Month: March 2022

  • سندھ ہاؤس پرپی ٹی آئی کارکنوں کا دھاوا، 2 ارکان قومی اسمبلی سمیت 8 گرفتار

    اسلام اآباد(اے ایف بی)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے کارکنان نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے ایم این اے فہیم خان اور عطااللہ سیمت 8 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت کے کارکنان نے سندھ ہاؤس کے دروازے پر ٹانگیں مار مار کر دروازہ توڑ دالا اور احاطے میں داخل ہوگئے جبکہ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی عطاللہ نیازی بھی موجود تھے۔قبلِ ازیں پی ٹی آئی کارکن نے سندھ ہاؤس کے اندر احتجاج اور نعرے بازی کی، تعینات پولیس نے کارکنان کو روکنے میں ناکام رہی ۔پیپلز پارٹی نے سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑنے اور اندر داخل ہونے پر احتجاج کیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہناہے کہ سندھ ہاؤس میں غنڈہ گردی کے ذمہ دار عمران خان ہیں، آج عمران خان کے غنڈوں نے وفاق میں سندھ کے وقار اور تشخص پر حملہ کیا ہے،سندھ ہاؤس وفاق میں صوبہ سندھ کی پہچان ہے، آج تبدیلی والوں نے سندھ کی شناخت کے تقدس کو پامال کیا۔

  • 4اپریل تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

    لاہور (اے ایف بی) صوبائی دارالحکومت لاہور کے پرائیویٹ سکولوں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ۔ موسم بہار کے آغاز کے بعد شہر کے نجی سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔نجی سکولوں کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سکولوں میں چھٹیاں 22 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے تا حال کوئی نو ٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا آغاز کب سے ہوگ

  • طیارہ پہاڑ سے جا ٹکرایا ، پائلٹ جاں بحق ، افسوسناک خبر آگئی

    لندن (اے ایف بی )فوجی تربیتی طیارہ “ٹیسٹ فلائیٹ” کے دوران اٹلی میں ایک پہاڑ میں ٹکرانے سے ایک پائلٹ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ڈیلی میل کے مطابق تربیتی طیارہ اٹلی میں جھیل کومو کے شمال میں پہاڑ کے اوپر پرواز کر رہاتھا کہ اچانک پہاڑ میں جا لگا، دونوں پائلٹ جہاز سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم بعد ازاں برطانوی پائلٹ جاں بحق جبکہ اطالوی پائلٹ کو زخمی حالت میں ریسکیو کر لیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے سے پہلے طیارہ 8,200 فٹ کی بلندی پر کولیکو گائوں کے قریب پرواز کررہا تھا۔واضح رہے کہM-346 جیٹ ٹرینر طیارہ مینوفیکچرر ”لیونارڈو “کی آزمائشی پروازوں سے گزر رہا تھا

  • سرکاری ملازمین کیلئے 15 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کی منظوری

    لاہور(اے ایف بی) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے وفاق کی طرز پر 15فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کی منظوری دے دی۔چیف سیکرٹری پنجاب کے دفتر سے جاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے وفاق کی طرز پر منظور 15فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کی سمری حتمی منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کو بھجوائی جائے گی۔ہینڈ آؤٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی حکام نے لاہور میں احتجاج کرنے والی سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔محکمہ صحت لیڈی ہیلتھ ورکرز کی اپ گریڈیشن کی سمری 30 دن میں بھجوائے گا۔

  • ایران کے جنوبی علاقے میں6شدت کا زلزلہ

    تہران(اے ایف بی) ایران کے جنوبی علاقوں میں 6شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔تہران میں واقع زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہرمزگان صوبے میں 6شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10کلومیٹرنیچے تھا۔ایرانی حکام کے مطابق زلزلے سے فی الحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
    دوسری جانب ایران میں آنے والے زلزلے کے اثرات دبئی اورشارجہ سمیت متحدہ عرب امارات کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔امارات کے نیشنل سینٹرآف میٹرولوجی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں محسوس ہونے والے زلزلوں کے جھٹکوں کی شدت ریکٹراسکیل پر5ریکارڈ کی گئی جو5منٹ تک محسوس کئے گئے

  • تعلیمی ادارے اچانک 2 روز کیلئے بند، طلباء والدین کے لئے بڑی خبرآگئی

    کوئٹہ(اے ایف بی)وزیر تعلیم بلوچستان نےکوئٹہ کے تمام اسکولوں کو 2 روزکے لیے بندکرنےکا اعلان کردیا۔صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری کے مطابق جمعرات اور جمعہ کوکوئٹہ کے تمام اسکول ناگزیر وجوہات پر بند رہیں گے۔دوسری جانب بلوچستان یونیورسٹی کو بھی 2 روز کے لیے بند رکھنےکا اعلان کیا گیا ہے۔ادھر محکمہ داخلہ بلوچستان نے آئی جی پولیس،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھیجےگئے مراسلے میں ہدایت کی ہےکہ صوبے میں سکیورٹی انتظامات پر نظرثانی کرکے اسے مزید بہتر کیا جائے، پبلک مقامات، تعلیمی اداروں اور تجارتی مراکز میں فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے۔محکمہ داخلہ کے مطابق یہ احکامات صوبے د ہ ش ت گ ر د ی کی نئی لہر کے پیش نظر دیےگئے ہیں۔ریلوے پولیس نے بھی بلوچستان کے ریلوے اسٹیشنز پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، سبی، مچھ اور چمن کے ریلوے اسٹیشنز پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، ریلوے اسٹیشنز آنے والے افراد کی جامع تلاشی لی جائےگی۔ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے اسٹیشنز کی سکیورٹی حالی کی لہر کے باعث بڑھائی گئی ہے

  • حکومت کے 10 سے 12 اراکین اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں، پرویز الہیٰ کا انکشاف

    لاہور(اے ایف بی )مسلم لیگ ق کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دس سے زائد اراکین لاپتہ اور اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں۔چوہدری پرویز الہیٰ نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ تحریک انصاف کے 10 سے 12 اراکین ہم سے ملنے آئے تھے جنہیں اب ہم بھی تلاش کررہے ہیں مگر وہ لاپتہ ہیں اور امکان ہے کہ وہ خود اپنی حفاظت کے لیے اپوزیشن کے پاس ہوں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا جھکاؤ بھی اب اپوزیشن کی طرف ہے، جن کی طرف (حکومت) زیادہ دیکھتے تھے وہ اب بالکل نیوٹرل (غیر جانبدار) ہیں چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ ق میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت یا مخالف کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے حکومت کو تصادم سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمیشہ حکومت کو ہی نقصان ہوتا ہے کیونکہ بھٹو صاحب کی حکومت بھی ایسے ہی ختم ہوئی۔مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کی پیش کش پہلی بار نہیں ہوئی بلکہ اکثر ہوتی رہتی ہے، شہباز شریف نے بھی اسی طرح کی پیش کش کی اور مولانا فضل الرحمان صاحب گھر آئے تو انہوں نے بھی یہی بات کی تھی۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ ’عمران خان صاحب جب ملاقات کے لیے آئے تو انہوں نے ہم سے کسی بات کا کوئی ذکر نہیں کیا اور ایم کیو ایم سے بھی انہوں نے کوئی بات نہیں کی‘

  • این سی او سی کا ملک میں تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد(اے ایف بی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے ملک بھر میں تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے نیوز بریفنگ میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے کی پابندی برقرار رہے گی، کیونکہ کورونا ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، ہوسکتا ہے پابندیاں ختم کرنے سے وبا میں کچھ اضافہ ہو، لیکن ہم دوبارہ بھی اقدامات کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے این سی او سی کی ہدایات پر بہت حد تک عمل کیا، لہذا جتنی پابندیاں لگائی تھیں وہ ختم کی جا رہی ہیں، شادی کی تقریبات، مارکیٹس ، بازاروں، آؤٹ ڈور ایونٹس، کھیلوں کی سرگرمیوں، مذہبی اجتماعات پر لگی تمام پابندیاں ختم کر رہے ہیں ااسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وبا کا پھیلاؤ کم ہو رہا ہے اور کورونا کیسز میں مسلسل کمی آر ہی ہے، اس لیے سوچ سمجھ کر معمول کی زندگی کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہے، اب اس وبا سے نکلنا ہے۔

  • حکومت بھی اپوزیشن کے مقابلے میں جلسے کرنے لگ گئی، یہ حکومت کاکام نہیں’شجاعت

    اسلام آباد(اے ایف بی)مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے حکومت اور اپوزیشن سے جلسے منسوخ کرنےکی اپیل کرتے ہوئےکہا ہےکہ حکومت بھی اپوزیشن کے مقابلے میں جلسےکرنے لگ گئی ہے، یہ حکومت کا کام نہیں ہےایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عوام حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں اور نمبروں کی سیاست سے سخت پریشان ہیں، اپوزیشن تو جلسوں کی سیاست کرتی ہی ہے، حکومت بھی اپوزیشن کے مقابلےمیں جلسےکرنے لگ گئی ہے، یہ حکومت کا کام نہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ جن جلسوں کااعلان کیا گیا ہے، ملکی مفاد میں ان کی فوراً منسوخی کااعلان کریں، پاکستان کے موجودہ معاشی اور سیاسی حالات اس خطرناک محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے، سیاسی مقابلہ ملک میں سیاسی افراتفری اور بحران پیدا کرسکتا ہے،جس کا فائدہ پاکستان کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کو ہوسکتا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ فریقین اپنے اپنےکارکنوں کواشتعال انگیز سیاست کا راستہ مت دکھائیں، آئین وجمہوریت کی پاسداری کے لیے ہار جیت کو انا کا مسئلہ بنائے بغیر جمہوری طریقےکے مطابق ووٹنگ میں حصہ لیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق نے ہمیشہ ملکی مفاد کی سیاست کی ہے، ہمیں چھوٹی پارٹی کہنے والے بھول گئے ہیں کہ ہم نےملک اور جمہوریت کی خاطر بڑے فیصلےکیے ہیں، دوسروں کی مخالفت مول لینےکے باوجود ہم نے ہمیشہ تدبیر اور صلح جوئی کو ترجیح دی ہے

  • میں کسی کھسر پھسر سے گھبرانے والا شخص نہیں ہوں سردار عبدالقیوم نیازی

    اسلام آباد(اے ایف بی )وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیریوں کے محسن جرات مند اور دلیر لیڈر ہیں جنہوں نے ملک،قوم اور اداروں کا وقار بلند کیا ہے۔ کشمیری عوام ڈی چوک کے تاریخی جلسے میں بھرپور شرکت کر کے عمران خان کی دلیرانہ قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے۔عمران خان نے چین اور روس کا کامیاب دورہ کر کے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھ دی ہے۔اسلامی ملکوں خاص طور پر سعودی عرب،متحدہ امارات،ایران اور ترکی کے ساتھ عمران خان نے شاندار تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔اسلامی وزراء خارجہ کے تاریخی اجلاس کے موقع پر اپوزیشن کی تحریک عدم استحکام اور ملک دشمنی کے مترادف ہے۔چھانگا مانگا اور مری کی سیاست کرنے والی اپوزیشن پرانے حربے آزمانا چاہتی ہے مگر اس کو ناکامی ہو گی۔پاکستان کے نیشنل ایشو سے الگ نہیں رہ سکتے۔ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اسے ناکامی ہو گی۔میں کسی کھسر پھسر سے گھبرانے والا شخص نہیں ہوں اللہ پاک کے فضل سے مضبوط اعصاب والا شخص ہوں کابینہ اور پارلیمانی پارٹی ساتھ ہے اور عمران خان کے حوالے سے سب ایک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر ہاوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزراء حکومت ظفر ملک،اظہر صادق،نثار انصر ابدالی،اکمل سرگالہ اور معاون خصوصی محمد اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ زویزاعظم نے کہا کہ ملک و قوم کا وقار عمران خان نے بلند کیا،عمران خان کے اقدامات کی وجہ سے ملک معاشی اعتبار سے مضبوط ہوا ملک کی خارجہ پالیسی درست سمت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ سے لیکر ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں کی نمائندگی جرات سے کی جس پر کشمیری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اسلامی ملکوں کے وزراء خارجہ اجلاس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے حالات اس نہج پر ہیں اسوقت ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا ملک کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان نے افغانستان کے معاملے پر اسلامی ملکوں کے کنٹیکٹ گروپ کا اجلاس بلا کر ایک سمت دی جس سے دنیا میں پاکستان کا امیج بلند ہوا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے محسن،پاکستان کا وقار بلند کرنے،اور اداروں کا وقار بلند کرنے والے عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا یوں۔انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میں ایک بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے آزادکشمیر کے لوگ اس جلسے میں بھرہور شرکت کریں گے۔