ہائی کمشنرسے ملاقات کی اورسیالکوٹ واقعہ پراظہارتعزیت کیا۔ڈاکٹر قبلہ ایاز، علامہ تقی عثمانی، علامہ عارف واحدی، قاری حنیف جالندھری، علامہ امین شہیدی، عبدالخبیر آزاد،ابوالخیر زبیر، حامد سعید کاظمی اور علامہ ساجد میر سمیت دیگر علما کرام پرمشتمل وفد نے سیالکوٹ واقعے پر سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے ورکرما سے اظہار تعزیت کیا۔
معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے تمام مکاتب فکر سمیت پورےے ملک کو ہلا کررکھ دیا ہے۔ سری لنکا برادرملک ہے۔ توقع ہے اس واقعہ سے پاکستان اورسری لنکا کے تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازکا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث افراد کوسخت سے سخت سزا دی جائے گی۔قاری حنیف جالندھری نےواقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا علما کرام جمعہ 10دسمبر کو یوم مذمت منائیں گے۔ تمام مساجد اورامام بارگاہوں میں سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کی جائیگی۔
علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکرکے جید علما کرام نے سری لنکا کے ہائی کمشنرسے تعزیت کی ہے۔ سری لنکا کویقین دلاتا ہوں کہ ہم انصاف دلائیں گے۔حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ اس سانحہ پر غمگین ہیں۔سینیٹرپروفیسرساجد میر نے سیالکوٹ سانحے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔علامہ عارف واحدی نے کہا کہ یہ شدت پسندی پاکستان اوراسلام کے ساتھ دشمنی ہے۔سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے ورکرما کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان نے متعدد بار ضرورت میں ہماری مدد کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ -
فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے لیے نئی مشکل
اسلام آباد (اے ایف بی)پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی ہے۔ ایک غیر رسمی گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ مطابق کمیشن نے ان کیمرا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا یے جس میں رپورٹ کھول کر اس کا جائزہ لیا جائے گا اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ سلطان راجہ نے بتایا کہ سیل شدہ رپورٹ موصول ہو چکی ہے اور جمعرات کو اس کا جائزہ لیا گا۔پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے 2014 میں پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی۔
فان فنڈنگ کیس کیا ہے؟
اکبر ایس بابر نے الزام عائد کیا کہ 2 آف شور کمپنیوں کے ذریعے لاکھوں ڈالرز پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے اور تحریک انصاف نے یہ بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے خفیہ رکھے۔اس کے بعد تحریک انصاف نےپارٹی فنڈز کی چھان بین سے متعلق الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا۔تقریبا ایک سال بعد الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر 2015 کو تحریک انصاف کے اعتراض مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ الیکشن کمیشن کو پارٹی فنڈز کی چھان بین کرنے کا اختیار ہے۔ ایک ماہ بعد پی ٹی آئی نے اس فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
17 فروری 2017 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی اور الیکشن کمیشن کو سماعت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اسی سال سپریم کورٹ نے ن لیگ کے حنیف عباسی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو کیس کا فیصلہ جلد کرنے کا حکم بھی دیا۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے بینک اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی قائم کی جسے تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تاہم عدالت نے پی ٹی آئی کی یہ درخواست بھی مسترد کر دی۔ جولائی 2018 میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے تفصیلات فراہم نہ کرنے پر ا سٹیٹ بینک سے 2009 سے لے کر 2013 تک پارٹی کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔اسٹیٹ بنک نے الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کے 23 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کیں۔ اس سے پہلے تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو 8 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات خود بھی فراہم کر دی تھیں۔ -
پاکستان پیکٹ ڈاکٹ کام” کے نام سے تمباکو نوشی سے متعلق ویب سائٹ کا اجرا
راولپنڈی ( اے ایف بی)کرمیٹک ویلفیئر ٹرسٹ نے “پاکستان پیکٹ ڈاکٹ کام” کے نام سے تمباکو نوشی سے متعلق ویب سائٹ کا اجرا کر دیا دیا ہے پاکستان کو تمباکو نوشی سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کرومیٹک ٹرسٹ نے ایک ایسی ویب سائٹ کا اجرا کیا ہے جس میں تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف چلائی جانیوالی آگاہی مہم سے متعلق تمام معلومات دستیاب ہوں گی ۔ اس ویب سائٹ پہ آگاہی مہم کی کارکردگی ، تحقیقی مقالے، اعداد و شمار اور مستقبل کے لیے اپنائی جانیوالی حکمت عملی سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار کرومیٹک ٹرسٹ کے سی ای او شارق خان نے ایک تقریب میں اس ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔ کانفرنس میں ملک بھر سے صحافیوں اور سوشل اور انفلوانسرز نے شرکت کی ۔
شارق خان نے کہاکہ پاکستان پیکٹ ڈاکٹ کام ویب سائٹ پہ دستیاب معلومات تک رسائی اور اس سے استفادہ ہونے کے طریقے کار کو انتہائی آسان بنایا گیا ہے اور یہ ویب سائٹ تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا ایسا حصہ ہے جو بالخصوص صحافیوں کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔ اس ویب سائٹ پہ موجود مصدقہ اطلاعات اور تمباکو نوشی پہ پابندی کے راستے میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس ویب سائٹ سے بین الاقوامی سطح پہ عالمی برادری پاکستان کے بارے میں یہ تاثر قائم کرے گی کہ پاکستان اپنی آنیوالی نسلوں کو تمباکو نوشی کی لعنت سے بچانے کے لیے کس قدر سنجیدہ ہے ۔ شارق خان نے کہا کرومیٹک ٹرسٹ کی جانب سے تمباکو نوشی کے خلاف اٹھائے جانیوالے اقدامات میں سے ایسی ویب سائٹ کا اجرا ایک سنجیدہ قدم ہے جس سے کرومیٹک ٹرسٹ کی مستقبل کی سوچ کا احاطہ ہوتا ہے ۔
پاکستان میں سی ٹی ایف کے کی نمائندہ صوفیہ منصوری نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی کا بڑھتا ہوا رجحان پاکستان میں انہتائی مہلک صورتحال اختیار کرچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ہر روز 1200 بچے سگریٹ پینا شروع کرتے ہیں جو ہماری نئی نسل کی تباہی کی نشانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹ کی قیمت میں اضافے اور دکانوں پہ کھلے سگریٹ کی فروخت پہ پابندی جیسے اقدامات سے بچوں کا مستقبل محفوظ بنیا جا سکتا ہے ۔وزارت صحت میں پاکستان ٹوبیکو کنٹرول سیل کے سابق انچارج ڈاکٹر ضیا اسلام نے کہا کہ تمباکو کی کمپنیوں کے مالکان انتہائی بااثر افراد ہیں اور وہ اپنے مقاصد کے لیے نہ صرف براہ راست سرمایہ لگاتے ہیں بلکہ حکومت میں بیٹھے افراد کے ساتھ ایسے تعلقات ہیں جنہیں وہ اپنے ناجائز کاروباری مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ ہمیں عوام میں آگاہی مہم کو تیز کرکے حکومت کو مجبور کرنا ہوگا کہ وہ تمباکو نوشی کے خلاف سخت قانون سازی کرے۔ کا