Month: March 2022

  • پارلیمنٹ حملہ کیس، صدر مملکت عارف علوی سمیت تمام نامزد ملزمان بری

    اسلام آباد (ویب ٍڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، صدر مملکت عارف علوی، شاہ محمود، اسد عمر، شفقت محمود، پرویز خٹک سمیت دیگر نامزد ملزمان کو بری کر دیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر تعلیم شفقت محمود اور پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی اور فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد ازاں سنا دیا گیا ۔واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان مذکورہ کیس سے پہلے ہی بری کئے جا چکے ہیں

  • عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، پی آئی اے کے کرایوں میں نمایاں کمی

    کراچی(اے ایف بی ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے عمرہ زائرین کو خوشخبری سناتے ہوئے کرایوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔کرایوں میں کمی کے اعلان کے مطابق پی آئی اے نے مدینہ، جدہ کا دوطرفہ کرایہ 95 ہزار 628 کردیا، اس سے قبل مدینہ، جدہ دو طرفہ کرایہ 1 لاکھ سے زائد تھا۔پی کے 9759 لاہور سے جدہ، پی کے 9741 اسلام آباد سے جدہ جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ پی کے 9731 کراچی سے جدہ، پی کے 9735 پشاور تا جدہ کی پروازوں کے کرایوں میں 5 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے

  • رواں ہفتے ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی

    لاہور(اے ایف بی)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی وسطی پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔اس کے علاوہ شمالی بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مارچ کے وسط میں کراچی میں غیر معمولی گرمی ریکارڈ کی گئی، پارہ پیر کے روز 36 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے 16 مارچ تک گرمی کی شدت زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے

  • باپ بیٹی پاکستانیوں کے لئے مثال بن گئے

    پشاور(اے ایف بی) عمر میں بڑے فرق کے باوجود، یہاں پر منعقدہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ پشاور کے کانووکیشن کی تقریب میں حالات نے ایک شخص اور اس کی بیٹی کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے لیے اکٹھا کیا۔ دوسرے دنانجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مسعود خان نے میکیٹرونکس میں پی ایچ ڈی کی جبکہ ان کی بیٹی ڈاکٹر نادیہ مسعود نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی مکمل کر کے تعلیمی میدان میں منفرد مقام حاصل کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ وہ کچھ گھریلو ذمہ داریوں کی وجہ سے وقت پر پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل نہیں کر سکے تاہم انہوں نے کہا کہ اسی دن اپنی بیٹی کے ہمراہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنا ان کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ڈاکٹر مسعود نے والدین پر زور دیا کہ وہ بیٹیوں اور بیٹوں میں تفریق نہ کریں اور دونوں کو زندگی کے ہر شعبے میں یکساں مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا تاہم ان کی بیٹی نے سخت محنت کی اور ان کی محنت کا پھل ملا۔اس موقع پر ڈاکٹر نادیہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول میں بھرپور تعاون فراہم کرنے پر اپنے والدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ڈگری حاصل کرنا ان کے اور خاندان کے لیے باعث فخر ہے۔انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے شعبے میں سپورٹ کریں تاکہ وہ اپنے مقاصد حاصل کر سکیں

  • کار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق انتہائی افسوس ناک خبرآگئی

    راجن پور(اے ایف بی )رحیم یار خان میں کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ کوٹ سمابہ کے قریب 86 والا پل پر پیش آیا ہے جہاں مین روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے پرنہر کنارے کچہ راستہ استعمال کرتے ہوئے کار نہر میں جاگری۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثہ نہر کنارے کچہ راستہ استعمال کرنے باعث پیش آیا جس میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونےوالے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں

  • کنواروں کو امیدیں لگ گئیں سونے کی قیمت میں زبر دست کمی

    کراچی(اے ایف بی)پاکستان میں پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کمی ہونے کے بعد فی تولہ قیمت 130400 روپے ہوگئی۔صدر آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے کمی کے بعد 130400روپے ہوگئی ہے۔
    اسی تناسب سے ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 461 روپے کمی کے بعد 10 تولہ سونا 111796 روپے کا ہوگیا ہے۔عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونا 28 ڈالر کمی کے بعد 1957 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کے وسط میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

    لاہور (اے ایف بی)محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ، طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات اور نئے تعلیمی سیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن کردیا گیا ہے ، جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسکولوں کو مئی میں امتحان اور یکم اگست سے تعلیمی سیشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی اور کلاس 1-8 کے امتحانات مئی کے مہینے میں شروع ہوں گے۔یاد رہے حال ہی میں محکمہ تعلیم سندھ نے بھی نیا تعلیمی سال 2022-23 یکم اگست سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ایلیمنٹری کلاسز (گریڈ 4-8) کے سالانہ امتحانات 2 مئی سے کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ میٹرک کے امتحانات 17 مئی سے شروع ہوں گے اور امتحانات کے نتائج کا اعلان 17 جولائی کو کیا جائے گا۔اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے جبکہ ہائر سیکنڈری اسکولز یکم سے 31 جولائی تک داخلے کھولیں گے۔سندھ ایجوکیشن اسٹیئرنگ کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ امتحانی پرچے 40% MCQs اور 60% تفصیلی سوالات پر مشتمل ہوں گے

  • اساتذہ نے بھی ہڑتال کا اعلان کردیا والدین کے لئے تشویش ناک خبرآگئی

    پشاور(اے ایف بی)جامعہ پشاور کے تدریسی و غیر تدریسی عملے نے مطالبات پورے نہ ہونے پر آج (پیر) سے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔پشاور یونیورسٹی کے ملازمین پہلے ہی ٹوکن ہڑتال کر رہے ہیں اور انہوں نے حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ کو اپنے 16 مطالبات تسلیم کرنے کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ آخری تاریخ اتوار کو ختم ہوچکی ہے۔اس سے قبل یونیورسٹی آف پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس نے ایک تفصیلی بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انتظامیہ نے تقریباً تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں اور اب احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔تاہم احتجاج کرنے والے ملازمین نے ان کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پیر سے کیمپس میں مکمل ہڑتال اور تمام تعلیمی اور غیر تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا۔ مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن، کلاس تھری اور کلاس فور کے ملازمین پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا

  • عدم اعتماد سے کیسے نمٹا جائے ؟ پی ٹی آئی کور کمیٹی آج سر جوڑ کر بیٹھے گی

    اسلام آباد (اے ایف بی) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہوگا۔ عمران خان اپنے ساتھیوں کو عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے حوالے سے اپنی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔اسلام آباد میں ہونے والے کور کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی شرکا ق لیگ، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے نتائج سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے حوالے سے بھی حکمت عملی زیر غور آئے گی

  • ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں فوج بلاسکتے ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد(اے ایف بی) وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کرنے کا عندیہ دیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عام انتخابات میں ایک سال رہ گیا ، اس سے بڑی بیوقوف اپوزیشن نہیں دیکھی۔ انہوں نے اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے عمران خان سڑکوں پر بہت خطرناک ہوگا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک ہزار ایف سی اور ایک ہزار رینجرز طلب کرلی ہے، اگر ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں فوج کو بھی بلا سکتے ہیں۔شیخ رشید نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادپر کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی فوری اسمبلی کا اجلاس بلا لیں۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے ساتھ ساتھ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا ہے۔
    اس کے علاوہ اپوزیشن نے صدر مملکت کے مواخذے اور چیئرمین سینیٹ کی بھی تبدیلی کا اعلان کیا ہے