کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں آج صبح کا آغاز زلزلے کے جھٹکوں سے ہوا۔ سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے ضلع چاغی میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ چاغی اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہونے کے بعد مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔ اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چاغی میں آنے والے زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کی پیمائش کرنے والے مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز دالبندین سے 62 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچساتان کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے م حسوس کیے گئے تھ
Month: March 2022
-
سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیاعدالت سے بڑی خبرآگئی
اسلام آباد (اے ایف بی )سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کی جانب سے این اے 122 میں اپنی جیت کا فیصلہ کالعدم قرار دیے جانے سے متعلق کیس میں وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے سپریم کورٹ میں این اے 122 میں دوبارہ الیکشن کےخلاف ایاز صادق کی اپیل پر سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سال 2013 قومی اسمبلی کا دورانیہ تو ختم ہو چکا ہے، جس پر ایاز صادق کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو جرمانہ ہوا تھا جس کے خلاف اپیل کی گئی۔وکیل ایاز صادق نے مزید کہا کہ نادرا اور ریکارڈ جائزے کے اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے لیگی رہنما کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان، الیکشن کمیشن اور نادرا کو نوٹسز جاری کر دیے۔یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے 2013 میں این اے 122 پر مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کی جیت کو کالعدم قرار دیا تھا، 2013 میں عمران خان کی شکایت پر الیکشن ٹریبونل نے ایاز صادق کے خلاف یہ فیصلہ دیا تھا۔سردار ایاز صادق نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے
-
ترین گروپ کا پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان
لاہور(اے ایف بی) وزیراعظم عمران خان آج پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے تاہم ترین گروپ نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ترین گروپ نے عثمان بزدار کی موجودگی تک کسی بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ارکان کسی بھی پارلیمانی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے۔ ارکان ترین گروپ کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کسی صورت وزیر اعلیٰ قبول نہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے جہاں وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوگی
-
کورونا نے مزید مزید 4 افراد کی جان لے لی 600 سے زائد مثبت کیسز رپورٹ
اسلام آباد(اے ایف بی) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 36 ہزار241 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 639 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 4 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.76 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 707 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے -
ٹیسٹ کرکٹ کی ریکارڈ بک میں کئی نئے اندراج
کراچی(اے ایف بی) ٹیسٹ کرکٹ کی ریکارڈ بک میں کئی نئے اندراج ہو گئے جب کہ امام الحق دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے 10 ویں پاکستانی بن گئے۔راولپنڈی کی ڈیڈ پچ پر رنز کے انبار لگنے سے کئی ریکارڈز بھی بن گئے جب کہ امام الحق دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے 10 ویں پاکستانی بن گئے۔ان سے قبل حنیف محمد نے یہ کارنامہ 1962 میں انگلینڈ کیخلاف انجام دیا تھا، نیوزی لینڈ کیخلاف جاوید میانداد نے 1984، وجاہت واسطی نے سری لنکا کیخلاف 1999، یاسر حمید نے بنگلادیش کیخلاف 2003، انضمام الحق نے انگلینڈ کیخلاف 2005، محمد یوسف نے 2006 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف، یونس خان ، مصباح الحق اور اظہر علی نے 2014 میں آسٹریلیا کیخلاف یہ اعزاز پایا تھا۔پاکستانی اوپنرز نے نصف صدی بعد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ کی دونوں اننگزمیں سنچری شراکت بنائی، عبداللہ شفیق اور امام الحق سے قبل 1971 میں انگلش اوپنرز جیفری بائیکاٹ اور جان ایڈریچ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا، 1924 میں جیک ہابس اور سٹکلف( انگلینڈ )، 1947 میں ہٹن اور واشبروک( انگلینڈ )، 1948 میں ہٹن اور واشبروک ( انگلینڈ ) بھی کینگروز کیخلاف دونوں اننگز میں تہرے ہندسوں تک رسائی پا چکے۔کسی بھی وکٹ پر ایک ٹیسٹ میں 2 سنچری شراکت والی یہ دوسری جوڑی ہے، مجموعی طور پر امام اور عبداللہ ایک ٹیسٹ میں دو سنچری پارٹنرشپ بنانے والا تیسرا پاکستانی اوپننگ پیئر ہے۔2003 میں عمران فرحت اور توفیق عمر نے جنوبی افریقہ اور گذشتہ برس بنگلہ دیش سے میچ میں عبداللہ شفیق اور عابد علی نے دونوں اننگز میں سنچری شراکت قائم کی تھی، یونس خان اور اظہر علی نے 2014 میں تیسری وکٹ پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا، ڈرا میچ میں پاکستانی اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے 252 کی ناقابل شکست شراکت بنائی، یہ کینگروز کیخلاف پاکستان کی جانب سے بہترین پارٹنرشپ بھی ریکارڈ ہوئی، اس سے قبل 1964 میں خالدعباداللہ اور عبدالقادر نے 249رنز جوڑے تھے
-
ڈاکو احساس کفالت ٹیم سے 24 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار
رحیم یار خان(اے ایف بی)رحیم یارخان میں ڈاکو احساس کفالت ٹیم سے 24 لاکھ روپے سے زائد کی رقم چھین کر لے گئے۔پولیس کے مطابق اقبال آباد میں کل شام احساس پروگرام کا عملہ فرنچائزز کو رقم دینے جا رہا تھا کہ اسی دوران ڈاکو عملے سے 24 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ڈاکوؤں کو تلاش کر رہے ہیں
-
بلوچستان کے ضلع چاغی میں شدت کا زلزلہ عوام خوف ہو ہراس کا شکار
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع چاغی میں 7۔3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز دالبندین سے 62کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی -
سکولوں کے اوقات کار تبدیل 2 گھنٹے کمی والدین بچوں کو سکول بھیجنے سے پہلے یہ خبرضرورپڑلیں
لاہور(اے ایف بی)پنجاب کے سکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوائز سکول صبح آٹھ بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔ جبکہ گرلز سکول ساڑھے سات بجے لگیں گے اور چھٹی سوا بارہ بجے ہوگی۔ سکولوں میں نئے اوقات کار کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اوقات کار میں تبدیلی کے حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹیزسے انکی رائے مانگ لی
-
علیم خان قبول نہیں‘، بزدار نے پرویز الٰہی کیلئے وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی حامی بھرلی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پرویزالہیٰ کے حق میں عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پارٹی قیادت کو پیغام بھجوایا ہے جس میں انہوں نے صرف پرویز الٰہی کے حق میں وزارت اعلیٰ چھوڑنے پر رضا مندی ظاہر کی ہذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے کہا ہےکہ انہیں اور پارٹی کے ارکان اسمبلی کو علیم خان کسی صورت وزیراعلیٰ کے طور پر قبول نہیں ہیں لہٰذا اس منصب پر پرویز الٰہی کو بٹھایا جائے یا ان کو ہی اسی منصب پر رہنے دیا جائے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 183 ارکان اسمبلی ہیں اور اسمبلی میں تحریک انصاف کے اتحادیوں کے ساتھ 198 ارکان ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں حکومت اتحادی (ق) لیگ کے 10، آزاد 4 اورایک رکن اسمبلی راہ حق پارٹی کا ہے جب کہ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے پاس 173 ارکان اسمبلی ہیں جن میںٰ (ن) لیگ کے 165، پیپلز پارٹی کے 7 اور ایک آزاد رکن اپوزیشن کے ساتھ ہے۔ذرائع کا کہناہےکہ کسی بھی پارٹی کو پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے 186 ووٹ درکارہوتے ہیں اس لیے جہانگیر ترین گروپ کے 20 ارکان (ن) لیگ کا ساتھ دیں تو بزدارحکومت ختم ہوسکتی ہے
-
سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا حکم نامہ معطل کر دیا
اسلام آباد (اے ایف بی) سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورینٹ سیل کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا۔سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں مونال ریسٹورینٹ کو سیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جسمیں جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیا کہ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے مونال ریسٹورینٹ سیل کرنے کا دستخط شدہ حکم نامہ جاری کیا؟ اس پرمونال کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے مختصر حکم کی تصدیق شدہ کاپی دستیاب ہے نا تفصیلی فیصلہ، انٹراکورٹ اپیل دو مرتبہ مقرر ہوئی لیکن سماعت سے قبل ہی کیس منسوخ ہوگیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ تحریری عدالتی حکم سے پہلے ہی ریسٹورینٹ سیل کیسے کیا گیا؟ وائلڈ لائف بورڈ تو فریق ہی نہیں تھا پھر سیل کرنے میں پھُرتی کیوں دکھائی؟ مارگلہ ہلز پر آج تک کتنے ریسٹورنٹ سیل کیے گئے ہیں؟ سپریم کورٹ نے دوران سماعت چیئرپرسن وائلڈ لائف بورڈ رعنا احمد کی سرزنش کی اور بار بار مداخلت پر روسٹم سے ہٹا دیا۔عدالت نے کہا کہ اصولی طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا کوئی حکم موجود نہیں اور زبانی حکم کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ہوتی، ہائیکورٹ نے مونال ریسٹورینٹ کو سیل کرنے کا حکم نامہ جاری نہیں کیا، اسے بغیر نوٹس کے مجسٹریٹ نے سیل کردیا جب کہ مونال ریسٹورینٹ کے ساتھ موجود دوسرے ریسٹورینٹس کو سیل کرنے سے قبل نوٹس دیا گیا ہے۔بعد ازاں عدالت نے مونال ریسٹورینٹ سیل کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے اسے ڈی سیل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے قانونی پہلو معلوم نہیں۔واضح رہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس حوالے سے جنوری میں فیصلہ سنایا تھا جس میں عداالت نے ملٹری ڈائریکٹوریٹ فارمز کا نیشنل پارک کی 8 ہزار ایکڑ اراضی پر دعویٰ غیرقانونی قرار دیا تھا اور قرار دیا کہ 8 ہزار ایکڑ اراضی نیشنل پارک کا ایریا وفاقی حکومت کی ملکیت سمجھی جائے۔