اسلام آباد(اے ایف بی ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رینجرز کی سکیورٹی فراہم کردی گئی۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد رینجرز کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے ساتھ ساتھ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ صورتحال کے پیش نظر کس وقت بھی اسلام آباد میں فوج کو طلب کیا جاسکتاہے
Month: March 2022
-
تحریک عدم اعتماد سے قبل حکومت کو بڑا دھچکا
اسلام آباد(اے ایف بی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد سے قبل حکومت کو بڑا دھچکا ملا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) سے سات اراکین قومی اسمبلی نے خفیہ ملاقات کی ہے، اور (ق) لیگ کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ایم این ایز نے گذشتہ تین روز کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ اور صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت سے ملاقات کی، کن کن ارکان اسمبلی نے قاف لیگی قیادت سے خفیہ ملاقاتیں کیں؟ فی الحال نام سامنے نہیں آسکے ہیں۔ ق لیگ نے وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات کی تردید کردی ہے، کامل علی آغا نے کہا کہ نہ ہی چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی وزیراعظم کے ساتھ کوئی ملاقات ہورہی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی شیڈول تیار یا رابطہ ہوا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک بنانے، اپوزیشن رہنماؤں سے مل کر پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان مطمئن ہیں اور عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔
-
تبدیلی آ نہیں رہی پنجاب میں تبدیلی آچکی ،نئے وزیر اعلیٰ کا نام فائنل ،بڑا فیصلہ کر لیا گیا
نئی دہلی (اے ایف بی)بھارتی پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے سابق کامیڈین بھگونت مان کو وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب میں تبدیلی آگئی ،عام آدمی پارٹی کے بھگونت مان نے خود کو وزیر اعلیٰ نامز کرنے پر پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ بن کر پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات لا کر اتنا بہتر بنائیں گے کہ کسی طالب علم کو بیرون ملک تعلیم کیلئے نہیں جانا پڑیگا ۔بھارتی پنجاب میں سابق وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ ، ایک خاکروب کے بیٹے اور نوجوت سنگھ سدھو ایک خاتون سے ہار گئے تھے ، عام آدمی پارٹی کو دہلی کے باہر پہلی بار کسی ریاست میں واضح اکثریت ملی ہے ۔دوسری جانب دیگر چارریاستوں اترپردیش ، اترکھنڈ ، منی پور اور گوا میں بی جے پی حکومت بنائے گی
-
ترین ،علیم گروپ پنجاب میں وزارت اعلی کی دوڑ سے باہر ہوگیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کی جانب سے ق لیگ کو وزارت اعلی دینے پر ممکنہ رضامندی کے بعد ترین گروپ اور علیم گروپ پنجاب میں وزارت اعلی کے حصول کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد سے قبل سیاسی جوڑ توڑ میں لمحہ بہ لمحہ تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے بڑھتے رابطے اور (ن) لیگ کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کو وزارت اعلی دینے پر ممکنہ رضا مندی کے بعد اب جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان گروپ پنجاب میں وزارت اعلی کے حصول کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل ترین گروپ کو پنجاب میں ممکنہ تبدیلی کی صورت میں وزارت اعلی ملنے کا قوی امکان تھا، اور علیم خان کی ترین گروپ میں شمولیت کی خبر نے اپوزیشن کے اشتراک سے عثمان بزدار کی کرسی کوخطرے میں ڈال دی تھی، تاہم ترین گروپ میں شامل طاقتور ارکان کے مخالفانہ رویے نے علیم خان کو ناراض کرکے گروپ کی طاقت کو کمزور بنا دیا، اور دونوں جانب سے صلح کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق لندن میں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں علیم خان نے خود کو وزیرا علی پنجاب کا امیدوار نہ ہونے کے حوالے سے آگاہ کردیا تھا، ن لیگ کے جاوید لطیف نے لندن میں ہونے والی ملاقات جب کہ احسن اقبال علیم خان اور ترین کی ن لیگ میں ممکنہ شمولیت کی تصدیق کر چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی مصلحت کی وجہ سے ترین اور علیم گروپ کے چند لوگ اپنی نئی وابستگیوں کا باضابطہ اقرار نہیں کررہے، تاہم ذرائع نے بتایا کہ علیم خان کے مسلم لیگ(ن) کے ساتھ معاملات طے ہونے کے قریب ہیں، اور ترین گروپ کے متعدد ارکان بھی (ن) لیگ سے ڈیل کر چکے ہیں، تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ سے چند روز قبل دونوں گروپ اپنی سیاسی وابستگیوں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
-
عمران خان کو ہٹانے کیلئے کیا ہونے جارہا ہے؟ شہباز گل کے نئے دعوے نے ہلچل مچا دی
اسلام آباد (اے ایف بی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ خاندان عمران خان کو ہٹانے کیلئے خرید و فروخت کررہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ذاتی خرچ پر پی ٹی آئی کنونشن میں شرکت کیلئے آنے والے اوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی عمران خان کا شکریہ ادا کرنے اسلام آباد پہنچے ہیں،عمران خان کا شکریہ جنہوں نے انہیں ووٹ کا حق دیا۔معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ آزاد خارجہ پالیسی سے سبز پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا، سمندر پار پاکستانی ہمارے اصل ہیرو ہیں،ذاتی خرچ پر کنونشن میں شرکت کیلئے پاکستان آئے مہمان پوری قوم کا فخر ہیں
-
روس کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، امریکا نے یوکرین کیلئے اضافی فوجی امداد کا اعلان کر دیا
کیف(اے ایف بی )امریکا نے یوکرین کےلیے 20 کروڑ ڈالرکی اضافی فوجی امدادکی منظوری دے دی۔امریکا جنوری 2021 سے اب تک یوکرین کو 1.2 ارب ڈالرکی فوجی امداد دے چکا ہے۔دوسری جانب یوکرین کےصد ولودومیر زیلینسکی کا عرب میڈیا کو دیے گئے انٹر ویو میں کہنا تھا کہ روسی جارحیت کامقابلہ کرتے ہوئے 1300 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں تاہم روس سے جنگ جاری رکھیں گے۔ دوران انٹرویو یوکرینی صدر نے مطالبہ کیا کہ روس یوکرین آئندہ مذاکرات مقبوضہ بیت المقدس میں کرائےجائیں۔ یوکرینی صدر نے مغرب کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی فضائی حدود بند نہ کرنے پر مغرب کوانسانی بحران کا کچھ حصہ بھگتنا پڑےگا۔خیال رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے ساتھ ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں تاہم اب تک کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے
-
ٹٹ گئی تڑک کر کےق لیگ نے حکومتی اتحادبارے پالیسی واضح کر دی
گجرات (اے ایف بی)وزیراعظم عمران خانکے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ق لیگ کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ اس حوالے سے اب واضح اشارے ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت نے واضح طور پر کہا ہے کہ حکمرانوں کے ساتھ تین سال گزارے، جہاں عزت نہ ہو وہاں رہنے کی کوئی منطق نہیں بنتی۔چوہدری وجاہت کا گوجرانوالا میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ان کے بزرگوں کی ہمت ہے کہ تین سال اس حکومت کے ساتھ گزار دیے، ق لیگ ابھی کسی فیصلے پر نہیں پہنچی۔ دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد لانے کے بعد حکومت کی اتحادی جماعتوں کے وزراء کی اہم بیٹھک ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کی ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں روبینہ عرفان کے لاج میں ہوئی جو 45 منٹ جاری رہی، جس میں تحریک عدم اعتماد پر بات ہوئی۔ میٹنگ کے بعد واضح اشارے دیئے جانے لگے ہیں کہ کیا حکمت عملی طے کی گئی ہے۔
-
طالبات پر بڑی پابندی لگ ایسے سٹائل بالوں کے ساتھ سکولوں میں داخلہ منع والدین کے لئے ضروری خبرآگئی
ٹوکیو (اے ایف بی) جاپان کے بعض سکولوں نے طالبات پر ‘پونی ٹیل’ بنا کر سکول آنے پر پابندی لگادی ہے اور اس کی وجہ بھی بیان کر دی گئی ہے جاپان کی وزارت تعلیم نے کچھ ایسی پابندیان عائد کر رکھی ہیں اور اس بارے میں جاپان کے سکولوں میں قواعد و ضوابط کا سختی سے خیال رکھا جاتا ہے تاہم بعض سکولوں نے کچھ ایسی پابندیاں عائد کررکھی ہیں جسے سن کر آپ کو حیرانی ہوسکتی ہے،جنوبی شہر فوکوکا کے بعض سکولوں نے طالبات کے پونی ٹیل ہیئر سٹائل پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔پونی ٹیل پر پابندی کی وجہ یہ بتائی گئی ہےکہ اس سے گردن کے پیچھےکا حصہ نمایاں ہوتا ہے جو کہ سکول میں پڑھنے والے لڑکوں میں ج ن سی ہیجان کا باعث بن سکتا ہے اور اس حوالے سے لڑکوں نے شکایات بھی کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جاپان کے اکثر سکولوں میں اور بھی بہت سی پابندیاں عائد ہیں جو کہ سننے میں عجیب لگتی ہیں، جیسا کہ سکرٹ کا سائز، بھنووں کا انداز، زیرجامہ (انڈرگارمنٹ) کا رنگ اور موزوں کا رنگ جیسی پابندیاں شامل ہیں
-
5 سیٹوں والی جماعت وزارت اعلیٰ پنجاب کیلیے بلیک میل کر رہی ہے، شیخ رشید
کوئٹہ(اے ایف بی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں ان لوگوں کی طرح نہیں ہوں جن کی صرف 5 سیٹیں ہیں اور صوبےکی وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کر رہے ہیں جبکہ ہمیں اپوزیشن کے ساتھ صلح صفائی کی طرف جانا چاہیے۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کےلیے قومی اسمبلی اجلاس سے 7 روز قبل پارلیمنٹ، لاجز کو ایف سی اور رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ امن و امان کی کوئی شکایت نہ رہے، انصار السلام، بیت السلام اور پرائیویٹ ملیشیاء سمیت کسی کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت 245 کے تحت فوج بلانے کا بھی اختیار رکھتی ہے لیکن اس کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، اپوزیشن شکست تسلیم کرے گی اور اسی تنخواہ پر کام کرے گی۔عمران خان کے اپوزیشن پر سخت حملوں سے متعلق سوال کے جواب میں وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا غفور حیدری نے بھی مجھ سے یہی گلہ کیا ہے، میرا خیال ہے ہمیں صلح صفائی اور ٹھنڈے پروگرام کیطرف جانا چاہیے، کیونکہ انہوں نے تحریک عدم اعتماد میں ہارنا ہے اور اس کے بعد بھی ہمیں تنگ کرنا ہے، تو بہتر ہے کہ ان کے ساتھ ہم ابھی سے ٹھنڈے ہوجائیں اور انہیں ذہنی طور پر تیار کردیں کہ آپ ہارنے جارہے ہیں۔شیخ رشید نےکہا کہ میں تو آج بھی چاہتا ہوں کہ ہمیں صلح صفائی کی باتیں کرنی چاہئیں، الیکشن میں ایک سال رہ گیا ہے، بہتر ہے عمران خان کے ساتھ انتظار کریں، ایسا نہ ہو یہ 10سال لائن میں لگے رہیں اور سلیکشن سلیکشن کی باتیں کرتے رہیں۔چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، میں ان لوگوں کی طرح نہیں ہوں جن کی صرف 5 سیٹیں ہیں اور پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کر رہے ہیں۔
-
محکمہ سکول ایجوکیشن میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ متوقع
لاہور(اے ایف بی)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ متوقع، سیکرٹری ، ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری سکولز اور سیکشن افسران نے تعیناتیوں کیلئے کوششیں شروع کردیں۔ذرائع کےمطابق محکمہ سکول ایجوکیشن میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کیے جانے کا امکان ہے,من پسند اور منظورِنظر افسران کو تعیناتیاں دینے پرغور شروع کردیا گیا، سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری سکولز اور سیکشن افسران نے تعیناتیوں کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کے دفاتر میں بھی بڑے پیمانے پر سی ای اوز، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کے تبادلے کیے جائیں گے,ابھی تک ایڈیشنل سیکرٹری سکولز سعیدہ ملائکہ کا تبادلہ کیا گیا ہے، کاشف منظور کو نیا ایڈیشنل سیکرٹری سکولز تعینات کیا گیا,اسی طرح ڈپٹی ڈی ای او ماڈل ٹاؤن شاہد علی شاہ کو تبدیل کرکے سعید اصغر کو تعینات کیا گیا ہے.