اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم جمع کرادی۔تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا تھا۔قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد جمع کرانے شاہدہ اخترعلی، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، شازیہ مری، نوید قمر، رانا ثنااللہ اور ایاز صادق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچ تھے۔تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اسٹاف نے وصول کی اور قواعد کے مطابق اسپیکر کم از کم 3 دن کے بعد اور 7 دن سے پہلے قومی اسمبلی اجلاس بلانےکے پابند ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نمبر پورے کر لیے ہیں اور اس وقت ان کے پاس 197 سے 202 اراکین کی حمایت موجود ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے تحریک انصاف کے 27 ارکان اور ایک اتحادی جماعت کے اراکین کی حمایت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر 86 اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لیگی قیادت نے تمام ارکان کو ابتدائی طور پر اگلے 20 دن تک اسلام آباد میں قیام کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت نے اپنے ارکان کو بتایا کہ اگلے 3 ہفتے انتہائی اہم ہیں لہٰذا اسلام آباد سے غیرحاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کررہے اس میں حکومت کو تاریخی شکست ہوگی
Month: March 2022
-
آصف زرداری، فضل الرحمان اور شہباز شریف آج مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈسیک)سابق صدر آصف زرداری، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع کے مطابق تینوں سیاسی رہنماؤں کی جانب سے آج سہ پہر ساڑھے تین بجے پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے بات ہوگی۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں لیگی قیادت نے تمام ارکان کو ابتدائی طور پر اگلے 20 دن تک اسلام آباد میں قیام کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت نے اپنے ارکان کو بتایا کہ اگلے 3 ہفتے انتہائی اہم ہیں لہٰذا اسلام آباد سے غیرحاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی
-
عدم اعتماد کا معاملہ: وزیراعظم کو مشکوک اراکین کی مبینہ فہرست پیش
اسلام آباد(اے ایف بی)وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بعض اراکین کی مبینہ فہرست پیش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو مبینہ طور پر28 اراکین کی فہرست پیش کی گئی جو ایک سول ادارے کی جانب سے بھجوائی گئی ہے، اس فہرست میں شامل تمام اراکین کا تعلق تحریک انصاف سے ہے جب کہ فہرست میں اتحادی جماعتوں کے اراکین کا ذکر نہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ رپورٹ میں جن اراکین کے نام شامل ہیں وہ عدم اعتماد میں اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں جب کہ مبینہ مشکوک اراکین کی نگرانی بھی شروع کروا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فہرست میں زیادہ وہ اراکین شامل ہیں جو دیگر جماعتیں چھوڑ کر تحریک انصاف میں آئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے ان تمام ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک پرویزخٹک اور شاہ محمود قریشی کو دیا ہے -
اے ٹی ایم صارفین کروڑوں روپے سے محروم ہو گئے
راولپنڈی (اے ایف بی) اے ٹی ایم مشینوں پر ڈیوائس لگا کر پیسے نکالنے والے عالمی گروہ کا انکشاف ہوا ہے ، ایف آئی اے راولپنڈی نے تین کارندوں کو گرفتار بھی کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے
بتایا گیا کہ عالمی گروہ برازیل سے آپریٹ کیا جا رہا ہے ، گروہ کے کارندے اے ٹی ایم مشینوں پر ڈیوائسز لگا کر پیسے نکالتے تھے اور ممکنہ طور پر کروڑوں روپے لوٹ چکے تھے۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ -
اسلام آباد میں انتہائی افسوسناک واقعہ، شوہر نے بیوی ، سسر اور سالے سمیت 4افراد کو قتل کردیا
اسلام آبا(اے ایف بی ) شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی، سسر اور سالے سمیت 4 افراد کو قتل کردیا۔اسلام آباد: تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کےمطابق ملزم رحیم نےاپنی نرس بیوی اورایک اسٹاف پرفائرنگ کی جس سے دونوں کی موتواقع ہوئی جب کہ ملزم نےگھر جاکر اپنے سسر اور سالے کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کرتے ہوئے ایک محلے دار نے ملزم پر بھی فائر کردیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا اور مرنےوالے افراد کی شناخت شعیب عزیز، راحیلہ بانو، عزیز الرحمان اور نعیم اختر کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کرنے والے دونوں افراد کو آلہ قتل اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے
-
بجلی کے نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی،حکومت نے پاکستانیوں کوشاندارخبرسنادی
اسلام آباد(اے ایف بی ) ای سی سی نے وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق بجلی کے نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے جبکہ 8.28 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج بھی منظور کر لیا گیا ہےوفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں کمی مارچ سے جون 2022ء تک 4 ماہ کیلئے کی گئی ہے جس سے صارفین کو 136 ارب کا ریلیف ملے گا، رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دی جائے گی۔ای سی سی نے کامیاب اوورسیز پروگرام کی بھی منظوری دی جس کے تحت کم آمدن تارکین وطن پاکستانیوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے، تارکین وطن 10 ہزار 180 افراد کو 3 لاکھ تک قرض فراہم کیا جائے گا۔وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں ای سی سی نے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020ء میں ترامیم، توغ گیس فیلڈ سے ایس این جی پی ایل کو 16 ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہمی، او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس کیلئے 42.89 کروڑ کے فنڈز کی فراہمی، تخفیف غربت و سماجی بہبود ڈویژن کیلئے 4.75 کروڑ روپے کی گرانٹ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر اصل رقم اور سود کی ادائیگی کیلئے 135 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کر لی
-
آسٹریلیا 459 پر ڈھیر ، نعمان علی کی 6 وکٹیں
راولپنڈی(اے ایف بی)راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 459 پر ڈھیر کردیا جس کے بعد قومی ٹیم کو آسٹریلیا پر 17 رنز کی برتری حاصل ہے ۔کھیل کے آخری روز آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز 7 وکٹ کےنقصان پر 449 رنز سے کیا لیکن پاکستانی بولرز نے کھیل کی شروعات میں ہی کینگروز کو قابو کرلیا۔
455 کے مجموعے پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نعمان علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے اور ان کے بعد 459 کے اسکور پر شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کو ایل بھی ڈبلیو کردیا۔459 اسکور پر ہی نعمان علی نے نتھن لیون کو تین رنز پر پویلین بھیجا۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے سب سے زیادہ 6 وکٹیں لیں جب کہ شاہین آٖفریدی نے 2، نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ لی -
جی ٹی روڈ پر کار کھائی میں جاگری، دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام آباد(اے ایف بی)اسلام آباد کے قریب جی ٹی روڈ پر کار حادثے میں دو بچوں سمیت چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سنگجانی کے قریب ملٹی گارڈن کے سامنے ایک گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری اور حادثے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔پولیس کا بتانا ہےکہ گاڑی میں موجود دو بچوں سمیت ایک خاتون اور ایک مرد جھلس کرجاں بحق ہو گئے۔حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور میتوں کو پمز اسپتال منتقل کیا۔
-
پاکستان کا خصوصی چارٹرڈ طیارہ پولینڈ بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اے ایف بی)حکومت نے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی چارٹرڈ طیارہ پولینڈ بھجنے کا فیصلہ کرلیا نجی ٹی وی کے حکومت نے خصوصی چارٹرڈ طیارہ پولینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے وارسو میں عارضی پناہ لیے پاکستانی شہریوں کو واپس لایا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں سات ہزار پاکستانی موجود تھے جن میں تین ہزار طالب علم اور چار ہزار شہری شامل تھے۔ترجمان کے مطابق زیادہ تر شہری 24 فروری کو سفارتخانے کے کہنے پر یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ 1525 پاکستانیوں کو ہنگری، پولینڈ، رومانیہ منتقل کیا جاچکا ہے، پی آئی اے کا طیارہ صبح روانہ ہوگا اور اسی روز واپس آئے گا۔
واضح رہے کہ پی آئی اے نے اتوار کے روز 2 پروازیں پاکستان سے پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری کی تھی، پروازوں کو ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارلحکومت وارسو میں لینڈ کرنا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلبا کی واپسی کے لیے آپریشن تیار کیا گیا تھا، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک اور یوکرین میں پاکستانی سفیر کے درمیان رابطہ ہوا تھاجس میں یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی محفوظ مقام پر منتقلی اور وطن واپسی سے متعلق گفتگو کی گئی تھی -
کوروناوبا؛ مزید 9 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے زائد
اسلام آباد(اے ایف بی) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 29 ہزار216 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 378 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 9 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.29 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 778 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔