Month: March 2022

  • امتحان میں نقل کا انوکھا جگاڑ، پولیس والے بھی چکرا گئے

    نئی دہلی(اے ایف بی)امتحان میں نقل کا انوکھا جگاڑ، پولیس والے بھی چکرا گئے بھارت میں طالب علم نے امتحان میں نقل کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیا لیکن پھر بھی پکڑا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاتما گاندھی میڈیکل کالج میں گزشتہ دنوں 78 طلبا ایم بی بی ایس فائنل کے امتحان میں شریک ہوئے۔حکام نے ایک ایسے طالب علم کو نقل کرتے ہوئے پکڑا جس نے اپنے گریجویشن کے امتحانات میں نقل کرنے کے لیے نہایت جدید طریقہ استعمال کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم نے بلو ٹوتھ ڈیوائس کو سرجری کے ذریعے اپنے کان کے اندرونی حصے میں فٹ کروالیا تھا تاکہ اساتذہ کی جانب سے پکڑے جانے کا کوئی امکان نہ رہے۔مذکورہ طالب علم گزشتہ گیارہ برسوں سے امتحان میں شریک ہورہا تھا لیکن وہ کئی مرتبہ فائنل ایئر کے امتحان میں ناکام ہوچکا تھا اور یہ اس کے پاس ہونے کا آخری موقع تھا۔لہٰذا اس نے آخری چانس میں کامیابی کے امکان کو یقینی بنانے کے لیے نقل کرنے کا نایاب طریقہ اختیار کیا اور اس نے اپنی کان میں بلوٹوتھ ڈیوائس کو سرجری کے ذریعے نصب کرالیا تاکہ اطمینان سے نقل کرسکے، تاہم وہ اپنی کوشش میں ناکام ہوگیا اور پکڑا گیا۔یونیورسٹی کی امتحانی کمیٹی نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ڈیوائسز کو جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔یونیورسٹی عملے کے ساتھ موجود ڈپٹی رجسٹرار رچنا ٹھاکر کا کہنا ہے کہ تفتیش کے اختتام پر اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ آیا یہ امتحان میں غیر منصفانہ طریقے استعمال کرنے کے لیے پولیس کیس بنتا ہے یا نہیں

  • نقل کے لئے عقل بھی ضروری طالب علم نقل کرنے کا انوکھا طریقہ اختیار کرکے بھی پکڑا گیا

    ممبئی(اے ایف بی)بھارت میں طالب علم نے امتحان میں نقل کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیا لیکن پھر بھی پکڑا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاتما گاندھی میڈیکل کالج میں گزشتہ دنوں 78 طلبا ایم بی بی ایس فائنل کے امتحان میں شریک ہوئے۔حکام نے ایک ایسے طالب علم کو نقل کرتے ہوئے پکڑا جس نے اپنے گریجویشن کے امتحانات میں نقل کرنے کے لیے نہایت جدید طریقہ استعمال کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم نے بلو ٹوتھ ڈیوائس کو سرجری کے ذریعے اپنے کان کے اندرونی حصے میں فٹ کروالیا تھا تاکہ اساتذہ کی جانب سے پکڑے جانے کا کوئی امکان نہ رہے۔مذکورہ طالب علم گزشتہ گیارہ برسوں سے امتحان میں شریک ہورہا تھا لیکن وہ کئی مرتبہ فائنل ایئر کے امتحان میں ناکام ہوچکا تھا اور یہ اس کے پاس ہونے کا آخری موقع تھا۔لہٰذا اس نے آخری چانس میں کامیابی کے امکان کو یقینی بنانے کے لیے نقل کرنے کا نایاب طریقہ اختیار کیا اور اس نے اپنی کان میں بلوٹوتھ ڈیوائس کو سرجری کے ذریعے نصب کرالیا تاکہ اطمینان سے نقل کرسکے، تاہم وہ اپنی کوشش میں ناکام ہوگیا اور پکڑا گیا۔یونیورسٹی کی امتحانی کمیٹی نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ڈیوائسز کو جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے

  • کنواروں کی موجیں لگ گئیں شادی کریں 4لاکھ روپئے انعام پائیں حکومت نے شاندارآفردے دی

    روم(مانیٹرنگ ڈیسک)روم کے تاریخی اور خوبصورت شہر میں کسی قلعے یا ساحل پر شادی کے بندھن میں بندھنا زندگی کا یادگار تجربہ تو ہوگا ہی مگر اس کے ساتھ آپ لاکھوں روپے بھی حاصل کرسکیں گے۔جی ہاں اٹلی کے خطے لازیو میں شادی کرنے والے جوڑوں کو حکام کی جانب سے 2 ہزار یورو (3 لاکھ 97 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) دیئے جائیں گے۔اتنی بڑی رقم دینے کی وجہ کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ویڈنگ سیکٹر کو نئی زندگی فراہم کرنا ہے۔اس مہم کو ‘ان لازیو ود لو’ کا نام دیا گیا ہے اور اٹلی کے شہریوں کے ساتھ ساتھ غیرملکی سیاح بھی اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔۔لازیو وہ خطہ ہے جس میں اٹلی کا دارالحکومت روم اور دیگر علاقے موجود ہیں اور یہ دلچسپ پیشکش یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک کے لیے ہے۔شادی کرنے والے جوڑے اخراجات کی رسیدیں یا درخواستیں جمع کراکے 2 ہزار یورو حاصل کرسکیں گے۔اس مہم میں جوڑوں کو عروسی ملبوسات، شادی ہالز، کھانا، پھول، فوٹوگرافر اور دیگر اخراجات کے عوض 2 ہزار یورو دیئے جائیں گے۔اس مہم کے لیے ایک کروڑ یورو مختص کیے گئے ہیں اور اخراجات کے ری فنڈ کی درخواستیں جنوری 2023 کے آخر تک جمع کرائی جاسکیں گی

  • خلع لینے پر بیوی کو کیا کرنا ہوگا وفاقی شریعت عدالت نے انتہائی اہم فیصلہ دے دیا

    اسلام آباد(اے ایف بی)وفاقی شریعت عدالت نے خلع کی صورت میں ادا شدہ حق مہرکا 25 فیصد واپس کرنےکی دفعات غیر شرعی قرار دے دیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق خلع کی صورت میں بیوی کوحق مہر کا 25 فیصد واپس کرنےکا قانون غیرشرعی ہے۔ وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کے مطابق اب پنجاب میں بھی خلع لینے پربیوی کو وصول شدہ حق مہر 100فیصد واپس کرناہوگا۔وفاقی شریعت عدالت نے پنجاب حکومت کو 6 ماہ میں فیصلےکےمطابق قانون میں ترمیم کی ہدایت جاری کی ہے۔اس سے قبل پنجاب فیملی کورٹ ایکٹ کےمطابق خلع پر خاتون کو ادا شدہ حق مہر کا 25 فیصد واپس کرنا ہوتا تھا

  • چوہدری برادران ، وزیراعظم کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی کھکلاڑیوں کے لئے پریشان کن خبر

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے دعویٰ کیاہے کہ چوہدری برادران سے وزیراعظم کی ملاقات میں عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ چوہدری برادران سے ملاقات میں وزیراعظم نے یہ ضرور کہا کہ یہ سارے آج کل آپ کے پاس آرہے ہیں تو چوہدری صاحب نے کہا آنا سب کا حق ہے، سیاستدان ملتے رہتے ہیں، روز کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فواد چوہدری بہتر بتا سکتے ہیں کہ کس نے ان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنا ہے،اگلے الیکشن میں ابھی سال پڑا ہے، ان کو کیا جلدی ہے کہ ساتھ لڑیں گے یا الگ الگ۔طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ابھی تو یہ فیصلہ نہیں ہوا عدم اعتماد میں حکومت کے ساتھ ٹھہرنا ہے یا خلاف جانا ہے، اگر شہبازشریف نے دعوت دی ہے تو ان کی طرف جانا اچھنبے کی بات نہیں

  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 2011 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2011 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔یوکرین پر حملےکے اثرات عالمی معیشت پر تیزی سے پڑرہے ہیں جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 110 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے اور برینٹ خام تیل دوران ٹریڈنگ 111 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 5 فیصد اضافے کے بعد 109 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہو گئی۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے امریکی صدر نےاپنے اسٹریٹیجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب امریکی اور یورپی منڈیوں میں مندی کا رجحان رہا، شنگھائی اور ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینجز میں بھی ایک فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔علاوہ ازیں 2011 کے بعد تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر آنے سے پاکستان کے امپورٹ بل میں اضافے کا امکان ہے

  • حکومت یااپوزیشن کس کا ساتھ دینا ہےچوہدری برادران نے رات گئے بڑا فیصلہ کرلیا

    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سے ملاقات کی جس میں چوہدری برداران نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ڈٹ کرساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ چوہدری برادران سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ پہنچے جہاں چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔عمران خان کے ہمراہ وفد میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزراء عبدالرزاق داؤد، فواد چوہدری، مخدوم خسرو بختیار، شفقت محمود، حماد اظہر اور عامر ڈوگر شامل تھے۔ملاقات کے بعد چوہدری برادران کی جانب سے میڈیا کو جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو بتا دیا تھا عمران خان کو ہٹا نہ سکے تو وہ پہاڑ پر اور ہم زمین کے نیچے دھنس جائیں گے، چودہ سال بعد شہباز شریف کو ہمارا خیال آگیا۔چوہدری برادران نے کہا کہ ایسی چال کا کیا فائدہ جس کی کامیابی کا کوئی چانس ہی نہ ہو۔ انہوں نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ عدام اعتماد کی باتیں افسانہ ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیسیاست کریں گے۔چوہدری برادران نے وزیراعظم کے پٹرول و بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو نچلی سطح تک فائدہ پہنچانے کیلئے وزیروں کی ڈیوٹی لگائیں وہ بازاروں میں قیمتوں کی کمی پر نظر رکھیں، صنعتوں کی بحالی کیلئے پیکیج کا اعلان بڑا اچھا ہے، پنجاب کی انڈسٹریل اسٹیٹس کیلئے بھی ایسے ہی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔چوہدری پرویز الہیٰ کی پنجاب میں اںڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کی تجویز کو وزیراعظم نے اچھا خیال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب کی صنعتوں کو بھی اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔وزیراعظم نے چوہدری برادران کو اپنے دورۂ روس اور چین سے آگاہ کیا، جس پر چوہدری برادران نے وزیراعظم کے دورۂ روس کی تعریف بھی کی۔وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اللہ تعالیٰ سے آپ کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں‘۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت سے موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔

  • ڈیزل کی قیمت میں کمی کااعلان ہوتے ہی عوام کے لیے بری خبرآگئی

    لاہور(نیوز ڈیسک)تیل کی عالمی صنعت کو درپیش خطرات، ڈیزل کی پیداواراور سپلائی میں کمی کے باعث پاکستان میں ڈیزل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی (او سی اے سی) نے ربیع کی فصلوں کی کٹائی کے لیے ڈیزل کی اضافی طلب پوری کرنے اور ممکنہ بحران سے بچنے کے لیے حکومت کو تجاویز ارسال کردی ہیں۔ او سی اے سی کی جانب سے اوگرا کو ڈیزل کے ممکنہ بحران سے آگاہ کردیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے ذخائر گررہے ہیں، چین نے ایکسپورٹ پر پابندی عائد کردی، یورپی ریفائنریز نے پیداوار کم کردی ہے، عالمی منڈی سے ڈیزل کا حصول مشکل ہوگیا ہے، پاکستان کو 2015ء جیسے بحران کا سامنا ہوگا، پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیوں کو ڈیزل کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔خط کے مطابق چارمارکیٹنگ کمپنیاں ایک ہی سپلائر سے ڈیزل خریدتی ہیں جسے انکوائری کا سامنا ہے، پیٹرولیم سیکٹر میں ایک بڑے مالیاتی اسکینڈل کی وجہ سے بینکوں نے فنانسنگ روک دی ہے، ڈیزل کی 40 فیصد کھپت درآمدات کے ذریعے پوری کی جاتی ہے۔خط کے مطابق ربیع کی فصلوں کی کٹائی کی وجہ سے ڈیزل کی کھپت بڑھ رہی ہے اگرچہ اس وقت ملک میں 21 روز کی ضرورت کا ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے تاہم یومیہ کھپت 25 سے 30 ہزار میٹرک ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔مندرجات میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی متواتر سپلائی کے لیے موثر منصوبہ بندی نہ کی گئی تو بحران کا سامنا ہوگا۔ او سی اے سی نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ مارچ تا جون میں ڈیزل کی طلب پوری کرنے کے لیے ریفائنریز کو پوری پیداواری گنجائش پر چلایا جائے اور مارچ تا جون کے دوران پاور سیکٹر کے لیے ڈیزل کے استعمال کو ممنوع قرار دیا جائے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاور سیکٹر کو مقامی فرنس آئل استعمال کرنے کا پابند بنایا جائے، درآمدی ڈیزل پر انحصار کرنے والی مارکیٹنگ کمپنیاں مربوط اور موثر امپورٹ پلان تشکیل دیں اور ایک سپلائر پر انحصار کے بجائے متبادل اور متعدد سپلائی کے ذرائع اختیار کریں

  • پاک آسٹریلیا پہلےٹیسٹ میچ کے دن کیا ہونے جا رہا ہے شائقین کے لئےبری خبرآگئی

    راولپنڈی(اے ایف بی) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹمیچ 4 مارچ سے راولپنڈی کے تاریخی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے خلاف بھرپور تیاریاں شروع کررکھی ہیں تاہم سیریز کا پہلے ٹیسٹ میچ میں شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کو متاثر کرسکتی ہے۔ پانچ روزہ میچ کے پہلے دو دنوں کی پیشنگوئی واضح ہے لیکن آخری تین دنوں میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے 10 سال کے وقفے کے بعد 2019 میں سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں اپنے پہلے ٹیسٹ کی میزبانی کی تھی۔ اس میچ میچ میں بھی بارش کے باعث ابتدائی تین دن کھیل ممکن نہیں ہوسکا تھا۔واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور واحد ٹی20 سیریز پاکستان میں کھیلے گی۔ سیریز کے بقیہ دو ٹیسٹ میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے

  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ، عالمی مارکیٹ میں بڑھا دی گئیں

    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان کیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں ۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں ، برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 3.17 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 101ڈالر سے تجاوز کر گئی۔امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 4.12 ڈالرز کا اضافہ ہواجس کے بعد فی بیرل قیمت 95.75 ڈالر پر پہنچ گئی