لاہور(اے ایف بی)لاہور میں علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس ہوا جس کے بعد علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔جہانگیر ترین کے گھر پنجاب کے صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی اکھٹے ہوئے، علیم خان بھی اجلاس میں موجود تھے۔پنجاب کے وزیر زراعت نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عبدالحئی دستی، لالہ طاہر رندھاوا، آصف نکئی اور خرم لغاری جہانگیر ترین کے گھر پہنچنے والوں میں شامل تھے۔سابق صوبائی وزیر علیم خان بھی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر پہنچے تھے جبکہ اجلاس میں جہانگیر ترین لندن سے وڈیو لنک پر شریک ہوئے۔ کیا جہانگیر ترین اور علیم خان کا ہدف پنجاب کی وزارت اعلیٰ ہوگی؟ اس سوال پر ترین گروپ کے رکن عون چوہدری نے کہا تھا کہ آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا
Month: March 2022
-
انا للہ وانا الیہ راجعون!سابق صدرِ پاکستان انتقال کر گئے
اسلام آباد (اے ایف بی)سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ انتقال کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق رفیق تارڑ کچھ عرصہ سے علیل تھے تاہم آج وہ انتقال کر گئے ، سابق صدر کے جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔رفیق تارڑ 1997 میں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ریٹائر ہونے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پھر اسی سال ملک کے صدر بنے، 1999 میں پرویز مشرف کی طرف سے نوازشریف کی حکومت کی برطرفی کے بعد انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، وہ 2001 تک صدر رہے، رفیق تارڑ کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا
-
دلہا دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بارات واپس لے گیا افسوس ناک خبرآگئی
نئی دہلی(اے ایف بی) بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات کی خبریں اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ میں پیش آیا جہاں شادی کی رسومات ہنسی خوشی انجام دی گئیں لیکن اسی دوران دلہا طیش میں آگیا اور دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بارات ہی واپس لے گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلہا کو شادی کے دوران یہ پتا چلا کہ دلہن والوں نے اسے جہیز میں مہنگی کار اور 30 ہزار روپے نہیں دیے۔جہیز کے اس معاملے کو لے کر دلہا کی لڑکی والوں سے لڑائی ہوئی اور نوبت یہاں تک آن پہنچی کے دلہا نے دلہن پر ہی ہاتھ اٹھا دیا۔دلہن والوں نے دلہا کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن دلہے نے کسی کی ایک نہ سنی اور بارات واپس لے کر لوٹ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی والوں نے دلہا کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔لڑکی والوں نے پولیس کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ان کی بیٹی کی شادی دھرم پال میں امیت نامی شخص سے طے پائی لیکن شادی کے روز دلہا نے مہنگی کار اور پیسوں کا مطالبہ کیا اور جہیز نہ دینے پر دلہا بغیر دلہن لیے بارات واپس لے گیا۔
ولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ -
سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں ایکساتھ تین چھٹیوں کا اعلان
اسلام آباد (اے ایف بی)وزیر داخلہ شیخ رشید نے او آئی سی کی وزیر خارجہ کانفرنس کے سلسلے میں 22 ، 23 اور 24 مارچ کو مقامی چھٹی کا اعلان کر دیاہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ 22 ، 23 اور 24 مارچ کو مقامی تعطیل ہو گی ، او آئی سی کے وزیر خارجہ کارنفرنس ہونے جارہی ہے جس میں بہت بڑی تعداد میں اسلامی ملکوں کے وزراءخارجہ پاکستان آ رہے ہیں ۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ پشاوردھماکےکے 6 ملزمان تک پہنچ گئے ہیں، پشاوردھماکے میں ملوث نیٹ ورک کاپتہ چلالیا،غیرملکی طاقتیں ملک میں عدم استحکام چاہتی ہیں،ہمیں کسی مارچ سےکوئی مسئلہ نہیں۔اپوزیشن کے لانگ مارچ سے متعلق شیخ رشید کا کہناتھا کہ پہلے ہی کہاتھایہ 23 مارچ کولانگ مارچ نہیں کریں گے، عدم اعتمادکیلئے 172 افراداپوزیشن نے لے کرآنے ہیں،اپوزیشن کوتحریک عدم اعتمادمیں ناکامی ہوگی، اگرآپ ہاریں گے توکہیں گے تھرڈامپائر نے ہرایا ہے شکرہے آپ خودکہہ رہے ہیں کہ امپائرنیوٹرل ہے
-
تحریک عدم اعتماد کب پیش کی جائیگی؟ خورشید شاہ نے تاریخ بھی بتا دی
اسلام آباد (اے ایف بی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 8 یا 9 کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردیں گے۔صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہریاست کو بچانے کے لئے اب عمران خان کو گھر جانا ہوگا، ہمارے نمبر پورے ہیں تبھی تو میدان میں آئے ہیں، ہماری کوشش ہوگی ایمپائر نیوٹرل ہو جائے۔خورشید شاہ نے انکشاف کیا کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہوگئے ہیں، 8 یا 9 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد پیش کریں گے، اور ہم جس کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے وہ کامیاب ہوگی
-
تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان کا جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا فیصلہ
لاہور(اے ایف بی) تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔اپوزیشن کی جانب سے ممکنہ تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے علاوہ اتحادی جماعتیں متحرک نظر آتی ہیں، جب کہ تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں کے علاوہ آزاد ارکان کی اہمیت بھی واضح ہورہی ہے، تمام جماعتوں نے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی سے رابطے تیز کردیئے ہیں۔سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ نے آج لاہور میں اہم مشاورتی اجلاس طلب کررکھا ہے، اجلاس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا، جس میں جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لنک پر شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے، جب کہ علیم خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں تمام معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ آج جہانگیر ترین کے گھر ہونے عشائیہ میں اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے،ذرائع نے بتایا کہ علیم خان کے دوست اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی آنے والے دنوں میں ترین گروپ میں شمولیت اختیار کریں گے، جب کہ جہانگیر ترین کی آئندہ چند روز میں وطن واپسی کے بعد دونوں رہنما ہم خیال گروپ کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیلئے سرگرم ہوں گے۔اجلاس میں ترین گروپ کے ارکان عدم اعتماد کی تحریک آنے کی صورت میں اپنی حکمت عملی کا جائزہ لیں گے، اور پی ٹی آئی کے مزید ناراض ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا جائے گا، جب کہ پنجاب اور مرکز کے حوالے سے اپنی حکمت عملی کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔اس سے قبل تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان سے مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت نے بھی رابطہ کیا ہے، جب کہ خود علیم خان نے صرف 3 دن میں 40 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی، ارکان میں دس صوبائی وزراء بھی شامل ہیں.
-
تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر چوروں کیساتھ جو کروں گا اس کیلیے وہ تیار ہوجائیں، وزیراعظم
میلسی(اے ایف بی) وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کے لیے مزید 500 ارب روپے مختص کرنے اور اسے الگ صوبہ بنانے کے لیے جلد قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم لانے کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان انہوں نے میلسی میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب میں کیا۔ جلسہ گاہ میں کارکنان اور مداحوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے پٹرول پر 10 روپے اور بجلی پر 5 روپے کم کیے اس لیے کہ اس بار ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس جمع کیا جس قدر ٹیکس جمع ہوتا رہے گا عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے، لندن میں بیٹھے ہوئے بھگوڑے سے اگر پیسہ واپس آگیا تو پیٹرول ڈیزل کی قیمت آدھی کردوں گا۔عمران خان نے کہا کہ میں آج تک کسی کے سامنے نہیں جھکا اور جب تک زندگی ہے اپنی قوم کو بھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا، آج جتنی بھی مہنگائی ہے وہ پیپلز پارٹی کے دور سے کم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کو خط لکھا کہ روس کے خلاف بیان دیں، میں یورپی یونین کے سفیروں سے پوچھتا ہوں کہ وہ بتائیں کہ کیا آپ نے جو خط ہمیں لکھا ہے کیا آپ نے وہ بھارت کو بھی لکھا؟ کیا ہم غلام ہیں کہ جو آپ کہیں ہم وہ کریں، ہم ایک آزاد اور خود مختار ریاست ہیں، نیٹو کا ساتھ دینے پر ہم نے 80 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی، یورپی یونین کے سفیر بتائیں کہ ہم نے آپ کی مدد کی کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا؟عمران خان نے کہا کہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی ملک کسی کے لیے جنگ لڑے اور اس پر وہی ملک ڈرون بمباری شروع کردے جس میں بے گناہ اور معصوم جانیں ضائع ہوں، اس وقت کے حکمرانوں کو شرم نہیں آئی کہ پاکستانی مررہے ہیں وہ کیوں خاموش رہے؟ وہ دو ڈاکو اس لیے نہیں بول رہے تھے کہ ان کا پیسہ باہر کے ملکوں میں موجود تھا۔انہوں نے کہا کہ قوم بتائے کہ میں جب سے وزیراعظم بنا ہوں کیا ملک پر کوئی ڈرون حملہ ہوا؟ اگر میرے دور حکومت میں ڈرون نے حملے کی کوشش کی تو فضائیہ کو حکم دوں گا کہ ڈرون کو مار گرادے۔انہوں ںے کہا کہ ہمارے چین، امریکا، روس سمیت سب سے اچھے تعلقات ہیں اور ہم کسی بھی ملک کے کیمپ میں نہیں، ہم جنگ میں کسی کا ساتھ نہیں دیں گے اور امن میں سب کے ساتھ ہیں اور کوشش کریں گے کہ یوکرین جنگ بند ہوجائے۔تحریک عدم اعتماد پر بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ یہ تحریک لا کون رہا ہے، نواز شریف جو جھوٹ بول کر ملک سے باہر چلے گئے، کبھی گیدڑ بھی لیڈر بن سکتا ہے؟ کبھی سنا ہے کہ لیڈر دم دبا کر بھاگ گیا؟ نواز شریف دوسری بار ملک سے بھاگے اور جھوٹ کہا کہ کوئی معاہدہ کرکے باہر نہیں گیا اور معاہدہ بھی سامنے آگیا۔عمران خان نے کہا کہ ن لیگ میں اچھے اچھے لوگ بھی ہیں جن سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ گوگل پر سرچ کریں کہ کوئی مثال ایسی ہے کہ دو بچے پڑھنے باہر جائیں اور اربوں روپے کے محل میں رہیں اور پیسے پر جواب دیں کہ ہم پاکستانی شہری نہیں اور اس لیے جواب دہ نہیں۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف کو گرفتار کرنا ہے تو مقصود چپڑاسی کو سامنے لے آئیں جس کے اکاؤنٹ سے شہباز شریف کے اربوں روپے نکلے، نواز شریف اور ان کی بیٹی فوج کے خلاف بیانات دیتے ہیں جب کہ شہباز شریف کو کوئی بھی بوٹ نظر آئے تو وہ اس کی پالش شروع کردیتے ہیں۔آصف زرداری کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو نواز شریف نے کرپشن پر دو بار جیل بھیجا، برطانیہ میں موجود سرے محل پر زرداری نے کہا کہ یہ محل میرا نہیں، محل فروخت کرکے پیسہ پاکستان لایا گیا پھر مشرف نے اسے این آر او دے دیا۔فضل الرحمان کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانا پڑھے لکھے اور معتبر شخص کو کہتے ہیں میں فضل الرحمان کو مولانا نہیں کہوں گا کیوں کہ جو ڈیزل کے پرمٹ کو بیچ کر پیسے بنائے وہ معتبر نہیں، فضل الرحمان کہتے ہیں کہ یہودی ملک کے خلاف سازش کررہے ہیں، فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو ملک کے خلاف سازش کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ فضل الرحمان دین کے نام پر پیسے بناتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ مدرسے کے بچے ملک کا بڑا اثاثہ ہیں جنہیں فضل الرحمان پیسہ بنانے اور بلیک میلنگ کے لیے استعمال کررہے ہیں جس کی میں مذمت کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ میڈیا ایک واچ ڈاگ ہوتا ہے، میڈیا کرپٹ لوگوں کے قریب نہیں جاتا، میڈیا میں جو ڈاکوؤں کی حمایت کر رہے ہیں کیا آپ چاہیں گے آپ کا بیٹا فضلو ڈیزل، نواز شہباز چور یا زرداری ڈاکو بن جائے؟عمران خان نے مزید کہا کہ میں 25 سال قبل ان کا مقابلہ کرنے آیا تھا جب تک جسم میں خون ہے مقابلہ کروں گا، میری پوری تیاری ہے کہ یہ جو بھی کریں ان کا مقابلہ کروں گا، ان کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر میں ان چوروں کے ساتھ جو کروں گا وہ اس کے لیے تیار ہوجائیں۔
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا
ابوظہبی(اے ایف بی) نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر کلیرنس سیڈورف نے اسلام کے آفاقی پیغام سے متاثر ہوکر اللہ کی وحدانیت اور نبی آخری الزماں ﷺ کی رسالت کا اقرار کرتے ہوئے کلمہ پڑھ لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں 3 مختلف کلبز کے ساتھ ٹرافی جیتنے والے دنیا کے واحد فٹبالر کلیرنس سیڈورف نے اسلام قبول کرنے کا اعلان انسٹاگرام کی پوسٹ کے ذریعے کیا۔انسٹاگرام پر اسٹار فٹبالر کلیرنس سیڈورف نے اہلیہ صوفیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام قبولیت پر ملنے والی نیک خواہشات اور پیغامات کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔اپنی پوسٹ میں کلیرنس سیڈورف نے اعتراف کیا کہ اسلام کی آگہی میری ایرانی نژاد اہلیہ صوفیہ نے دی اور اب میں دنیا بھر کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کے خاندان میں شامل ہوگیا ہوں۔فٹبالر کلیرنس سیڈورف کی اہلیہ صوفیہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے اسلام قبول کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس خاص اور خوبصورت لمحے کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔
-
پیپلزپارٹی کا 8 یا 9 مارچ کو تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان
لاہور(اے ایف بی)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 8 یا 9 کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردیں گے۔لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ریاست کو بچانے کے لئے اب عمران خان کو گھر جانا ہوگا، ہمارے نمبر پورے ہیں تبھی تو میدان میں آئے ہیں، ہماری کوشش ہوگی ایمپائر نیوٹرل ہو جائے۔خورشید شاہ نے انکشاف کیا کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہوگئے ہیں، 8 یا 9 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد پیش کریں گے، اور ہم جس کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے وہ کامیاب ہوگی۔
-
تحریک عدم اعتماد عمران خان کیلئے تحریک اطمینان بن جائیگی: شیخ رشید
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈسیک)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لیے تحریک اطمینان بن جائے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد لانے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ گزشتہ 2 ماہ سے چیخ رہے ہیں، کریں نا اجلاس اور لائیں ریکوزیشن۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے یہ لوگ کہتے تھے کہ وہ نیوٹرل نہیں ہیں لیکن اب تو اپوزیشن والے بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ نیوٹرل ہیں تو انہیں مبارک ہو لیکن دنیا میں کوئی چیز نیوٹرل نہیں ہوتی۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ شکست اپوزیشن کا مقدر ہے، جس طرح بے نظیر بھٹو کو 12 ووٹوں سے شکست ہوئی تھی اتنے ہی ووٹوں سے انہیں بھی شکست ہو گی اور تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لیے تحریک اطمینان بنے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس تو ابھی تک تو مستقبل کے حوالے سے کوئی پلان ہی نہیں ہے یعنی یہ ملک میں ایک ٹیکنوکریٹ حکومت لانا چاہتے ہیں، اگر ایسا ہوا تو یہ ملک کے لیے بہت مسائل پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔