Month: March 2022

  • امپروومنٹ کیلئے امتحان دینے والے طلبہ کیلئے نئی پالیسی جاری ،

    لاہور(اے ایف بی)نمبربڑھانے کیلئے بورڈ نے امتحان دینے کے چانس میں اضافہ کردیا، اب طلبہ ڈویژن بڑھانے کیلئے تین کی بجائے 4 بار امتحان دے سکیں گے۔ انٹرمیڈیٹ میں ڈویژن کی امپروومنٹ کیلئے امتحان دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری آگئی، پنجاب بورڈ کمیٹی چئیرمینز نے ڈویژن بہتر کرنیوالے طلبا کیلئے پالیسی میں تبدیلی کردی، نئی پالیسی کا اطلاق رواں سال سے ہوگا۔ نئی پالیسی کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ڈویژن کی بہتری کیلئے طلبا تین سال میں چار بارامتحان دے سکیں گے،فیصلے سے صرف 2021 والے طلبہ مستفید ہو سکیں گے۔ فیصلہ گزشتہ روز پی بی سی سی کے ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا۔ بورڈ حکام کے مطابق ڈویژن کی بہتری کیلئے چار بارامتحان دینے کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتہ جاری کردیا جائے گا۔دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے پرائیویٹ سکولوں کو بھی مئی میں پیپرز اور یکم اگست سے نیاتعلیمی سیشن شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی، اس حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

  • تحریک انصاف کا اہم رہنما دلبرداشتہ ؛ پارٹی سے راستے جدا، کس پارٹی میں جارہے ہیں؟

    کراچی(اے ایف بی) وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ عبدالرشیدگوڈیل نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں۔ذرائع کے مطابق عبدالرشیدگوڈیل نےتحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں، وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سےغیر فعال اور گھرپرہیں۔عبدالرشیدگوڈیل نے کہا کہ شہر کی ترقی، استحکام اور مسائل کےحل کیلئےپی ٹی آئی میں شامل ہواتھا، مگر وزیراعظم عمران خان کراچی کےلیےکچھ نہ کرسکے، تحریک انصاف چھوڑچکا اب سیاست سےکوئی تعلق نہیں، اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہونگا، اپنی تمام تر توجہ اب کاروبار پر مرکوز کر رکھی ہے۔رشید گوڈیل نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں تین گروپس کام کررہے ہیں جسکی وجہ سے پارٹی اور کارکنان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔یاد رہے کہ سال دو ہزار اٹھارہ میں رشید گوڈیل متحدہ قومی موومنٹ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، رشید گوڈیل کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرپی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما رشید گوڈیل کی پارٹی میں شمولیت پربہت خوش ہیں۔بنی گالہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ کراچی کو قومی سطح کی جماعت کی ضرورت ہے، کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا

  • تحریک عدم اعتماد کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کے حوالے سے اہم خبرآگئی

    اسلام آباد(اے ایف بی)تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سرگرم ہوگئے۔اسپیکر اسد قیصر کی اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور وہ آج بھی خیبرپختون خوا کے اراکین اسمبلی سے ملیں گے۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لئے اسمبلی کا اجلاس اگلے ہفتے بلانے پر اصولی اتفاق کرلیا گیا۔ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تمام اراکین کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کے لیے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے، جس پر 86 ارکان کے دستخط موجود ہیں جن میں ن لیگ، پی پی اور اے این پی کے ارکان شامل ہیں۔وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے 172 ارکان کی حمایت ضروری ہے، اپوزیشن کے پاس 163 ارکان موجود ہیں اور اسے مزید 9 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

  • مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری تنویر دبئی فرار کی کوشش میں گرفتار

    کراچی (اے ایف بی)ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری تنویر کو گرفتار کرلیا۔ سابق لیگی ایم این اے چوہدری تنویر کی گرفتاری جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر اس وقت عمل میں آئی جب وہ ایک غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی فرار ہونا چاہتے تھا۔چوہدری تنویر بدعنوانی کے کیسز میں اینٹی کرپشن پنجاب کو مطلوب ہیں اور ان کا نام واچ لسٹ میں بھی ڈالا گیا تھا۔ان کے خلاف راولپنڈی میں اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے اینٹی کرپشن پنجاب کو چودھری تنویر کی گرفتاری سے متعلق مطلع کردیا گیا ہے، آج انہیں اینٹی کرپشن کے حوالے بھی کیا جائے گا

  • تحریک عدم اعتماد: حکومت اور مسلم لیگ ق میں مذاکرات ناکام ،24 سے 48 گھنٹے اہم قرار

    اسلام آباد (اے ایف بی ) مسلم لیگ ق نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے 24 سے 48 گھنٹے اہم قراردے دیئے۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور مسلم لیگ ق میں مذاکرات ناکام ہوگئے ، جس کے بعد ق لیگ نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے 24 سے 48 گھنٹے اہم قراردے دیئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی اکثریت نے مرکزی اور پنجاب حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا، مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ حکومتی کمیٹی کے اسد عمر اور پرویز خٹک سے ملے۔ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے بتایا کہ وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب کوتبدیل کرنے کیلئے مان گئے، جس پر ق لیگ وزرا نے کہا کمیٹی ممبران نے بتایا وزیراعظم پنجاب میں تبدیلی پرراضی ہوگئے ، ہم نےپوچھاکب ؟وزرا کا جواب تھا تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد۔حکومتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ آپ عدم اعتماد ناکام بنانے میں مدد کریں ہم آپ کووزارت اعلیٰ دیں گے ، جس پر ق لیگ وزرا نے کہا کیسے یقین کرلیں عدم اعتماد کے بعد حکومت کمٹمنٹ پورا کرتی ہے، حکومت ہمیں لولی پاپ دےرہی ہے اور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ہمارے مطالبات سنجیدہ لیں۔ق لیگ کے وزرا کے سخت موقف کے بعد بات چیت آگے نہ بڑھ سکی ، ذرائع نے کہا حکومتی وزرا نے تمام صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے۔ق لیگ کا کہنا ہے کہ 48گھنٹوں میں فیصلہ کرنا ہے پارٹی میں حتمی فیصلے کیلئے دباؤبڑھ رہاہے، ق لیگ آج اپنےمشاورتی اجلاس میں مزیداہم فیصلے کرے گی۔ذرائع کے مطابق ق لیگ قیادت تحریک عدم اعتمادکے معاملے پر اپوزیشن سے رابطے میں ہے۔

  • کم عمر بچے کو تحفے میں دی گئی جائیداد واپس لی جا سکتی ہے؟ سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد:(اے ایف بی )کیا کم عمر بچے کو والد کی جانب سے تحفے میں دی گئی جائیداد واپس لی جا سکتی ہے؟ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں اہم فیصلہ جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جائیداد گفٹ کرنے سے متعلق ایک اہم کیس کا فیصلہ جاری ہوا ہے، جس میں عدالت نے قرار دیا کہ والد کی جانب سے کم عمر بچوں کو تحفے میں دی گئی جائیداد واپس نہیں لی جا سکتی۔عدالتی کاغذات کے مطابق مظفرگڑھ کے ایک رہائشی کو 5 سال کی عمر میں والد نے 859 کنال زمین تحفے میں دی تھی، جس پر سوتیلے بھائی عابد حسین نے اس سے باپ کی تحفے میں دی گئی زمین واپس لینے کے لیے دعویٰ دائر کیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ نے اس کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے عابد حسین کا دعویٰ مسترد کر دیا تھا، جس پر انھوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، سپریم کورٹ نے بھی عابد حسین کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ والد کی جانب سے تحفے میں دی گئی زمین کے لیے انتقال کی بھی ضرورت نہیں ہوتی، اسلامی تعلیمات کے مطابق تحفے میں دی گئی چیز واپس لینا بدترین عمل ہے۔

  • محکمہ تعلیم نے سالانہ امتحانات میں ایک اور پیپر شامل کرلیا

    راولپنڈی(اے ایف بی)سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک قرآن مجید کا پیپر لیا جائے گا۔قرآن مجید کا پیپر کل پچاس نمبر کا ہوگا۔امتحان پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے جاری کردہ سلیبس کے مطابق ہوگا۔پہلی سے پانچویں جماعت کا زبانی پیپر لیا جائے گا۔بچوں سے قرآن مجید اور آیات سنی جائیں گی۔ششم سے آٹھویں جماعت تک تحریری امتحان لیا جائے گا۔مڈل کے بچوں کا قرآن مجید بمہ ترجمہ امتحان ہوگا۔پیک کے تحت پرائمری اور مڈل کا امتحان19 مئی سے لیا جائے گا

  • رمضان سے پہلے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی , کوکنگ آئل کی قیمت میں مزید اضافہ

    اسلام آباد (اے ایف بی ) رمضان کی آمد سے قبل یوٹیلٹی سٹورز میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں پھر سے بڑھا دی گئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری ہو گا۔نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں ،1515 روپے اضافہ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، اطلاق فوری طور پر ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر گزشتہ ماہ بھی مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کو مہنگا کر دیا گیا تھا ، گزشتہ ماہ فی کلو کوکنگ آئل 75 روپے فی لیٹر جبکہ گھی 66 روپے فی کلو مہنگا کیا گیا تھا

  • نیپرا نے بجلی 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، فیصلہ حکومت کو ارسال

    اسلام اباد(ویب ڈسیک) آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی 95 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی ۔ نیپرا نے بجلی 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کافیصلہ جاری کردیا نجی ٹی وی کےمطابق نیپرانے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے ۔وفاقی حکومت اضافے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی جس کے بعد فیصلے کا اطلاق ہوگا ۔ دستاویزات کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط 53 پیسے اضافے کیا گیا ہے۔ مختلف سیلز کیلئے بجلی 8 سے 95 پیسے تک فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے ۔ بجلی کے 100یونٹ استعمال تک8 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے ۔ بجلی کے 101سے 200 یونٹ تک استعمال پر 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ بجلی کے201سے300 یونٹ استعمال پر 48 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح بجلی کے301سے700یونٹ تک استمال پر 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری سے ہوگا ۔ نیپرا نے حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا ہے ۔اقدام کا مقصد پاور سیکٹر میں سبسڈی کا از سو نو تعین کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بلوں میں 10 فیصد سے زائد اضافہ متوقع ہے

  • عوامی مارچ کے بعد پیپلزپارٹی کو پہلا بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم رہنما مستعفی

    بہاولنگر(اے ایف بی ) پیپلزپارٹی مارچ کے نتائج سامنے آنے لگے سابق ایم پی اے میاں آصف منظور موھل عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ سابق ایم پی اے میاں آصف منظور موھل نے بطور ڈویڑنل نائب صدر پیپلزپارٹی کے عہدے سے استعفی دے دیا۔سوشل میڈیا پیغام میں آصف منظور موھل نے مرکزی رہنما عبدالقادر شاہین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو جتنا نقصان عبدالقادر شاہین نے پہنچایا شاید ہی کسی نے پہنچایا ہو۔ عبدالقادر شاہین پیپلزپارٹی میں وسیم اکرم پلس بن چکا ہے،عبدالقادر شاہین نے تمام ضلعی عہدے شہر بہاولنگر میں اپنے پیاروں کو بانٹ رکھے ہیں۔ ضلع کی چار تحصیلوں کے متحرک افراد کو نظر انداز کیا گیا۔